اسلام آباد (پی پی آئی)ممتاز عالم دین مولانا طاہر اشرفی کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی اپنامعاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیاہے وہ اس سے قبل عمران خان اور میاں شہباز شریف کے بھی معاون خصوصی کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ڈکیتی کے الزام میں پولیس آفیسروں کے بیٹے گرفتار
ٹی ٹوئنٹی :لاستھ ملنگا کا سب سے زیادہ وکٹیںحاصل کرنے کا اعزاز
ضلع تھر پارکر کی نو سالہ بچی نامعلوم گولی کا شکار
سچن ٹنڈولکر بحرین گراں پر ی ریس دیکھنے جائیں گے
نیند ، ورزش اور اچھی غذا کے ذریعے ذہنی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے : ہیلتھ آوئرنس سیمینارز سے ماہرین کا خطاب
مارک مارکوئز نے قطر گراں پری جیت لی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان میں ڈائریا کے ماہانہ 10 لاکھ کیسز، روزانہ 110 سے زائد اموات
کراچی (پی پی آئی)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر مہینے ڈائریا کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 110 بچے روزانہ جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت سے پری کوالیفائیڈ پلانٹس میں زنک کی مصنوعات کی تیاری نہایت خوش آئند ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کا غیر ملکی دوا ساز اداروں کی مصنوعات پر سے انحصار کم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد لاکھوں بچے ڈائریا میں مبتلا ہوئے لیکن انہیں زنک سپلیمنٹس دے کر ان میں سے اکثریت کی جانیں بچائی جا سکی تھیں۔ زنک ڈائریا سے بچانے والا ایک اہم ترین عنصر ہے جسے او آر ایس کے ساتھ بچوں کو پلا کر ڈائریا اور غذائی قلت سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ بچوں میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ڈائیریا ہے اور بدقسمتی سے ڈائیریا سے مرنے والے 50 فیصد بچوں کا تعلق پاکستان، بھارت اور نائجیریا سے ہوتا ہے۔ ڈائریا سے ہونے والی زیادہ تر اموات سے بچاؤ ممکن ہے جس کا ایک اہم ذریعہ صاف پانی کی فراہمی اور ڈائریا میں مبتلا بچوں کو او آر ایس کے ساتھ ساتھ زنک سپلیمنٹس دینا بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں توانائی اورغذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سبب غربت میں اضافہ
رباط (پی پی آئی)پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک اندازے کے مطابق غربت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ اشیائے خور و نوش اور توانائی کی ریکارڈ بْلند قیمتیں، کمزور لیبر مارکیٹس اور سیلاب سے متاثرہ نقصانات ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مراکش میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے حالیہ اختتام پذیر ہونے والے سالانہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اْجرت اور روزگار کی خراب ہوتی صورتحال کے ساتھ بْلند مہنگائی جس نے قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے سبب غربت میں اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔مالی سال 2024 کے دوران مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو کمی کے بعد مالی سال 2025 میں 17 فیصد ہونے کا امکان ہے۔میکرو پورٹی آؤٹ لک نے نشاندہی کی کہ نمایاں مثبت شرح نمو کے بغیر خوراک اور توانائی کی بلند قیمتیں سماجی تنزل کا سبب بن سکتی ہیں، خاص طور پر پہلے ہی پسماندہ گھرانوں کی بچتیں ختم اور آمدنی کم ہو رہی ہے
18 فیصد اضافہ کے بعد ایک ارب 28 کروڑ ڈالر کی پاکستانی غذائی اشیا برآمد
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 18 فیصد اضافے کے بعد ایک ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی،عالمی سطح پر سپلائی چین میں خلل اور بْلند قیمتوں نے بھی اشیائے خور و نوش کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔ چاول کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران 0.98 فیصد بڑھیں، چاول کی برآمدات گزشتہ برس کمی کا شکار تھیں۔پاکستان نے مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات برآمد کیں، یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 3.75 فیصد اضافہ ہے۔سی فوڈ کی اقسام میں توسیع جیسا کہ ’کٹل فش‘ سمندری غذائی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، مزید برآں، قطر نے بھی پاکستان سے سی فوڈ کی درآمدات پر پابندی میں نرمی کی ہے۔پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 11 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کیا ہے، جو 20.05 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے، اس کی وجہ اردن، مصر، ازبکستان جیسی نئی منڈیوں میں برآمدات کرنا ہے، اس کے علاوہ متعدد نئی کمپنیاں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں گوشت کی برآمدات کے لیے رجسٹریشن کروا رہی ہیں۔ملائیشیا نے بھی تین مذبح خانوں کو برآمدات کی اجازت دے دی ہے،
پھلوں کی برآمدات بھی ابتدائی تین ماہ کے دوران 12.43 فیصد اضافے کے بعد 8 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ہو گئیں، تاہم سبزیوں کی برآمدات 30.35 فیصد سکڑ کر 5 کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہ گئی۔پاکستان کی مصالحہ جات کی برآمدات پہلی سہ ماہی میں 23.51 فیصداضافے کے بعد 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہو گئیں، اسی طرح زیر جائزہ مدت کے دوران تیل کے بیجوں اور میوے کی برآمدات 405.85 فیصد کے بڑے اضافے کے بعد 18 کروڑ 59 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چینی کی برآمدات 33 ہزار 102 ٹن رہی، جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران صفر برآمدات کی گئی تھیں۔
تلاش کریں
خبریں

ڈکیتی کے الزام میں پولیس آفیسروں کے بیٹے گرفتار
(March 25, 2014)
میرپورخاص: پولیس افسر ان کے بیٹوں کومبینہ ڈکیتی پر اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میرپورخاص کی ٹاﺅن پولیس نے کاروائی کر کے میرپورخاص میںڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پولیس افسران کے بیٹوںسلیم اورحسن کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ ملزم سلیم کا والد محمد اسلم جو محکمہ پولیس کا سابق ایم ٹی او ہے اور ملزم حسن اے ایس آئی صداقت علی کا بیٹا ہے ۔ اس حوالے سے ٹاﺅن تھانے کے ایس ایچ او آدم ابڑو کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان خواتین سے پرس ،زیور اور موبائل چھینے سمیت دوکانوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ،انھوں نے کہا کہ عدالت سے دونوں ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

ٹی ٹوئنٹی :لاستھ ملنگا کا سب سے زیادہ وکٹیںحاصل کرنے کا اعزاز
(March 25, 2014)
چٹاگانگ: ٹی ٹوئنٹی کر کٹ فارمیٹ میں سری لنکا کے فاسٹ بولر لستھ ملنگا اور اسپنر اجنتھا مینڈس نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر نے کی دوڑ میں سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا۔نیدر لینڈ کے خلاف شاندا ر کار کر دگی کے بعد لسیتھ ملنگا اور مینڈس نے سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا اسے قبل سعید اجمل سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر کے سر فہرست تھے۔ لاستھ ملنگا 36وکٹوں کے ساتھ پہلے ، اجنتھا مینڈس 35کے ساتھ دوسرے ، سعید اجمل 34وکٹوں کے ساتھ تیسرے ، شاہد آفریدی 33اور عمر گل 32وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ضلع تھر پارکر کی نو سالہ بچی نامعلوم گولی کا شکار
(March 25, 2014)
میرپورخاص: ضلع تھر پارکرکے گوٹھ چھاچھرو سے نقل مکانی کر کے آنے والی کمسن 9سالہ بچی پر اسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔میرپورخاص کے علاقے بلوچ آباد کے نزدیک گوٹھ محمد علی میں رہائش پذیر گل محمد کھوسہ کی 9 سالہ بیٹی رحیماںپراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی ،جسے پولیس نے سول اسپتال پنچا دیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔متاثرہ خاندان نے غذائی قلت کے باعث چھاچھرو سے نکل مکانی کی تھی ، اس موقع پر بچی کے والد گل محمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ ضلع تھر پارکر میں بھوک اور بیماریوں سے بچنے کیلئے میرپورخاص آکر مزدوری کر رہے تھے ،گزشتہ شب نا معلوم گولی لگنے کے باعث میری بیٹی رحمیاں جاں بحق ہو ئی ، ٹاﺅن پولیس نے بھی واقعے کو حادثہ قرار دہے، پولیس نے کہا کہ ابھی تک ایف آئی آر درج کروانے کے لیے نہیں آیا ہے ۔

سچن ٹنڈولکر بحرین گراں پر ی ریس دیکھنے جائیں گے
(March 24, 2014)
دبئی: سچن ٹنڈولکر بحرین گراں پری ریس دیکھنے بحرین جائیںگے ۔بحرین فارمولا ون نائٹ ریس بحرین انٹر نیشنل سرکٹ ساخر میں 4سے 6اپریل تک منعقد ہوگی۔بحرین کے شہزادے پرنس سلمان بن حماد الخلیفہ کی دعوت پر کر کٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اپنے خاندان کے ہمراہ مانا ما جائیںگے ۔ سچن ٹنڈولکر کے دوست اور بحرین کے معروف کاروباری شخصیت محمد دادابھائی نے سچن ٹنڈولکر کی آمد کی تصدیق کر دی ہے۔ دادابھائی کاکہنا تھا کہ ٹنڈولکر کی بحرین پری گراں ریس کے دوران آمد بہت بڑی خبر ہے جس سے انڈیا اور بحرین کو قریب آنے میں بہت مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ٹنڈولکر اپنے خاندان کے ہمراہ بحرین کے اس بڑے ایونٹ کو دیکھنے آرہے ہیں اور ہمیں بہت بڑی خوشی ہے کہ دنیا کے عظیم کر کٹر بحرین کے دورے پر آرہے ہیں۔

نیند ، ورزش اور اچھی غذا کے ذریعے ذہنی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے : ہیلتھ آوئرنس سیمینارز سے ماہرین کا خطاب
(March 24, 2014)
کراچی: محکمہ امور نوجوانا ن وسندھ کے زیر اہتما م یوتھ ہیلتھ آوئرنس پروگرام کے سلسلے میں ذہنی و دماغی صحت کے موضوع پر کراچی ، سجا ول ، حیدر آباد ، ٹھٹھہ ، ٹنڈو باگو سمیت سندھ بھر کے کالجوں میں سیمینارز منعقد کئے گئے ۔ اس موقع پرخطاب کر تے ہوئے ممتاز معالج ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ بھر پور نیند ، بہترین غذا اور ورزش سے ذہنی بیماریوں سے بچا جا سکتاہے ۔ ملک میں ذہنی بیما ریوں میں اضافہ باعث تشویش ہے ، پروجیکٹ ڈائرکٹر سلیم احمد صدیقی نے کہا کہ وقتی سکون کے لیے سگریٹ نوشی مختلف ذہنی بیماریوں کا باعث بن جاتی ہے، نوجوانو ں کو سگریٹ نوشی سے گریز کر نا چاہیے، پروگرام کوارڈینیٹر مس ذکیہ نے کہا کہ عبادت ، اور یو گا سے ہی ذہنی سکون حاصل کیا جا سکتا ہے ، ذہنی بیماریوں سے نوجوانوں کو بچائیں گے۔

مارک مارکوئز نے قطر گراں پری جیت لی
(March 24, 2014)
دوحا: موٹو جی پی کے عالمی چیمپئین مارک مارکوئز نے سیزن کا افتتاحی مقابلہ قطر گراں پری جیت لیا۔ دوحا کے انٹرنیشنل اسپیڈ وے پر ہونے والی قطر گراں پری کے لئے سارے ہی بڑے نام صف آرا ہوئے۔تاہم اعزاز کی جنگ میں بازی عالمی چیمپئین مارک مارکوئز کے نام رہی جنھوں نے فنش لائن سب سے پہلے عبور کی، قریب ترین حریف اٹلی کے ویلنٹینو روسی دوسرے نمبر پر رہے،جب کہ اسپین ہی کے ڈانی پیڈروسا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آگے بڑھنے کی دھن میں دوبار کے عالمی چیمپئن لورینزو بائیک پر قابو نہ رکھ سکے اور نتیجے میں مقابلے سے دستبرداری ہوگئے۔ برطانیہ کے بریڈلے اسمتھ اسپیڈ کے ساتھ کنٹرول کے مظاہرے میںنا کام رہنے کے بعد حادثے کا شکار ہوئے۔
