صوابی(پی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیاگیا،اسد قیصر کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کیاتھا،اسد قیصرپر گجوخان میڈیکل کالج صوابی کیلئے طبی ا?لات خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔
معیارِ موت کو بہتر بنانے کا مطالبہ –سکون آور علاج کو جامع صحت عامہ کا حصہ بنانا حکومتوں کے لیے ناگزیر
شاہ کی واپسی – ٹی سی ایل کی مدد سے چین کے مردوں کی باسکٹ بال ٹیم ایشیائی چیمپئن شپ جیت کر برازیل اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرگئی
ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون نے نئی دستاویزی فلم “سر آئیون: آئی ایم اے پیس مین” کی خصوصی نمائش کے ساتھ مخنث شعور و آگہی مہم کا آغاز کردیا
کاؤنٹیس اپنسر اشوکا فیلو منتخب: یتیم خانوں اور زد پذیر بچوں کی دیکھ بھال میں موجود خلا کو پورا کرنے پر اعزاز
معروف مارکیٹ قرض دہندہ سوفی نے سافٹ بینک کی زیر قیادت 1 ارب ڈالرز کی سیریز ای سرمایہ کاری حاصل کرلی
ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم 2015ء رجسٹریشن کا آغاز
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سکیورٹی فورسز کا بڈھ بیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد واصل جہنم، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
کلاچی /بڈھ بیر /راولپنڈی (پی پی آئی) سکیورٹی فورسز نے بڈھ بیر کے علاقے میں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔پی پی آئی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ بڈھ بیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران 4 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے گئے جن کی شناخت کمانڈر سمیع اللہ عرف شینائے، سلمان احمد، عمران محمد اور حضرت عمر عرف خالد کے ناموں سے ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، تمام دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے اور بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد سرگرمیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا۔
میرپورخاص میں تیز رفتار کار نے راہ چلتے 3 افراد کو کچل ڈالا
میرپورخاص (پی پی آئی) میرپورخاص میں تیز رفتار کار نے راہ چلتے تین افراد کو کچل ڈالا، ایک بچہ جاں بحق، خاتون سمیت 2 زخمی ہو گئے۔ پی پی آئی کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ میرپورخاص کے علاقے کھپرو روڈ پر پیش آیا جہاں خاندان کے تین افراد پیدل جا رہے تھے کہ پیچھے سے ا?نے والی تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
بنوں میں پولیس پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ،جوابی کارروائی پرفرار
بنوں (پی پی آئی)بنوں میں سپینہ تنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے چوکی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے،اہلکاروں کی جوابی کارروائی پرفرار ہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا
تلاش کریں
خبریں
معیارِ موت کو بہتر بنانے کا مطالبہ –سکون آور علاج کو جامع صحت عامہ کا حصہ بنانا حکومتوں کے لیے ناگزیر
(October 9, 2015)
2015ء معیارِ موت اشاریہ کے نتائج کے ردعمل میں عالمی و علاقائی سکون آور علاج انجمنوں کا 10 اکتوبر 2015ء کو عالمی مریض خانہ و سکون آور علاج کے دن سے قبل طریقہ علاج پر ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) کی قرارداد پر حکومتوں سے عمل کا مطالبہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ چند کم آمدنی والے ممالک نے جدت طرازی اور منصوبوں کے ساتھ رحجان کا فائدہ اٹھایا اور ترقی یافتہ ممالک سے بہتر کارکردگی پیش کی سنگاپور، 6 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– لین فاؤنڈیشن نے خطرناک امراض میں مریض کو زیادہ سے زیادہ آرام پہنچانے کے لیے سکون آور علاج کی ترویج کو تیز تر کرنے اور بہتر بنانے کے لیے حکومتوں اور پالیسی سازوں کو طلب کیا ہے کہ دنیا بھر کی علاقائی و ملکی سکون آور علاج کی انجمنیں فوری قدم اٹھانے کی اہمیت پر زور دیں کیونکہ اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کا 2015ء معیارِ موت (کیو او ڈی) اشاریہ ظاہر ہوچاک ہے: سکون آور علاج تک بڑھتی ہوئی رسائی کے لیے قومی سکون آور علاج کی پالیسیاں اور حکمت عملی ضروری ہیں۔ کئی درجہ اول کے ممالک جامع ڈھانچے رکھتے ہیں جو سکون آور علاج کو صحت عامہ کے نظاموں میں شامل کرتی ہے۔ مثال کے طور پر چلی (27 واں) سکون آور علاج کو موجودہ صحت عامہ کی خدمات اور افیونی رسائی کے لیے پالیسی میں شامل کرتا ہے۔ . [2] سکون آور علاج کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ صحت عامہ کے اخراجات میں بچت دیتی ہے۔ حالیہ تحقیق نےظاہر کیا کہسکون آور علاج کو ابتداء میں شامل کرنا کس طرح صحت عامہ کے اخراجات کو کم کرسکتا ہے۔ اس کو متعدد سرفہرست ممالک کی جانب سے اچھی طرح تسلیم کیا گیا ہے۔ گو کہ آمدنی کی سطحیں سکون آور علاج کی دستیابی اور معیار کا مضبوط اشاریہ ہیں، لیکن کم امیر ممالک بھی تیزی سے سکون آور علاج کے معیارات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ منگولیا (28 واں)، پاناما (31 واں) اور یوگینڈا (35 واں) جدت طراو اور انفرادی رہنمائی کے منصوبوں کے ذریعے سکون آور علاج میں آگے بڑھے۔ سکون آور علاج کے لیے طلب چند ممالک میں تیزی سے بڑھے گی جو اس کو پورا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں۔ ہنگری (41 واں)، یونان (56 واں) اور چین (71 واں) جیسے ممالک محدود رسائی لیکن سکون آور علاج کے لیے تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب رکھتے ہیں۔ عوامی طلب کو پورا کرنے کے لیے انہیں متحرک سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ شعور اجاگر کرنے اور موت کے بارے میں گفتگو کی حوصلہ افزائی کے لیے مقامی برادری کی شمولیت ناگزیر ہے۔ تائیوان (چھٹے) نے سکون آور علاج کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے مرکزی دھارے کے اور سوشل میڈیا کوکامیابی سے استعمال کیا۔ مندرجہ بالا نتائج کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں سکون آور علاج کے حامیوں نے پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ 2014ء کی عالمی صحت اسمبلی میں سکون آور علاج کے حوالے سے منظور کی گئی ڈبلیو ایچ اے قرارداد پر عملی اقدامات اٹھائے۔ قرارداد معیار زندگی، بہبود،
شاہ کی واپسی – ٹی سی ایل کی مدد سے چین کے مردوں کی باسکٹ بال ٹیم ایشیائی چیمپئن شپ جیت کر برازیل اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرگئی
(October 7, 2015)
شین چین، چین، 6 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– 2015ء ایف آئی بی اے ایشیا مردوں کی باسکٹ بال چیمپئن شپ 3 اکتوبر کو چین کے صوبہ ہونان کے شہر چانگ شا میں ہوئی جس میں چین کی ٹیم نے فائنل میں فلپائن کو 78-67 سے شکست دی۔ فائنل 2016ء کے ریو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ تھا۔ ایشیائی چیمپئن شپ میں جیت مقابلوں کی تاریخ میں چین کی باسکٹ بال ٹیم کا 16 واں اعزاز ہے اور یہ 4 سال بعد ایشیا کی نمایاں ٹیموں میں واپسی کا اعلان ہے۔ چین کے مردوں کی باسکٹ بال کے اہم اسپانسر ٹی سی ایل گروپ نے بھی کامیابی میں حصہ ڈالا۔ طویل المیعاد سرمایہ، ٹیکنالوجی، آلات اور دیگر قسم کی مدد فراہم کرنے کے علاوہ ٹی سی ایل نے “نوجوانوں کو استعمال کرو” کے موضوع پر حالیہ ایشین چیمپئن شپ کے دوران ٹیم کے پرستاروں کے لیے بڑی آن لائن، آف لائن اور انٹرایکٹو تقریبات منعقد کیں۔ تقریبات نے ملک بھر میں پرستاروں میں جوش و جذبہ پیدا کیا اور ٹیم کے ہر رکن کے عزم و ہمت کو مہمیز عطا کی۔ ٹی سی ایل نے پرستاروں کے لیے 8 روزہ شبینہ تقریب کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ ویبومائیکرو-بلاگنگ اور دیگر معروف چینی انٹرنیٹ پلیٹ فارموں پر موضوعاتی مواقع کا سلسلہ شروع کیا، اس تقریب میں پرستار رات گئے تک ٹیم کو داد و تحسین دیتے۔ پرستاروں کو یکجا کرکے ٹی سی ایل نے ٹیم کے لیے ایک زبردست تحریک فراہم کی۔ ٹی سی ایل کی مدد اور پرستاروں کے جوش و جذبے سےبھرپورسہارے سے تحریک پا کر ایشیائی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کی براہ راست نشریات نے چین کے سب سے بڑے کھیلوں کے قومی چینل سی سی ٹی وی-5 کے لیے سال میں سب سے زیادہ ناظرین اکٹھے کیے۔ عالمی “اسمارٹ” مصنوعات تیار اور انٹرنیٹ ایپلیکیشن خدمات فراہم کرنے والے کی حیثیت سے ٹی سی ایل ایک ایسا برانڈ تشکیل دے کر ادارے کے تاثر کو تبدیل کرنے کا خواہاں ہے جو “جوان، وضع دار اور بین الاقوامی” ہے۔ ٹی سی ایل کا کارپوریٹ فلسفہ “تخلیقی زندگی” اور ہر چیز کو تحریک دیتا جذبہ جو ٹی سی ایل نے خود کو ثابت کرنے کے لیے استعمال کیا باسکٹ بال سے بہترین ملاپ رکھتا ہے، کیونکہ انٹرایکٹو ٹیکنالوجی اور کھیل میں بہتر سے بہترین کو پانے کی جستجو تخلیق اور جوش کے یکجا ہونے پر منحصر ہے۔ 2009ء میں چین میں مردوں کی باسکٹ بال ٹیم کے اسپانسر بننے اور 2011ء میں مرکزی اسپانسر کی حیثیت سے ترقی پانے کے بعد ٹی سی ایل 2010ء میں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی باسکٹ بال چیمپئن شپ، اور 2012ء میں ایف آئی بی اے اسٹان کووچ کانٹینینٹل چیمپئنز کپ کی کامیابی میں ٹیم کے شانہ بشانہ رہا۔ یہاں تک کہ چین کی باسکٹ بال ٹیم پر مشکل وقت کے دوران بھی جب کلیدی کھلاڑی ریٹائرہوگئے یا زخمی ہونے کی وجہ سے ایک عرصے کے لیے باہر ہوگئے، ٹی سی ایل ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کو مضبوط سہارا فراہم کرنے سے وابستہ رہا اور ایشیائی چیمپئن شپ
ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون نے نئی دستاویزی فلم “سر آئیون: آئی ایم اے پیس مین” کی خصوصی نمائش کے ساتھ مخنث شعور و آگہی مہم کا آغاز کردیا
(October 6, 2015)
نیو یارک، 5 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– پوپ-ڈانس ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون المعروف “پیس مین” نے آج مخنثوں کے مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ سر آئیون کی انسان دوست انجمن دی پیس مین فاؤنڈیشن کے لیے توجہ کا نیا میدان ہوگی جو ایل جی بی ٹی مسائل کی طویل المیعاد حامی، نفرت کی بنیاد پر جرائم، تعلیمی اداروں میں بدمعاشی اور بعد از حادثہ ذہنی تناؤ کے مرض (پی ٹی ایس ڈی) کے خلاف جدوجہد کرتی آئی ہے۔ وڈیو – https://www.youtube.com/watch?v=og3WZmShvJE SIR IVAN’S CREST وڈیو – http://youtu.be/SFKNorGpZt4 وڈیو – http://youtu.be/jz-7LfMHyZM لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150930/272686LOGO تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150303/179367 مہم 14 اکتوبر 2015ء سے شروع ہوگی جب سر آئیون ایک نئی دستاویزی فلم “سر آئیون: آئی ایم اے پیس مین” کی نمائش کی میزبانی کریں گے، جو سر آئیون کے موسیقی و انسان دوستی کے کیریئر کو بیان کرتی ہے۔ فلم کے لیے ہدایات چار مرتبہ کے ایمی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر جم براؤن نے دی ہے، جو بلی جوئیل، پیٹ سیگر، اور پیٹر، پال اور میری پر بھی دستاویزی فلمیں بنا چکے ہیں۔ معروف پاپ کلچر سیلز کمپنی ایم وی ڈی وژوئل انٹرٹینمنٹ، جو مائیکل جیکسن، دی بیٹلز، بونو، ایمی وائن ہاؤس اور دیگر کے لیے تقریبات کرچکی ہے، کے ذریعے پاپ ٹوئسٹ سے جاری ہونے والی دستاویزی فلم ایمیزن، ویمیو آن ڈیمانڈ اور گوگل پلے پر دستیاب ہے۔ نمائش بدھ 14 اکتوبر کو شام 7 سے 8 بجے تک مین ہٹن میں 18 ڈبلیو ہیوسٹن اسٹریٹ پر واقع انجلیکا تھیٹر میں ہوگی۔ نمائش کے بعد سر آئیون 8 سے 11 بجے تک سوہو میں “پیس مین کے پینٹ ہاؤس پیڈ” پر ایک پارٹی منعقد کریں گے۔ Recording Artist Sir Ivan یہاں سر آئیون دی ٹریور پروجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایبے لینڈ کو 10 ہزار ڈالرز کا چیک دیں گے، یہ منصوبہ ایل جی بی ٹی برادری میں خودکشی کے رحجان کی روک تھام پر توجہ رکھتا ہے، اور مخنث برادری کے لیے خصوصی پروگراموں کا حامل ہے۔ وہ اور پیس مین فاؤنڈیشن 2012ء میں ٹریور پروجیکٹ کو ایک لاکھ ڈالرز عطیہ کر چکے ہیں، اور رواں سال کے اوائل میں وہ تعلیمی اداروں میں بدمعاشی کے خلاف دس مختلف انجمنوں کو اضافی ایک لاکھ ڈالرز دے چکے ہیں، جو کل امداد کو 2 لاکھ ڈالرز سے بھی آگے لے جاتی ہے۔ مزید برآں، 2015ء میں سر آئیون نے ایک تعلیمی اداروں میں بدمعاشی کے خلاف پاپ اسٹار ٹیلر ڈين کے ساتھ ایک گانا “کس آل دی بلیز گڈ بائے” جاری کیا، جسے پال اوکن فولڈ نے پیش کیا تھا۔ اس کی موسیقی کے لیے وڈیو بیٹ اور ایم ٹی وی ایوار ڈیافتہ ایرک وائٹ نے ہدایات دی تھیں، جو ایک مخنث نوجوان کے اس بدمعاشی کی نذر ہونے کی کہانی بیان کرتی ہے۔ سر آئیون جنہوں نے کو جدید دور کے سپر ہیرو کی حیثیت دے رکھی ہے، امن کی علامت کی حامل ٹوپی تک پہنتے ہیں، موسیقی اور اپنے انسان دوست اقدامات کے ذریعے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں مدد دے رہے ہیں۔ “ہولوکاسٹ میں جان بچانے والے کی
کاؤنٹیس اپنسر اشوکا فیلو منتخب: یتیم خانوں اور زد پذیر بچوں کی دیکھ بھال میں موجود خلا کو پورا کرنے پر اعزاز
(October 2, 2015)
اپنے شوہر چارلس، نویں ارل اسپنسر کے ہمراہ کاؤنٹیس اسپنسر نے میکسیکو شہر میں ہونے والی تقریب کو رونق بخشی میکسیکو سٹی، یکم اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– 2004ء میں ہول چائلڈ انٹرنیشنل قائم کرنے والی کاؤنٹیس اسپنسر کو اشوکا فیلو کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ ہول چائلڈ انٹرنیشنل کے قیام اور تعمیر کے خیالی کام میں دہائی لگانے پر سماجی مہم جوئی کے سب سے بڑے اور موثر ترین نیٹ ورک میں شامل ہوئی ہیں۔ MEXICO – The Earl Spencer traveled to Mexico to accompany his wife The Countess Spencer as she was awarded the prestigious Ashoka Fellowship for her work founding the Whole Child International charity. The fellowship was given in recognition of her vision and the profound investment she has made over 12 years building Whole Child International and will help generate further awareness for vulnerable and underserved children in the world. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151001/272926 ہول چائلڈ بورڈ کے لیے خدمات انجام دینے ارل اسپنسر نے اپنی اہلیہ کے کام پر تعریفی کلمات ادا کیے: “کیرن ایک خوبصورت عورت ہیں اور ان کا دل اور زیادہ خوبصورت ہے۔ زد پر موجود ان تکلیف کے شکار بچوں کے لیے انہوں نے گزشتہ دہائی میں جو کچھ کیا ہے اس پر میں سخت حیران ہوں۔ مجھے ان کی اس کامیابی پر خوشی ہے، اور امید ہے کہ یہ مزید افراد، اداروں اور انجمنوں کو تحریک دے گا کہ وہ دنیا کے انتہائی ضرورت مند اور خدمات سے محروم بچوں کی مدد کی کوششوں میں ہمارے ساتھ آئیں گے۔” کیرن اسپنسر نے اس وقت ہول چائلڈ انٹرنیشنل قائم کی جب انہوں نے ترقی پذیر ممالک میں کام کرنے والے بچوں کی بہبود کے بڑے اداروں میں سے بیشتر کے بارے میں پایا کہ ان کی پالیسیاں یتیم خانوں کے ساتھ کام کرنے کے خلاف ہیں۔ ان کا خیراتی ادارہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ہے، اور اس نے تیسرے فریق کے جائزے سے ثابت ہوا ہے کہ لاکھوں بچوں کی زندگیاں ممکن بنا رہا ہے۔ اشوکا میکسیکو، وسطی امریکا و کیریبین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیاگو ڈیاز-مارٹن نے کہا کہ “ہم فیلو کی حیثیت سے کیرن کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ایک بڑے اور عالمی مسئلے کی نشاندہی کی – دنیا بھر کے یتیم خانوں میں وقت، قیادت یا دیگر وسائل کی سرمایہ کاری میں ناکامی – حالانکہ وہ لاکھوں بچوں کے بدستور ذمہ دار تھے۔ انہوں نے ایک جامع اور بہترین انداز میں مرتب کردہ طریقہ اپنایا جو میدان عمل میں خدمات انجام دینے والے عامل کے ہر شعبے کو برتتا ہے۔” کیرن کا پروگرام انوکھا، آگے بڑھنے کے قابل اور جدت طراز ہے، صرف یتیم خانوں پر ہی نہیں بلکہ بچوں کی حفاظت کے پورے منظرنامے پر لاگو کیا جا سکتاہے۔ یہ تمام شعبوں میں کام کرتا ہے، اور حکومت، علمیدنیا اور براہ راست دیکھ بھال فراہم کرنے والوں سے بھی بلاواسطہ شراکت داری کررہا ہے۔ ہول چائلڈ ڈیوک یونیورسٹی کے گلوبل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے تاکہ اثر کی پیمائش کی جائے، اور مستقبل میں پروگرام کی بہتری
معروف مارکیٹ قرض دہندہ سوفی نے سافٹ بینک کی زیر قیادت 1 ارب ڈالرز کی سیریز ای سرمایہ کاری حاصل کرلی
(October 2, 2015)
فائن ٹیک شعبے میں اب تک کا سب سے بڑا واحد سرمایہ کاری مرحلہ زیادہ حاصل کرنے کے خواہشمند ماہرین کے لیے مالیاتی خدمات کے بنیادی شراکت دار کی حیثیت سے سوفی کی توسیع کو تحریک دے گا سان فرانسسکو اور ٹوکیو، 30 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– ملک کے معروف مارکیٹ قرض دہندہ سوفی اور سافٹ بینک گروپ (“سافٹ بینک”) نے آج سیریز ای فنڈنگ میں 1 بلین ڈالرز کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت سافٹ بینک کر رہا ہے اور یہ فائن ٹیک کے شعبے میں اب تک کی واحد سب سی سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ اس مرحلے میں حصہ لینے والے موجودہ سرمایہ کاروں میں تھرڈ پوائنٹ وینچرز اور تھرڈ پوائنٹ ایل ایل سی، ویلنگٹن مینجمنٹ کمپنی ایل ایل پی، انسٹیٹیوشنل وینچرز پارٹنرز (آئی وی پی)، رین رین، بیس لائن وینچرز، ڈی سی ایم وینچر ز اوردیگر کے ملحقہ ادارے شامل ہیں۔ فنڈنگ روایتی بینکاری سے بیزار امتیازی صارفین کے لیے بنیادی مالیاتی خدمات شراکت دار کی حیثیت سے آگے بڑھنے میں سوفی کو تیز کرے گا۔ Mike Cagney, SoFi co-founder and CEO. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150930/272348 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150910/265431LOGO پی ڈی ایف – http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/ENR/272423-Sofi-final-visual-fact-sheet.pdf سیریز ای مرحلہ سوفی میں کل ایکوئٹی سرمایہ کاری کو 1.42 ارب ڈالرز تک لائے گا۔ ادارہ 2014ء سے منافع بخش ہے۔ حاصل کیا گیا سرمایہ، جو فروری 2015ء میں اس کے سیریز ڈی مرحلے سے قریب ہے، ادارے کی ترقی اور زمرہ جاتی قیادت کا مظہر ہے۔ سوفی کے سی ای او اور شریک بانی مائیک کیگنی نے کہا کہ “سوفی مالیاتی خدمات میں صارفین کی توقعات کی ازسر نو تعریف کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ سرمایہ کاری ہماری خلل انگیز مصنوعات اور تجربات کی ڈرامائی انداز میں آگے کی جانب بڑھائے گی اور اس کے بدلے میں بامعنی انداز میں مالیاتی ذمہ داری افراد کو فائدہ پہنچائے گی۔ ہمارا خط حرکت واضح ہے: ہم امریکا میں سب سے زیادہ قابل بھروسہ مالیاتی خدمات شراکت داری بننے کے راستے پر ہیں۔” سوفی نے 2011ء میں موجودہ حالات کو چیلنج کرنا شروع کیا، اولین ادارے کی حیثیت سے جو گریجویٹ افراد کو اپنے وفاقی و نجی علمی قرضہ جات کو ٹھوس بنانے اور نئی شرائط پر دوبارہ قرض لینے کے قابل بناتا ہے۔ اس وقت سے ادارہ مورگیج، مورگیج ری فنانسنگ اور ذاتی قرضہ جات میں اپنی پیشکشوں کو بڑھا چکا ہے اور اس کے ساتھ صنعت کے معروف صارفین کی خیرخواہی حاصل کررہا ہے۔ ادارہ اب تک قرضہ جات میں 4 ارب سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرچکا ہے اور ممکنہ طور پر 2015ء کے اختتام تک فنڈ شدہ قرضہ جات میں 6 ارب ڈالرز کو عبور کرجائے گا۔ سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کے صدر اور سی او او نکیش اروڑہ نے کہا کہ “سافٹ بینک بڑی صنعتوں اور جغرافیوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے جو تبدیلی کے لیے مکمل تیار ہیں۔ سرمایہ کاری سافٹ بینک کو مالیاتی خدمات کے شعبے میں نمایاں کرتی ہے، جو دنیا میں سب سے بڑی اور اہم ترین صنعتوں میں سے ایک ہے۔ سوفی فائن ٹیک کے شعبے میں واضح طور پر منظرنامہ تبدیل
ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم 2015ء رجسٹریشن کا آغاز
(October 1, 2015)
سنگاپور، 01اکتوبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– تیزی سے ابھرتے ہوئے طبی آلات اور تشخیص کی صنعت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم رجسٹریشن کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ آج ایشیا پیسفک میڈیکل ایسوسیایشن (APACMed) کی جانب سے اعلان کردہ یہ اولین فورم صحت عامہ میں کلیدی مسائل، طبی جدت طرازیوں اور شراکت داریوںکی جانب متوجہ ہوگا۔ میڈٹیک فورم 10 سے 11 دسمبر کو سنگاپور کے ریفلز سٹی کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے ایک پری-کانفرنس ورکشاپ 9 دسمبر کو ہوگی۔ 15 اکتوبر تک www.apacmedevents.org پر مختلف رعایتیں دستیاب ہوں گی۔ یہ اہم تقریب وزارت ہائے صحت کے نمائندگان، صنعتی ماہرین، ماہرین صحت، پالیسی سازوں اور عالمی شخصیات پر مشتمل پینل اراکین اور مقررین کو ایک جگہ اکٹھا کرے گی تاکہ وہ مریضوں کو متاثر کرنے والے اہم ترین معاملات اور دیکھ بھال کے معیارات پر بات کرسکیں۔ APACMed کے چیف ایگزیکٹو افسر فریڈرکنائبرگ نے کہا کہ “ہم طبی ٹیکنالوجی کے میدان کے بڑے اور سب سے جدت طراز ناموں میں سے چند کے ساتھ کام کرنے پر مسرور ہیں ، جو اس شعبے میں بہترین مشقیں اور عمل کی تحریک دینے والی بصیرت فراہم کرنے کے لیے ایک انوکھا پلیٹ فارم بنا رہا ہے۔” “ایشیا بحر الکاہل خطے کی آبادی تیزی سے عمر رسیدہ ہو رہی ہے اور معیار زندگی بہتر ہو رہے ہیں ، جو معیاری طبی ٹیکنالوجی حل کے لیے بڑھتی ہوئی طلب کے چیلنجز پیش کررہے ہیں ۔ صنعت، حکومتاور صحت عامہ فراہم کرنے والوں کے درمیان تعاون کے ذریعے ہی ہم ان کمیوں کوتاہیوں اور صحت عامہ کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پا سکتے ہیں ، اور مل جل کر ایک صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور جدت طرازی کو تحریک دے سکتے ہیں ۔” پینل جھلکیوںمیں شامل ہیں : طبی تعلیم کا مستقبل کامیاب صنعتی-تعلیمی تعاون کی تشریح کاروباری نمونہ جدت طرازی: ایشیائی مارکیٹوں کے لیے تیاری صحت عامہ کے مستقبل کو مرتب کرنے پر میککنسیکے زیرنگرانی سی ایاو گول میز اجلاس ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم 2015ء کے لیے تعاون کرنے والوں میں ایبٹ، بی براؤن، بیکٹنڈکنسن، بوسٹن سائنٹیفک، جانسن اینڈ جانسن، کورن فیری، میککنسی، میڈٹرونک، اسٹرائیکر اور زمر بایومیٹ شامل ہیں ۔ مزید معلومات اور تازہ ترین ایجنڈے کے لیے www.apacmedevents.org ملاحظہ کیجیے یا [email protected] پر APACMed کے پریس دفتر سے رابطہ کریں ۔ APACMed کے بارے میں ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسیایشن (APACMed)طبی آلات اور تجرباتی تشخیص کی صنعت کے لیے یکساں آواز فراہم کرتا ہے۔ 2014ء میں قائم ہونے والی APACMed جدت طرازی کے فروغ اور اثر انگیزی کی پالیسی کے لیے کوشش کرتا ہے جو مریضوں کے لیے صحت عامہ تک رسائی کو بہتر بناتا ہے۔ باقی رکن اداروں میں ایبٹ، بی براؤن، بیکٹنڈکنسن، بوسٹن سائنٹیفک، جانسن اینڈ جانسن، میڈٹرونک، اسٹرائیکر اور زمر بایومیٹ شامل ہیں۔ ہمیں فالو کیجیے: ٹوئٹر: https://twitter.com/apacmed فیس بک: https://www.facebook.com/APACMed لنکڈاِن: https://www.linkedin.com/company/asia-pacific-medical-technology-association ویبسائٹ: http://www.apacmed.org/ رابطہ: APACMed پریس دفتر، [email protected]