کراچی (پی پی آئی) سابق صدر جنرل محمد ضیا الحق شہید، جنرل اختر عبدالرحمٰن شہید اور سانحہ بہاولپور کے شہدا کا 35واں یوم شہادت روایتی عقیدت احترام سے منایا گیا۔ مرکزی تقریب مسجد عیدگا قصاباں میں کے احاطہ میں ہوئی اور ایصال ثواب کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر محبان شہدائے بہاولپور کے صدر محمد عباس سیکرٹری جنرل انوار پٹنی اور دیگر نے تقاریر کیں۔
سیہون شریف : کاروکاری کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت
چمن : پاک افغان سر حد پر خود کش حملہ ،آٹھ جاں بحق ،دو لیویز اہلکار سمیت سولہ افراد زخمی
میرپورخاص : مسافر بس الٹنے سے 22افراد زخمی ،تین کی حالت تشویش ناک
شہداد پور : مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
جام شورو: جامعہ سندھ میں 16ویں انٹر یونیورسٹی ڈیبیٹ 8اکتوبر سے شروع
حیدرآباد : جماعت اسلامی کامہنگائی کے خلاف جمعے کو سندھ میں یوم احتجاج منانے کا اعلان
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
(May 6, 2026)
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
(May 4, 2026)
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
تعمیراتی سریے کی قیمت میں 10 ہزار روپے ٹن اضافہ، مزید بڑھنے کا خدشہ
کراچی (پی پی آئی)ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا۔جس کے بعد ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق آئرن اسٹیل مرچنٹس کا کہنا ہے کہ ڈالر کے بڑھتے ہوئے بھاوکی وجہ سے فولاد کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے
رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مختلف ممالک سے درآمدات میں بڑا اضافہ
کراچی (پی پی آئی)رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مختلف ممالک سے درآمدات میں بڑا اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق جولائی 2023 میں سالانہ بنیادوں پر آسٹریلیا سے درآمدات 603 فیصد بڑھیں،پی پی آئی کے مطابق گزشتہ ماہ آسٹریلیا سے درآمدات کاحجم 13 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز رہا،جولائی میں عراق سے درآمدات 185 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 73لاکھ ڈالرز رہیں،قطر سے امپورٹس59 فیصد اضافے سے 28کروڑ77لاکھ ڈالرز ریکارڈ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی میں ایران سے درآمدات 38 فیصد اضافے سے6 کروڑ67 لاکھ ڈالرز رہیں،ویت نام سے امپورٹس 23 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 82لاکھ ڈالرز رہیں،جولائی میں کینیا سے درآمدات 18فیصد اضافے سے 4 کروڑ73 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا،اسی عرصے میں جاپان سے درآمدات 16فیصد اضافے سے11 کروڑ32لاکھ ڈالرز رہیں,جولائی میں اٹلی 7,برطانیہ 4 اور نیدر لینڈز سے امپورٹس ایک فیصد بڑھی ہیں۔
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(پی پی آئی) سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ایپ پر مسلسل فحش مواد میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایک شہری کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر مسلسل فحش مواد اپ لوڈ کیا جارہا ہے، جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، بہت سے نوجوان ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتے اپنی جان گنوا چکے ہیں، اس پر پابندی عائد کی جائے۔ شہری رانا عثمان انوار کی جانب سے درخواست میں پی ٹی اے اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بار پاکستان میں ٹک ٹاک پر مختلف وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کی جاچکی ہے تاہم یہ پابندی چند روز تک ہی محدود رہی تھی۔
تلاش کریں
خبریں

سیہون شریف : کاروکاری کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت
(October 2, 2013)
سیہون شریف: ایڈیشنل سیشن جج سیہون شریف کی عدالت نے کاروکاری کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت جبکہ دو ملزمان کو کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھان سعید آباد شہر میں دو سال قبل امام الدین چنہ ، نذیر احمد چنہ،محمد صادق چنہ اور محمد عثمان چنہ نے نسیم چنا اور امیر بخش برہمانی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیا تھا ۔ جس کا مقدمہ گزشتہ دو سالوں سے ایڈیشنل جج کی عدالت میں چل رہاتھا،آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان سگے بھائیوں امام الدین چنا اور نذیر احمد چنا کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ دیگر دو ملزمان محمد صادق اور محمد عثمان چنا کورہا کر نے حکم دیاتاہم جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھے ماہ کی قید ہو گی ۔

چمن : پاک افغان سر حد پر خود کش حملہ ،آٹھ جاں بحق ،دو لیویز اہلکار سمیت سولہ افراد زخمی
(October 2, 2013)
چمن: چمن میںپاک افغان کسٹم ہا ﺅس میں خودکشدھماکے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ دو لیویز اہلکاروں سمیت16افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک افغان کسٹم ہاﺅس کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میںآٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو لیویز اہلکاروں سمیت سولہ افراد زخمی ہوگئے ،ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو افغان سیکورٹی اہلکا ر بھی شامل ہیں۔ دھماکا باب دوستی کے قریب افغانستان کی حدود میں ہوا جس کے بعد باب دوستی پر آمدورفت معطل ہو گئی ۔ واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افرادکو قریب واقع طبی مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے افغانستان کے لئے نیٹو اور امریکی سپلائی چمن کے راستے سے ہی ہو تی ہے ۔

میرپورخاص : مسافر بس الٹنے سے 22افراد زخمی ،تین کی حالت تشویش ناک
(October 2, 2013)
میرپور خاص: میر پور ضاص کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے سے 22افراد زخمی ہوگئے ۔ میرپور اخاص کے قریب جھلوری لنک روڈ پر واقع گاﺅں امیر خان خاص خیلی کے پاس ایک تیز رفتار مسافر بس ٹائی راڈٹوٹ جانے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 22افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو میرپو ر خاص اسپتال لایا گیا جہاں فوری طبی امداد مہیا کی گئی ،زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ چھے زخمیوں کو سرجیکل وارڈ میںداخل کر دیا گیا ہے ،دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

شہداد پور : مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
(October 2, 2013)
شہداد پور: شہداد پور میں مختلف واقعات میںدو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور 33سالہ محمد سلیم پر اسرار سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ،ورثاءکا کہنا ہے کہ گھر میں ریوالور صاف کر تے ہوئے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہو گئے ،متوفی تین بچوں کے باپ تھے جبکہ شہدا پو رکے نواحی قصبے ڈھڑو شریف میں ابڑو قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں بیس سالہ نوجوان خادم حسین گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔دوسری جانب شہداد پور پولیس نے چار روز قبل رہزنی کے واقعے میں جاں بحق ہو نے والے زمیندار علی حسن لھوسو کے قتل کا مقدمہ تین نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیاہے، پولیس نے درجن سے زائد افراد کوگرفتار کر لیا ہے تاہم اصل ملزمان تک نہیں پہنچ سکی ، ایس ایچ او شہداد پو رکا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

جام شورو: جامعہ سندھ میں 16ویں انٹر یونیورسٹی ڈیبیٹ 8اکتوبر سے شروع
(October 2, 2013)
جام شورو: جامعہ سندھ جام شورومیں 16ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ڈیبیٹ 8اکتوبر سے شروع ہوں گے ۔ جامعہ سندھ جامشورو کے بیورو آف اسٹئگس کے ایڈوائزر محمد یوسف پردیسی نے جاری کردہ اعلامیہ میںکہا ہے کہ 16ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ڈبیٹ مقابلوں میں شرکت کرکے علامہ اقبال شیلڈ 2013 جیتنے کے سلسلے میں انٹر ڈپارٹمینٹل تقریری مقابلہ 2013 رواں ماہ کے 8 تاریخ سے منعقد ہوں گے۔ 8 اکتوبر کو “طاقتور ملک دنیا جی تباہی جو باعث آھے” کے عنوان پر سندھی میں ، 9 اکتوبرکو “کرپشن کا خاتمہ نظام اسلام سے ممکن ہے” کے عنوان پر اردو میںاور “Politics is to Polish Education” کے عنوان پر انگریزی میں 10 اکتوبر کو تقریری مقابلے آرٹس فیکلٹی بلڈنگ کے شیخ ایاز آڈیٹوریم میں منعقد ہونگے۔ تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے ہرایک طالب علم کو 4 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔۔

حیدرآباد : جماعت اسلامی کامہنگائی کے خلاف جمعے کو سندھ میں یوم احتجاج منانے کا اعلان
(October 2, 2013)
حیدرآباد: جما عت اسلامی بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضا فے کے خلاف جمعے کو سندھ بھر میںیوم احتجاج منائے گی ۔ جماعت اسلامی حےدرآبادکے اعلامیہ کے مطابق امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کی اپیل پر جمعہ اکتوبرکوسندھ بھر مےں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں مےںا ضافے کے خلاف یوم احتجاج منایاجائے گا۔حےدرآبادمےں نمازجمعہ کے فوراًبعدجامع مسجداورنگزیب گاڑی کھاتہ چوک پرضلعی امیر شیخ شوکت علی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔علاوہ ازیں شےخ شوکت علی نے کہاہے کہ حکومت کوکسی صورت عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں مےں باربازاضافے نے صورت حال سنگین بنادی گئی ہے ہرشخص مہنگائی سے پریشان ہے ۔حکومت نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں مےں اضافہ واپس نہ لیاگیاشدیدردعمل کاسامناکرناپڑے گاحکومتی بدمعاشی کے خلاف جمعہ کوبھرپورعوامی مظاہرہ کرےںگے۔

