راولپنڈی(پی پی آئی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی بازیابی کے لیے آر پی او راولپنڈی کو آخری بار مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی اور سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آر پی او صاحب بتائیں کہ شیخ رشید سے متعلق کیا پیش رفت ہے؟۔ آر پی او نے عدالت کو بتایا کہ جن پولیس افسران پر گرفتاری کا الزام ہے سی ڈی آرز کے مطابق وہ پانچوں اس علاقے میں موجود نہیں تھے۔آر پی او نے عدالت سے درخواست کی کہ تھوڑی سی مہلت اور چاہیے، جس پر عدالت نے کہا کہ ایک ہفتے کی مزید مہلت آخری موقع سمجھ کر دے رہے ہیں، ایک ہفتے کے بعد مزید التوائنہیں دینگے،۔ دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ شیخ رشید کو گرفتار ہوئے ایک مہینہ ہوگیا کوئی کچھ نہیں بتارہا، شیخ رشید کی بازیابی، آر پی او کے بس کی بات نہیں، عدالت آئی جی پنجاب اور سیکرٹری ڈیفنس کو بلائے۔ ، عدالت نے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ناصر جمشید ورلڈکپ2015کھیلنے کے لیے پر عزم
مشکلات میں پھنسی ممبئی انڈینز نے رکی پونٹنگ کی خدمات حاصل کرلیں
ایشین اسنوکرچیمپئن شپ میں آصف ٹوبا اور اسجد اقبال کا فاتحانہ آغاز
ارجبٹائن موٹو جی پی : مارک مارکیز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
بارسلو نا ٹینس: رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست ، اعصام کی جوڑی بھی باہر
برازیل فٹ بال ورلڈ کپ میں کسی ٹیم سے خوفزدہ نہیں : پیلے
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
توشہ خانہ کیس: سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری معطل
اسلام آباد (پی پی آئی) احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت کی، نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف عدالت میں کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، عدالت سے استدعا ہے کہ 24 تاریخ تک وارنٹ معطل کئے جائیں۔جج محمد بشیر نے نوازشریف کے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا، جج نے وکیل صفائی سے مکالمہ کیا کہ آپ کو کافی کیسز ملتے ہیں، جس پر قاضی مصباح نے کہا کہ بس مؤکل کا اعتماد ہے ہم پر۔وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ نوازشریف نے کیوں پاکستان چھوڑا؟ تمام دستاویزات میں تحریر کر دیا ہے، انڈرٹیکنگ شہباز شریف نے دی ہوئی ہے۔جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ آپ نے ہائی کورٹ میں بھی درخواست دی ہے، جس پر نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نہیں، اس کیس میں ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا، توشہ خانہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں، فیصلہ نہیں ہوا تھا، اسحاق ڈار کے اسی نوعیت کے کیس میں وارنٹ معطل ہوئے تھے۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوازشریف نے دو ریلیف مانگے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتے ہیں، نوازشریف کو سننا چاہتے ہیں تو وارنٹ معطل کر دیں۔عدالت نے وکیل صفائی اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد قائد مسلم لیگ ن کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے اور کہا کہ اگر نواز شریف 24 اکتوبر کو پیش نہ ہوئے تو مزید کارروائی ہوگی۔
بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں مفرورسابق انسپکٹر عابد باکسر کو قصور سے گرفتار
لاہور(پی پی آئی)سابق انسپکٹر عابد باکسر کو قصور سے گرفتار کر لیا گیا، سی آئی اے سول لائنز کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔عابد باکسر کے خلاف تین تھانوں میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، پی پی آئی کے مطابق سابق انسپکٹر عابد باکسر کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔عابد باکسر پر بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کا بھی الزام ہے، ان پر باغبانپورہ داروغہ والا تھانے میں نجی ہوٹل کے مالک احمد علی نے 365 اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عابد باکسر کے 5 ساتھیوں نے ہوٹل آ کر دو کروڑ مانگے، مسلح افراد نے اپنے موبائل فون سے عابد باکسر سے بات کروائی، بات کرنے پر دو کروڑ روپے مانگے اور نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی گئی۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ چار پانچ روز بعد دوبارہ بھتہ مانگا گیا اور نہ دینے پر اغواکر لیا اور میرے گھر والوں سے 10 لاکھ روپے وصول کئے اور باقی دینے کی شرط پر رہا کیا گیا۔
تلاش کریں
خبریں

ناصر جمشید ورلڈکپ2015کھیلنے کے لیے پر عزم
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمن ناصر جمشید ورلڈکپ 2015میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے پر عزم ہیں۔اوپننگ بیٹسمن کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ میں پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ وہ فارم اور فٹنس بحال کر کے ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فٹنس کے ذریعہ اپنے وزن پر قابو پانے اور کوچزکی رہنمائی میں بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ فارم اور فٹنس ثابت کرکے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں ،جارح مزاج بیٹسمن کا کہنا تھا کہ موقع ملنے پر وہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور شائقین اب انھیں ایک نئے روپ میں دیکھیں گے۔واضح رہے کہ ناصر جمشید مسلسل خراب فارم کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر ہیں۔

مشکلات میں پھنسی ممبئی انڈینز نے رکی پونٹنگ کی خدمات حاصل کرلیں
شارجہ: انڈین پریمئیر لیگ میں مشکلات سے دوچار ممبئی انڈینز نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کی خد مات حاصل کرلیں ۔ سابق آسٹریلوی کپتان ممبئی انڈینز کی مشاورتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔رکی پونٹنگ آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ممبئی انڈینز کی کپتانی بھی کرچکے ہیں۔ممبئی انڈینز کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا ہے کہ رکی پونٹنگ ممبئی کی مشاورتی ٹیم کاحصہ ہوںگے۔اس اقدام کے بعد ممبئی انڈینز کو عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ساتھ رکی پونٹنگ کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر ممبئی انڈینز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیںاور امید کرتے ہیں کہ ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق شاندار کھیل پیش کرکے ایونٹ میں واپسی کرگی۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینزکی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ممبئی کی ٹیم ایونٹ میں اپنے چاروں میچز ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجودہے۔

ایشین اسنوکرچیمپئن شپ میں آصف ٹوبا اور اسجد اقبال کا فاتحانہ آغاز
دبئی: ایشین اسنوکرچیمپئین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں آصف ٹوبا اوراسجد اقبال نے فاتحانہ آغازکیا۔ دبئی میںجاری ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف ٹوبا اور اسجد اقبال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ محمد آصف ٹوبا نے شام کے حاتم شیخ خلیل صفر کے مقابلے میں چار فریم شکست دی،دوسری جانب اسجد اقبال نے بھی اپنا میچ باآسانی جیت لیا اور کوریا کے کیوئسٹ کو چارصفر سے زیر کیا۔

ارجبٹائن موٹو جی پی : مارک مارکیز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
بیونس آئرس: ارجنٹائن موٹو جی پی ریس کے پریکٹس سیشن میںدفاعی چیمپئن اور چیمپئن شپ لیڈر مارک مارکیز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ورلڈ چیمپئن اسپین کے مارک مارکیز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ،اسپین ہی کے ڈینی پیڈروسا صفر اعشاریہ ایک سات صفر سیکنڈ کے فرقسے دوسرے اور الیکس ایسپارگارو تیسرے تیز ترین رائیڈر قرار پائے۔ موٹو ٹو ایونٹ کے پریکٹس سیشن میں فرانس کے جان زارسرفہرست رہے،جرمنی کے جوناس فولجر کی دوسری اور سوئزرلینڈ کے ڈومینیک تیسرے نمبر پر رہے ۔

بارسلو نا ٹینس: رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست ، اعصام کی جوڑی بھی باہر
بارسلونا: عالمی نمبر ایک رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ہم وطن نکولس المیگرو سے اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ، ڈبلز میں اعصام الحق اور روہن بھوپانا کینیڈ ا،سربیاکی جوڑی سے شکست کھا گئے ۔اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میںمیزبان سٹارورلڈ نمبر ایک رافیل نڈال کو ہم وطن کھلاڑی نکولس المیگرو سے اپ سیٹ شکست کا سامناکرنا پڑا۔ عالمی نمبر 20 المیگرو نے دو گھنٹے 47 منٹ کے طویل مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کو ناک آوٹ کیا ، المیگرو کی فتح کا سکور 2-6 ،7-6 اور6-4 رہا۔اسے پہلے مقابلوں میں لٹویا کے ارنٹس گلبز نے روسی حریف تیمورز کوا سٹریٹ سیٹس میں 6-1اور6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا،جاپان کے نیشی کوری نے کروشیا کے مارین سلک کو 6-1 اور6-3 سے شکست دی۔ڈبلز مقابلوں میں اعصام الحق اور روہن بھوپانا پر مشتمل پاک بھارت جوڑی کو کینیڈا کے ڈینئیل اور سربیا کے زیموجک نے 6-7، 7-5 اور10-7 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

برازیل فٹ بال ورلڈ کپ میں کسی ٹیم سے خوفزدہ نہیں : پیلے
ساﺅ پاﺅلو: سابق عظیم فٹبال پیلے کا کہنا ہے کہ برازیل ورلڈکپ فٹ بال2014 میں شامل کسی ٹیم سے خوف ذدہ نہیں، افتتاحی میچ اور گروپ میں کسی بھی ٹیم کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ فٹبال عالمی کپ کے ڈراز جمعہ کو نکالے جائیں گے جس کے ذریعے طے ہوگا۔پیلے ساوپاولو میں اولمپک چیمپئن تیراک مائیکل فیلپس کے ساتھ تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔اشتہاری فلم کی عکس بندی کے دوران صحافیوںسے گفتگو کر تے ہوئے پیلے نے کہا کہ پانچ مرتبہ کا عالمی چیمپئن برازیل کسی بھی ٹیم سے خائف نہیں اور وہ ہوم گراونڈ پر کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔اس وقت جرمنی اور اسپین کی ٹیمیں بلاشبہ سب سے بہتر ہیں، لیکن عالمی کپ میں ہمیشہ غیر متوقع نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ توقع اور خواہش ہے کہ برازیل فائنل تک ضرور پہنچے۔ برازیل کے فٹبال لیجنڈ پیلے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنھیںمسلسل تین ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔