کراچی (پی پی آئی)سندھ میں گندم،کھاداور چینی و دیگر اشیا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اوباڑو کے گودام میں چھپائی گئی 6 ہزار سے زائد گندم کے بیگ اور 2 ہزار یوریا کھاد کی بوریاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو نے بتایاکہ حساس اداروں کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی، گودام کو بھی سیل کردیا گیاہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وسیم اکرم کا قومی ٹیم کی کوچنگ سے معذرت
انڈونیشیا : فٹ بال میچ میں گول کیپرکی ٹکر سے کھلاڑی جاں بحق
چار ملکی بین الاقوامی ٹورنامنٹ اگلے ماہ لاہور میں ہوگا
نیس اوپن ٹینس: جان انسر، نکولس تیسرے مرحلے میں
حکام سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرانے سے قاصر
جماعت اسلامی حیدرآباد کے رہنماﺅں کا اظہار تعزیت
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اورکوکنگ آئل سستا
کراچی (پی پی آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کا گھی اورکوکنگ آئل سستا کردیاہے۔ پی پی آئی کے مطابق گھی فی کلو 7 روپے، کوکنگ آئل فی لیٹر7 روپے سستا کردیا ہے،گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ سب سے زیادہ کراچی زون کے صارفین کو ہوگا،کراچی زون کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی۔
پنجاب کی 27 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے عہدے خالی
لاہور(پی پی آئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز، ریکٹرز کی تقرری پر پابندی ختم کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد ایچ ای سی نے بھرتیوں کا مراسلہ جاری کر دیا،پی پی آئی کے مطابق ایچ ای سی نے یونیورسٹی سربراہوں کی تقرری پرپابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی، چیئرمین الیکشن کمیشن کی جانب سے ایچ ای سی کی درخواست کو منظور کر لیا گیا۔ ایچ ای سی کے مطابق نئی تقرری سرچ کمیٹی کے ذریعے کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے، پنجاب کی 27 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے عہدے خالی ہیں، یونیورسٹیوں میں پرو وائس چانسلرز اور عارضی وائس چانسلرز کو عہدوں کا چارج دیا گیا، مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کے باعث یونیورسٹیاں انتظامی بحران سے دوچار ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں وائس چانسلرز تقرری پر عدالت میں مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔
یونیورسٹیز میں زیر تعلیم افغان طالب علموں کی ویریفیکیشن کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی جامعات میں زیرتعلیم اور مقیم افغانیوں کی ویریفیکیشن کی جائے گی۔ افغان طلبازیرتعلیم ہیں، افغانستان کی شہریت والے طلباسفارتخانے کے زریعے داخلہ لیتے ہیں، پاکستانی شہریت رکھنے والے افغانیوں کی ویریفیکیشن کی جاتی ہے۔ڈاکٹر خالد محمود کا مزید کہنا ہے کہ کچھ طلباغلط شناختی کارڈ نمبر کا استعمال بھی کرتے ہیں، ایسے طلباکو داخلہ نہیں دیا جاتا، بوقت ضرورت پاکستانی شناخت رکھنے والے افغان طلبا کی نادرا سے ویریفیکیشن کرائیں گے۔
تلاش کریں
خبریں

وسیم اکرم کا قومی ٹیم کی کوچنگ سے معذرت
(May 22, 2014)
ممبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے دامن چھڑا لیا۔ بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ 2015 تک تو میرے پاس فرصت بالکل نہیں ہے، ویسے بھی جو مجھ سے رابطہ کرے اس کے لیے میرے مشورے حاضر ہیں، میں پہلے بھی ایسا کرتا رہا اور اب بھی تیار ہوں۔ انھوں نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستانی پلیئرز کی موجودگی سے انڈین پریمیئر لیگ کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا، ہمارے ملک میں ایونٹ کو کافی پسند کیا جاتا ہے، جب اس میں وہاں کے کھلاڑی بھی موجود ہوں گے تو پھر دلچسپی مزید بڑھ جائے گی، پاکستان کے شائقین کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بہت پسند کرتے ہیں۔ وسیم اکرم آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولنگ کنسلٹنٹ ہیں۔

انڈونیشیا : فٹ بال میچ میں گول کیپرکی ٹکر سے کھلاڑی جاں بحق
(May 22, 2014)
جکارتہ: انڈونیشین فٹ بال پریمیئر لیگ کے دوران مخالف ٹیم کے گول کیپر کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کھلاڑی جاں بحق ہوگیا۔ انڈونیشین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں پیرسیراجا کلب کے اسٹرائیکر عقلی فیروز گول کرنے کی کوشش میں مخالف ٹیم کے ڈی میں داخل ہوئے تو سیگلی کلب کے گول کیپر آگس رحمان نے ہوا میں اچھل کر فیروز کی گول کرنے کی کوشش روکی تو اس دوران گول کیپر کے نوکیلے جوتے فیروز کے جسم میں پیوست ہو گئے اور وہ زخمی ہونے کے باعث میدان سے باہر چلے گئے جہاں سے وہ بقیہ میچ دیکھتے رہے تاہم شدید تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ چند دن زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

چار ملکی بین الاقوامی ٹورنامنٹ اگلے ماہ لاہور میں ہوگا
(May 22, 2014)
لاہور: چار ملکی بین الاقوامی رگبی ٹورنامنٹ آئندہ ماہ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان سمیت بھارت، لبنان اور ازبکستان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں ان دنوں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، ہیڈ کوچ راجر کومبس نے بتایا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

نیس اوپن ٹینس: جان انسر، نکولس تیسرے مرحلے میں
(May 22, 2014)
نیس: نیس اوپن ٹینس کے دفاعی چیمپئن امریکی ا سٹار جان انسر اور نیکولس نیس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے،اعصام الحق اور بوپنا پر مشتمل پا ک بھارت جوڑی ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔نیس میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں عالمی نمبر گیارہ جان انسر نے ہم وطن امریکی حریف جیک سوک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ انسر کی سٹریٹ سیٹس میں کامیابی کا سکور 6-4اور6-3 رہا۔ مینز سنگلز کے دیگر مقابلوں میں فرانس کے نیکولس کو ارجنٹائن کے کارلوس برلوک سے6-2 اور6-3 کی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ا سپین کے البرٹ نے امریکہ کے سیم کیوری کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کر کے اگلے راونڈ میں جگہ بنائی جبکہ فرانس کے جائلز سائمن نے ان سیڈڈ آسٹریا کے ڈومینک کو آوٹ کلاس کیا۔ ڈبلز کے مقابلوںمیں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا پر مشتمل جوڑی نے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے ڈینئل براسیالی اور آسٹریا کے اولیور ماراچ کو شکست دے کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

حکام سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرانے سے قاصر
(May 22, 2014)
میر پورخاص: سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بلدیہ میرپورخاص انتظامیہ او پی ایس ملازمین کو ان کی اصل پوسٹوں پر بھیجنے میںناکام ، نچلے گریڈ کے 22ملازمین اعلی پوسٹوں پرتاحال کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 9مئی 2014کو سپریم کورٹ نے حکومت سندھ کو حکم دیا تھا کہ او پی ایس پے سیکیل ملازمین کو فوری طور پراصل گریڈ کی پوسٹوں پر تعینات کیا جائے، بلدیہ میرپورخاص کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلدیہ میرپورخاص میں نچلے گریڈ کے 22ملازمین اعلیٰ گریڈ کی پوسٹوں پر ابھی تک کام کر رہے ہیں جنھیں مختلف سیاسی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔

جماعت اسلامی حیدرآباد کے رہنماﺅں کا اظہار تعزیت
(May 22, 2014)
حیدر آباد: جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کامفتی منیب الرحمٰن کے صاحب زادے اور سینئرصحافی رئیس کمال کی والدہ کے انتقال پر ملال کااظہارکیاہے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماشےخ شوکت علی ، رانامحمودعلی خان ،رضوان احمدگدی، حافظ طاہرمجیدراجپوت ،عبدالحمیدقریشی ،احمدمظہوراشرف ودیگر نے معروف عالم دین اور مرکز ی رویت ِہِلال کے چیئرمین پروفیسر مفتی منیب الرحمان کے جواں سال صاحب زادے ضیاءالرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہارکیاہے ،حےدرآبادکے سینئرصحافی رئیس کمال کی والدہ کے انتقال پر افسوس کااظہارکیاہے جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے مرحومین کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

