کراچی (پی پی آئی)رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام 29 اکتوبر رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔
ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو کا کوارٹر فائنل میں شکست
فٹبال کی عالمی رینکنگ، پاکستان کی 7 درجے ترقی، 165واں نمبر
پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی ہے : عامر سہیل
چار ماہ تک پی سی بی کا چیئرمین رہوں گا :نجم سیٹھی
مچل جانسن کو ٹیسٹ کیرئیر کی 250وکٹوں کی تکمیل کیلئے ایک وکٹ درکار
نجیب عامر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلئے ہانگ کانگ اسکواڈ میں شامل
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراچی میں اغوااور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
کراچی (پی پی آئی) کراچی پولیس نے اغوااور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اہلکار بابر نے ساتھی اہلکار عثمان کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ رکشہ ڈرائیور کو لوٹا تھا، دونوں اہلکار ٹیپو سلطان تھانے میں تعینات اور صدر میں وارداتیں کرتے تھے، پی پی آئی کے مطابق ملزمان نے ایف ٹی سی کے قریب سے رکشہ ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر لے جا کر 30 ہزار روپے بھتہ لیا تھا۔ملزم کے ساتھی عثمان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔
سیاسی پناہ کے اہل افغان شہریوں کی پاکستان سے برطانیہ منتقلی کا عمل تیز
اسلام آباد (پی پی آئی(برطانوی حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد اْن سیکڑوں افغان مہاجرین کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے جو سیاسی پناہ کے اہل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اگست 2021 میں افغان طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد لگ بھگ 3 ہزار افغان باشندے، جن میں سے اکثر برطانوی فوج کے لیے کام کر چکے ہیں، کو برطانیہ میں رہائش فراہم کرنے کے لیے پاکستان سے انخلا کیا جارہا ہے۔مذکورہ افغان مہاجرین اس وقت سے پاکستان میں ٹھہرے ہوئے ہیں جب برطانوی حکام نے ان کے لیے چارٹرڈ فلائٹس روک دی تھیں اور ان سے برطانیہ آنے سے پہلے وہاں رہائش کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا تھا اب برطانوی حکومت نے ان مہاجرین کی رہائش کے لیے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کی نقل مکانی کے لیے پروازوں کا انتظام کیا جائے گا۔گزشتہ ہفتے تقریباً 20 سے 30 افغان خاندانوں کو کمرشل پروازوں کے ذریعے برطانیہ لے جایا گیا اور مستقبل میں ایسے مزید خاندانوں کو بھی منتقل کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 2 ہزار 300 افغان باشندے برطانیہ کی وزارت دفاع کی آبادکاری کی اسکیم کے لیے اہل ہیں، جبکہ مزید 700 افغان باشندے فارن آفس اسکیم کے تحت برطانیہ جانے کے اہل ہیں۔
پاکستان کا ریونیو کلیکشن خطے میں سب سے کم، عائد ٹیکس ریٹس سب سے زیادہ
بنک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تمام ٹیکس رعایتیں ختم کرے اور زراعت، پراپرٹی اور ریٹیل کاروباروں سے حاصل ہونے والی آمدنی موثر ٹیکس نیٹ میں لائی جائے تاکہ قلیل مدت میں جی ڈی پی کے 4 فیصد (تقریباً 4 کھرب روپے) تک اضافی آمدنی حاصل کی جا سکے۔پی پی آئی کے مطابق عالمی بینک نے اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان کو ایک تفصیلی پالیسی پیپر جمع کرایا ہے اور روشنی ڈالی کہ پاکستان کا ریونیو کلیکشن خطے میں سب سے کم ہے جبکہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر عائد ٹیکس ریٹس سب سے زیادہ ہیں، جوکہ اہم شعبوں (زراعت، ریئل اسٹیٹ اور ریٹیل سیکٹر) کی جانب سے اپنا واجب الادا حصہ ادا نہ کرنے کے سبب بھاری ٹیکس بیس کو ظاہر کرتا ہے۔عالمی بینک نے یہ بھی تجویز دی کہ پاکستان اپنے انکم ٹیکس کے اسٹرکچر کو آسان اوراس بات کو یقینی بنائے کہ کم آمدنی والے طبقے پر منفی اثر نہ پڑے۔
تلاش کریں
خبریں

ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو کا کوارٹر فائنل میں شکست
(February 15, 2014)
روٹرڈیم: عالمی نمبر چھ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور دفاعی چیمپئن جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو اپ سیٹ شکست کے بعد ورلڈ انڈور ٹینس ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ومبلڈن چیمپئن برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا سامنا کروشیا کے میرن سائیلک سے ہوا۔ کروشین حریف نے اسٹار پلیئر کو ایک گھنٹے اور گیارہ منٹ کے مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دی۔ میرن سائیلک کو چھ تین اور چھ چار سے فتح حاصل ہوئی۔ دوسری جانب دفاعی چیمپئن ڈیل پورٹرو ارنیسٹ گلبس کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔گلبس نے عالمی نمبر چار کو چھ تین، چھ چار سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

فٹبال کی عالمی رینکنگ، پاکستان کی 7 درجے ترقی، 165واں نمبر
(February 15, 2014)
زیورخ: فٹبال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 7 درجے ترقی کر کے 165 ویں نمبر پر آ گیا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفاکی طرف سے جاری رینکنگ کے مطابق پاکستان اب 165ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ماہ گرین شرٹس کا نمبر 172 واں تھا۔ ایشیائی زون میں پاکستان انہی سات پوائنٹس کی ترقی کے ساتھ36ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی 35 پوزیشن ہے جبکہ تین درجے پار کرنے والے نیپال کا 37 واں نمبر ہے۔ عالمی رینکنگ میں ورلڈ کپ چیمپئن اسپین کا پہلا نمبر ہے۔ جرمنی دوسرے اور ارجنٹائن تیسرے نمبر پر ہے۔

پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی ہے : عامر سہیل
(February 15, 2014)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معزول چیئرمین ذکاءاشرف سمیت تحلیل ہونے والے گورننگ بورڈ کے ارکان اس اقدام کو جلد چیلنج کریں گے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ انہیں معزول چیئرمین ذکاءاشرف نے چیف سلیکٹر اور گیمز اینڈ ڈیویلپمنٹ کے عہدوں پر تعینات کیا تھا۔نجم سیٹھی اینڈ کمپنی نے انہیں ان عہدوں سے ہٹانے کیلئے غلط بیانی سے کام لیا کہ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن ہی نہیں ہوا تھا۔ سابق کپتان نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کو ہی تیار نہیں تھے کیونکہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی ہے۔ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ذکاءاشرف کو معزول کئے جانے کے اقدام کو پہلے ہی چیلنج کیا جاچکا ہے اور معزول چیئرمین اور گورننگ باڈی کے ارکان بھی اسے چیلنج کرنے کیلئے قانونی مشاورت کررہے ہیں۔

چار ماہ تک پی سی بی کا چیئرمین رہوں گا :نجم سیٹھی
(February 15, 2014)
لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ چار ماہ تک اپنے عہدے کو سنبھالیں گے ۔ ایک خصوصی انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے رات کے اندھیرے میں اپنی مرضی کا آئین بنایا لیکن ہمارا آئین سپریم کورٹ کے تین ججز بنائیں گے ۔اپنے اوپر تنقید کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ جو لوگ ان کے خلاف الزامات لگارہے ہیں ان کو وہ لیگل نوٹس بھجوانے کے لئے اپنے وکیل سے مشاورت کررہے ہیں ۔35پنکچر کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان وہ ٹیپ منظر عام پر لے آئیں تو وہ خودکشی کرلیں گے ورنہ عمران خان خود کشی کرلیں اور اگر یہ نہ کرسکیں تو معافی مانگ لیں ۔

مچل جانسن کو ٹیسٹ کیرئیر کی 250وکٹوں کی تکمیل کیلئے ایک وکٹ درکار
(February 15, 2014)
سینچورین: آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کو ٹیسٹ کیرئیر میں 250وکٹیں حاصل کرنے کے لئے صر ف ایک وکٹ کی ضرورت ہے ۔جانسن یہ اعزاز حاصل کرنے والے ساتویں آسٹریلوی بولر بن جائیں گے ۔مچل جانسن نے 2007میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔

نجیب عامر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلئے ہانگ کانگ اسکواڈ میں شامل
(February 15, 2014)
ہانگ کانگ: کرکٹر نجیب عامر کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے دوبارہ ہانگ کانگ کی ٹیم میں طلب کرلیا گیا ۔ نوجوان فاسٹ بولر احسن نواز بھی 15رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میںکامیاب ہوگئے ۔ نجیب نے 2004میں ہانگ کانگ کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا۔میگا ایونٹ میں شرکت کی تیاری کے حوالے سے ہانگ کانگ کی ٹیم سری لنکا میں تربیت حاصل کرے گی ۔
