اسلام آباد (پی پی آئی)وزرات مذہبی امور کے حکام کوشش کر رہے ہیں کہ طویل المدتی حج پالیسی لائی جائے۔حج 2024 کے لیے وقت سے پہلے درخواستوں کی وصولی کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق واجبات کی اقساط میں ادائیگی کی تجویز بھی زیرغور ہے نیز زمینی اور سمندری راستے سے سستے سفر کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں جس سے اخراجات میں کمی آئے گی۔
حیدرآباد: الطاف حسین کی کتاب سفر زندگی دانشوروں میں تقسیم
حیدرآباد: اراکین ایم کیو ایم کا حیدر آباد کی ضلعی انتظامیہ کی مذمت
ڈرائیونگ لائسنس برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی : ٹریفک پولیس
وفاقی اردو یونیورسٹی : ایم اے 2013 پرائیویٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
میر پور خاص : ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جو ش و خروش سے منا یا
ابو ظہبی گراں پری ریس : فارمولا ون چمپیئن سباسٹن نے جیت لی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:چودھری پرویز الہٰی
لاہور(پی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر رہنماچودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فوج کی اس ملک کیلئے بڑی قربانیاں ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے عدلیہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پی پی آئی کے مطابق عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا میں میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میڈیا قانون کی حکمرانی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اسمبلیوں کی عدم موجودگی میں ان کا ظلم میڈیا دکھا رہا ہے، شاہ محمود قریشی کا نام سائفر میں ڈالنا انتہائی افسوس کی بات ہے۔صدر پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ میرا پیغام ہے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں، الیکشن وقت پر نہیں ہو رہا اس بارے عدلیہ کے پاس جائیں گے۔
معروف گلوکارہ نیّرہ نور کی پہلی برسی منائی گئی
کراچی (پی پی آئی)بلبلِ پاکستان کا ٹائٹل حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ نیّرہ نور کو بچھڑے ایک سال بیت گیا۔ان کے مداحوں نے پیر کو پہلی برسیمنائی اور ان کی یادیں تازہ کیں۔پی پی آئی کے مطابق3 نومبر 1950 میں بھارتی ریاست آسام میں پیدا ہونے والی نیّرہ نور 50 کی دہائی کے آخر میں اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آئی تھیں۔ان کا کیرئیر 70 کی دہائی سے شروع ہوا اور 2022 تک جاری رہا۔ نیّرہ نے باقاعدہ موسیقی کی تعلیم حاصل نہیں کی بلکہ ریڈیو سن سن کر گانا سیکھا۔1968 میں انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پھر 1971 میں پاکستان ٹیلی ویژن پر گانے گانا شروع کر دیے۔نیّرہ نور کا شمار ملک کی ٹاپ پلے بیک سنگرز میں ہوتا ہے اپنے شاندار کریئر کے دوران کئی ایوارڈز اور تعریفیں سمیٹیں، ساتھ ہی 2005 میں انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔ان کی خوبصورت اور مترنم آواز کی وجہ سے انہیں بلبل پاکستان کا خطاب بھی دیا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق نیّرہ نور کی شادی ساتھی گلوکار شہریار زیدی سے ہوئی جو کہ اب اداکاری کے شعبے میں نمایاں ہیں، ان کے دو بیٹے (علی اور جعفر) ہیں۔ان کے معروف گانوں ملی نغموں اور غزلوں میں، تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجنا، روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیا، آج بازار میں پا بجولاں چلو، کہاں ہو تم چلے آؤ، اے عشق ہمیں برباد نہ کر اور وطن کی مٹی گواہ رہنا سمیت دیگر بہت سے شامل ہیں۔نیّرہ نور کا انتقال 21 اگست کو مختصر علالت کے بعد کراچی میں ہوا تھا۔
گھپلوں اور کک بیکس کیس میں پرویز الہٰی کا 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور(پی پی آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اور کک بیکس کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا، احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی کے خلاف کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔پرویز الہٰی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا تھا کہ 21 اگست تک فیصلہ کریں مگر ابھی تک ہائیکورٹ میں کیس نہیں سنا گیا، عدالت اگر مناسب وقت کیلئے پرویز الہیٰ کا ریمانڈ منظور کر لیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ میری کمر میں شدید تکلیف ہے، پاؤں بھی سوجے ہوئے ہیں، ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے جواب دیا کہ اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے نیب کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تلاش کریں
خبریں

حیدرآباد: الطاف حسین کی کتاب سفر زندگی دانشوروں میں تقسیم
(November 5, 2013)
حیدرآباد: متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے زیرِ اہتمام دیال داس کلب حیدرآباد میں الطاف حسین کی سیاسی و انقلابی جدوجہد پر مبنی کتاب( سفرِزندگی) حیدرآباد کے دانشوروںمیں تقسیم کرنے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز ،عابد غوری ، متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے انچارج ارشد قریشی واراکین او ردانشوروں کی کثیر تعدادنے تقریب میں شرکت کی ، عابد غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین کی کتاب ہمیں زندگی میں آنے والے طوفانوں کا بلند عزم و ہمت ، استقامت ، جرات ، ذہانت سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کاشعوردیتی ہے ،انھوں نے کہاکہ ملک کے مظلوم ومحکوم عوام الطاف حسین کو اپنانجات دہندہ مانتے ہیں اور قائدِ تحریک کی انقلابی جدوجہد کا ہر لمحہ اٹھانوے فیصد عو ام کا قیمتی ترین اثاثہ ہے اور قائدِتحریک کی انقلابی جدوجہد کے ابتدائی حالات پر مبنی کتاب سفرِ زندگی عوام کے شعور کو اُجاگر کر کے معاشرے میں تبدیلی کی نوید ثابت ہوگی، کتاب راہِ حق کے مسافروںکے لیے ایک انمول تحفہ ہے ،انھوں نے کہاکہ الطاف حسین نے اپنی زندگی عوام کے جائز حقوق کے حصول کےلئے وقف کر رکھی ہے ،بعدازاںمتحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز ،عابد غوری اور متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے انچارج ارشد قریشی نے تقریب میں شریک دانشوروں کو الطاف حسین کی سیاسی و انقلابی جدوجہد پر مبنی کتاب( سفرِ زندگی) تحفتاً پیش کی گئی۔

حیدرآباد: اراکین ایم کیو ایم کا حیدر آباد کی ضلعی انتظامیہ کی مذمت
(November 5, 2013)
حیدرآباد: حق پرست اراکین قو می و صوبائی اسمبلی حیدرآباد نے حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اور ہم حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کو عزادارانِ حسین اور دیگر شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات سے کئی مرتبہ آگاہ کر چکے ہیںکہ خصوصاً جلد از جلد امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مساجد کو جانے والی گزرگاہوں کی فوری استر کاری کرنے کے ساتھ گلیوں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی اور امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مساجد کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات کو بھی بہتربنایا جائے تاکہ عزادارنِ حسین سمیت دیگر شہریوں کو تکلیفوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، اور سب مل کر سکون سے اس مقدس مہینے کو منا سکیں ،لیکن حیدرآباد کی اہم شاہراہوںسمیت امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مساجد کو جانے والی گزرگاہیں اب بھی ٹوٹی ہوئی ہیںاوران پر بہتا سیوریج کا پانی اور کچرے کے ڈھیر اور ان راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کا موجود نہ ہونا حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی کی کھلی عکاسی کرہا ہے ۔

ڈرائیونگ لائسنس برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی : ٹریفک پولیس
(November 5, 2013)
کراچی: ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات پر عمل شروع کر دیا ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ غلام قادر تھیبو کی ہدایت پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات پر عمل شروع کر دیا ہے جس کے تحت اٹھار ہ سال سے کم عمر کے شہری ب فارم دکھا کر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں تاہم مستقل لائسنس کے اجرا کے لیے نادرا کا قومی شناختی کارڑ لازمی قرار دیاگیا ہے، ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرانے والی خواتین وحضرات اپنے اپنے قومی شناختی کارڑکی تجدیدی رسیدوں سے بھی ڈرائیونگ کی معیاد اضافہ کراسکیں گے ، انھوں نے مزید کہا کہ 9نومبر سے ہر ہفتے کو صبح نو بجے سے لے کر ایک بجے تک ڈرایﺅنگ لائسنس برانچیں کھلی رہیں گی اور اس ضمن میں متعلقہ آپریشنل اسٹاف بشمول پوسٹ آفس اور میڈیکل افسران کو ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں ڈیوٹی کے لیے پابند کردیا گیا ہے ۔

وفاقی اردو یونیورسٹی : ایم اے 2013 پرائیویٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
(November 5, 2013)
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانا ت پروفیسر وقارالحق نے کر اچی ، اسلام آباد اور راولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے سال اول معاشیات ، اردو،انگریزی اور رتاریخ اسلام کے پرائیویٹ سالا نہ امتحانات 2012منعقدہ ستمبر 2013کے نتایج کا اعلان کر دیا ۔ کراچی میں ہو نے والے امتحانا ت میں معاشیات میں 108طلبا رجسٹر ہوئے جن میں سے 92طلبا نے امتحا ن میں شرکت کی جبکہ 64کامیاب قرار پائے ، مجموعی نتیجہ 69.57فی صد رہا ، اردو کے امتحان میں 28طلبا نے رجسٹریشن اور شرکت کی جن میں سے 25کامیاب ہوئے ، مجموعی نتیجہ 89.29فی صد رہا ، ایم سے سال اول کی طالبہ نائلہ محمد آغا نے 1000میں سے 707نمبر لے کر پہلی اور صائمہ اسلم نے 700نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حا صل کی ، انگریزی کے امتحان میں 44طلبا نے رجسٹریشن حاصل کی اور42امتحان میں شریک ہوئے جبکہ 18نے کامیابی حاصل کی ،مجموعی نتیجہ 42.86فی صد رہا ، ایم اے سال اول میں افرینہ شاہد نے 1000میں سے 527نمبر لے کر پہلی فائقہ علی نے 506نمبر لے کر تیسری جبکہ زرینہ نے 498نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ایم اے سال اول تاریخ اسلا م کے امتحان میں 92طلبا نے رجسٹریشن کرادی جبکہ 89شریک ہوئے اور 88کامیاب ہوئے ، مجموعی نتیجہ 98.88فی صد رہا ، فہمیدہ نے 642نمبر حاصل کرکے پہلی ، ساجدہ نے 622نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ رخسانہ بانو نے 621نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

میر پور خاص : ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جو ش و خروش سے منا یا
(November 4, 2013)
میرپورخاص: میر پور خاص میںہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و جذبے کے ساتھ منایا ۔ میرپورخاص کی مسلم برادری نے بھی ہندو برادری کے ساتھی یک جہتی کا مظاہرہ کیا ،ضلع میرپورخاص کے شہروں میرواہ گورچانی ، ڈگری ، کوٹ غلام محمد اور میرپورخاص میں آبادہندو برادری کے ہزاروں افراد نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش کے ساتھ منایا اس موقع پر سیشن کورٹ کے سامنے واقع لال مندر میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا تھا، گھروں اور دُکانوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا، میرپورخاص کے مسلم برادری کے افراد نے بھی ہندوﺅں کی دیوالی میں خصوصی شرکت کر کے ہندو مسلم بھائی چارے اور یک جہتی کا مظاہرہ کیا ،دیوالی کے موقع پر شہر میں چائینا پٹاخہ اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گی

ابو ظہبی گراں پری ریس : فارمولا ون چمپیئن سباسٹن نے جیت لی
(November 4, 2013)
ابو ظہبی: فارمو لا ون چمپیئن ڈرائیور سباسٹن ویٹل نے ابوظہبی گراںپری ریس جیت لی ۔ ابو ظہبی میں منعقدہ مقابلوں میں جرمن ڈرائیور سباسٹن ویٹل نے آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر کو شکست دے کر اس سیزن کا گیارھواںٹائٹل اپنے نام کر لیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی سباسٹن نے اپنے ہم وطن مائیکل شما کر کا سب سے زیادہ فارمولا ون ریس جیتنے کا ریکارڑ برابر کر دیا ،نیکو روزبرگ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،جبکہ اسپین کے فرنانڈو الینسو نے متنا زعہ طورپر فرانسیسی کھلاڑی کوپیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویںپوزیشن حاصل کر لی ، فار مولاون کے اہلکار اسٹیورٹ نے کہا ہے کہ ریس کے بعد فرنانڈو کے اس عمل کی چھان بین کی جائے گی ۔
