لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کوبیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق زین قریشی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی جا رہے تھے، شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم پر پی این آئی ایل لسٹ میں ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ زین قریشی 9 مئی کے واقعات میں درج مقدمے میں ملتان پولیس کو مطلوب ہیں،زین قریشی کا نام ڈی آئی جی لیگل پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول انر جی منصوبے کا اجلاس
مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے سینیٹ ممبرشپ کاآغاز
راشد لطیف کو دانش کنیریا کی بے گناہی کی دستاویزات مل گئیں
عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف تاحال انعامی رقوم کے منتظرہیں
سنسناٹی اوپن ٹینس: رافیل نڈال اور آزرنیکا نے ٹائٹلز جیت لئے
ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
پنجاب میں 73 لاکھ سے زائد بچیسکول نہیں جاتے:رپورٹ
لاہور(پی پی آئی) پنجاب میں 73 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات منظر عام آئیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پرائمری لیول کے 19لاکھ بچے سکول نہیں جاتے جبکہ جونیئراورمڈل لیول کے32لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جارہے۔سینئر لیول کے21 لاکھ سیزائد بچیاسکول جانے سے محروم ہیں۔رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپور، ڈی جی خان، لودھراں اور بھکر میں سکول نہ جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 47 فیصد لڑکے اور 53 فیصد لڑکیاں سکول نہیں جاتیں جبکہ سکول نہ جانے والے 70فیصد بچیپنجاب کیدیہاتی علاقوں میں سے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ والدین غربت کواسکول نہ بھیجنیکی وجہ قراردیتے ہیں۔سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 48 ہزار سے زائد سرکاری اسکولز ہیں۔ اسکول نہ جانے والے طلباء کے لیے بھرپور انرولمنٹ مہم چلارہے ہیں۔سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احسن وحید نے کہا کہ 31 اکتوبر کو زیادہ سے زیادہ طلباء کو اسکولوں میں داخل کریں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن ایک کروڑ17 لاکھ بچوں کو مفت تعلیم دے رہا ہے۔
کراچی میں مردم شماری سے سیٹیں بڑھیں گی، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں مردم شماری سے سیٹیں بڑھیں گی جس کا فائدہ ایم کیو ایم پاکستان کو پہنچ سکتا ہے اور اس سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ یہ قومی خوش قسمتی ہے کہ سب کا مردم شماری پر اتفاق رائے ہوا، سب کو معلوم تھا کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونی ہیں، سیاسی طور پر اگر اب کسی کو کوئی اور نعرہ زیادہ مناسب لگتا ہے تو لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو مردم شماری سے متعلق گلہ تھا شاید فائدہ بھی ان ہی کو پہنچ رہا ہے جبکہ کراچی میں سیٹیں بڑھیں گی جس کا پیپلز پارٹی کو نقصان کا احتمال ہے۔ ان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں حلقہ بندیوں سے کچھ لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے، جن کو فائدہ پہنچ رہا ہے وہ چاہتے ہیں حلقہ بندیاں ہوں اور جن کو نقصان ہے وہ چاہتے ہیں ابھی نہ ہوں، آئین اور قانون کا تقاضا ہے کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد اب حلقہ بندی ہونی چاہیے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا قوم کو علم ہے کہ ہم نے بڑی کوشش کی یہ معاہدہ تاخیر کا شکار بھی ہوا۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی کیے، تقاضا بھی کیا اور ان کی منتیں بھی کیں، آئی ایم ایف سے تقاضا اور منتیں کرتے رہے کہ شرائط کو نرم کریں، معاہدہ ہو چکا تھا وہ کہتے تھے کہ ہمیں غرض نہیں کہ اس وقت وزیراعظم کا کیا نام تھا اور اب کیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا بڑی مجبوری کی حالت میں ہمیں معاہدے کی شرائط کی توثیق کرنا پڑی، معاہدے کی شرائط کی توثیق نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا،ہم نے ملک کو بہت بڑے خطرے سے بچایا ہے، اب تکلیف ہے تنگی ہے نگران حکومت سے کہا ہے کہ بجلی بل کو اقساط میں کیا جائے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نگران حکومت سے کہا کہ سردیوں میں بجلی کے بل کم ہو جائیں گے لہذا ابھی بل کی قسطیں کی جائیں، جس کا 15 ہزار کا بل ہے وہ ابھی 15 نہیں دے سکتا 5 ہزار تو دے سکتا ہے، نگران حکومت قابل لوگوں پر مشتمل ہے امید ہے مشکل گھڑی میں قوم کو ریلیف دیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے باہر جانے کی ڈیل کا مجھے علم نہیں، حافظ حمداللہ کے پاس اگر معلومات ہیں تو وہ اس بارے میں بات کر سکتے ہیں، اس سے پہلے بھی سیف ایگزٹ کے معاملات ہوئے اس میں احتیاط کرنا پڑتی ہے، کسی پر کیس ہے تو وہ چلنا چاہیے میرٹ اور قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔
افسروں کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا معاملہ،وزارت پاور ڈویژن نیسمری تیار کر لی
لاہور(پی پی آئی)لیسکو سمیت پاور سیکٹر کے تمام افسروں کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ وزارت پاور ڈویژن نے مفت بجلی دینے کی بجائے ماہانہ 9 ہزار سے 38 ہزار روپے ادائیگی کرنے کی سمری تیار کر لی،وزارت پاور ڈویژن نے مفت سپلائی کے خاتمے پر مختلف تجاویز پر مبنی سمری تیار کی ہے،مفت سپلائی کے خاتمے یا الاؤنس میں تبدیلی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ دستاویزات کے مطابق نیپرا نے مفت سپلائی ختم کرکے الاؤنس دینے کی تجویز دیدی، فنانس ڈویژن نے مفت سپلائی مکمل طور پر ختم کرنیکی تجویز دی، وزارت آبی وسائل نے تمام تجاویز کو مسترد کر دیا، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور نے فری سپلائی کی رقم تنخواہوں میں شامل کرنیکی تجویز دی۔ دستاویزات کے مطابق گریڈ 17 کے افسروں کو 450 یونٹس کی بجائے 9397 روپے ادا کئے جائینگے،گریڈ 18 کے افسروں کو 600 یونٹس کی جگہ 13700 روپے ادائیگی کی جائیگی،گریڈ 19 کے افسروں کو 880 یونٹس کی بجائے 23070 روپے دیئے جائینگے،گریڈ 20 کے افسروں کو 1100 یونٹس کی بجائے 30818 روپے ادا کئے جائینگے۔ گریڈ 21 کے افسروں کو 1300 یونٹس کی جگہ 37862 روپے ادا کئے جائینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے پاور کی تجویز کو مضبوط قرار دیا گیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
(June 18, 2026)
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ
(June 18, 2026)

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول انر جی منصوبے کا اجلاس
(August 26, 2013)
کراچی(پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول پاور پروجیکٹ کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سید مرادعلی شاہ ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ ( منصوبہ بندی و ترقیات) عارف احمد خان،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ ، سیکریٹری کول انرجی ، سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت، چئیرمین سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ (SBoI)زبیر موتیوالا، اینگرو کمپنی کے صدر، سی ای او مائننگ،محکمہ انرجی میں مائننگ اور کول کے کنسلٹنٹ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں تھر کول پر اینگرو مائننگ اور تھر پاور کمپنی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعدوفاقی حکومت کے ہاں کافی عرصے سے التوا کا شکار ہونے والے حکومتی معاملات کے حل کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی جو ان دیرینہ مسائل کے فوری حل کے لئے وفاقی حکومت سے بات چیت کرے گی اور بعد میں وزیراعظم نواز شریف کو تھر کول منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ ملک میں کوئلے کے بے بہا ذخائر موجود ہیں جن کا بیش تر حصہ سندھ کے تھرپارکر میں ہے اور ہمیں ملک کو درپیش بجلی بحران کے حل کے لئے تھر کے کوئلے سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مائننگ کے سی ای اوشمس الدین شیخ نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود تھر کول منصوبے پر40فیصدلاگت کم ہوگی۔انہوں نے اجلاس کوبتایا کہ اگر وفاقی حکومت میں کاغذی کاروائی میں التواءکا شکار معاملات حل ہوجائیں تو پہلی جنوری سے ہی اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت چار پانچ سالہ پرانے تھر کول کے منصوبے کو ترقی دینے کے لئے سندھ حکومت سے تعاون کرے کیونکہ یہ منصوبہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے توانائی بحران کا خاتمہ کرسکتا ہے۔

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے سینیٹ ممبرشپ کاآغاز
(August 26, 2013)
حیدرآباد(پی پی آئی) مہران یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے رجسٹرار نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سینیٹ میں اساتذہ کی ممبر شپ کے لئے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن10ستمبر2013کو صبح10بجے تا 1بجے تک ہونگے نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30اگست 2013دوپہر 2بجے تک ہے امیدوارکو انتخاب سے دستبردار ی کی آخری تاریخ 5ستمبر2013 مقرر کی گئی ہےنامزدگی فارم رجسٹرار مہران یونیورسٹی کے دفترسے حاصل کر کے وہی جمع کرائے جا سکتے ہیں

راشد لطیف کو دانش کنیریا کی بے گناہی کی دستاویزات مل گئیں
(August 19, 2013)
کراچی( پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دانش کنیریا کی بے گناہی سے متعلق دستاویزات جلد منظر عام پر لانے کا کا اعلان کردیا۔راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسکس کاﺅنٹی کے کوچ پال گریسن اور کھلاڑی ٹام ویسلے نے تحریری بیان میں اعتراف کیا ہے کہ دانش کنیریا نے انہیں کبھی میچ فکسنگ کی آفر نہیں کی۔راشد لطیف نے پال گریسن اور ٹام ویسلے کا تحریری بیان حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ راشد لطیف کے مطابق انگلش کھلاڑیوں نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ دانش کنیریا نے انہیں کبھی فکسنگ کی آفر نہیں کی۔ انہوں نے ہمیشہ ایسکس کاﺅنٹی کے لئے اپنی بہترین خدمات پیش کیں۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ وہ دانش کنیریا کی بے گناہی سے متعلق جلد دستاویزات سامنے لائیں گے۔

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف تاحال انعامی رقوم کے منتظرہیں
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کوحکومت کی طرف سے اعلان کردہ انعامی رقوم اب تک نہ مل سکی ۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے کیے گئے وعدے دھرے کہ دھرے رہ گئے۔ عالمی چیمپئن محمد آصف نے بلغاریہ میں ورلڈ ایمچر اسنوکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس موقع پر صوبائی حکومتوں نے بھاری کیش انعامات کے اعلانات کیے جس کے بعد خود محمد آصف بھی اپنے آپ کو مالا مال سمجھنے لگے۔ لیکن یہ سب خواب ہی رہ گیا۔ نہ انعامی رقم جاری کی گئی ہیں اور نہ ورلڈ چیمپئن کے حالات میں بہتری آئی۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ انکے ساتھ ناروا سلوک ہوا جس سے انھیں مایوسی ہوئی ہے۔ محمد آصف پی بی ایس اے کے سربراہ عالمگیر شیخ نے کہا کہ وہ مسلسل صوبائی حکومتوں سے رابطہ میں ہیں تاکہ انعامی رقم جلد جاری کی جاسکے۔ عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ سالانہ آٹھ لاکھ روپے گرانٹ میں کھلاڑیوں کو تیار کرنا آسان نہیں ہے۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو دھرنے بھی دینگے لیکن ورلڈ چیمپئن کا بھرپور ساتھ دینگے۔

سنسناٹی اوپن ٹینس: رافیل نڈال اور آزرنیکا نے ٹائٹلز جیت لئے
(August 19, 2013)
سنسناٹی ،اوہائیو( پی پی آئی)سپین کے رافیل نڈال نے سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز فائنل میں بیلا روس کی وکٹوریا آزرنیکا سے شکست کھا گئیں۔فائنل میں نڈال نے جان ازنر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ میچ کا سکور سات، چھ اور سات چھ رہا۔ نڈال اس سے پہلے کبھی سنسناٹی اوپن کے فائنل تک نہیں پہنچے تھے۔ خواتین کے مقابلے میں بیلا روس کی وکٹوریا آزرنیکا نے امریکہ کی سیرینا ولیمز کو دو چھ، چھ دو اور سات چھ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل کی امیدیں لئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے ملائیشیا روانہ ہونے والوں میں سلمان اکبر، عمران بٹ، محمد عمران کپتان، وسیم احمد، محمد عرفان، رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، عامر شہزاد، وقاص شریف، شفقت رسول، عبدالحسیم، شکیل عباسی، زبیر علی، علی شان، محمد دلیر اور عمر بھٹہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ نواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 24 اگست سے یکم ستمبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جانا ہے۔ ایونٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔روانگی کے وقت کپتان محمد عمران کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اس لئے ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ ملائیشیا جا رہے ہیں اور ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کر کے ہی وطن واپس لوٹیں گے۔
