جامعہ سندھ کے ہوسٹل میں چوری کی وارداتوں کی تردید

دانش کنیریا کے ساتھ کھیلنے پر 5قومی کھلاڑیوں پر جرمانے عائد

چنائی سپر کنگز نے براوو کی جگہ ڈیوڈ ہسی سے معاہدہ کر لیا

انگلینڈ ایشنرسے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کر ے گا

ذکا اشرف پر کرپشن کا انکشاف ،پی سی بی آڈٹ رپورٹ

کیلی فورنیا سائیکل ریس: بریڈلے ویگنز نے دوسرا مرحلہ جیت لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جامعہ سندھ کے ہوسٹل میں چوری کی وارداتوں کی تردید

حیدرآباد: جامعہ سندھ کی انتظامیہ نے ہاسٹل روم میں سے لیپ ٹاپ چوری ہونے، طلبہ پر پولیس اور رینجرز کے لاٹھی چارج اور پکڑ دھکڑ سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس کو تعلیم دشمن عناصروں کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اپنے تردیدی بیان میں سندھ یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ زیڈ اے بھٹو ہاسٹل کے روم سے لیپ ٹاپ یا کوئی اور سامان چوری نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی دھرنا دیا گیا ہے۔ جامعہ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ میں سیمسٹر امتحانات پرامن انداز میں جاری ہیں اور کیمپس کا ماحول خوشگوار ہے، بیان کے مطابق یونیورسٹی میں امن و امان کو ہر حال میں برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار بھرپور انداز میںاپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور وہ کسی بھی طلباءکی تذلیل کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ بیان میں طلبہ پر تشدد اور پکڑ دھکڑ کرنے کی خبروںکو یونیورسٹی کے تعلیم دوست ماحول کو خراب کرنے کا ڈرامہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں

دانش کنیریا کے ساتھ کھیلنے پر 5قومی کھلاڑیوں پر جرمانے عائد

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پابندی کا شکار دانش کنیریا کے ساتھ کھیلنے والے 5کرکٹروں پر جرمانے عائد کردیے۔دانش کنیریا کے ساتھ امریکا میں نمائشی میچ میں حصہ لینے پر وہاب ریاض، فواد عالم ، ناصر جمشید ، عبدالرزاق اور شاہ زیب حسن پر 5،5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔پی سی بی نے پچھلے ماہ معاملے کی تحقیقات کے لیے انتخاب عالم کی سربراہی میں3رکنی کمیٹی قائم کی تھی کمیٹی کے سامنے پانچوں کھلاڑیوں نے میچ میں حصہ لینے کا اعتراف کیا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ وہ این او سی کے حوالے سے لاعلم تھے۔کمیٹی نے تحقیقات کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمن فواد عالم ،اوپننگ بیٹسمن ناصرجمشید، فاسٹ بولر وہاب ریاض ،آل راﺅنڈر عبدالرزاق اورشاہ زیب حسن پر جرمانے عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔واضح رہے کہ وہاب ریاض، فواد عالم اور ناصر جمشیدلاہور میں جاری سمر ٹریننگ کیمپ کا بھی حصہ ہیں۔انگلش بورڈ کی جانب سے پابندی کا شکار دانش کنیریا پی سی بی کمیٹی کے سامنے پیش ہی نہیں ہو ئے۔ دانش کنیریا کا کیس انٹیگریٹی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی کو بھی وارننگ دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

چنائی سپر کنگز نے براوو کی جگہ ڈیوڈ ہسی سے معاہدہ کر لیا

ممبئی: چنائی سپر کنگ نے آئی پی ایل کے رواں سیزن کے لیے زخمی ڈیوائن براووکے متبادل کے طور پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ ہسی سے معاہدہ کر لیا۔براوو کنگز الیون پنجاب کے خلاف ان کے پہلے میچ میں کیچ کی کوشش میں کندھا کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔چنائی سپر کنگز نے آئی پی ایل کے بقیہ میچوں کے لیے ڈیوڈ ہسی سے معاہدہ کر لیا ،ہسی اسے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کے لیے کھیل چکے ہیں،انھیں اس طرز کرکٹ میں عمدہ بیٹسمین کے طور پر جانا جاتاہے جبکہ وہ کار آمد بولر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں

انگلینڈ ایشنرسے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کر ے گا

لندن: انگلینڈاگلے سال ایشنر سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کر ے گا ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مئی 2015میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ ،پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا ۔سیریز کا پہلاٹیسٹ 21مئی سے لارڑ ز میں شروع ہوگا ۔انگلینڈ کر کٹ بورڑ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ایشنر سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں طرز کی سیرز کی میزبانی کے لیے ہم بہت خوش ہیں۔

مزید پڑھیں

ذکا اشرف پر کرپشن کا انکشاف ،پی سی بی آڈٹ رپورٹ

لاہور: پی سی بی کے سابق چیئر مین ذکا اشرف پر دو کروڑ80 لاکھ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔سابق چیئرمین بیرون ملک دوروں پر اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گئے جس کا کوئی ریکارڈموجود نہیں،پی سی بی انٹرنل آڈٹ رپورٹ میںسابق چیئر مین کے دور میںبھاری کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جہاں اختیارات کا نا جائز فائدہ بھی اٹھایا گیا ہے ،کرپشن میں بورڈ کے لیے گاڑیوں کا لین دین بھی ہوا ہے جبکہ تمام نا جائز اخراجات کا کوئی ریکارڈموجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

کیلی فورنیا سائیکل ریس: بریڈلے ویگنز نے دوسرا مرحلہ جیت لیا

کیلی فورنیا: برطانوی سائیکلسٹ بریڈ لے ویگنز نے ٹور آف کیلی فورنیا سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ جیت کے ساتھ ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی ۔ٹیم اسکائی کے چونتیس سالہ رائیڈر نے بیس کلومیٹر سے طویل فاصلہ 23منٹ اور18 سیکنڈز میں طے کیا۔ آسٹریلیا کے ڈینس روہن 44سیکنڈزکے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ بریڈلے ویگنز مجموعی برتری میں 5گھنٹے سات منٹ اور پینتیس سیکنڈ کے ساتھ سب سے آگے ہیں, ڈینس روہن دوسرے اور امریکا کے فینی ٹیلر تیسرے نمبر پر ہیں۔ لندن اولمپکس میں ٹائم ٹرائل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والے ویگنز2012 میں بھی ٹورآف کیلی فورنیا جیت چکے ہیں۔ سات سو بیس کلو میٹر طویل کیلی فورنیا ریس میں دنیا بھر سے128 سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں