لاہور(پی پی آئی)بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق خاور مانیکا نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی جس پر جسٹس علی باقر نجفی سماعت کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی زمین پر قبضے کے کیس میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔
ظہیر عباس ، جاوید میاندا د کا دستخط شدہ بیٹ 60لاکھ میں نیلام
چیئر مین پی سی بی کیس: نجم سیٹھی اور بورڑ کی عبوری کمیٹی کو نوٹس
ایشلے جائلز کوانگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچ برقرار رکھنا چاہیے:مکی آرتھر
انگلش کاﺅنٹئی ڈرہم کمار سنگاکارا سے معاہدے کی خواہاں
ممبئی انڈینز کی ہا ر کا ذمہ دار میں ہوں : لاستھ ملنگا
پی سی بی کا فیلڈنگ کو چ کے لیے جونٹی روڈز سے رابطہ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 99 پیسے مہنگا،سعودی ریال کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ
کراچی (پی پی آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد بدھ کو ڈالرکی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے تو دوسری جانب سعودی ریال بھی مہنگا ہو گیاہے۔پی پی آئی کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ریال 73.40 روپے پر خریدا جارہاہے جبکہ قیمت فروخت 74.10 روپے ہے۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 99 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 279 روپے کے ریٹ پر پہنچ گیا۔
ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے حنیف عباسی بری
لاہور(پی پی آئی)لاہو ر ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے حنیف عباسی کو بری کردیا،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا۔
جناح ہاوس اور عسکری ٹاور حملہ کیس؛ خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور
لاہور(پی پی آئی)جناح ہاوس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ اور دیگر نے جناح ہاوس جلاو گھیراو اور عسکری ٹاور کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کیں تھی،لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)

ظہیر عباس ، جاوید میاندا د کا دستخط شدہ بیٹ 60لاکھ میں نیلام
(April 17, 2014)
لاہور: گورنر ہاﺅس لاہور میں سماجی تنظیم کی فنڈریزنگ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ 60 لاکھ جبکہ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی دستخط شدہ گیند 25 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی۔گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقدہ تقریب ایک سماجی تنظیم کی فنڈریزنگ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ 60 لاکھ روپے میں نیلام ہوگیا۔ ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ نیلامی کیلئے پیش ہوا جسے لاہور کی ایک معروف کاروباری شخصیت نے 60 لاکھ روپے کی بولی لگا کر حاصل کر لیا۔ جبکہ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی دستخط شدہ گیند 25 لاکھ روپے میںنیلام ہوئی۔

چیئر مین پی سی بی کیس: نجم سیٹھی اور بورڑ کی عبوری کمیٹی کو نوٹس
(April 17, 2014)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی تقرر کے خلاف درخواست پر نجم سیٹھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔کیس کی سماعت جسٹس نور الحق قریشی کے روبرو ہوئی، اسکروٹنی کمیٹی کے سابق رکن الطاف حسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین تقرری اور ذکا اشرف کی برطرفی غیر قانونی ہے۔عدالت نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور پی سی بی عبوری کمیٹی کے ارکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

ایشلے جائلز کوانگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچ برقرار رکھنا چاہیے:مکی آرتھر
(April 17, 2014)
لندن: آسٹریلیا اور ساﺅتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈاینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو ایشلے جائلز کو ٹیم کوچ برقرار رکھنا چاہیے۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کارکردگی کے باوجود کوایشلے جائلز کو محدود اوورز کی کرکٹ میں انگلینڈ کا کوچ ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرتھر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے اینڈی فلاور کی کوچنگ میںٹیسٹ کرکٹ اور ایشلے جائلز کی کوچنگ میں ون ڈے کرکٹ میں کامیابیاں سمیٹی ہیں اس لیے ان کو ہٹا نا درست فیصلہ نہیں ہوگا۔سابق آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ میرے خیال میں انگلش بورڑ کو اسی کامیا ب منصوبہ بندی کو جاری رکھنا چاہیے۔آرتھر نے کہا کہ مورس اچانک کوچ کے لیے مضبوط امیدوار کی حیثیت سے سامنے آئے ہیںلیکن ان کے لیے دوبارہ کرکٹ میں وہ کچھ کر دکھانا آسان نہیں ہوگاان کا کہنا تھا کہ انگلش بورڑ کو چاہیے کہ یہ ذمہ داری ایشلے جائلز کو دے پھر دیکھے کیا ہوتا ہے۔مکی آرتھر جنوبی افریقی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں ۔

انگلش کاﺅنٹئی ڈرہم کمار سنگاکارا سے معاہدے کی خواہاں
(April 17, 2014)
لندن: انگلش کائنٹی ڈرہم رواں سیزن کے لیے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کاراسے مختصر مدتی معاہدہ کر نے کی خواہاں ہے ۔ڈرہم شائر کمار سنگاکارا سے حتمی بات کر نے کی خواہش مند ہے لیکن انتظامہ اس قسم کے معاہدے سے خوش نہیں۔ ڈرہم کے کوچ جان لیویس کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے سا بق کپتان ڈررہم کے لیے بہترین ثابت ہوںگے ۔انھو ں نے کہا کہ میر ا نہیں خیال دنیا کا کوئی بھی بہترین کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ نہ رہا ہو۔36سالہ سنگاکا را نے حال ہی میں بنگلہ دیش میںٹی ٹوئنٹی و رلڈکپ جیتنے کے بعد مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ، انھوں نے 2007میں واروکشائر اور 2010میں لنکاشائر سے معاہدہ کیا لیکن کوئی میچ کھیل نہیں پائے تھے۔ تاہم ڈرہم نے آسٹریلین آل راﺅنڈر جوہن ہاسٹینگز سے 2014سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

ممبئی انڈینز کی ہا ر کا ذمہ دار میں ہوں : لاستھ ملنگا
(April 17, 2014)
ابو ظہبی: سری لنکن ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹیم کے چمپیئن کپتان لاستھ ملنگا نے آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈر سے ان کی ٹیم ممبئی انڈینز کی ہا رکا ذمہ دار خود کو قرار دیا ۔ لاستھ ملنگا کا کہنا ہے جیک کیلس کا ڈراپ ہونے والا کیچ ان کی ہار کا باعث بنا ،انھوں نے کہا کہ میری جانب سے ٹاپ اسکورر جیک کیلس کا قیمتی کیچ ڈراپ ہو نا میچ کا فیصلہ کن مرحلہ تھا ۔آ پی ایل کے افتتاحی میچ میں شاہ رخ خان کی کلکتہ نائٹ رائیڈر نے جیک کیلس کے 72رنز کی مدد سے ممبئی انڈینز کو 41رنز کے واضح فرق سے ہر ایا تھا۔

پی سی بی کا فیلڈنگ کو چ کے لیے جونٹی روڈز سے رابطہ
(April 17, 2014)
لاہور: پا کستان کر کٹ بورڑ نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بہتری کے لےے جنوبی افریقا کے سابق بیٹسمین اور مایہ نازفلڈر جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیو ںکی فیلڈنگ میں بہتری کے لیے مختصر مدت کے لیے سابق جنوبی افریقہ کے اسٹار پلیئر جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں ان سے باضا بطہ رابطہ بھی کیا ۔سابق پروٹیز کھلاڑی سے معاملات طے کرنے کا ٹاسک سابق کپتان وسیم اکرم کو سونپا گیا تھا۔ روڈز کے ساتھ معاہدے کو آئندہ چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جونٹی روڑز اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم کیلئے فیلڈنگ کوچ کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

