لاہور(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے معاشرے میں زہر گھول دیا جبکہ نواز شریف عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے آرہے ہیں ،ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنے حلقے کے اندر کارکنوں سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد نواز شریف انتقام لینے کیلئے وطن واپس نہیں آئیں گے بلکہ ان کی آمد کا مقصد عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں نواز شریف 20،20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں اس وقت کامیاب ہوئے جب بجلی نہیں تھی اور عوام بے روزگاری کا سامنا کر رہے تھے ۔ ن لیگ نے 4سال میں لوڈ شیڈنگ بند کی،اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے اور ترقی کے سفر کا آغاز کریں گے جو رک گیا ہے، عوام اس روز نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں اور بتائیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی ۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں مہنگائی نہیں تھی، 2018 میں جھرلو انتخابات اور دھاندلی کے نتیجے میں عوام ترقی و خوشحالی سے محروم ہوگئے، نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانا عوامی ترقی و خوشحالی روکنا تھا ۔ دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز کے نمائندوں نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ملکی مجموعی صورتحال،معیشت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شہباز شریف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے،تاجروں نے سابق وزیراعظم کو درپیش معاشی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا،تاجروں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر شہباز شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا،تاجروں نے شہباز شریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی بھرپور تائید و حمایت کی ۔
نئی دہلی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی کی رونمائی
انگلش بیٹسمین جوئے روٹ کی ورلڈ کپ میں شر کت مشکو ک
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : قومی ٹیم کے لیے نئی کٹ تیار
پیری بس ٹینس:ارجنٹائن اور امریکی کھلاڑی دوسرے راﺅنڈ میں
اسنوکر چمپیئن شپ : محمد سجادکی پنجاب کے ابو صائم کوشکست
ملکی سلامتی کے لیے ہر قدم اٹھا یاجائے گا : وزیر اعظم
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
معاشرے کو پروان چڑھانے میں اساتذہ کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے: محسن نقوی
لاہور(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کو پروان چڑھانے میں اساتذہ کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے،اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ک نبی کریم حضرت محمد;248; پوری دنیا کے سب سے بڑے اور بہترین معلم ہیں ۔ آپ;248; نے علم کے نور سے جہالت کے اندھیرے ختم کئے،استاد اپنے شاگردوں میں لاعلمی کے اندھیروں کو مٹا کر علم کا نور بانٹتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جس مقام پر ہوں ، اس میں میرے اساتذہ کی تربیت اور محنت شامل ہے،وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اپنی مادر علمی کریسنٹ ماڈل سکول کا دورہ کیا اور اپنے اساتذہ سے ملاقات کی،اساتذہ سے ملاقات کی خوشگوار یادیں کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہترین مستقبل کے فروغ کیلئے اساتذہ کی انتھک محنتوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اوراستاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے, تعلیم دینا محض ا ستاد کا پیشہ ہی نہیں بلکہ قومی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے، ترقی یافتہ دور میں وہی قو میں کامیاب ہیں جنہیں تعلیم کی معیاری سہولتیں میسرہیں ، آج کے دن ہ میں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم اور احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔
عثمان ڈار کی والدہ نے خواجہ آصف کو چیلنج کردیا
لاہور(پی پی آئی)سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے سیاست اور پی ٹی آئی دستبرداری کے اعلان کے بعد ان کی والدہ نے خواجہ آصف کو بڑا چیلنج کردیا۔عثمان ڈار کی والدہ اپنے بیان میں کہنا ہے کہ خواجہ آصف میری بات غور سے سن لیں، جو آپ چاہتے تھے وہ عثمان ڈار کو گن پوائنٹ پر رکھ کر حاصل کرلیا۔ ان کی والدہ نے کہا کہ سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے اس کی والدہ نے نہیں، اب تمہارا مقابلہ میں کروں گی۔ میرا چینلج ہے، میدان میں آؤ، دیکھنا تمہارے شیر کا میں کیا حشرکرتی ہوں۔ والدہ عثمان ڈار نے کہا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں، میدان میں آؤ اور میرا مقابلہ کرو۔ واضح رہے کہ عثمان ڈار نے گذشتہ روز ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ہوشربا انکشاف کیا تھا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف اپنی پارٹی چھوڑ رہا ہوں بلکہ سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے سانحہ 9 مئی کے دوران ہونے والے تمام واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارا کھیل زمان پارک میں رچا گیا تھا۔۔
پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا،پاکستان نے احمد آباد میں دہشتگردی کے خدشے کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس پر آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ میزبان ملک ہماری کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں تحفظ فراہم کرے، سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی ویزے نہ ملنے سے عالمی کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں، بطور میزبان بھارت پاکستانی شائقین کے عالمی کپ دیکھنے میں رکاوٹیں نہ ڈالے، امید کرتے ہیں پاکستانیوں کو عالمی کپ کرکٹ دیکھنے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، بھارت سیاست کو کھیلوں کے ساتھ مکس نہ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانس ہمالیہ فورم کا آغاز جغرافیائی رابطے اور ماحولیاتی تحفظ بڑھانے کیلییکیا گیا، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ٹرانس ہمالیہ فورم سے خطاب کیا اور چینی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں سی پیک، باہمی تزویراتی رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضرورپڑھیں:کرکٹ کی عالمی جنگ کا آغاز،گوگل نے ڈوڈل جاری کردیا ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوئے، فریقین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر پیش رفت ہوئی، پاکستان نے جنیوا میں او آئی سی گروپ کے ساتھ منافرت اور امتیاز کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق سوال پر ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا بھارتی قابض فوج کا جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر میں 13 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا، بھارتی مظالم جنیوا کنونشن، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی سرعام خلاف ورزی ہیں، بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پراپیگنڈے میں ملوث ہے، بھارت خود پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی، پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے، کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں، پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیر قانونی رہائش پذیر باشندوں کیخلاف کارروائی کر رہا ہے، پاکستان افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ یہ بھی پڑھیں:الیکشن ملتوی؟افغان مہاجرین کی واپسی پر زور،کیا افغانی واپس جائیں گے؟ ان کا کہنا تھا پاک افغان باہمی تجارت بند نہیں ہوئی یہ بے بنیاد رپورٹس ہیں، پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ جاری ہے، پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کی ڈیڈلائن ان کی تعداد اور اقدامات پر منحصر ہے۔ الیکشن کے دوران غیر ملکی مبصرین کو بلانے سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ہمارے ساتھ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے رابطے کیے گیے ہیں، یہ رابطے غیر جانبدار انتخابی مبصرین کو پاکستان بلانے کے حوالے سے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

نئی دہلی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی کی رونمائی
نئی دہلی: کرکٹ عالمی کپ 2015ءکے سفیر بریٹ لی نے نئی دہلی میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر بیٹ لی نے کہا کہ ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچ سکتی ہے جس کے پاس برق رفتارباﺅلر ہوں گے۔ورلڈ کپ 2015ءکی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب نئی دہلی میں ہوئی،ورلڈ کپ کے سفیر بریٹ لی نے ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بریٹ لی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ ٹریک پر وہی ٹیم فائنل یا سیمی فائنل تک پہنچ پائے گی جس کے پاس 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے بولرز ہوں گے۔بریٹ لی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ سے نہ صرف اچھی انٹرٹینمنٹ دیکھنے کو ملتی ہے بلکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتیں بھی نکھر کر سامنے آتی ہیں۔

انگلش بیٹسمین جوئے روٹ کی ورلڈ کپ میں شر کت مشکو ک
لندن: انگلش کر کٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین جوئے روٹ کی ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ انگلینڈ کر کٹ ٹیم کے بیٹسمین جوئے روٹ ویسٹ انڈیز کے خلا ف تیسرے ون ڈے میں دوران بیٹنگ انگو ٹھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔جوئے روٹ ویسٹ انڈیز کے خلا ف تیسرے میچ میں میں سنچری اسکو رکے دورا ن روی رام پال کی گیند لگنے سے انگو ٹھے کی انجری کا شکار ہو ئے تھے جنھیں انگلینڈ واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ جوئے روٹ اگلے ایک دو روز میں لندن میں ڈاکٹر سے مشورہ لیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ اپنا پہلا میچ 22مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ یہ انجری چار سے چھے ہفتے تک ٹھیک ہو جائے گی ۔ انگلش کر کٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روٹ کے ورلڈ کپ میں شر کت کے حوالے سے ڈاکٹروں کی حتمی رپورٹ آنے تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔دوسری جا نب انگلش ٹیم ویسٹ اندیز کے خلا ف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے بارباڈوس پہنچ گئی ۔ الیکس ہیلز کو جوئے روٹ کے متبا دل کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے اور ورلڈ کپ کے لیے بھی ان کو بر قرار رکھنے کا امکان ہے ۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : قومی ٹیم کے لیے نئی کٹ تیار
پورٹ ایلزبتھ: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 9مارچ کو پورٹ ایلزبتھ میں ہو گا۔ دوسرا میچ 12مارچ کو ڈربن میں جبکہ تیسرا اور آخری میچ سنچورین میں 14مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ آسٹریلوی کر کٹ ٹیم کی قیا دت جارج بیلی کریں گے جبکہ فیف ڈوپلیسی جنوبی افریقا کی قیادت کریںگے۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اس سیریز کو بہت اہمیت دے رہی ہیں۔

پیری بس ٹینس:ارجنٹائن اور امریکی کھلاڑی دوسرے راﺅنڈ میں
کیلی فورنیا: پیری بس ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں ارجنٹائن کے مناکواور امریکی کھلاڑی ٹم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے راونڈ میں اپنی جگہ پکی کر لی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں ارجنٹائن کے جوائن مناکو نے کینیڈا کے پیٹر پلونسکی کو دو گھنٹے 24 منٹ اور 14 سیکنڈ کے سخت مقابلے کے بعد 4-6 ،7-6 اور4-6 سے زیر کیا۔ امریکا کے ٹم نے اپنے ہم وطن کھلاڑی جیک سوک کو شکست دے کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنا لی۔

اسنوکر چمپیئن شپ : محمد سجادکی پنجاب کے ابو صائم کوشکست
کراچی: 39ویں قومی اسنوکر چیمپیئن شپ میں محمد سجاد نے ابوصائم کو چار صفر سے آوٹ کلاس کردیا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں لیگ کے آخری روز سابق قومی چیمپیئن محمد سجاد نے پنجاب کے ابو صائم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چار صفر سے ہرایا۔محمد سجاد کی جیت کا اسکور 56-65، 12-82، 6-96 اور8-128 رہا۔ کامیابی کے ساتھ محمد سجاد نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی ہے جہاں ان کا مقابلہ عمران شہزاد سے ہوگا۔ جبکہ دفاعی چیمپیئن حمزہ اکبر، سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف ، سہیل شہزاد، آکاش رفیق، آصف ٹوبا، عمار طارق، شہرام چنگیزی، محمد بلال، ماجد علی، ابو صائم، اسجد اقبال، شاہد آفتاب، سلطان محمد اور عبدالستار نے بھی ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔

ملکی سلامتی کے لیے ہر قدم اٹھا یاجائے گا : وزیر اعظم
لاہور: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے لیے ہر قدم اٹھا یا جائے گا۔وزیراعظم میاں نواز شریف کا پیر صاحب پگارا سے ملاقات میں کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ کراچی کے مسائل پیچیدہ ہیں لیکن امن کی جانب مثبت پیشرفت ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے طالبان اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کمیٹی ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کر کے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور امن قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عالمی برادری میں اپنا تشخص بحال کرنے اور عوام کی زندگیوں میں خوشگوار انقلاب لانے کیلئے امن کا قیام نا گزیر ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم یہ میرا آئینی، دینی، قومی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے کہ میں آگ اور خون کا سلسلہ بند کر کے ملک اور عوام کو امن دوں اپنی یہ ذمہ داری نبھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔ وزیر اعظم ہاوس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے وزیر اعظم کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے اس مشن میں ہم پوری طرح آپ کے ساتھ ہیں ۔اسے قبل کمیٹیوں کا اجلاس اکوڑی خٹک میںہوا۔ حکومتی کمیٹی کی طرف سے عرفان صدیقی، میجر( ریٹائرڈ )عامر، رستم شاہ مہمند اور رحیم اللہ یوسفزئی نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔