کراچی(پی پی آئی)ناتھا خان پل کے نیچے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم لیاری گینگ وار کا شوٹر نکلا۔پولیس کے ہاتھوں مارا گیا ملزم نوروز ایرانی بلوچ لیاری گینگ وار کا شوٹر نکلا، ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ نوروز گینگ وار کا اہم کارندہ تھا۔ہلاک ملزم کا تعلق جمیل چھانگا گروپ سے تھا، ملزم قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی میں ملوث تھا، اور اس نے بھتہ خوری اور جرائم کی متعدد وارداتیں کیں ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق نوروز ایرانی لیاری ایکسپریس وے پر شہروز کے قتل میں ملوث تھا، اس نے انور پٹھان اور ویسٹ میں طاہر جدگال کو بھی قتل کیا، سولجر بازار میں زیر تعمیر عمارت کے چوکیدار کو بھی اسی نے مارا۔ایسٹ پولیس نے ہلاک ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی جاری کر دیا ہے۔
ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے
نجم سیٹھی کو پی سی بی کے قوانین کا علم نہیں ہے : عامر سہیل
ایشیاکپ،ٹی20ورلڈکپ کیلئے محمدعرفان کی جگہ عمرگل ٹیم میں شامل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 14رکنی قومی ویمن ٹیم کا اعلان
قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ 15 فروری سے کھیلی جائے گی
بارسلونا نے اٹالین فٹ بال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان
کراچی (پی پی آئی)ایف بی آر کا نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 30ستمبرمیں توسیع کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کیلئے2 تجاویززیرغور ہیں۔ توسیع 15 دن یا ایک ماہ کیلئے کی جا سکتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا حتمی اعلان نگران وزیرخزانہ کی منظوری سے ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبررکھی ہوئی ہے۔ ذرائع ایف بی آر کا مزیدکہنا ہیکہ تاریخ میں توسیع کا مطالبہ ٹیکس بارایسوسی ایشنزاورمختلف چیمبرزآف کامرس نے کررکھاہے۔
پنجاب میں 2 ایڈیشنل سیشن ججوں کیخلاف جاری ڈسپلنری کارروائیاں لاہورہائیکورٹ کے حکم پر ختم
لاہور(پی پی آئی)مس کنڈیکٹ،اختیارات سے تجاوزکے الزامات پرایڈیشنل سیشن جج لاہور خضر حیات کے خلاف ڈسپلنری کارروائی،لاہورہائیکورٹ نے ختم کردی،جھنگ میں 2022 میں تعیناتی کے دوران جج خضر حیات کیخلاف کارروائی شروع ہوئی تھی،ایڈیشنل سیشن جج لاہور مدثر فرید کھوکھر کے خلاف ڈسپلنری کارروائی بھی ختم کر دی گئی،پی پی آئی کے مطابقچیف جسٹس اور ہائیکورٹ کی انتظامی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم، رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت کو ارسال کر دی گئیں۔
شہباز شریف کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں:خواجہ آصف
سیالکوٹ (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہیکہ شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام لیکر جانیوالی باتوں میں صداقت نہیں ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا شہباز شریف سے متعلق خبریں گردش میں ہیں کہ وہ 2 روز رہے اور واپس چلے گئے، حالانکہ بعض چیزوں کی ٹیلی فون پر مشاورت نہیں کی جا سکتی، کچھ باتیں بالمشافہ ہی کی جاتی ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام لیکر جانیوالی باتوں میں صداقت نہیں، شہباز شریف نے نواز شریف سے الیکشن اور دیگر سیاسی امور سے متعلق مشاورت کی ہے۔ سابق وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ جائیں گے، ارادہ پکا ہے، نواز شریف کی واپسی کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری سے متعلق کوئی بات نہیں کر سکتا، ہمارے سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ شہباز شریف نے گوجرنوالہ میں اہم شخصیت سے ملاقات کی اور پھر اگلے ہی روز وہ اسٹیلشمنٹ کا پیغام لیکر لندن روانہ ہو گئے۔
تلاش کریں
خبریں

ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے
(February 14, 2014)
روٹرڈیم: عالمی نمبر چھ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو ورلڈ انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اینڈی مرے نے آسٹریا کے ڈومینیک کو دو گھنٹے اور21 منٹ کے طویل مقابلے کے بعد شکست دی۔ اینڈی مرے کی فتح کا اسکور چھ چار، تین چھ اور چھ تین رہا۔ سنگلز مقابلوں میں ارجنٹائن کے ڈیل پوٹروفرانس کے پال ہنری کے خلاف ان ایکشن ہوئے،پوٹرو نے حریف کھلاڑی کو پانچ دو اور سات چھ سے زیر کیا۔ دوسری جانب گیلبس ارنیسٹ نے ڈمرٹوف کو چھ دو، ایک چھ اور چھ چار سے جبکہ جمہوریہ چیک کے تھامس برڈیج نے فرانسیسی حریف نکولس میہوٹ کو چھ چار، چھ دو، سے ہر ا کر اگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔

نجم سیٹھی کو پی سی بی کے قوانین کا علم نہیں ہے : عامر سہیل
(February 14, 2014)
روٹرڈیم: سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ نئے چیئرمین کو پی سی بی کے قانون کا علم ہی نہیں۔ وزیر اعظم کو غلط مشورے دیے گئے، جب انتظامی ڈھانچہ ہی معطل ہے تو یہ نیا آ ئین کیسے بنا سکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کی کرکٹ کی حالت دیکھ کر مجھے ہنسی بھی آتی ہے اور افسوس بھی ہوتا ہے کہ کرکٹ کی باگ ڈور کیسے کیسے لوگوں کے ہاتھ میں جا رہی ہے۔ ذکا اشرف منتخب چیئرمین تھے، نئے چیئرمین کو اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم سے کہنا چاہیے تھا کہ ان کو نہ ہٹائیں، اگر موجودہ وزیراعظم پرویز مشرف کے اقدام کو غلط قرار دیتے ہیں تو یہ اقدام بھی ویسا ہی ہے۔ مجھے کرکٹ بورڈ میں آنے کی ضرورت نہیں، میں میڈیا سے جڑا بندہ ہوں۔ ایک نجی ٹی وی پر کامیاب پروگرام بھی کر رہا ہوں۔ کرکٹ کو جب بھی میری ضرورت ہوئی میں اپنی خدمات پیش کروںگا لیکن نجم سیٹھی کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ٹیم کے انتخاب میں فیورٹ ازم ہے، اچھے کھلاڑی کو بھی سفارش یا رشوت کی ضرورت ہوتی ہے، میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن بہت کچھ ہو رہا ہے۔مجھے بھی کئی مرتبہ پیسے کی آفرز ہوئیں لیکن میں نے اس کو حرام سمجھا، پی سی بی کا آئین بنانے کا اختیار وزیراعظم کے پاس بھی نہیں ہے، یہ انتہائی غلط فیصلے کر رہے ہیں۔ جب جنرل باڈی ہی معطل ہے تو پھر ترمیم کیسے ہوسکتی ہے۔ خرابی آئین میں نہیں، بورڈ ممبران میں ہے اور بورڈ کو چلانے کے طریقے میں خرابی ہے۔ بگ تھری کا معاملہ آیا تو ان کو9 جنوری کو ہی پتہ چل گیا تھا لیکن انہوں نے پتہ نہیں کیوں معاملے کو دبائے رکھا، چپ رہے اور کوئی تیاری ہی نہیں کی۔ اس ایشوکا مقصد یہ تھا کہ جتنے بھی بڑے کرپشن کے معاملات ہیں ان کو دبایا جاسکے اور وہ اس میں کامیاب بھی ہو گئے ہیں۔ آئی پی ایل میں پاکستان اور سری لنکا کے کسی کھلاڑی کی بولی نہیں لگائی گئی۔ شکیل شیخ نے لائیو ٹی وی شو میں مجھ سے معافی مانگ لی، میرے لئے اتنا ہی کافی ہے۔ اس موقع پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے کہا کہ میں نے اگر جذبات میں آکر عامر سہیل اور باسط علی کے بارے میں کچھ غلط باتیں کی تھیں تو میں وہ واپس لیتا ہوں۔

ایشیاکپ،ٹی20ورلڈکپ کیلئے محمدعرفان کی جگہ عمرگل ٹیم میں شامل
(February 14, 2014)
لاہور: آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیاءکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ عمر گل کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اظہر خان کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے عمر گل کو ٹیم میں شامل، جب کہ محمد عرفان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ معین خان اور بولنگ کوچ محمد اکرم نے کمیٹی کو تمام کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمیٹی اپنی تجاویز جلد چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بھجوائے گی جس کے بعد ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 14رکنی قومی ویمن ٹیم کا اعلان
(February 14, 2014)
لاہور: بنگلہ دیش کیخلاف سیریزاورویمنزورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 14رکنی قومی ویمن ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ثنائ میرکوکپتان برقراررکھا گیا ہے۔پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل دوسے پندرہ مارچ تک بنگلہ دیشی ٹیم کیخلاف تین ون ڈے اورپانچ ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ایونٹس کیلئے 14 رکنی قومی ویمن ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ثناءمیرکوکپتان برقرارکھا گیا ہے بسمہ معروف ان کی نائب ہوں گی۔ دیگرکھلاڑیوں میں نین عابدی، ندا راشد، جویریہ ودود، بتول فاطمہ، اسماویہ اقبال، قانیطہ جلیل، سمیہ صدیقی، سادیہ یوسف، ناہیدہ بی بی، ثانیہ اقبال، سدرا امین اورمرینہ اقبال شامل ہیں۔ دونوں ایونٹس کی تیاری کیلئے ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 17فروری سے یکم مارچ تک مریدکے میں لگایا جائیگا۔

قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ 15 فروری سے کھیلی جائے گی
(February 14, 2014)
کراچی: قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ 15 فروری سے کھیلی جائے گی، ملک بھر سے ٹاپ32کھلاڑی حصہ لیں گے۔ کراچی جمخانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن کے صدرعالم گیر شیخ نے سال2014 کے کلینڈر شیڈول کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود قومی اسنوکر کھلاڑی رواں سال14 قومی اوربین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ نئے سیزن کا آغاز قومی جونیئر چیمپئن شپ سے ہوگا۔ جس میں32 کیوئیسٹ کو مدعو کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے بعد تین بہترین کھلاڑی ایشیئن چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہوں گے۔ پا کستان رواں سال اگست کے دوران ایشیئن ٹیم اور سکس ریڈ اسنوکر ایونٹ کی کراچی میں میزبانی کرے گا۔

بارسلونا نے اٹالین فٹ بال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
(February 14, 2014)
میڈرڈ: بارسلونا نے ریال سوسیڈ اڈ کو شکست دے کر اٹالین فٹبال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل لیگ کا دوسرا میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا ۔بارسلونا کی ٹیم پہلے لیگ میچ میں دو صفر سے کامیابی پر فائنل میں جگہ بنانے پر کامیاب ہوئی ۔