سکھر (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے تحت 20 نومبر کو سکھرمیں انتخابی کنونشن منعقد کیاجائے گا، پی پی آئی کے مطابق انتخابی کنونشن میں بالائی سندھ سے جماعت اسلامی کے قومی وصوبائی اسمبلی کے نامزدامیدواران شریک ہوں گے جبکہ کنونشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق، لیاقت بلوچ،محمد حسین محنتی ودیگرخطاب کریں گے۔
اسپینش گراں پری :اطالوی اینڈریا ڈووی زوئی سو سرفہرست
کیلی مانجاروکی آندھیوں اور ہواﺅں میں چوکوں اور چھکوں کا نیا ریکارڑ
شین ژہن اوپن ٹینس: ٹومی روبرٹونے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
ایشین گیمز:دفاعی چمپین پاکستان نے بنگلہ دیش کو ویمنز کرکٹ میں بے حال کردیا
سیری اے:یوڈینس سرفہرست ٹیموں میں تیسرے نمبر پر
لیسسٹر شائر کاآسٹریلوی فاسٹ بولر میک کے سے معاہدہ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بلوچستان میں جعلی شناختی دستاویزات بنانے والوں کیخلاف کارروائی شروع
کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان کی نگراں حکومت نے صوبے میں جعلی شناختی دستاویزات بنانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا کہ نادرا اب تک تقریباً ایک لاکھ جعلی شناختی کارڈ بلاک کر چکی ہے، صرف کوئٹہ میں 40 ہزار جعلی کارڈ بلاک کیے گئے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسے لوگوں کو جیل میں سزا کے بعد بے دخل کیا جاتا ہے، پاکستان غیر قانونی افراد پر احسان کر رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت
رائیونڈ (پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے رائیونڈ پہنچ گئے۔جمعہ کو، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیخ رشید کے ویریفائڈ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہیں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک ہوتے دیکھا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ایکس پر جاری کردہ ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ ”سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت“۔ویڈیو میں شیخ رشید احمد کو اجتماع کے دیگر شرکا کے ساتھ چلتے دیکھا گیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے سر پر سفید رنگ کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔اجتماع میں موجود شرکاکی جانب سے سابق وفاقی وزیر کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی گئیں۔
تحریک انصاف پورے پاکستان سے الیکشن لڑے گی،ہر حلقہ سے امیدوار میدان میں اتارینگے:،شعیب شاہین
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور وکلا ٹیم کے رکن شعیب شاہین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پورے پاکستان سے الیکشن لڑے گی اور ہر حلقہ سے امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ایک خوش آئند بات ہے 8 فروری کو الیکشن کا انعقاد ہونے جارہا ہے، الیکشن کمیشن نے اپریل کی تاریخ بھی دی تھی، آئین آج کاغذوں میں موجود ہے لیکن حقیقی طور پر معطل ہو چکا ہے۔شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کو ملنے کی بجائے ایک خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن امریکی سفیر سے تو ملتا ہے لیکن آئینی سربراہ سے نہیں ملتا، جنوری کے بعد اب آٹھ فروری کی تاریخ طے ہو گئی ہے، اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ آٹھ فروری کو بھی الیکشن ہو جائیں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے تمام ادارے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں، ریاست کا مجرم لندن میں کیسے پروٹوکول کے ساتھ گھومتا رہا اور ائیرپورٹ پر بھی انہیں شاہانہ پروٹوکول دیا گیا، کیا یہ نگران حکومت کے کہنے پر ان کو پروٹوکول دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ زور زبردستی سے سیاسی جماعت کو کریش کرنے کا نقصان ریاست کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سائفر سیاسی انتقام کے سوا کچھ بھی نہیں ہے،۔شعیب شاہین نے مزید کہا کہ آج صرف واحد امید سپریم کورٹ آف پاکستان ہے، لیول پلئینگ فیلڈ کیا ہمارے پاس تو فیلڈ ہی نہیں ہے۔
تلاش کریں
خبریں

اسپینش گراں پری :اطالوی اینڈریا ڈووی زوئی سو سرفہرست
(September 27, 2014)
بارسلونا:ا سپینش گراں پری پریکٹس ریس میں اطالوی رائیڈر اینڈریا ڈووی زوئی سو سر فہرست رہے۔اینڈریا ڈووی زوئی سو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 48 اعشاریہ دو 8 سیکنڈمیں طےکیا اور ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ میزبان ملک کے مارک ماکوئیز صفر اعشاریہ صفر چار سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ا سپین کے ہی ڈینی پیڈروسا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

کیلی مانجاروکی آندھیوں اور ہواﺅں میں چوکوں اور چھکوں کا نیا ریکارڑ
(September 26, 2014)
ڈوڈوما:دنیائے کرکٹ کے اسٹار کھلاڑیوں نے افریقی ملک تنزانیہ کی بلند چوٹی کیلی مانجارو میںکرکٹ میچ کھیل کر ریکارڑ قائم کردیا۔5ہزار7سو 30میٹر اونچی کیلی مانجارو میں کرکٹ میچ کھیلنے والوں میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنرایشلے جائلزاور جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر مکھایا این تینی بھی شامل تھے۔دنیا کے اونچے مقام میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی میچ کوبارش کے باعث دس دس اوروںتک محدود کردیا گیا تھا۔سابقہ ریکارڑ2009میں نیپال میں دنیا کی سب سےاونچی چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں5ہزار ایک سو65میٹر اونچائی پر کھیل قائم کیا گیا تھا۔واضح رہے کیلی مانجارو کی کل اونچائی5ہزار8سو95میٹرہے۔

شین ژہن اوپن ٹینس: ٹومی روبرٹونے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
(September 26, 2014)
شین ژہن:چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر شین ژہن جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں اسپین کے 4سیڈڈ ٹومی روبرٹو نے اینڈریاس سیپی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ٹومی روبرٹو نے شین ژہن اوپن ٹینس میں اٹلی کے کھلاڑی اینڈریاس سیپی کو4-6، 7-6اور3-6سے شکست دے دی۔دونوں کھلاریوں نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا اور یہ اعصاب شکن مقابلہ 2گھنٹے اور36منٹ جاری رہا۔دوسرے کوارٹر فانل میںسیکنڈڈ اینڈی مرے کا مقابلہ سلووکیہ کے لوکاس لیکو کے درمیان ہورہاہے جبکہ تیسرا کوارٹر فائنل سربیا کے وکٹر ٹروئسکی اورع کولمبیا کے سینٹیاگو گیرالڈو کے درمیان ہو گا۔

ایشین گیمز:دفاعی چمپین پاکستان نے بنگلہ دیش کو ویمنز کرکٹ میں بے حال کردیا
(September 26, 2014)
انچیون:دفاعی چمپیئن پاکستان نے ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ مقابلوں میں بنگلہ دیش کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔گولڈ میڈل کے لیے کھیلے جانے والے فائنل میچ کو بارش کے باعث مکمل نہیں کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے بنیاد پر پاکستان کو چار رنز سے فتح یاب قرار دیا گیا۔پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 97رنز بنائے ،پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے 24اورنین عابدی 18رنز بنا کر نمایاں رہیں،پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں جس کے نتیجے میں بڑا ہدف نہیں دیا جا سکا۔بنگلہ دیش کی رومانا احمد نے 13رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب کے لیے میدان میں اتری تو بارش نے رکاوٹ ڈالی ،بنگلہ دیش کی ٹیم ایک وقت میں دو وکٹیں کھو کر 30رنز بنا چکی تھی تاہم جب میچ بارش کی وجہ سے روکنا پڑا تو 38رنز پر ان کی نو وکٹیں گر چکی تھیں۔بنگلہ دیش کی رومانا احمد نے 10اور فرغانہ حق نے بھی 10رنز بنائے ،پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے دو رنز کے عوض دو وکٹیں جبکہ سادیہ نے دو وکٹیں لینے کے صرف دو رنز دے دیے۔ واضح رہے پاکستانی ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع میں کامیاب ہوگئی۔

سیری اے:یوڈینس سرفہرست ٹیموں میں تیسرے نمبر پر
(September 26, 2014)
روم:اطالوی فٹ بال لیگ سیری اے میں یوڈینس نے لازیو کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ یوڈینس نے فارورڑ سیرل تھیریو کے گول کے بدولت لازیو کو0-1سے شکست دے دی ۔یوڈینس اطالوی لیگ میں مسلسل چوتھی فتح کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے،لازیو کے خلاف فتح کے بعد ملنے والے تین پوائنٹ نے انھیں جوینٹس اور روما کے بعد ٹاپ پوزیشن پر لاکھڑا کیاہے۔یوڈینس کی سیری اے میں بہترین کارکردگی 1955میںتھی جب دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ 1998اور2012میں تیسری پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔

لیسسٹر شائر کاآسٹریلوی فاسٹ بولر میک کے سے معاہدہ
(September 26, 2014)
لندن:انگلش کاﺅنٹئی لیسسٹر شائر نے 2015کے سیزن کے لیے آسٹریلیا کے فاسٹ بولرکلنٹ میک کے سے معاہدہ کرلیا۔لیسسٹر شائر کے ڈائرکٹر کرکٹ فل ویٹی کیس نے معاہدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں میک کے سے معاہدے پر بہت خوشی ہے۔فل ویٹی کیس کا کہنا تھا کہ میک کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اورہمیں امید ہے کہ ان کے شامل ہونے سے ہمارے نوجوان فاسٹ بولروں کو ان کے تجربے سے بہت فائدہ ہوگا۔31سالہ میک کے نے آسٹریلیا کے لیے صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے تاہم ون ڈے میں وہ مسلسل آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے رہے ہیں،میک کے انگ،انگلش کاﺅنٹی میں اسے پہلے یورک شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
