سیہون شریف: ایڈیشنل سیشن جج سیہون شریف کی عدالت نے کاروکاری کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت جبکہ دو ملزمان کو کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھان سعید آباد شہر میں دو سال قبل امام الدین چنہ ، نذیر احمد چنہ،محمد صادق چنہ اور محمد عثمان چنہ نے نسیم چنا اور امیر بخش برہمانی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیا تھا ۔ جس کا مقدمہ گزشتہ دو سالوں سے ایڈیشنل جج کی عدالت میں چل رہاتھا،آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان سگے بھائیوں امام الدین چنا اور نذیر احمد چنا کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ دیگر دو ملزمان محمد صادق اور محمد عثمان چنا کورہا کر نے حکم دیاتاہم جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھے ماہ کی قید ہو گی ۔
Next Post
سری لنکن بیٹسمین تلکارتنے دلشان ان فٹ ، پہلے میچ سے باہر ہو گئے ٰٓٓ
Mon Oct 7 , 2013
کولمبو: سری لنکا کے بیٹسمین تلکارتنے دلشان زخمی ہونے کے باعث ڈومیسٹک سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے ۔ تلکارتنے دلشان پریکٹس کے دوران انگلی پر زخم آنے کے باعث آج سے شروع ہو نے والی سری لنکا کی ڈومیسٹک سہہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ، انھیں اگلے میچ میں بورڈ […]
