لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہے، جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو نواز شریف آتا ہے۔ لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے مرحلہ وار ملاقاتوں کے موقع پر انھوں نے کہا کہ نوازشریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہے، جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو نواز شریف آتا ہے، اللہ تعالی کے کرم سے پھر سب ٹھیک کرے گا نوازشریف، چھ سال بعد نوازشریف قوم کوپورا سچ بتائے گا تو سارے پراپگنڈے اور جھوٹے بیانیے دفن ہوجائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق مریم نوازشریف نے کہا کہ کارکردگی میں نہ ہرا سکے تو جھوٹے الزام لگا کر، دھاندلی اور طاقت سے نواز شریف کو میدان سے ہی نکال دیا، اللہ تعالی نوازشریف کو پھر واپس لے آیا، نوازشریف کو نکالنے والے نظام سے ہی نکل گئے، یہ ہے اللہ کا نظام، چھ سال تک جھوٹوں کو جھوٹ بولنے کی کھلی آزادی تھی جس سے ذہن گمراہ ہوئے، نوازشریف، ان کے خاندان، ان کی جماعت کو جھوٹے پراپگنڈے، بے بنیاد مقدمات سے ستایا گیا۔مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدرنے کہا کہ نوازشریف 2017 میں گیا تو ملک کیا تھا اور چھ سال بعد آج ملک کیا سے کیا ہوگیا، نوازشریف کو ہربارحالات نے آزمایا اور نوازشریف ہر بار سرخرو ہوا،نوازشریف کے دورمیں مہنگائی 47 سال کی کم ترین سطح پر تھی،65 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار ملا
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سالانہ حج قرعہ اندازی
پی سی بی وومن ونگ کے زیر اہتمام انٹڑ ڈسٹرکٹ وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
ملک میں بہت جلد انقلاب آئے گا: ایم کیو ایم زونل انچارج میر پورخاص
تھر پار کر کے قحط متاثرین کی ہلاکت تشویش ناک ہے : رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی
ریجنل وومن کر کٹ ٹورنامنٹ میں خیر پور کی ٹیم کی جامشورو کو 20رنز سے شکست
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : انگلینڈ کو سلو اووریٹ پر جر مانہ عائد
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
”را“ کے 5 مبینہ ایجنٹ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد (پی پی آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ”را“ کے پانچ مبینہ ایجنٹس کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ مقدمے کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت پولیس کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان معیز احمد، مہران یونس، فیضان کیانی، ارسلان واجد اور نعمان ستار کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
21 اکتوبر کو نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، شہباز شریف
لاہور (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، نواز شریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق پارٹی کارکنوں کے نام جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے محنت پر تمام کارکنان کو شاباش دیتا ہوں، مرد و خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے، پاکستان کی کامیابی کی ٹیم آپ ہیں، آپ کی دن رات کی محنت رنگ لائے گی، پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراکِ عمل میں ہے، خطے اور دنیا میں ابھرتے سنگین بحرانوں میں پاکستان کا اتحاد اور معاشی مضبوطی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے اتحاد اور معاشی مضبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی توقعات کو پورا کرنے میں ہمیشہ قائد مسلم لیگ ن نے تاریخی کردار ادا کیا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک بار پھر تاریخ اور اپنی سنہری روایت دہرائیں گے اور عوام کو مشکل سے نکالیں گے، پوری کوشش کریں گے کہ نوازشریف کی قیادت میں سب ٹھیک کریں، قائد مسلم لیگ ن کی قیادت میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بچایا ہے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے پھر ایسا ہی ہوگا، یہ فیصلہ کن مرحلہ بھی ماضی کی روایتی ہمت اور قوت سے عبور کرنا ہے، آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔
جدید سافٹ وئیرسے تیار اہل خانہ کی آواز کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے واقعات میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی) کراچی میں موبائل فون کے ذریعے دھوکہ دہی اور نوسربازی کا دھندہ بھی جدت اختیار کرگیا فراڈیوں کا ٹولہ مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید سافٹ وئیر کی مدد سے تیار کردہ اہل خانہ کی آواز کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنے لگا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کا اہلکار بن کر فراڈ کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے نوسربازوں کا کام بھی آسان کردیا۔ مصنوعی ذہانت پرمبنی سافٹ وئیرز کی مدد سے نوسربازوں نے شہریوں کو بے وقوف بنانے اور سائبر کرائم کے نئے نئے طریقے ایجاد کرلییگئے ہیں پی ٹی اے نے صارفین کو اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھنے کی ہدایت کردی۔نوسرباز اپنے شکار کو پھانسنے کے لیے پہلے سافٹ وئیر کی مدد سے اس کے کسی قریبی عزیز کی آواز کاپی کرتے ہیں۔پھر اْس کی آواز میں اغوا یا گرفتاری کی کال کرکے رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اب تک کئی شہری اسی طریقے سے لٹ چکے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بینکوں کی ہیلپ لائن کے ذریعے کال اور میسج کرکے بھی صارفین کی معلومات اور رقوم چرائی جارہی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق ملزمان جعلی سمز کو فراڈ میں استعمال کررہے ہیں۔ فراڈ کے واقعات پی ٹی اے کو رپورٹ کرنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔۔
تلاش کریں
خبریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سالانہ حج قرعہ اندازی
میرپورخاص: میرپورخاص سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے سالانہ حج قراندازی کی تقریب میرپورخاص میں منعقد ہوئی۔ میرپورخاص سندھ بلڈنگ اتھارٹی کی جانب سے سالانہ قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مہمان خصوصی SBCA ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد تذمیر عاصم تھے ،تقریب میں قراندازی کے بعد حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق علی اور ظفر اللہ کے نام نکالے گئے ،اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کو اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے گھر میں آنے کی توفیق عطافرمائی، ہم اپنے ادارے کے بھی بے حد شکر گزار ہیںجو اس طرح کے مواقع اپنے ملازمین کو فراہم کر رہے ہیں ،اس موقع پر مہمان خصوصی تذمیر عاصم نے خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کو حج کی سعادت نصیب فرمائے ،آخر میں خوش نصیبوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے ۔

پی سی بی وومن ونگ کے زیر اہتمام انٹڑ ڈسٹرکٹ وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
میرپورخاص: تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین شفیق احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کی کرکٹ میں دلچسپی یہ ظاہر کرتی ہے کہ تعلیم کا میدان ہو یا پھر کھیل کا میدان خواتین ہمیشہ مردوں کے شانہ بشانہ ہوتی ہیں ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ان کی بہتر سرپرستی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی سی بی وومن ونگ کے زیر اہتمام میر پورخاص کے پی سی بی گراﺅنڈ میں شروع ہونے والے ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ وومن کر کٹ ٹورنامنٹ سینئر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈی سی اے حیدرآباد کے سیکریٹری احمد علی جعفری ،نیشنل بنک حیدرآباد ریجن کے اسپورٹس انچارج عبدالحکیم،جنید بلند ،روزینہ مہر،عبد الستار، کریم وسان ،اسلم قریشیاور نعیم غوری سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، انھوں نے تعلیمی بورڈ کی جانب سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی سندھ کی 6اضلاع کی ٹیموں کے لئے کرکٹ شرٹ دینے کا اعلان کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر گورننگ بورڈ پی سی بی میر حیدر علی خان تالپور ،پی سی بی وومن ونگ حیدرآباد ریجن کے نمائندے عبد الحسین شاہ، سیکریٹری حیدرآباد ریجن کرکٹ ایسو سی ایشن واحد حسین پہلوانی نے کہا کہ اندرون سندھ میں خواتین کرکٹ اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان کے چھوٹے چھوٹے شہروں میں بھی مردوں کے ساتھ خواتین میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ خواتین کھلاڑی بہت جلد قومی ٹیم میں اپنی کارکر دگی کی بنیاد پر جگہ حاصل کرسکیں گی بعد ازاں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں جامشورو ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے میرپورخاص ڈسٹر کٹ کی ٹیم کو با آسانی نو وکٹو ں سے شکست دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میرپورخاص کی ٹیم 74رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی سارہ غفار 12رنز بنا سکیں ،جامشورو کی جانب سے عروج کنول نے چار جبکہ رقیہ غیور نے تین وکٹیں حاصل کیں ،جامشورو کی ٹیم نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ،حصال مریم اور کپتان بختاور نے ناقابل شکست 27اور 5رنز اسکور کئے۔

ملک میں بہت جلد انقلاب آئے گا: ایم کیو ایم زونل انچارج میر پورخاص
میرپورخاص: ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غریبوں کی حکمرانی مقدر بن چکی ہے،بہت جلد انقلاب آئے گا۔قائد تحریک الطاف حسین ملک کو استحصالی عناصر کے خونی پنجوں سے نجات دلائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے غریب و متوسط طبقے سے جنم لیا اور قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ استحکام پاکستان کے لئے مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیا اور عملی جدوجہد کی۔کرپٹ سیاسی نظام کے خاتمے تک ملک کے حالات اور عوام کی قسمت نہیں بدل سکتی۔عوام لسانی و علاقائی فرق بالائے طاق رکھ کر استحصالی عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں۔پاکستان کو تباہی سے بچانے اورملک کے نظام کو صحیح خطوط پر ڈالنے کے لئے انقلاب وقت کی ضرورت ہے۔وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا اور انصاف کا نظام قائم ہوگا۔

تھر پار کر کے قحط متاثرین کی ہلاکت تشویش ناک ہے : رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی
میرپورخاص: ایم کیوا یم کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے تھر پارکر کے قحط متاثرین کی ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صحرائے تھر میں قحط سالی سے مزید ہلاکتیں تشویشناک ہیں۔عمر کوٹ میں 11افراد کی ہلاکتوں کا نوٹس لیا جائے۔متاثرین کے علاج اورغذائی قلت سے نمٹنے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔انھوں نے کہا کہ تھر کے عوام کی مدد کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔تھر جیسے واقعات سے نمٹنے کے لئے واضح پالیسی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تھری عوام سہولیات تو کجا بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے تھری عوام کی بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو مختلف سنگین چیلنجوں کا سامنا ہونے کے باوجود کافی عرصہ سے خوراک کے معاملے میں خود کفیل ہے ایسی صورتحال میں صحرائے تھر کے معصوم بچوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع المیہ ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ بلا تاخیر اس معاملے کو ترجیحی اہمیت دی جائے تاکہ تھر کا کوئی بچہ بھوک اور علاج معالجے کی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے موت کا شکار نہ ہو۔

ریجنل وومن کر کٹ ٹورنامنٹ میں خیر پور کی ٹیم کی جامشورو کو 20رنز سے شکست
میرپورخاص: پی سی بی وو من ونگ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ریجنل انٹر ڈسٹر کٹ سینئروومن کر کٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں خیر پور کی ٹیم نے جامشورو کی ٹیم کو 20رنز سے ہرادیا۔ پی سی بی گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس جامشورو کی ٹیم نے جیت کر پہلے خیر پور کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، خیر پور کی ٹیم نے ذکیہ گل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 195رنز بنائے، ذکیہ گل نے 12چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 83رنز کی خوبصورت اننگزکھیلی، جبکہ کلثوم نے 39رنز کا اضافہ کیا ۔جامشورو کی جانب سے عروج کنول نے دوسرے میچ میں بھی چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ، رقیہ غیور اور حصال مریم نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں ۔جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے جامشورو کی ٹیم 175رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، حصال مریم نے 67رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکیں، خیرپور کی جانب سے ماریہ حسن نے چار جبکہ کشمالا بتول اور ذکیہ گل نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔بعد ازاں میچ کے مہمان خصوصی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن کے صدر چوہدی رفیق عامر کا تعارف دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر عاصم آفریدی ،مرزا عمران ،مس روزینہ مہر ، واحد حسین پہلوانی بھی موجود تھے۔میچ میں اکبر خان اور عزیز الرحمن نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے، آفیشل اسکورر عاطف بلوچ تھے ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : انگلینڈ کو سلو اووریٹ پر جر مانہ عائد
چٹاگانگ: انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف سست اوو رریٹ پر جر مانہ عائد کر دیا گیا۔ چٹا گانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف شاندار فتح تو حاصل کر لی مگر سلو اوور ریٹ کی بنا پر انھیں جر مانے کی سزا دی گئی ۔ میچ ریفری ڈیوڈ بون نے انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹورٹ براڈ اور اس کی ٹیم پر مقرر وقت تک دو اوور کم کرنے کی پاداش میں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس فی صد جبکہ کپتاناسٹورٹ براڈ پر چالیس فیصد جر مانہ عائد کر دیا ۔ آئی سی سی کو ڈ آف کنڈکٹ کے مطابق کپتان براڈ اگلے ایک سال کے اندر دوبارہ اس غلطی کے مرتکب ہوئے تو انھیں ایک میچ کی پابندی کا سامنا کر نا پڑے گا۔ جرمانہ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ سلو اوور ریٹ کے آرٹیکل 2.5.1کے مطابق عائد کیا گیا ہے۔
