کراچی (پی پی آئی) پاکستان ریلو یز نے آئندہ سہ ماہی میں مزید 3 ٹرینوں کی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ریلوے فلیٹ میں 46نئی مسافر اور 200نئی فریٹ ویگنز شامل کی گئی ہیں، پی پی آئی کے مطابق ریلوے نے پشاور اور کراچی کے درمیان چلنے والی عوام، لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شاہ حسین اور لاہور براستہ فیصل آباد کوئٹہ کے درمیان چلنے والی اکبر بگٹی ٹرین کو آئندہ تین ماہ میں بحال کر نے کی منظوری دی ہے، یہ ٹرینیں بند ہیں اور ان کی بحالی کے لئے کوچز کی تیاری کا کام جاری ہے۔
فٹبال میچ فکسنگ :ایل سلواڈور نے 14کھلاڑیوں پر تاحیا ت پابندی لگادی
آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل
پاکستان اولمپک تنازع کے حل کےلئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4اکتوبر کو ہوگا
شہدادپور: مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ،مزاحمت سے دو افراد زخمی
لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 14ملزمان گرفتار
لاڑکانہ: اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو گی ، پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھرتیا ں ہوں گی : نثار کھوڑو
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
(May 6, 2026)
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
(May 4, 2026)
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ہزارہ ایکسپریس حادثہ کی تحقیقات آج سکھرمیں ہوگی
سکھر/نواب شاہ(پی پی آئی)فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف پاکستان ریلویز علی محمد آفریدی 16 17 اگست 2023کو ڈویژنل سپر نٹنڈنٹ سکھر کے کمیٹی روم میں (-11 اپ) ہزارہ ایکسپریس کو 06.08.2023 کو پیش آنے والے حادثہ کے حوالے سے انکوائری کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق معلومات رکھنے والوں کو رابطہ کا کہا گیا ہے۔
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحت 23 اگست کو یوم نیلہ بٹ منایا جا ئے گا
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحت 23 اگست کو یوم نیلہ بٹ بھرپور طریقے سے منایا جا ئے گا۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ 23 اگست کویوم نیلہ بٹ منا کر پوری کشمیری قوم اپنے قائد و بانی تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مشن کی تجدید کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی چیئرپرسن محترمہ سمیہ ساجد راجہ اورعامرہ خانم نے کہا ہے کہ نیلہ بٹ کی تاریخی حیثیت کو متنازع بنانا دراصل اسلاف اور قومی ہیروز کے کردار کا انکار ہے،مخالفین اپنی ناکامیوں کا غصہ کہیں اور نکالیں کیونکہ۔قومی دن کو متنازع بنانے سے اب کسی کو سستی شہرت ہرگز نہیں ملے گی،بلکہ،غازیوں اور شہدا کے وارث،تحریک ازادی کشمیر اور نیلہ بٹ کے وارث،اس بار شایان شان طریقے سے یوم نیلہ بٹ منا کر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے دیئے ہوئے قومی نعرے کشمیر بنے گا پاکستان کی تجدید عہد کریں گے۔
این اے 131 لاہورپر دوبارہ گنتی کی درخواست غیر مؤثر
اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر مؤثر ہو چکی ہے۔اس پر وکیل بابر اعوان نے جواب دیا کہ جی سر، بالکل غیر مؤثر ہو چکی ہے، اجازت دیں تو معاملہ پر چیئرمین پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی تحلیل کے بعد اس معاملہ پر کیا ہو سکتا ہے، اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔پی پی آئی کے مطابق وکیل چیئرمین پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہے۔
تلاش کریں
خبریں

فٹبال میچ فکسنگ :ایل سلواڈور نے 14کھلاڑیوں پر تاحیا ت پابندی لگادی
(September 21, 2013)
سان سلواڈور: ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے میچ فکسنگ کے الزام میںملکی ٹیم کے 14 کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ فیڈریشن کے صدر کارلوس مینڈیز کے مطابق میچ فکسنگ کے الزامات میں ملوث 22کھلاڑیوں میں سے 14پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ کھلاڑیوں کے پاس اپیل کے لئے پندرہ دن کا وقت ہے ۔ ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے خلاف اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا جب 2010میں امریکا کے خلاف ایک نمائشی میچ میں ایل سلواڈور کو دو ایک سے شکست ہوئی ۔جون 2011میں میکسیکو کے خلاف گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں ایل سلواڈور پانچ صفر سے ہزیمت اٹھانی پڑی ،جبکہ رواں سال فروری میں پیراگوئے کے ایل سلواڈور کو چار ایک سے ہرایا تھا ۔ابتداءمیں میچ فکسنگ کی تحقیقات میں 22کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا ،جن میں سات کھلاڑیوں کو 20دن سے 18ماہ کے لئے معطل کیا گیا جبکہ ایک کھلاڑی کو کلین چٹ دیدی گئی ۔ایل سلواڈور فٹبال ٹیم کے کوچ آگسٹن البرٹو نے کہا ہے کہ ملک کی نئی ٹیم جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور تحقیقات میں شامل کسی کھلاڑی کو نئی ٹیم میں شامل نہیں کیاجائے گا۔

آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل
(September 21, 2013)
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ فکسنگ اسکینڈل میں سری نواسن کے داماد گروناتھ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ پولیس نے چارج شیٹ میں پاکستانی امپائر اسد رؤف سمیت پندرہ بکیز کے نام فائل کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے فکسنگ اسکینڈل کے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے علاوہ بالی ووڈ اداکار وندو داراسنگھ اور پاکستان امپائر اسد رؤف کا بھی نام شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد رؤف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف اگر کوئی ثبوت ہے تو سب کے سامنے پیش کیا جائے۔ دوسری جانب سری نواسن نے چارج شیٹ پیش ہونے کے بعد کہا ہے کہ گروناتھ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ گروناتھ میاپن فکسنگ الزام میں اپنا دفاع خود کرے۔ ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں پندرہ پاکستانی بکیز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں تاہم فکسنگ سکینڈل کی سماعت اب اکیس نومبر کو شیڈول کی گئی ہے۔

پاکستان اولمپک تنازع کے حل کےلئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4اکتوبر کو ہوگا
(September 21, 2013)
لوزانے: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4 اکتوبر کو ہو گا، پاکستان اولمپک تنازع پر بات ہو گی۔لوزانے ہونے والا اجلاس پاکستان اولمپک تنازع کے حوالے سے خاص اہمیت اختیار کر گیا۔ چار اکتوبر کو آئی او سی کے اجلاس میں پاکستان کے اسپورٹس حکام بھی شریک ہوں گے۔ آئی او سی اجلاس میں بین الصوبائی وزارت کے وزیر ریاض پیرزادہ، عارف حسن اور اکرم ساہی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں حکومت نواز اور حکومت مخالف پی او اے معاملہ حل ہونے کا قوی امکان ہے۔

شہدادپور: مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ،مزاحمت سے دو افراد زخمی
(September 21, 2013)
شہدادپور: شہداد پو ر میں مسلح افراد کی جانب سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پرفائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق شہداد پور کے گنجان آباد علاقے محمدی ٹاﺅن میں تین نامعلوم مسلح رہزنوں نے علاقے کے زمیندار گل حسن کیریو اورسارنگ خاص خیلی سے گن پوائنٹ پر ہنڈا موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر انھوں نے مزحمت کی ، مزاحمت پر مسلح افرادنے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دونوںافراد شدید زخمی ہوگئے ۔ دونوںزخمیوں کوشہدادپور اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 14ملزمان گرفتار
(September 21, 2013)
لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،مختلف علا قوں سے مختلف مقدمات میں مطلوب 14روپوش اشتہاری ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حیدری تھانہ کی پولیس نے روپوش ملزمان عبدالجبار جتوئی ،غلام عباس ڈہانی،مریدعاربانی،مارکیٹ تھانہ پولیس اشتھاری ملزم شعیب جتوئی ،عاشق لغاری،اظہر آگانی،عبداللطیف کھیڑو،اختیار ببلو کورائی،قلندر بخش بروہی،شمشیر چانڈیو،رابیل کھکھرانی،مولا بخش بگھیو،رحیم کاندھڑو کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے تین عدد پسٹل اور ایک بندوق برآمد کرلی ۔ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کو ہر صورت میں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

لاڑکانہ: اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو گی ، پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھرتیا ں ہوں گی : نثار کھوڑو
(September 21, 2013)
لاڑکانہ: سندھ کے سینیئرصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سفارشی کلچر کا خاتمہ کر کے میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی ہوگی،پہلے مرحلے میں ایک ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیںگے۔یہ بات انھوں نے پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ میں اساتذہ کی این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے ۵۴ ایچ ایس ٹی کامیاب امیدواروں میں آفر آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی، انھوںنے مزید کہا کہ سندہ میں جے ایس ٹی کے سات ہزار اساتذ ہ جبکہ پی ایس ٹی کے بارہ ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائےں گے، یہ سلسلہ ضلع بینظیرآباد سے شروع کیا گیا ہے،جو کہ شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب ہے۔انھوںنے ایچ ایس ٹی کے ۵۴ کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لو گوں نے بہت محنت کی ہے۔اور میرٹ پہ پوزیشن حاصل کی ہے۔ انھوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ تعلیم کے معیار کو ترجیحی بنیادوںپربڑھایا جائے۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اسپیشل سیکریٹری پرویز احمد سیہڑ ڈائریکٹر اسکول،کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر سعید منگنیجواور دوسرے تعلیمی افسران اور پارٹی رہنما موجود تھے۔
