سیکون 2015ء مارچ 2015ء میں السان، کوریا میں منعقد ہوگی

محمد حفیظ ایک بار پھر مشکوک ایکشن کے ذد میں آگئے

ابراہیمووک،وین پرسی اور روڈریگز سال کے بہترین گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل

میسی نے ارجنٹیناکو کروشیا کے خلاف کامیابی دلادی

روہیت شرما کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں264رنز کی تاریخی اننگز

محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی امید روشن ہوگئی:شہریارخان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

سیکون 2015ء مارچ 2015ء میں السان، کوریا میں منعقد ہوگی

– طبعی حفاظت سے لے کر آئی ٹی سیکورٹی تک بشمول آئی او ٹی، سرحدیں دھندلا جائیں گی۔ سیول، جنوبی کوریا، 12 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ایشیا میں معروف حفاظتی اداروں کی بڑی تعداد مارچ 2015ء میں سیکون 2015ء (بین الاقویم سیکورٹی نمائش و کانفرنس 2015ء۔ www.seconexpo.com) میں شرکت کے لیے کوریا کا رخ کرے گی۔ شریک ادارے وڈیو سیکورٹی آلات، داخلے/اخراج کنٹرول کے سسٹمز سے لے کر بایومیٹرک تصدیق کے حل تک موجودہ اور جدید سیکورٹی ٹیکنالوجیوں کی نمائش کریں گے۔ ذاتی معلوماتی حفاظت کے آلات کا بھی احاطہ کیا جائے گا، ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کے آلات، اے آئی ٹریفک سیفٹی سسٹمز اور آئی او ٹی-متعلقہ حفاظتی حل شامل ہیں۔ سالانہ میلے کو ایم ایس آئی پی (وزارت سائنس، آئی سی ٹی اور مستقبل کی منصوبہ بندی)، ایم او ایس پی اے (وزارت حفاظت و عوامی انتظامیہ)، ایم او ٹی آئی ای (وزارت تجارت، صنعت و توانائی)، گیونگی-ڈو کونسل اور دیگر وفاقی اور مقامی حکومتی اداروں کا ، انتظامی اور مختلف سیمیناروں اور کانفرنسوں میں تعاون دونوں سلسلے میں سہارا حاصل ہے۔ سادہ الفاظ میں سیکون 2015ء معلومات کے تبادلے اور جدید معلومات کے صاف راستے کے لیے بہترین مقام ہے۔ روایت ساز سیکون 2015ء میں 450 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی ادارے 900 بوتھوں پر شریک ہوں گے جو سماجی طور پر پھیلتی ہوئی حفاظتی مارکیٹ میں آگے بڑھنے کے مواقع تلاش کریں گے۔ حاضرین کی ممکنہ تعداد، گزشتہ چند سالوں کے نقوش کے حساب سے، 45,000 ہے۔ ساتھ ساتھ ایم او ایس پی اے کی شہری شکایتی سروس، ای-گورنمنٹ کا ڈیٹا حفاظت کا نظام اور گیونگی کی مقامی حکومت کی جانب سے معلومات و حفاظت سے متعلقہ دیگر سرگرمیاں بھی نمایاں کی جائیں گی۔ کل 10 بڑی اور چھوٹی کانفرنسیں اور سیمینار بشمول “ای-گورنمنٹ انفارمیشن سیکورٹی سلوشن میلہ 2015ء) اور “ای-ڈسکوری سمپوزیم” 3 روزہ تقریب کا اہم حصہ ہے۔ سیکون کی تاریخ میں پہلی بار، تقریبات میں سے ایک “آئی او ٹی سیکورٹی ہال آف ایکسپیرینس” کا انعقاد ہوگا تاکہ شرکاء حقیقتاً آئی او ٹی-متعلقہ سیکورٹی آلات اور ٹولز کو برت سکیں۔ سیکون 2015ء، جو نئے “حفاظتی سال” کے آغاز کی علامت ہوگی،ان تمام افراد کو مدعو کرتی ہے جو حفاظت کےہمیشہ ارتقا پذیر رہنے والے شعبے میں آگے قدم رکھنا چاہتے ہیں جہاں آئی او ٹی، ارتکاز اور سائبراسپیس سیکورٹی آگے بڑھ رہی ہیں۔ * سیکون 2015ء کے لیے قبل از وقت اندراج (http://www.seconexpo.com/2015/eng/main/main.asp)  رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: جناب سڈنی سک سیکون 2015ء ایگزی بیشن بیورو ٹیلی فون: 82-2-70-5031-5309+ ای میل: [email protected] www.seconexpo.com/2015 تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20141112/8521406746

مزید پڑھیں

محمد حفیظ ایک بار پھر مشکوک ایکشن کے ذد میں آگئے

 دبئی: آئی سی سی نے محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن کے اعتراض کوواپس لینے کے21 دن بعددوبارہ اعتراض لگا دیا۔آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میچ آفیشل نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا ہے جس کی پاکستان ٹیم کے منیجر معین خان کو اطلاع کردی گئی ہے، محمد حفیظ کو اپنا بولنگ ایکشن 21 دن میں ٹیسٹ کرانا ہوگا۔محمد حفیظ پر چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں بھی اعتراض کیا گیا تھا جس پر وہ بعد میں کلیئر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں

ابراہیمووک،وین پرسی اور روڈریگز سال کے بہترین گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل

 زیورخ:فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے سال کے بہترین گول کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، سویڈن کے کپتان زلاٹن ابراہیمووک ایک دفعہ پھر امیدواروں میں شامل ہوگئے ہیں۔ سویڈن کے ابراہیمووک کو گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف گول کو سال بہترین گول کا ایوارڑ دیا گیا تھا,روان سیزن میں انھیں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے باسٹیا کے خلاف گول پر فہرست میں شامل کیا گیاہے۔ سال کے بہترین گول کرنے والوں میں کولمبیا کے نوجوان کھلاڑی جیمز روڈریگز کو ورلڈ کپ میں یوروگوائے کے خلاف گول پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے، نیدرلینڈ کے وین پرسی کے اسپین کے خلاف ورلڈ کپ میں کئے گول کی بناپر ،آسٹریلیا کے ٹم کاہل کے نیدرلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ ہی میں گول کرنے پر سال کے بہترین گول کرنے والوں میں شامل کیا گیاہے، دیگر کھلاڑیوں میں اسپین کے ڈیاگو کوسٹا،برازیل کے کامیلو سان ویزو،جاپان کے ہیساٹو ساٹو اورسوئٹزرلینڈ کے پاجتیم کاسامی کے نام سال کے بہترین گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ سال کے بہترین گول کا اعلان 12جنوری کو فیفا کے ہیڈکوارٹر زیورخ میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

میسی نے ارجنٹیناکو کروشیا کے خلاف کامیابی دلادی

 لندن:ارجنٹینا نے کروشیا کو دوستانہ میچ میں شکست دے دی۔ انگلینڈ کے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کے گراﺅنڈ میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں ارجنٹینا نے لیونل میسی کے پنالٹی گول کے باعث کروشیا کو2-1سے ہرادیا۔ لیونل میسی نے میچ کے 57ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کو برتری دلادی، قبل ازیں اسٹار کھلاڑی سرجیو اگویرو نے گیند کو ہاتھ لگا کر میچ کو برابر کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اگویرو کے فاﺅل کے باعث کروشیانے مقابلہ 1-1برابرکردیاتھاتاہم میسی نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ کروشیا کے کوچ نیکو کوواکس کا کہنا تھا کہ ارجنٹینا کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیںاور ان کے پاس گول کرنے کے بہت سے اورمواقع بھی تھے۔

مزید پڑھیں

روہیت شرما کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں264رنز کی تاریخی اننگز

 کولکتہ:بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر روہیت شرما نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے لمبی اننگز کا نیا ریکارڈقائم کردیا۔ روہت شرما نے 173 گیندوں پر 33 چھکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 264 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔روہیت شرما نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 250 رنزبنانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، ون ڈے کرکٹ میں یہ ان کی دوسری ڈبل سنچری ہے، ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے تینوں کھلاڑیوں کا تعلق بھارت سے ہے، اسے قبل وریندر سہواگ نے 219 جبکہ سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے200 رنز بناکر بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔پاکستان کے سعید انور 196رنز بناکئی سال تک یہ ریکارڑ اپنے نام محفوظ رکھ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی امید روشن ہوگئی:شہریارخان

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڑ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، زمبابوے ،ا سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں نے دورہ پاکستان پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کے شکار محمد عامر کی سزا میں کمی اور ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے ہم نے بھرپور تیاری کر لی ہے اور امید ہے کہ ان کی کرکٹ میں واپسی جلد ممکن ہو سکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین میں تبدیلی آچکی ہے اور اس میں محمد عامر کے حوالے سے رعایت کا قانون نکل آیا ہے، ہمارے ماہرین وہ تمام دستاویزات تیار کر رہے ہیں اور امید ہے کہ محمد عامر کو جلد کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا ، ہم نے ابھی محمد عامر کے کیس پر کام شروع کیا ہے جبکہ محمد آصف اور سلمان بٹ کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ، چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے لئے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی پر نقد انعامات کا اعلان بھی کیا ، انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ نقد ، کوچ اورانتظامیہ کو ساڑھے تین تین لاکھ ، یاسر شاہ کو چھ لاکھ ، احمد شہزاد اور سرفراز احمد کو ساڑھے سات لاکھ ، اظہر علی اور ذوالفقار بابر کو دس لاکھ ، جبکہ مصباح الحق اور یونس خان کو15، 15 لاکھ فی کس ملیں گے ۔ شہریار خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کے آئی سی سی صدر بننے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور اب آئی سی سی میں ہمارے دو نمائندے شامل ہوں گے ، انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا انڈر 19 اور انڈر 13 کی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کو تیار ہیں ۔

مزید پڑھیں