لاہور میں پہلی قومی ٹریک سائیکلنگ چمپینز شپ کا آغاز

انگلیش پریمئر لیگ:قواعدکی خلاف ورزی پر آسٹن اور ٹوٹنہم پر جرمانہ

بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میںریکارڑ شراکت

لندن اے ٹی فائنلز: اینڈی مرے کی سیمی فائنل کے لیے امیدیں تازہ

ریکارڈ ساز قدرتی نمکین پانی کا موتی نیلامی کے لیے پیش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

لاہور میں پہلی قومی ٹریک سائیکلنگ چمپینز شپ کا آغاز

لاہور:لاہور میں پہلی ٹریک سائیکلنگ چمپینز شپ کا آغاز ہوگیا۔قومی سائیکلنگ کے پہلے روز دو کیٹیگریوں کے مقابلے ہوئے جس میں سوئی سدرن اور سندھ رائیڈر نے کامیابی حاصل کرلی۔ ایک کلومیٹر انفرادی مقابلہ سوئی سدرن گیس کے نور عالم نے ایک منٹ13 سیکنڈمیں طے کرکے پہلا نمبر،واپڈا کے صابر دوسرے جب کہ آرمی کے ساجد تیسرے نمبر پر رہے۔ 5 سو میٹر جونیئر انفرادی ٹائم ٹرائل کا مقابلہ سندھ کے نور رحمٰن نے42 سیکنڈز میں طے کر کے اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں

انگلیش پریمئر لیگ:قواعدکی خلاف ورزی پر آسٹن اور ٹوٹنہم پر جرمانہ

لندن:انگلش پریمئر لیگ میں آسٹن ولاز اور ٹوٹنہم ہاٹسپر کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ آسٹن اور ٹوٹنہم کے درمیان2نومبر کو کھیلے گئے میچ کے اختتام پر دونوں طرف کے کھلاڑیوں نے اپنے جذبات کاشدید طریقے سے اظہار کیا۔ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ دوونوں کلبوں سے قواعد کے خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد انھیں31ہزار8سو52ڈالر جرمانہ کیا گیاہے۔مذکورہ مقابلے میں ٹوٹنہم نے آسٹن کو1-2سے شکست دے دی تھی۔

مزید پڑھیں

بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میںریکارڑ شراکت

چٹاگانگ:بنگلہ دیش کے اوپنر وں تمیم اقبال اور امرالقیس نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے بڑی شراکت داری کا ریکارڑ بنالیا۔ تمیم اقبال اور امرالقیس نے زمبابوے کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت میں 224رنز بنائے،اس دوران دونوں نے اپنی سنچریاں بھی مکمل کی،امرالقیس 130اور تمیم اقبال109رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اسے تمیم قبال اور قبل امرالقیس نے ہی 2010میںلارڑز میں انگلینڈ کے خلاف 185رنز بنائے تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے زمبابوے کے خلاف کسی بھی وکٹ میں یہ سب سے بڑی شراکت ہے۔بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف پہلے روز دو وکٹوں کے نقصان پر 303رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں

لندن اے ٹی فائنلز: اینڈی مرے کی سیمی فائنل کے لیے امیدیں تازہ

لندن: سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اے ٹی پی فائنلز کے دوسرے میچ میں فتح حاصل کی جبکہ برطانوی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے کینیڈا کے میلوس راﺅنک کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید کو تازہ کردیا۔میزبان کھلاڑی اینڈی مرے نے میلوس راﺅنک کو 3-6اور5-7سے شکست دے دی، اینڈی مرے پہلے میچ میں جاپانی کھلاڑی نیشیکوری سے ہارے گئے تھے تاہم میلوس کے خلاف اس کامیابی کے بعد اگلے مرحلے کے لیے ان کی امیدیں قائم ہیں۔دوسرے میچ میں سیکنڈ سیڈڈراجر فیڈرر نے نیشیکوری کو3-6اور2-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں

ریکارڈ ساز قدرتی نمکین پانی کا موتی نیلامی کے لیے پیش

– گزشتہ ریکارڈ یافتہ 1.3 ملین ڈالرز سے زیادہ میں فروخت ہوا لیمبرٹولے، نیو جرسی،11 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان –7 دسمبر 2014ء کو راگو آکشنز اب تک دریافت کیا گیا سب سے بڑا تقریباً گول قدرتی نمکین پانی کا موتی نیلام کرے گا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141105/156784 پیوتیلوف پرل بروش کے بارے میں جی اے آئی پرل آئیڈنٹی فکیشن رپورٹ #2165503254 نے پیوتیلوف موتی صدف کی پنکٹاڈا قسم کے قدرتی نمکین پانی کے چھید دار موتی؛ پیمائش 19.08 x 18.88 x 16.50 ملی میٹر، کسی قسم کی کاریگری کی علامت نہیں؛ تقریباً گول؛ سفید رنگ کا؛ اور چمکدار صورت کی حیثیت سے بیان کرتی ہے۔ موتی دیگر موتیوں کے ساتھ لگا تھا، جن میں سے ایک الگ کردیا گیا ہے۔ 19 ویں صدی کا بیضوی بروش جس پر یہ موتی جڑا ہوا ہے 2″ x 1 5/8″کی پیمائش رکھتاہے ۔ اس میں 16 تقریباً بے رنگ پرانی کان ساخت ہیرے جڑے ہیں، جو مجموعی طور پر تقریباً 28 قیراط کا وزن رکھتے ہیں، جسے چھوٹا کرکے دائرے میں لگایا گیا ہے اور متعدد دیگر چھوٹے روز ساخت کے ہیرے بھی ہیں جنہیں چاندی چڑھائے گئے سونے میں لگایا گیا ہے۔ علیحدگی کے قابل پن ظاہر کرتی ہے کہ یہ عمودی یا افقی دونوں طرح سے لگایا جا سکتا ہے۔ فریم پر KAM اور N677 کے کھرچے گئے نشانات ہیں جنہیں سمجھا نہیں گیا۔ اس کا وزن 19.7 پینی ویٹس ہے۔  پیوتیلوف پرل بروش کی تاریخ/ نام کی اصلیت ایک روسی سرمایہ دار اور صنعت کار الیکسی پیوتیلوف اس بروش کو 1918ء کے موسم بہار میں پیرس سے روس لے کر آئے۔ پیوتیلوف انقلاب سے پہلے روس میں ایک طاقتور شخصیت تھے۔ ان کے خاندان نے پیوتیلوف میٹل ورکس کمپنی بنائی۔ انہوں نے ایک فرانسیسی نام کے ساتھ پیرس میں اپنے بینکاری کے عہد کو دوبارہ شروع کیا تھا۔ سپرد کرنے والا پیوتیلوف کا پڑ پوتا ہے۔  گزشتہ ریکارڈ یافتہ تقریباً گول نمکین پانی کا موتی جو ریکارڈ پر موجود سب سے بڑا تھا، اور اب دوسرا سب سے بڑا ہونے کا اعزاز رکھتا ہے، یکم مئی 2014ء کو وولی اینڈ والس کے برطانوی نیلام گھر میں 811,000 برطانوی پاؤنڈز (1,368,075 امریکی ڈالرز) فروخت کیا گیا تھا۔ایس ایس ای ایف، سوئٹزرلینڈ کی لیب رپورٹ بتاتی ہے کہ موتی کی پیمائش 17.44 x 16.51 ملی میٹر ہے؛ وزن 33.147 قیراط (132.59 گرینز)؛ نیم چھید دار؛ رنگ سفید اور یہ قدرتی نمکین پانی کا موتی ہے۔ اس موتی کی پروڈکٹ کا سب سے زیادہ اور سب سے کم قطر 287.93 ملی میٹر مربع ہے۔ پیوتیلوف موتی کی پروڈکٹ کا سب سے لمبا اور چھوٹا قطر 314.82 ملی میٹر مربع ہے – جو وولی اینڈ والس میں فروخت کی گئے موتی سے تقریباً 8 فیصد بڑی ہے۔  سنجیدہ بولی لگانے والوں کے لیے ایک انعام راگو نیلامی میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی فریق کے لیے 100,000 ڈالرز گرفت میں رکھنے کا مطالبہ کررہا ہے ۔ مزید معلومات، وقت حاصل کرنے یا بولی کے لیے اپنا نام لکھوانے کے لیے سارا چرگن سے 609.397.9374 یا [email protected]پر رابطہ کریں ۔ آن لائن فہرست 17 نومبر

مزید پڑھیں

ہالی ووڈ، کیلیفورنیا، 11 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — یہ زندگی کو جاری رکھنے والے کام کے پہلے عروج کا نمائندہ ہے۔ تین میں سے چار نمبر1 حاصل کرنا ایسی کامیابی ہے جو ایک پروڈیوسر/ری مکسر کو دوسروں سے جدا کرتی ہے۔ اس لیے بل بورڈ چارٹس پر 100 نمبر 1 ہٹس تک پہنچنے والے ڈی جے، پروڈیوسر اور ری میکس ٹیسٹ میکر ڈیوڈ آڈے (آڈے) کی اہمیت  کو سمجھا ہی نہیں جا سکتا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141110/157696 ڈیو نے میڈونا، بیونسے، کیٹی پیری، ریہانا اور یو2 سمیت دیگر پلاٹینم-سیلنگ فنکاروں کے ریکارڈز پیش اور ری مکس کیے ہیں۔ ڈیو کا 100 واں چارٹ پر سرفہرست آنے والا گانا “اینجل” ہے، جو یوکو اونو کے لیے تخلیق کیا گیا ری مکس ہے۔ ڈیو اور یوکو طویل تعلقات کار رکھتے ہیں اور صرف یوکو کے لیے وہ نو نمبر 1 ری مکس کر چکے ہیں۔ ان کے پسندیدہ گلوکار جان لینن ہے اور یہ ڈیو کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ جون سے لگاؤ رکھنے والی کے لیے اتنے ہٹس تیار کرسکے۔ راب اسٹیونز، جنہوں نے اونوں کے ساتھ ان کے رقص کا مواد ایگزیکٹو پروڈیوس کیا ہے، کہتے ہیں کہ “ڈیو اونو کے ہٹ گانوں کے لیے بہت ضروری، انتہائی حساس اور ماہر شریک بن چکے ہیں۔” سلینا گومیز نے اپنے موسیقی کیریئر کی کامیابی کا سہرا ڈیو کے سر باندھا۔ کہتی ہیں کہ “‘نیچر’ کا ری مکس تیار ہونے کے بعد میں ان کی صلاحیت کی شیدائی ہوگئی کہ وہ میرے کسی بھی گانے کو بہتر بنا سکتے ہیں۔” ان کے یادگار ترین ہٹ گانوں میں سے ایک اسٹنگ کے لیے تیار کردہ “سینڈ یور لو” کا ری مکس ہے، جسے اسٹنگ نے اپنے البم “سیکرڈ لو” میں حتمی گانے کی حیثیت سے شامل کیا۔ اس سوال پر کہ انہوں نے کس طرح اتنے ہٹ گانے بنائے، ڈیو نے کہا کہ “کلید گانے کی اصل حالت کو برقرار رکھنا ہے۔ یہ گانا میرا نہیں بلکہ گلوکار کے لیے ہے۔” ڈیو نے اپنا نواں نمبر 1 اپنے پسندیدہ ترین گلوکار کے ساتھ حاصل کیا، ایریزر کے اینڈی بیل۔ اینڈی کہتے ہیں کہ “ڈیو آڈے اپنے فن کے استاد ہیں، اوران کے ساتھ مل کر یہ جادوئی چیزیں تیار کرنا میرے لیے بہت خوش کن امر ہے۔” موجودہ ری مکس کام کے علاوہ ڈیو مالیا کے ساتھ اسٹوڈیو میں ہیں جن کا کہنا ہے کہ “ڈیو ایک بے مثال قابل فرد ہیں، لاکھوں میں ایک۔” ڈیو گریمی کے لیے نامزد ہوچکے ہیں، وہ لاس اینجلس ریکارڈنگ اسکول کے  مشاورتی بورڈ میں بیٹھتے ہیں اور ویوز ڈاٹ کام پلگ انز کے برانڈ سفیر ہیں۔ ڈیو نئی موسیقی سروس شیئر دی مکس ایل ایل سی کے شریک-بانی ہیں، جو 2015ء کی بہار میں جاری ہورہی ہے۔ ڈیو اوڈاشیئس ریکارڈز چلاتے ہیں، جسے 2006ء میں قائم کیا گیا۔ اوڈاشیئس 2013ء کے اختتام پر بل بورڈ میں نمبر ایک آزاد ڈانس لیبل تھا۔ ڈیو اور ان کی اہلیہ، گریچن، 2015ء کے اوائل میں اپنی تیسری اولاد کے منتظر ہیں۔ http://www.daveaude.com/epk/ https://www.facebook.com/DaveAudeMusic Tweets by daveaude https://soundcloud.com/daveaude  انتظامی سوالات کے لیے: جونی فورسٹر 4 ساؤنڈ

مزید پڑھیں