لندن (پی پی آئی)اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ پر شوبزسیلیبرٹیز بھرپورآواز اٹھا رہے ہیں، تاہم پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو آواز اٹھانا بھاری پڑا۔پی پی آئی کے مطابق خون ریزی کی اس جنگ کے حوالے سے جمائما گولڈ اسمتھ نے موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس تنازع کے دونوں اطراف کے معصوم انسانوں، خاص طور پر بچوں کے ساتھ کھڑی ہوں جمائما نے جاری اس جنگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دو بار اس کی مذمت کی۔انہوں نے ایک اور پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے ساتھ کھڑی ہوں، سیاسی قبائلیت میں کوئی انسانیت نہیں ہے‘۔ان کی اس پوسٹ پر صارفین نے جمائما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جس کے پاس پاکستان کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے وہ فلسطین کے لیے کھڑی نہیں ہوسکتی‘۔ایک صارف جمائما خان کے اس پوسٹ سے خاصا مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔جبکہ کچھ صارفین نے ان کی اس پوسٹ پر فخر کیا ہے۔ایک صارف نے اس بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’امید ہے کہ آخر کار اس سے جمائما ’بھابھی‘ کے بارے میں ہمارے ملک کا ذہن کو جھنجھوڑنے والا جنون ختم ہوجائے گا‘۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ’امید ہے کہ ان کا جنون یہیں ختم ہو جائے گا‘۔ایک صارف نے ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’انسانیت کا تقاضا ہے کہ مظلوموں کا ساتھ دینے والی آوازیں غیر یقینی طور پر بلند ہوں، فلسطینیوں کی جاری نسل کشی پر منہ توڑ جواب انتہائی افسوسناک ہے،
سابق کیوی کرکٹر کرس کینز کا میچ فکسنگ الزامات کے شواہد دیکھنے کا مطالبہ
سریش رائنا کا بھارتی کرکٹ ٹیم سے چھٹی کا امکان
نجم سیٹھی کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی
پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کےخلاف وائٹ پیپر تیار
پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ سیریز کا 14فروری سے آغاز ہوگا
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کردی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے پاکستان کیلئے ا سپیشل طیارہ بک
دبئی/لاہور(پی پی آئی)ن لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلسہ میں دبئی سے پاکستان جانے کیلئے اسپیشل طیارہ بْک کرا لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے امید پاکستان کا نام دیا جائے گا، اسپیشل فلائٹ میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کی گنجائش ہے۔نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے، خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی، نواز شریف لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے کل لندن سے سعودی عرب جانے کیلئے روانہ ہوں گے، سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے، نواز شریف دبئی میں تین دن قیام کے بعد 21 اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔
بروقت انتخابات کے معاملے پرن لیگ اور جے یو آئی میں اختلافات
لاہور(پی پی آئی)انتخابات کے بروقت ہونے کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔عام انتخابات تاخیر سے کرانے کی تجویز کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے انتخابات میں مجوزہ تاخیر پرمولانا فضل الرحمٰن کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے عام انتخابات الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول جنوری 2024 میں کرانے کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کو مقررہ وقت پر ہی انتخابات کے مطالبے پر ڈٹ جانے کی ہدایت دے دی ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف وطن واپسی پر مینار پاکستان کے جلسے میں انتخابات میں تاخیر کی تجویز کی مخالفت کریں گے۔ نواز شریف انتخابات جنوری یا فروری میں ہی کرانے کے حامی ہیں۔
عمران نے امریکا کیخلاف چورن بیچنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، فضل الرحمان
ملتان(پی پی آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا کے خلاف چورن بیچنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابہام کیوں پیدا کئے جارہے ہیں، الیکشن کل کرا دیں تو ہم کل بھی تیار ہیں، الیکشن تو ہوں گے ہی ہوں گے، الیکشن جنوری کے اواخر میں ہوں گے تو آدھے ملک میں تو برفباری ہورہی ہوگی، طالبان نے نئی نئی حکومت سنبھالی ہے، ہمارے ہاں بڑا تجربہ ہے، ہمیں اپنے طریقے سے معاملات طے کرنے چاہئیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا میں یہ اچھا نہیں سمجھتا کہ کسی کیلئے ماحول کچھ ہو اور کسی کیلئے کچھ اور، سب کیلئے الیکشن میں ایک جیسا ماحول ہونا چاہئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ایک غیر ضروری کاغذ اٹھا کر ایک مسئلہ بنایا۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اس وقت تھا جب خطرہ تھا، جب دشمن کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں اور میرے ہاتھ کھلے ہوئے ہوں تو لڑائی کا مزا نہیں آتا، جی ایچ کیو، کور کمانڈرہاؤس، فوج کے قلعوں پر حملہ کیا گیا، پورے ملک میں 9 مئی کو منظم حملے کئے گئے، لیڈرشپ ذمہ دار ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہاسلامی دنیا کو ایک جسم بن کر اپنا مؤقف واضح کرنا چاہئے، دو جنگوں میں پاکستان کی فوج وہاں لڑی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ بڑے واضح مؤقف کے ساتھ ہمیں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
تلاش کریں
خبریں

سابق کیوی کرکٹر کرس کینز کا میچ فکسنگ الزامات کے شواہد دیکھنے کا مطالبہ
آکلینڈ: سابق کیوی آل راﺅنڈر کرس کینز نے خود پر عائد میچ فکسنگ الزامات کے شواہد دیکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ انھوں نے میچ فکسنگ الزامات پر سابق کرکٹرز اور آفیشلز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔کینز کہنا تھا کہ مجھ پر الزامات لگانے والے شواہد کی تفصیلات بھی لے کر آئیں، انھوں نے اس معاملے پر اپنے ملکی کرکٹ بورڈ کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا، جس میں سابق کرکٹر رچرڈ ہیڈلی بھی شامل ہیں۔ کینز نیوزی لینڈ کے ان تین کرکٹرز میں سے ایک ہیں جن کیخلاف آئی سی سی کی میچ فکسنگ تحقیقات جاری ہیں، ان کے علاوہ ڈیرل ٹفی اور لو ونسنٹ کے نام بھی سامنے آئے تھے، تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس معاملے پر تحقیقات کیے جانے کی تصدیق کو 10 ہفتے گزر چکے ہیں۔ کینز کا کہنا ہے کہ مجھ سے اس بابت ابھی تک کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، لیکن اس حوالے سے پھیلی ہوئی افواہوں سے میرے پروفیشنل کیریئر کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کینز نے کہا کہ میں نے سنا تھا کہ اس تحقیقات کے سلسلے میں انگلش پولیس نیوزی لینڈ آئی تھی اور آئی سی سی نے میری سابقہ بیوی کیرن سے جنوبی افریقہ میں رابطہ کیا تھا، لیکن اس معاملے پر سیاہ بادل ابھی تک مجھ پر پھیلے ہوئے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ اس حوالے سے اگر حکام کے پاس کچھ شواہد ہیں تو مجھے بھی دکھائے جائیں۔ واضح رہے کہ کینز مارچ 2012 میں بھی آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی پر ہرجانے کا مقدمہ جیتنے پر 90 ہزار پاﺅنڈ حاصل کر چکے ہیں، جس میں مودی نے کینز پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ تاہم کینز کا کہنا ہے کہ موجودہ معاملے میں ابھی تک میں قانونی چارہ جوئی پر کوئی فیصلہ نہیں کر پایا ہوں کیونکہ میں نہیں جانتا کہ میرے خلاف کس قسم کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

سریش رائنا کا بھارتی کرکٹ ٹیم سے چھٹی کا امکان
ممبئی: بھارتی بیٹسمین سریش رائنا کی خراب فارم انہیں ٹی 20ورلڈ کپ اور ایشیا ءکپ کے حتمی اسکواڈ سے باہر نکال سکتی ہے ۔رائنا آخری چوبیس ون ڈے میچوں میں صرف ایک سنچری بناسکے ۔دونوں ایونٹس کے اسکواڈز کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ) ہوگا جس میں رائنا کی جگہ چتیشور پجارا کو مل سکتی ہے ۔

نجم سیٹھی کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی سی بی گورننگ باڈی کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے اورنجم سیٹھی کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا ۔ملتان کرکٹ بورڈ کے احمد نواز کی جانب سے عبدالرزاق رجب ایڈووکیٹ نے پی سی بی بورڈ کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی بورڈ کو غیر قانونی طریقے سے تحلیل اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے جمہوری حکومت نےغیرجمہوری طریقہ اختیار کیا ، پی سی بی میں جمہوریت ختم کر کے مارشل لاءکا نفاذ کر دیا گیا ہے۔درخواست میں وفاق ، وزیراعظم اور سات رکنی عبوری کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ عبداللہ باہر کی جانب سے ایڈووکیٹ طارق اسد نے نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف ایک متفرق درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی چئیرمین کی تقرری انتخابات کے ذریعے ہونی چاہئے، عبوری کمیٹی کی بجائے کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت انتخابات کرائے جائیں ، عبوری کمیٹی کی بجائے کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت انتخابات کرائے جائیں، درخواست میں عبوری چئیرمین نجم سیٹھی ، ممبر گورننگ باڈی شکیل شیخ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں پی سی بی کے پیٹرن چیف وزیر اعظم کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کےخلاف وائٹ پیپر تیار
لاہور: پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے سبکدوش کیے گئے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کے کیخلاف وائٹ پیپر تیا رکرلیا ۔ایڈہاک مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے مالی بے ضابطگیوں کے ساتھ اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کیا، وائٹ پیپر میں 13 الزامات اور 10 بڑی ناکامیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ذکاءاشرف ساڑھے 3 کروڑ کا ہوٹل اور گراونڈ بغیر کسی ٹینڈر کے بنوانا چاہتے تھے، جبکہ سپر لیگ کے نام پر 4 کروڑ روپے ضائع کئے، 70 لاکھ کی پرآسائش گاڑیاں خریدیںاور 23 لاکھ روپے کے چیمپئنز ٹرافی 2013ءکے ٹکٹس فیملی میں تقسیم کئے۔وائٹ پیپر میں کرپشن الزامات کے ساتھ ناکامیاں بھی گنوائی گئی ہیں۔ 10 بڑی ناکامیوں میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان نہ لانا،بگ تھری میں ناکامی، ڈومیسٹک کرکٹ سے کرپشن اور اقرباءپروی کوفروغ، بڑے اسپانسر بھی حاصل نہ کرنا بھی شامل ہے۔ذکاءاشرف پر یہ بھی الزامات ہیں کہ انہوں نے سابقہ پنجاب اور وفاقی حکومتوں میں غلط فہمیاں پیدا کیں اور بورڈ کو سیاسی انداز میں چلایا۔

پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ سیریز کا 14فروری سے آغاز ہوگا
کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان بلائنڈ کرکٹ سیریز14فروری سے کھیلی جائے گی۔ مہمان ٹیم جمعرات کو لاہور پہنچے گی۔کراچی میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم 13 فرورہ کو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی مقابلے لاہور اور فیصل آباد میں ہوں گے جبکہ ون ڈے مقابلے نیشنل اسٹیڈیم اور ساوتھ اینڈ کلب میں ہوں گے۔اس موقع پر پاکستان انڈیا بلائنڈ کرکٹ سیریزٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کردی
نئی دہلی: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت بحال کردی ۔ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت 2012میں اس وقت معطل کی گئی تھی جب آئی او اے ایسے افراد کو منتخب کیا گیا تھا جن پر بدعنوانی کے الزامات تھے ۔ سوچی میں جاری سرمائی اولمپکس میں میں بھارتی کھلاڑی آئی ای سی کے پرچم تلے شریک ہیں لیکن پابندی کے خاتمے کے بعد اب تمام ایتھلیٹ بھارتی پرچم تلے کھیلوں میں حصہ لیں سکےں گے ۔
