منی گرام فاؤنڈیشن اور یو سی ای پی بنگلہ دیش ملک کے 18,000 بچوں کو مسکرانے کا سبب فراہم کریں گے

افغان وائرلیس کا الیپو ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

افغان وائرلیس نے کابل شہر میں سپر وائی فائی سروسز پیش کردیں

ٹی سی ایل نے مسلسل چوتھے سال ایشیا کے بہترین آجر برانڈ کا عزاز جیت لیا

جے اے سولر نے نئے ڈبل-گلاس ماڈیولز جاری کردیے

ہیاٹ ریجنسی سوچو اور علاقہ نائب صدر کے نئے جنرل مینیجر انتھونی ہا نے ہوٹل میں نئے عہد کا آغاز کرلیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

منی گرام فاؤنڈیشن اور یو سی ای پی بنگلہ دیش ملک کے 18,000 بچوں کو مسکرانے کا سبب فراہم کریں گے

– منی گرام فاؤنڈیشن بنگلہ دیش بھر میں 25 عام اسکولوں کو تعلیم فراہم کرے گی ڈھاکہ، بنگلہ دیش، 18 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– رقوم کی منتقلی کی جدید خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے منی گرام (نیس ڈیک: MGI) نے منی گرام فاؤنڈیشن کے ذریعے ایک غیر منافع بخش ادارے انڈرپریولیجڈچلڈرنز ایجوکیشن پروگرامز، بنگلہ دیش کو 53,600ڈالرز عطیہ کیے ہیں۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150817/259028 لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150730/251082LOGO منی گرام فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون بنگلہ دیش بھر میں قائم 25 یو سی ای پی جنرل اسکولوں میں تدریس و تعلیم کو بہتر بنائے گا اور 18,000 طلبا کو فائدہ دے گا۔ منی گرام کے ایگزیکٹو نائب صدر، بزنس ڈیولپمنٹ، گرانٹ لائنز نے کہا کہ “میں یو سی ای پی بنگلہ دیش کے جدید پروگرام میں سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہوں کیونکہ یہ ان برادریوں کو بااختیار بنانے سے فاؤنڈیشن کے عہد کو مزید مضبوط کرتا ہے جہاں منی گرام کے صارفین رہتے اور کام کرتے ہیں۔ یو سی ای پی بنگلہ دیش کے ساتھ ہم تعلیم اور ٹیکنالوجی کی طاقت میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، اور ان طالب علموں کو سماجی-اقتصادی حالات پر قابو پانے اور اپنی زندگیوں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت دے رہے ہیں۔” یو سی ای پی بنگلہ دیش عطیات اساتذہ کو مناسب وسائل کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوے والی رکاوٹوں پر قابو پانے کی صلاحیت، انہیں ، بالخصوص ریاضی اور سائنس میں، زیادہ موثر اور بامعنی انداز میں اسباق پیش کرنے کی قوت دیتے ہیں۔ عطیات لیپ ٹاپس اور دیگر آئی ٹی آلات فراہم کریں گے، ساتھ ساتھ 25 اسکولوں کے لیے ٹیکنالوجی مدد بھی۔ یو سی ای پی بنگلہ دیش ایک غیر منافع بخش اور غیر سرکاری انجمن ہے جو مراعات یافتہ برادریوں کے بچوں کو مہارتوں اور مواقع دینے سے وابستہ ہے۔ یو سی ای پی کے بنگلہ دیش میں 53 عام اور 10 تکنیکی اسکولوں کے ذریعے انجمن ایسے پروگرام پیش کرتی ہے جو نکالے گئے طلبا کو دوبارہ تعلیم کی طرف لاتی ہے، انہیں پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت دیتی اور اپنے نوجوان گریجویٹس کو ملازمت کے مواقع میں مدد دیتی ہے۔ منی گرام انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کے بارے میں منی گرام رقوم کی منتقلی کی جدید خدمات کا عالمی فراہم کنندہ ہے اور دوستوں اور اہل خانہ کے لیے مالی رابطوں کے لیے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ آن لائن ہو، یا موبائل کے ذریعے، کیوسک پر ہو یا مقامی دکان پر، ہم صارفین کو ہر اس طریقے سے جوڑتے ہیں جو ان کے لیے آسان ہو۔ ہم بل ادائیگی خدمات، منی آرڈر کا اجراء اور منتخب مارکیٹوں میں باضابطہ چیک کو پروسس کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ منی گرام انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات moneygram.com پر دستیاب ہیں۔ منی گرام فاؤنڈیشن کے بارے میں منی گرام فاؤنڈیشن 2012ء میں دنیا بھر میں بچوں کی تعلیمی سہولیات اور سیکھنے کے ذرائع تک رسائی میں مدد کے لیے منی گرام نے قائم کی تھی۔ اس کا مقصد اس یقین میں پنہا ہے کہ تعلیم بہتر اقتصادی مواقع، صحت مند اہل خانہ اور ذاتی آزادی اور

مزید پڑھیں

افغان وائرلیس کا الیپو ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

– اے ڈبلیو سی سی گنجائش، آمدنی اور صارفی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپنے وائی فائی نیٹ ورکس میں الیپو کے حل شامل کرے گا کابل، افغانستان، 18 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– افغانستان کے پہلے موبائل کمیونی کیشنز ادارے اور افغانستان کی موبائل کمیونی کیشنز مارکیٹ کے بانی اور عامصارفین اور کاروباری اداروں کو 2جی 3جی، 3.75 جی ایچ ڈی وائس، ڈیٹا اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرنے والے افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) نے اعلان کیا ہے کہ ادارے نے وائرلیس کمیونی کیشنز نیٹ ورکس کے لیے آئی ٹی اور نیٹ ورک ڈھانچہ بنانے والے معروف فراہم کنندہ الیپو ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ (www.alepo.com) کے ساتھ ایک تزویراتی شراکت داری قائم کرلی ہے۔ اے ڈبلیو سی سی الیپو کے وائی فائی آفلوڈ اور ہاٹ اسپاٹ مانیٹائزیشن سلوشنز کو استعمال کرے گا تاکہ اے ڈبلیو سی سی کے کابل “سپر وائی فائی” نیٹ ورک کی گنجائش کو بڑھا سکے، نیٹ ورک آمدنی میں اضافہ کرسکے اور اے ڈبلیو سی سی صارفین کو قابل دسترس وائی فائی سروس پلانز کی وسیع اقسام پیش کرسکے۔ اے ڈبلیو سی سی کے صارفین ایک اینڈ-ٹو-اینڈ 3جی سے وائی فائی آفلوڈ تجربے کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔ اے ڈبلیو سی سی کا الیپو نیٹ ورک مینجمنٹ حلوں کا نفاذ اے ڈبلیو سی سی صارفین کو اپنے وائی فائی  سروس پلانز خریدنے، متحرک کرنے اور چارج کرنے کے لیے ‘ایک ہی مقام’ پر حل فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی مستقل صارفی سروس سپورٹ بھی دیتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر مائیک ہوبان نے کہا کہ “وائی فائی موبائل براڈبینڈ ہماری خدمات کی تزویراتی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا اور ساتھ ہی اپنے صارفین کو پیش کردہ تجربے کے معیار میں بھی۔ الیپو وائی فائی میں طویل اور آزمودہ مقام رکھتا ہے اور اے ڈبلیو سی سی کو ایسے حل فراہم کرنے کے قابل ہے جو ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید اور کاروباری نکتہ نظر سے انتہائی پیچیدہ ہوں۔” افغان وائرلیس کے بارے میں افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی)  (www.afghan-wireless.com) افغانستان کا پہلا وائرلیس کمیونی کیشنز ادارہ اور افغانستان کی وائرلیس کمیونی کیشنز مارکیٹ کا بانی ہے۔  2002ء میں بیات گروپ (www.bayat-group.com) کے چیئرمین جناب احسان بیات کی جانب سے شروع کیا جانے والا اے ڈبلیو سی سی افغانستان کے تمام چونتیس صوبوں میں مقیم چار ملین سے زیادہ کاروباری اور عام صارفین کے لیے 2.5 جی، 3 جی اور تیز رفتار 3.75 جی وائس، ڈیٹا، انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ 125 ممالک میں 425 وائرلیس کیریئر نیٹ ورکس کے ساتھ عالمی شراکت داریاں رکھتا ہے۔ افغان اقتصادی ترقی کے ایک رہنما کی حیثیت سے اے ڈبلیو سی سی اپنے براہ راست آپریشنز کے ذریعے 6,000 سے زیادہ افغان باشندوں کو ملازمت فراہم کرتا ہے اور ڈیلرز اور دکانداروں کے نظام کے ذریعے 100,000 مزید افغان شہریوں کو روزگار دیتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی کے بارے میں مزید معلومات www.afghan-wireless.com یا www.tsiglobe.com پر دستیاب ہیں۔ الیپو کے بارے میں الیپو دنیا بھر میں کمیونی

مزید پڑھیں

افغان وائرلیس نے کابل شہر میں سپر وائی فائی سروسز پیش کردیں

– 350 سے زیادہ جدید ہاٹ اسپاٹس سے اے ڈبلیو سی سی کے کابل صارفین کو تیز، قابل بھروسہ اور مستقل موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کابل، افغانستان، 18 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– افغانستان کے پہلے اسمارٹ فون اور موبائل ٹیلی کمیونی کیشن ادارے، افغانستان کی موبائل کمیونی کیشن مارکیٹ کے بانی اور 2جی اور 3جی وائس، مع حقیقی اسمارٹ فون سپورٹ برائے ایچ ڈی آواز، اور ڈیٹا، صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے موبائل بینکاری خدمات پیش کرنے والے افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) نے کابل شہر میں ادارے کی ‘سپر وائی فائی’ تیز رفتار وائرلیس انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ اب اے ڈبلیو سی سی کے کابل میں مقیم کاروباری اور عام صارفین 350 سے زیادہ سپر وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کے ذریعے ادارے کے نیٹ ورک سے منسلک ہوسکتے ہیں، جنہیں جغرافیائی طور پر کابل بھر میں لگایا گیا ہے، تاکہ متحرک یا ساکن دونوں کے لیے گھر یا دفتر میں حقیقی براڈبینڈ تیز رفتار انٹرنیٹ رسائی ممکن بنائی جا سکے۔ اے ڈبلیو سی سی کے صارفین جو اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، لیپ ٹاپس اور دیگر انٹرنیٹ رکھنے والی ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں، اے ڈبلیو سی سی کی وائی فائی-انیبلڈ وائس کالنگ اور ٹیکسٹنگ سروس تک رسائی کے قابل ہوں گے، مع تیز ڈاؤنلوڈ رفتار، وڈیو اسٹریمنگ اور ڈیٹا سروسز کے، کابل میں کبھی بھی اور کہیں بھی۔ صارفین چار آسان طریقوں سے اے ڈبلیو سی سی کی سپر وائی فائی سروس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: 1۔ کنیکٹ ہونے کے لیے “Super Wifi” پر کلک کریں 2۔ جو صفحہ کھلے اس پر رجسٹر ہوجائیں اور سپر وائی فائی اکاؤنٹ کو چارج کرنے کے لیے افغان وائرلیس کا بیلنس استعمال کریں 3۔ سپر وائی فائی برانڈبینڈ پلانز میں سے کسی پلان کا انتخاب کریں 4۔ سپر وائی فائی سروس استعمال کرنا شروع کریں سپر سکیور لاگ اِن: اے ڈبلیو سی سی صارفین ایک دہرے پاس ورڈ لاگ اِن نظام کے ذریعے سپر وائی فائی سروس تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی کا ‘سپر سکیور’ لاگ اِن پروٹوکول سپر وائی فائی صارفین کو حفاظت اور اکاؤنٹ کی حفاظت کی بہترین سطح فراہم کرتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی کی سپر وائی فائی سروس اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو متاثر کن فوائد اور افغانستان میں جدید ترین ڈاؤنلوڈ رفتار پیش کرتی ہے۔ سپر وائی فائی سروس کے علاقے کی گھریلو عمارات تز ترین دستیاب انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کی حامل ہوں گی۔ جامعات کے طلبا اور متحرک پیشہ ور افراد اہم فائلوں اور معلومات تک فوری اور قابل بھروسہ انداز میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی کے صارفین جو حکومتی وزارتوں میں آن لائن انتظار کررہے ہیں اے ڈبلیو سی سی کی سپر وائی فائی استعمال کرتے ہیں اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھا اور اہم پیشہ ورانہ اور ذاتی منصوبوں کو حاصل کرسکتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ جناب ڈائریکٹر امین رامن نے کہا کہ “کابل میں سپر وائی فائی سروسز کا آغاز افغان عوام کو جدید ترین، عالمی معیار کا براڈ بینڈ، تیز رفتار موبائل

مزید پڑھیں

ٹی سی ایل نے مسلسل چوتھے سال ایشیا کے بہترین آجر برانڈ کا عزاز جیت لیا

شین چین، چین، 17 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– ایشیا کے بہترین آجر برانڈ ایوارڈز کی چھٹی تقریب 12 اگست کو سنگاپور میں منعقد ہوئی۔ “اسمارٹ” مصنوعات اور انٹرنیٹ ایپلیکیشن خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے ٹی سی ایل کارپوریشن کو ملازمین کے تربیتی پروگرامات اور انسانی وسائل کے انتظام میں اپنی کامیابیوں پر مسلسل چوتھے سال اعزاز سے نوازا گیا۔ ٹی سی ایل ہیومن ریسورسز کے ڈائریکٹر وینگ چینگ نے اعزاز کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ باصلاحیت افراد کی تربیت کا پروگرام جو مسلسل ارتقاء پذیر ہے ٹی سی ایل کی مستقل ترقی کی مضبوط بنیاد ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150817/0861507575 ایشیا کے بہترین آجر برانڈ ایوارڈز یعنی ایشیاز بیسٹ ایمپلائر برانڈ ایوارڈز، جن کی میزبانی ایمپلائر برانڈنگ انسٹیٹیوٹ، ورلڈ ایچ آر ڈی کانگریس اور اسٹارز آف دی انڈسٹری گروپ نے کی، صنعت میں سب سے مستند مانے جاتے ہیں۔ ججوں کے پینل کی جانب سے ملازمین کے لیے کام کے مثبت ماحول کو تخلیق کرنے کے لیے کوششوں اور ملازمین کو اپنی ان صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے باصلاحیت افراد کے تربیتی پروگرام پر بہت سراہا گیا، جو ان کے کیریئر میں آئندہ مواقع کو بہتر بنانے کے کام آئیں گی، اس کے ساتھ ساتھ اس کارپوریٹ کلچر کو بھی داد دی گئی جو ادارے کی ترقی کی بنیاد کے طور پر ادارے کے مفادات کے ساتھ ملازمین کے مفادات پر زور دیتا ہے۔ 1980ء کی دہائی میں اپنے آغاز سے اب تک ٹی سی ایل ایک عالمی انٹیلی جنٹ مصنوعات تیار کرنے والے انٹرنیٹ ایپلی کیشن سروس گروپ میں تبدیل ہوچکا ہے، 30 سے زیادہ سالوں کے دوران تبدیل کرنے والی جدتوں کے ایک سلسلے کے بل بوتے پر۔ اس دوران ایس کارپوریٹ کلچر جو ماہر افراد اور ان کے لیے ایسے کو دریافت کرتا ہے جو ان کی انوکھی صلاحیتوں کے بہترین استعمال کو ممکن بنائے اور ایک ناگزیر قوت بن جائے۔ ٹی سی ایل گروپ اب ایشیا، امریکا، یورپ اور اوقیانوسیہ میں 80 سے زیادہ ممالک میں 75,000 افراد کو ملازم رکھتا ہے۔ اپنے کارپوریٹ فلسفے کے عین مطابق جو عملے کے احترام پر زور دیتا ہے، ٹی سی ایل اپنے باصلاحیت افراد کو تربیت دینے کے اپنے بے مثال پروگراموں کو مستحکم کرنے اور بہتر بنانے کی کا عہد کرتا ہے، جو کام میں مختلف ثقافتوں کی شمولیت کا احترام کرتا اور انہیں سہولت دیتا ہے۔ ٹی سی ایل کے تربیتی پروگرام نے سب سے پہلے اس وقت پہچان حاصل کی جب چیئرمین لی ڈونگ شینگ نے 2006ء میں ایگل ٹیلنٹ ٹرینگ پروگرام تخلیق کیا۔ اس پروگرام میں ایگزیکٹوز کے لیے سورنگ ایگلز پروگرام، درمیانے مینیجرزکے لیے ایلیٹ ایگلز پروگرام، صف اول کے مینیجرز کے لیے فلائنگ ایگلز پروگرام اور ساتھ ساتھ حال ہی میں ادارے میں آنے والے اور تازہ گریجویٹس کے لیے ایگلٹس پروگرام شامل تھا۔ جامع تربیتی پروگرام کو انتہائی مسابقت رکھنے والے عملے میں خوبیاں پیدا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔  تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150817/0861507575

مزید پڑھیں

جے اے سولر نے نئے ڈبل-گلاس ماڈیولز جاری کردیے

شنگھائی، 17 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی مصنوعات کے دنیا کے بڑے ساخت گروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے معیاری 60 سیل ڈبل-گلاس ماڈیولز نے آئی ای سی 61215 اور آئی ای سی 61730 معیارات کی جانب سے درکار اعتماد کی تمام پرکھ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے اور ٹی یو وی ایس یو ڈی اسناد حاصل کرلی ہیں، ساتھ ہی عالمی مارکیٹ کے لیے ڈبل-گلاس ماڈیولز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز بھی۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO حال ہی میں شمسی بجلی کی پیداوار کی تنصیب دنیا بھر میں زبردست رفتار کے ساتھ بڑھی ہے اور پی وی مصنوعات کی کارکردگی، اعلیٰ معیار کے اور قابل بھروسہ پی وی ماڈیولز کی طلب میں یکساں اضافہ ہوا ہے جو جلد خراب ہوئے بغیر سخت ترین ماحول میں بھی چل سکیں۔ اس طلب کو پورا کرنے کے لیے جے اے سولر ڈبل-گلاس پی وی ماڈیولز کی تیاری مکمل اور اگست 2015ء سے ان ماڈیولز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز کرچکا ہے۔ جے اے سولر کے معیاری 60-سیل ملٹی-سی ماڈیولز بے ڈھانچہ ڈیزائن کے ساتھ دونوں طرف انتہائی مضبوط 2.5 ملی میٹر موٹے شیشے میں بند ہوتے ہیں۔ صرف سامنے کے رخ پر شیشہ رکھنے والے عام پی وی ماڈیولز کےمقابلے میں ڈبل-گلاس ماڈیولز زیادہ بھروسہ مند اور پائیدار ثابت ہو رہے ہیں، اور ساتھ ہی زیادہ درجہ حرارت، زیادہ مرطوب، ہوائی، نمکین یا خشک حالات رکھنے والے ماحول، جیسا کہ ساحلی مقامات، مچھلیوں کے فارمز اور صحراؤں، میں لگانے کے لیے موسمی حالات سے محفوظ ثابت ہوئے ہیں۔  مزید برآں، جے اے کے ڈبل گلاس ماڈیولز 1500 وولٹ نظام کے لیے آئی ای سی معیار کی بنیاد پر ڈیزائن کیے گئے ہیں وہ بھی 30 سال کی کارکردگی ضمانت کے ساتھ، اس امر کی کہ پہلے سال میں 2.5 فیصد سے زیادہ بجلی میں کمی نہیں آئے گی جس کے بعد یہ سالانہ شرح 0.5 فیصد رہے گی۔ ضمانت کا یہ عہد مکمل ہونے پر ایسے ڈبل گلاس ماڈیول کی کارکردگی کی سطح ابتدائی طاقت کا بدستور 85 فیصد ہوگی۔ جے اے سولر کے ایگزیکٹو صدر جناب جیان سی نے کہا کہ “ٹی یو وی ایس یو ڈی میں آئی ای سی 61215 اور آئی ای سی 61730 معیارات کی کامیابی سے تکمیل اور عالمی معیار کے لیے ڈبل گلاس ماڈیولز کی تیاری کے آغاز نے ایک مرتبہ پھر جے اے سولر کی اس روایت کو ثابت کیا جو اپنے صارفین کو اعلیٰ کارکردگی کی حامل پی وی مصنوعات بہترین معیار اور بھروسہ مندی کے ساتھ فراہم کررہا ہے، اور ساتھ ساتھ تکنیکی جدت طرازی اور مسلسل کارکردگی بہتری کے ذریعےصاف توانائی کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب  کو پورا کرنے کے عہد کو بھی پورا کررہا ہے۔” تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

مزید پڑھیں

ہیاٹ ریجنسی سوچو اور علاقہ نائب صدر کے نئے جنرل مینیجر انتھونی ہا نے ہوٹل میں نئے عہد کا آغاز کرلیا

سوچو، چین، 17 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– انتھونی ہا کو ہیاٹ ریجنسی سوچو کا جنرل مینیجر اور علاقہ نائب صدر مقرر کیا گیا ہے جو یکم اگست 2015ء سے نافذ العمل ہوگا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150811/0861507357-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20150811/0861507357-b واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے گریجویٹ انتھونی ہا نے ہیاٹ کے ساتھ اپنے عہد کا آغاز 1986ء میں ہیاٹ ریجنسی سان فرانسسکو سے کیا، جس کے بعد وہ ہیاٹ ریجنسی مکاؤ میں ایک ذمہ داری نبھانے آئے۔ بعد ازاں جناب ہا نے چین، ہانگ کانگ اور مائیکرونیشیا میں متعدد ہوٹلوں میں کام کیا اور فروری 2011ء میں ایک مرتبہ پھر ہیاٹ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ اگست 2011ء میں ہیاٹ ریجنسی چنگ ڈاؤ میں اوپننگ جنرل مینیجر بنے اور اپریل 2015ء میں علاقہ نائب صدر کے عہدے پر پہنچے۔ جناب ہا نے کہا کہ “گزشتہ چار سالوں میں ہیاٹ ریجنسی چنگ ڈاؤ میں ایسی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ کام کرنا بہت خوش کن رہا، اور میری نظریں ہیاٹ ریجنسی سوچو اور میری ذمہ داری کے تحت آنے والے علاقے کے دیگر ہوٹلوں میں نئی ٹیم کی قیادت کرنے پر مرکوز ہیں۔” اپنے فارغ اوقات میں جناب ہا سائیکل چلانے اور گالف کھیلنے سے لطف اٹھاتے ہیں۔ وہ انگریزی، مینڈرین، کینٹونیس اور ویت نامی بولتے ہیں۔ ہیاٹ ریجنسی سوچو کے بارے میں ہیاٹ ریجنسی سوچو 355 کشادہ مہمان خانے اور کمرے اور ایک ریجنسی کلب ایگزیکٹو منزل پیش کرتا ہے۔ ہوٹل پانچ ریستوران اور لاؤنج، 1,394 مربع میٹر (15,000 مربع فٹ) کے زیادہ کے جدید اجلاس، تقریب اور شادی مقامات، اور اسپا اور صحت کی تنصیبات رکھتا ہے۔ متصل خوبصورت جن جی جھیل،مرکز فنون و ثقافت، شوزو بین الاقوامی نمائش مرکز اور فیرس وہیل پارک کے ساتھ ہیاٹ ریجنسی سوچوشہر کے قدیم علاقوں اور اس کے نئے ضلع کے مابین بہترین توازن پیش کرتا ہے۔ ہوٹل سوچو اور شنگھائی کے درمیان ملانے والا اہم نقطہ ہے، جو اپنے مہمانوں کے لیے آسان رسائی پیش کررہا ہے۔ بذریعہ ٹرین شنگھائی پہنچنے میں یہاں سے صرف 25 منٹ لگتے ہیں، جبکہ شنگھائی ہونگ چیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے تک بذریعہ کار ایک گھنٹہ اور سوچو ایس آئی پی ریلوے اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے بذریعہ گاڑی 10 منٹ لگتے ہیں، جو یانگزے دریا کے ڈیلٹائی علاقے میں نقل و حمل کا مرکز ہے۔ ہیاٹ ریجنسی کے بارے میں ہیاٹ ریجنسی ایک بھرپور ہوٹل برانڈ ہے جو مسافروں کو منسلک کرتا ہے ان افراد اور مقامات سے جو ان کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ دنیابھر میں 30 سے زیادہ ممالک میں قائم 140 ہیاٹ ریجنسی تک شہری و تفریحی مقامات سے باآسانی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ ہر موقع کے لیے ملنے جلنے کے مقام کی حیثیت رکھتی ہیں – موثر کاروباری اجلاس سے لے کر یادگار خاندانی تعطیلات تک۔ برانڈ ایک ہی مقام پر شاندار تجربہ پیش کرتا ہے جو  مہمانوں کو درکار ہر سہولت کو ان تک باآسانی پہنچاتا ہے۔ ہیاٹ ریجنسی ہوٹل اور ریزورٹس خدمات و سہولیات کی مکمل اقسام پیش کرتے ہیں، جن میں  کھانے پینے کے مشہور تجربات، تعاون کے لیے ٹیکنالوجی سے لیس طریقے؛ کام، مصروفیت یا آرام کے لیے

مزید پڑھیں