سلام آباد(پی پی آئی) اسلامی نظریاتی کونسل نے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت کردی۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ صدر کو حاصل اختیار قرآن وسنت کے منافی ہے۔صدر مملکت کوسزاؤں کی معاف کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، ڈاکٹر قبلہ ایاز نے مزیدکہا کہ صدر مملکت کو قتل کی سزا معاف کرنے کا اختیار بھی نہیں ہونا چاہیے۔شریعت کے خلاف قوانین کے حوالے سے وزارت قانون سے رابطے میں ہیں۔ دوسری شادی سمیت عائلی قوانین کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی ہیں۔خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دیدی ہے۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں، مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا جبکہ65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، ان پر اطلاق ہو گا۔60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں اور 18سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر سوال اٹھائے تھیکہ عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا قانون سازی سے کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ صدر بھی رحم کی اپیل میں صرف سزا ہی معاف کر سکتے ہیں مگر جرم پھر بھی ختم نہیں ہوتا۔ پلی بارگین جرم کی بنیاد ہے،اگر وہ ہی ختم ہو جائے تو پھر جرم کیسے برقرار رہے گا؟
امریکن باسکٹ بال : انڈیانا پیسر ز نے لاس اینجلس لیکرز کو ہرا دیا
سوچی اولمپکس کی مشعل طویل سفر کے بعد چیچنیا پہنچ گئی
بگ تھری سے کرکٹ کی دنیا میں بٹوارہ ہوجائے گا:عمران خان
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بگ تھر ی منصوبے کو کرپشن قرار دیدیا
فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی کولمبیا کے دارلحکومت بگوٹا پہنچ گئی
ماریہ شراپووا نے پیرس انڈور ایونٹ میں کامیبابی کیلئے عزم کا اظہار کردیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
9 مئی کے واقعات: مزید 4 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
کراچی (پی پی آئی) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر مزید 4 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی فہیم خان اورعدیل احمد سمیت 4 مفرور ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیا، عدالت نے مفرور ملزمان کے خاکے آویزاں کرنے اور ان کی جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔علاوہ ازیں عدالت نے گرفتار سابق رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے، عدالت نے آئندہ سماعت پر راجا اظہر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث سابق اراکین قومی و سندھ اسمبلی فہیم خان، عدیل احمد خان اور کارکن اورنگزیب اور اشفاق مفرور ہیں۔
گرفتاری کیس،ڈی سی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کی گرفتاری پر اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان ممین کیخلاف توہین عدالت کیس 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا،ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر،ڈی پی او اور ایس ایچ او کیخلاف بھی کیس کی سماعت 24 اکتوبر کو ہو گی۔جسٹس بابر ستار نے 28 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکمنامے میں قرار دیا گیا کہ توہین عدالت کیس ٹرائل کی مزید کارروائی 24 اکتوبر کو ہو گی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے وکلاء نے وکالت نامے جمع کرائے۔ یاد رہے کہ 28 ستمبر کو سماعت کے دوران توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے غیر مشروط معافی مانگی،تاہم عدالت نے معافی مسترد کر دی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر اظہارِ برہمی کیا۔ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد سے مکالمے میں کہا کہ فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں،کیا میں آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں۔ ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں،آپ پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام ہے۔آپ اپنے کاموں کیلئے کالز پر توجہ کرتے ہوں گے،آپکا اس کنڈکٹ کے ساتھ معافی مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں،آپ کا جو قانونی دفاع ہے اس پر توجہ مرکوز کریں۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں میں نے اپروچ نہیں کرایا۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دئیے کہ میں کیس سن رہا ہوں اور یہ مجھے کال کروا رہے ہیں۔ وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ہم عدالت کے رحم و کرم پر ہیں
فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گرگیا، ٹرین سروس معطل
فیصل آباد (پی پی آئی) شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گر گیاجس کی وجہ سیلاہور سے فیصل آباد تک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ ریلویحکام کا کہنا ہے کہ شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے ٹریک پرپُل کا ایک ٹئیر ٹیڑھا ہوگیا، پُل کا ٹئیرٹیڑھا ہونے سے لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیاگیا،ٹرینوں کو وزیر آبادکی طرف سے ڈائیورٹ کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی پُل کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے برج کا پلر ناکارہ ہونے پرلاہور تا فصیل آباد ٹرین سروس معطل کی گئی ہے جس کے پیش نظر لاہور سیکدیاں کے درمیان چلنے والی ماڑی ایکسپریس، لاہور اور فصیل آبادکے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے، پُل کی بحالی کاکام شروع ہے، 72 گھنٹے میں ٹریفک بحال کردی جائے گی۔
تلاش کریں
خبریں

امریکن باسکٹ بال : انڈیانا پیسر ز نے لاس اینجلس لیکرز کو ہرا دیا
لاس اینجلس: امریکن باسکٹ بال چیمپئن شپ میں انڈیانا پیسرز کی ٹیم نے لاس اینجلس لیکرز کو شکست دیدی۔باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے اور دوسرے کوارٹرز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان پیسرز کو دو پوائنٹس کی برتری حاصل رہی۔ تیسرے کوارٹر میں پیسرز نے برتری بڑھا کر دس پوائنٹس کر دی جو میچ کے چوتھے کوارٹر تک برقرار رہی۔انڈیانا پیسرز کی ٹیم کو میزبانلیکرزکے خلاف 92کے مقابلے میں 104 پوائنٹس سے کامیابی حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ویسٹ نے سب سے زیادہ19 پوائنٹس اسکور کیے۔

سوچی اولمپکس کی مشعل طویل سفر کے بعد چیچنیا پہنچ گئی
چیچنیا: سوچی سرمائی اولمپکسکیمشعل منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ اولمپک مشعل چیچنیا کے شہر گروزنی پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پرتپاک تقریب میں چیچنیا کے صدر رمضان کیدروف بھی شریک ہوئے۔ دلچسپ ایونٹ میں چیچن صدر رمضان نے عظیم مشعل کو اسٹیڈیم تک پہنچایا۔ مشعل کو اسٹیڈیم میں لاتے ہی ہزاروں کی تعداد میں موجود شائقین نے اس کا پر جوش استقبال کیا۔ مختلف رنگوں میں ملبوس فنکاروں نے رنگا رنگ پر فارمنسز دکھا کر تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ سوچی اولمپکس کی مشعل تقریبا 123 دنوں میں 65 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے روس کے شہر سوچی میں پہنچے گی۔ جہاں سات فروری کو اولمپک گیمز کا گرینڈ میلہ سجے گا۔

بگ تھری سے کرکٹ کی دنیا میں بٹوارہ ہوجائے گا:عمران خان
چیچنیا: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر قبضے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کردیا۔ورلڈ کپ کے فاتح پاکستانی قائد عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ آئی سی سی میں بگ تھری کے آئیڈیا سے کرکٹ کی دنیا میں بٹوارہ ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر قبضے کیلئے بھارت اپنی موثر لابنگ کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے آئی سی سی پر کنٹرول کیلئے نئی تجاویز پیش کی ہیں جنہیں پاکستانی، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بنگلہ دیش نے مسترد کردیا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بگ تھر ی منصوبے کو کرپشن قرار دیدیا
دبئی: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی آئی سی سی میں بگ تھری مسودے پرکڑی تنقید کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدام سے کرکٹ میں کرپشن بڑھے گی۔ ایک بیان میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بگ تھری کی تجاویز سے کرکٹ میں کرپشن بڑھے گی۔ نئی تجاویز گڈ گورننس کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم میں کسی کو بڑے یا چھوٹے کی حیثیت حاصل نہیں ہوسکتی۔ سب کو برابری کا حق حاصل ہوتا ہے۔ادھر جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوزیشن پیپر کی حمایت کا حتمی فیصلہ بورڈ اجلاس میں کریں گے۔ مجوزہ ترامیم بورڈ ممبران کی منظوری سے ہی ہوگا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں پاکستان اور سری لنکا کی مخالفت سے آئی سی سی میں ایشیائی یکجہتی کو نقصان پہنچا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی کولمبیا کے دارلحکومت بگوٹا پہنچ گئی
بگوٹا: فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی کولمبیا کے دارلحکومت بگوٹا پہنچ گئی۔ رواں سال برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ایونٹ کی ٹرافی کولمبیا پہنچ گئی۔ بوگوٹا میں کولمبیا کے صدریوآن مینیول نے لوکل فٹبال ہیروز کے ساتھ ٹرافی کا استقبال کیا۔ ورلڈ کپ کے حوالے سے جنوبی امریکہ میں خاصا جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ فیفا ٹرافی کوال کیمپن اسٹیڈیم میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا جہاں ہزاروں شائقین اس کا دیدارکریں گے۔

ماریہ شراپووا نے پیرس انڈور ایونٹ میں کامیبابی کیلئے عزم کا اظہار کردیا
پیرس: روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے آسٹریلین اوپن میں اپنی ناقص کارکردگی کو بھول کر پیرس ڈبلیو ٹی اے انڈور ایونٹ میں کامیابی کے لئے نئے عزم کا اظہار کردیا ۔شراپووا آسٹریلین اوپن کے چوتھے راﺅنڈ میں اب سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں تھی ۔ عالمی نمبر تین شراپووا پیرس میں شیڈول ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کے طور پر اتریں گی جہان انہوں نے 2012میں فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتاتھا ۔