تاشقند (پی پی آئی) وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بدھ8 نومبر کو ازبکستان کے تین روز دورہ پر تاشقند پہنچیں گے۔پی پی آئی کے مطابق وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 5ویں بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ سید جلیل عباس جیلانی بھی ہمراہ ہوں گے۔
شین ژہن اوپن : اینڈے مرے ،ٹومی روبریڈو فائنل میں مدمقابل
رکی پونٹنگ کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع
برینڈن میک کولم کا عالی شان گھر مہنگے داموں فروخت
سر وی وین رچرڈز کو ویسٹ انڈیز اے ٹیم کا ٹیکنیکل ڈائرکٹر مقرر
تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کرپشن کیس میں مجرم قرار
ملائیشیا میں 4روزہ بیس جمپنگ مقابلوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جلاؤ گھیراؤکیس میں روبینہ جمیل اورعالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت 7 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 7 نومبر کو درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا،پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جلاؤگھیراؤ مقدمے میں سابق ایم این اے روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت بھی سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی،جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا۔ روبینہ جمیل نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت دائر کررکھی ہے۔
میانوالی میں پاکستان ایئر فورس ٹریننگ بیس پر حملہ ناکام، 3 دہشت گرد مارے گئے
میانوالی (پی پی آئی) پاکستان ایئر فورس ٹریننگ بیس میانوالی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہو گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا کہ میانوالی ایئرفورس بیس پر دہشت گردوں نے صبح سویرے حملہ کیا تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سخت جواب دیتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا اور 3 دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران پہلے سے گراؤنڈ 3 طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو معمولی نقصان پہنچا۔ پی پی آئی کے مطابق سکیورٹی فورسز کے مؤثر ایکشن کے دوران اہلکاروں اور تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔
بینکنگ جرائم بالخصوص منی لانڈرنگ روکنے سے متعلق کوئٹہ اجلاس میں اہم امور پر غور
کوئٹہ (پی پی آئی)ایف آئی اے بلوچستان نے ڈائریکٹوریٹ میں مختلف بینکوں کے علاقائی سربراہان کے ساتھ میٹنگ کی۔ اجلاس کی صدارت عمران محمود ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کی اچانک علالت کے باعث بختیار اے چنہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر قانون نے کی۔ پی پی آئی کے مطابق مسٹ عالم زیب جعفر فرانزک ایکسپرٹ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ نے کچھ بینکرز کی جانب سے ایس بی پی کے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے مسائل میں حائل رکاوٹوں اور تحقیقات کے دوران بینکنگ جرائم اور منی لانڈرنگ میں اضافے کی وجوہات کو اجاگر کیا۔ علاقائی سربراہان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ بینکنگ جرائم خاص طور پر منی لانڈرنگ کو روکنے میں ایف آئی اے کی ٹیم سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں

شین ژہن اوپن : اینڈے مرے ،ٹومی روبریڈو فائنل میں مدمقابل
(September 27, 2014)
شین ژہن:برطانوی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور اسپینش ٹومی روبریڈو شین ژہن کے فائنل میں پہنچ گئے ۔سیکنڈ سیڈڈ اینڈے مرے نے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے جووان مونا کو 2-6،3-6اور0-6سے شکست دے دی۔اینڈے مرے اور مناکوکے درمیان دلچسپ مقابلہ ایک گھنٹہ اور42منٹ تک جاری رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں اسپین کے ٹومی روبرڈو نے کولمبیا کے سنٹیاگو گیرالڈو کو 1-6اور4-6سے باآسانی شکست دے دی۔اینڈے مرے 2013کے امبلڈن جیتنے کے بعد پہلی بار ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میںاتریں گے۔ اینڈے مرے اور ٹومی روبریڈو کے درمیان فائنل میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا۔

رکی پونٹنگ کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع
(September 27, 2014)
تسمانیہ:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ہاں تیسرے بچے بیٹے کی آمد متوقع ہے۔ رکی پونٹنگ اور ان کی بیگم ریانا کی اسے پہلے دو بیٹیاں ہیں۔بڑی بیٹی پانچ سالہ ایمی شیرلاٹ پونٹنگ اور دوسری بیٹی دوسالہ میٹیسی ایلی پونٹنگ ہیں جبکہ تیسرے بچہ بیٹا ہوگا۔رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ہماری دو بیٹیاں ہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے پاس بیٹا آرہاہے،انھوںنے کہا کہ میں اپنے گھر میں ان کی کرکٹ میں مہارت بڑھانے کے لیے وقت دوں گا۔پونٹنگ نے آسٹریلیا کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں اور کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتاہے۔

برینڈن میک کولم کا عالی شان گھر مہنگے داموں فروخت
(September 27, 2014)
کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم کا والی شان گھر 30کروڈ ڈالر سے زائد میں فروخت ہو گیا۔ برینڈن میک کولم نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع چار بڑے ہال ،چھے باتھ روم،بڑا انٹرٹیننگ ایریا ،فائر پلیس اور جدید سوئمنگ پول پر مشتمل گھر کو بھاری قیمت میں فروخت کردیاجس کی اصل مالیت نہیں بتائی گئی ہے۔ کرائسٹ چرچ کے پراپرٹی ڈیلر الیسن ایٹکن کا کہنا ہے کہ6کمروں پر مشتمل گھر کی مالیت 30کروڈ اور30لاکھ ڈولرہے لیکن میک کولم کا بھر اسے زیا دہ میں فروخت ہوا ہے ۔میک کولم اور ان کی بیوی نے 2011میں 664مربع میٹر پر مشتمل اثاثے 30کروڈ 50لاکھ ڈالر میں خریدا تھا جس وقت عام ریٹ20کروڈ 86لاکھ ڈالر تھی جبکہ اس وقت عام ریٹ30کروڑ 53لاکھ ڈالر ہے۔میک کولم کے گھر کا نیا خریدار بچے جبکہ ایک شیر خوار بچے پر مشتمل خاندان ہے اور وہ اس نئے گھر میں بہت خوش ہیں

سر وی وین رچرڈز کو ویسٹ انڈیز اے ٹیم کا ٹیکنیکل ڈائرکٹر مقرر
(September 27, 2014)
بارباڈوس:ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ لیجنڈ سر وی وین رچرڈز کو ویسٹ انڈیز اے ٹیم کا ٹیکنیکل ڈائرکٹر مقرر کردیا گیا۔ ویسٹ انڈیز اے ٹیم اگلے ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ کارلوس بریتھویٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جیروم بلیک ووڈ،شین شلنگفرڈ اور کرک ایڈورڈ شامل ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڑ کے اعلامیے کے مطابق سر وی وین رچرڈز کو ویسٹ انڈیز کرکٹ کی ترقی اور تعمیر کے لیے مدد لی گئی ہے اور اے ٹیم کے دورہ سری لنکاکے لیے ٹیکنیکل ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کرپشن کیس میں مجرم قرار
(September 27, 2014)
بنگلور:بنگلور کی عدالت نے تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا کو اٹھارہ سال پرانے کرپشن کیس میں مجرم قرار دے دیا۔ وزیر اعلی جے للیتا پر 66 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ ان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی بھی ملی تھی۔ جے للیتا کے خلاف اٹھارہ سال پہلے کرپشن کے الزام کی تحقیقات شروع کی گئیں۔ انھیں غیر قانونی اثاثے رکھنے پر چھ ماہ سے چھ سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد کرناٹکا میں جے للیتا کی پارٹی کے کارکن مشتعل ہوگئے جبکہ انھیں وزارت اعلیٰ سے مستعفی بھی ہونا پڑ سکتا ہے۔

ملائیشیا میں 4روزہ بیس جمپنگ مقابلوں کا آغاز
(September 27, 2014)
کوالالمپور: ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 4 روزہ بین لاقوامی بیس جمپنگ مقابلے شروع ہوگئے۔ افتتاحی روز امریکی بیس جمپرز نے برتری ثابت کردی۔ کوالالمپور بیس جمپنگ کے مقابلوں کے افتتاحی روز 19 ممالک سے 111 بیس جمپروں نے حصہ لیا۔ شرکاءنے دنیا کے ساتویں بلند ترین کوالالمپور ٹاور سے چھلانگ لگانے کاعملی مظاہرہ کیا۔ امریکی جمپر مائیلس ڈیشر نے 300 میٹر کی اونچائی سے مہارت کے ساتھ چھلانگ لگائی،ان کے ہم وطن جوناتھن ملر بھی منفرد انداز کے باعث توجہ کا مرکز بنے رہے۔
