کاؤنٹیس اپنسر اشوکا فیلو منتخب: یتیم خانوں اور زد پذیر بچوں کی دیکھ بھال میں موجود خلا کو پورا کرنے پر اعزاز

اپنے شوہر چارلس، نویں ارل اسپنسر کے ہمراہ کاؤنٹیس اسپنسر نے میکسیکو شہر میں ہونے والی تقریب کو رونق بخشی

میکسیکو سٹی، یکم اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– 2004ء میں ہول چائلڈ انٹرنیشنل قائم کرنے والی کاؤنٹیس اسپنسر کو اشوکا فیلو کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ ہول چائلڈ انٹرنیشنل کے قیام اور تعمیر کے خیالی کام میں دہائی لگانے پر سماجی مہم جوئی کے سب سے بڑے اور موثر ترین نیٹ ورک میں شامل ہوئی ہیں۔

MEXICO – The Earl Spencer traveled to Mexico to accompany his wife The Countess Spencer as she was awarded the prestigious Ashoka Fellowship for her work founding the Whole Child International charity. The fellowship was given in recognition of her vision and the profound investment she has made over 12 years building Whole Child International and will help generate further awareness for vulnerable and underserved children in the world.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151001/272926

ہول چائلڈ بورڈ کے لیے خدمات انجام دینے ارل اسپنسر نے اپنی اہلیہ کے کام پر تعریفی کلمات ادا کیے: “کیرن ایک خوبصورت عورت ہیں اور ان کا دل اور زیادہ خوبصورت ہے۔ زد پر موجود ان تکلیف کے شکار بچوں کے لیے انہوں نے گزشتہ دہائی میں جو کچھ کیا ہے اس پر میں سخت حیران ہوں۔ مجھے ان کی اس کامیابی پر خوشی ہے، اور امید ہے کہ یہ مزید افراد، اداروں اور انجمنوں کو تحریک دے گا کہ وہ دنیا کے انتہائی ضرورت مند اور خدمات سے محروم بچوں کی مدد کی کوششوں میں ہمارے ساتھ آئیں گے۔”

کیرن اسپنسر نے اس وقت ہول چائلڈ انٹرنیشنل قائم کی جب انہوں نے ترقی پذیر ممالک میں کام کرنے والے بچوں کی بہبود کے بڑے اداروں میں سے بیشتر کے بارے میں پایا کہ ان کی پالیسیاں یتیم خانوں کے ساتھ کام کرنے کے خلاف ہیں۔ ان کا خیراتی ادارہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ہے، اور اس نے تیسرے فریق کے جائزے سے ثابت ہوا ہے کہ لاکھوں بچوں کی زندگیاں ممکن بنا رہا ہے۔

اشوکا میکسیکو، وسطی امریکا و کیریبین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیاگو ڈیاز-مارٹن نے کہا کہ “ہم فیلو کی حیثیت سے کیرن کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ایک بڑے اور عالمی مسئلے کی نشاندہی کی – دنیا بھر کے یتیم خانوں میں وقت، قیادت یا دیگر وسائل کی سرمایہ کاری میں ناکامی – حالانکہ وہ لاکھوں بچوں کے بدستور ذمہ دار تھے۔ انہوں نے ایک جامع اور بہترین انداز میں مرتب کردہ طریقہ اپنایا جو میدان عمل میں خدمات انجام دینے والے عامل کے ہر شعبے کو برتتا ہے۔”

کیرن کا پروگرام انوکھا، آگے بڑھنے کے قابل اور جدت طراز ہے، صرف یتیم خانوں پر ہی نہیں بلکہ بچوں کی حفاظت کے پورے منظرنامے پر لاگو کیا جا سکتاہے۔ یہ تمام شعبوں میں کام کرتا ہے، اور حکومت، علمیدنیا اور براہ راست دیکھ بھال فراہم کرنے والوں سے بھی بلاواسطہ شراکت داری کررہا ہے۔ ہول چائلڈ ڈیوک یونیورسٹی کے گلوبل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے تاکہ اثر کی پیمائش کی جائے، اور مستقبل میں پروگرام کی بہتری میں مدد کے لیے صورتحال کا واضح اور عمیق ادراک کیا جا سکے۔

کیرن اسپنسر نے کہا کہ “ہول چائلڈ کے قیام میں میں زد پر موجود بچوں کو جدوجہد کا ایک موقع دینے کا راستہ تلاش کرنے کے حوالے سے جذباتی تھی۔ اشوکا کی جانب سے یہ اعزاز معیاری دیکھ بھال کی سخت ضرورت پر نئی روشنی ڈالنے میں مدد دیتا ہے، اور ساتھ ہی اس دلچسپ حقیقت پر بھی کہ آج کچھ نہ کچھ ہم کر سکتے ہیں ، موجودہ وسائل اور مقامات کے ساتھ تاکہ ان بھولے بسرے بچوں کو بامعنی زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے۔”

“آج ہم حکومت ایل سیلواڈور کو خدمات فراہم کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں جو ملک میں زد پذیر بچوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے صدر کر بلند حوصلہ منصوبوں کو نافذ کررہے ہیں۔ میں انٹر-امریکن ڈیولپمنٹ بینک، کورین پاورٹی ریڈکشن فنڈ اور نجی عطیہ کنندگان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے یہاں تک پہنچنا ممکن بنایا۔ امید ہے کہ یہ اعزاز ہمارے کاموں کے لیے مزید مدد کی رہنمائی کرے گا، کیونکہ ضرورت مند بچے بہت ہیں ، اور اسی طرح کئی مزید حکومتیں بھی ہمارے ساتھ شراکت داری میں دلچسپی رکھتی ہیں تاکہ بچوں کو اپنی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے میں مدد دی جائے۔”

ہول چائلڈ انٹرنیشنل اور کاؤنٹیس اسپنسر کی اشوکا فیلو میں شمولیت کے بارے میں مزید معلومات https://www.ashoka.org/fellow/karen-spencer پر مل سکتی ہیں۔

ہول چائلڈ انٹرنیشنل کے بارےمیں (www.wholechild.org)
ہول چائلڈ انٹرنیشنل ایک غیر سرکاری انجمن (این جی او) ہے جو یتیم خانوں اور بچوں کے لیے دیگر محدود وسائل کے مقامات میں زد پذیر بچوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔

اشوکا کے بارے میں (www.ashoka.org)
اشوکا نے سماجی مہم جوئی کے شعبے کا اجراء کیا اور دنیا بھر میں کثير الشعبہ جاتی شراکت داری کو متحرک کیا جو سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیےمہم جویانہ طبیعت کے باصلاحیت افراد اور نئے خیالات کی تلاش میں تھی۔ بل ڈریٹن کی جانب سے 1980ء میں قائم کردہ اشوکا نے دنیاکو تبدیل کرنے سے وابستہ افراد کو پلیٹ فارم فراہم کیا۔

رابطہ: اینڈریا اٹربے
ایڈلمین، لاس اینجلس
323-202-1045
Andrea.Iturbe@edelman.com

Latest from Blog