کوئٹہ(پی پی آ ئی) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ورینج کی کوئلہ مائن فیلڈ کے قریب سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق شخص کی شناخت شبرمرزا کینام سے ہوئی ہے، جو پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے پروجیکٹ منیجر تھے، پروجیکٹ منیجر شبر مرزا پی ڈی ایم سی کارپوریشن کی کوئلہ مائن فیلڈ پر جا رہے تھے کہ راستے میں دھماکے کا شکار ہوگئے۔ چند روز قبل بلوچستان اس وقت بڑی تباہی سے بچا جب خفیہ اطلاع پر پولیس کے آپریشن کے دوران گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا، نگراں وزیر داخلہ نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی جس کو دہشت گردی کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا، پولیس فورس نے بروقت کارروائی کرکے شہر کو تباہی سے بچالیا، گاڑی اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے، گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکا خیز مواد بی برآمد ہوا، اسپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل ٹیم دھماکہ خیز مواد کو مہارت سے ناکارہ بنا دیا، جس پر اہلکاروں میں تعریفی اسناد دیے جائیں گے۔اسی طرح سکیورٹی فورسز کے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے معلوم ہوا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا، فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشتگردوں میں کمانڈر کفایت عرف طور عدنان میں بھی شامل ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
بنگلہ دیش کیخلاف کرکٹ سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان
کیون اسٹیڈلر نے فینکس اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی
ڈیوس کپ : برطانوی ٹیم تاریخی فتح کے بعد کوارٹر فائنل میںپہنچ گئی
سوچی اولمپکس : افتتاحی تقریب کی ریہرسل کیلئے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ
جرمن فٹبال لیگ : بائرن میونخ نے فرینکفرٹ کو 0-5سے ہرادیا
انگلش پریمیئر لیگ : آرسنل نے کرسٹل پیلس کو دوصفر سے شکست دیدی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہورہے ہیں الیکشن جنوری میں نہیں فروری میں ہوں،راجہ ریاض
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ ریاض نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہورہے ہیں الیکشن جنوری میں نہیں ہوں گے،الیکشن فروری کے درمیان میں ہوں گے کوئی تاخیر نہیں ہورہی، فروری میں الیکشن کیلئے مولانا فضل الرحمان بھی مان جائیں گے،پیپلزپارٹی سندھ میں نگران حکومت کے مزے لوٹ رہی جبکہ اسمارٹ گیم کھیل کر تاثر دے رہی کہ وہ اپوزیشن ہے۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی 16ماہ کی حکومت سے خود کو الگ کرنے کی کوشش کررہی ہے، مردم شماری پر دستخط کا واضح مطلب تھا کہ حلقہ بندیاں ہوں گی، پیپلزپارٹی عوام میں تاثر دے رہی کہ وہ فوری الیکشن چاہتی ہے، پیپلزپارٹی نے بھی مردم شماری پر دستخط کئے الیکشن میں تاخیر تو ہونی تھی، پیپلزپارٹی عوام میں کچھ تاثر دے رہی درپردہ کچھ اور بات ہے، پیپلزپارٹی سندھ میں نگران حکومت کے پورے مزے لوٹ رہی ہے، پیپلزپارٹی اسمارٹ گیم کھیل کر تاثر دے رہی کہ وہ اپوزیشن ہے، حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہورہے ہیں الیکشن جنوری میں نہیں ہوں گے، فروری کے درمیان میں الیکشن ہونے ہیں تاخیر نہیں ہورہی، فروری میں الیکشن کیلئے مولانا فضل الرحمان بھی مان جائیں گے، 15فروری کے آس پاس الیکشن ہوجائیں گے۔نوازشریف بھی آرہے ہیں زیادہ واضح ہوگیا کہ الیکشن ہونے ہیں۔پاکستان کے عوام جس طرح مشکل کی زندگی گزار رہے ہیں،جس طرح عوام پر مہنگائی، بچوں کی تعلیم کا بوجھ ہے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم کرنا چاہیئے، عوام کو امید ہے نوازشریف ہی انہیں مسائل سے نکال سکتے ہیں،ماضی کو نہیں بلکہ معیشت کی کی بہتری کی طرف دیکھیں گے، شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، اگر ڈیفالٹ ہوتا تو آج ملک میں 500روپے لیٹر تیل ہوتا، عمران خان معاشی داخلی اور خارجہ سطح پر بیڑہ غرق کرکے گئے تھے۔
شہبازشریف اور آصف علی زرداری کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے، یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں پر مظالم کا خاتمہ ضروری ہے، اسرائیل فلسطینیوں کو حق خود ارادیت سے محروم کر رہا ہے، معصوم فلسطینیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے، مسئلہ فلسطین کو فوری حل کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں پی پی پی قیادت نے بھی فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ طویل عرصے سے فلسطینی عوام مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی منصف فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی ہمدردیاں اور دعائیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
ابالاکوٹ(پی پی آ ئی) بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق زلزلے سے درودیوار ہل گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔دوسری جانب 8 اکتوبر کے قیامت خیز زلزلہ کی 18ویں برسی آج منائی جائے گی، 8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلہ سے مظفرآباد، باغ راولا کوٹ، نیلم اور جہلم ویلی میں تباہی آئی تھی۔8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ 7.6 ریکٹر سکیل کی شدت کا تھا جس سے 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے، 33 ہزار افراد زخمی ہوئے اور 3 لاکھ نجی املاک تباہ ہوئیں۔
تلاش کریں
خبریں

بنگلہ دیش کیخلاف کرکٹ سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان
کولمبو: سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ آوٹ آف فارم سینئر بیٹسمین مہیلا جے وردھنے اور بولر رنگانا ہیراتھ کو ون ڈے سیریز میں ریسٹ دیا گیا جبکہ بیٹسمین ڈیموتھ کرونا رتنے اور لاہیرو تھریمانے بھی ون ڈے اسکواڈ سے آوٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں اینجلو میتھیوز جبکہ ٹی 20 سیریز میں دنیش چندی مَل ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 12 فروری سے شروع ہو گی۔

کیون اسٹیڈلر نے فینکس اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی
اسکاٹس ڈیل: امریکہ کے کیون ا سٹیڈلر نے فینکس اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ اسکاٹس ڈیل کے خوبصورت ایریزونا میں ہونیوالی گالف چیمپئن شپ کے فائنل راونڈ میں کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔ امریکہ کے کیون اسٹیڈلرنے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سٹروک کی برتری حاصل کی۔31سالہ کیون نے گالف کیریر میں پی جی اے ٹور کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کیون کے ہم وطن گالفربیوبا واٹسن سخت مقابلہ کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہے۔

ڈیوس کپ : برطانوی ٹیم تاریخی فتح کے بعد کوارٹر فائنل میںپہنچ گئی
کیلیفورنیا: ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں برطانیہ نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ برطانوی ٹیم 79 سال بعد ڈیوس کپ میں امریکہ کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئی۔ ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ سنگلز میچز میں مہمان برطانوی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔ ومبلڈن چیمپئن برطانوی سٹار اینڈی مرے نے میزبان ملک کے سیم کیوری کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ اینڈی مرے کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ سات، چھ ایک اور چھ تین رہا۔ اس سے قبل بھی برطانیہ کو میزبان حریف پر دو ایک کی برتری حاصل تھی تاہم اس فتح کے بعد برطانوی ٹیم 1935ءکے بعد پہلی بار ڈیوس کپ میں امریکہ کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئی۔

سوچی اولمپکس : افتتاحی تقریب کی ریہرسل کیلئے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ
سوچی: سوچی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کی ریہرسل کے لیے ہونیوالی شاندار آتش بازی نے رات کو دن میں تبدیل کر دیا۔ روس میں سوچی اولمپکس سے کچھ دن پہلے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے لیے آتش بازی اور میوزک کی شاندار ریہرسل کی گئی۔ اس موقع پر اسٹیڈیم کو خوبصورت رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ تقر یب کی ریہرسل دو گھنٹے تک جاری رہی۔ سوچی اولمپکس گیمز کا آغاز سات فروری سے ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدرولا دیمیر پیوٹن نے اس پراجیکٹ کے لیے 50 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی ہے۔

جرمن فٹبال لیگ : بائرن میونخ نے فرینکفرٹ کو 0-5سے ہرادیا
برلن: جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے فرینکفرٹ کو پانچ صفر سے زیر کر کے اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی۔ فٹبال لیگ کے میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔ کھیل کے بارہویں منٹ میں میزبان ٹیم کے مڈفیلڈرماریو گوئیٹزنے گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ 44ویں منٹ میں ایک اور گول نے ٹیم کی برتری دو صفر کی۔ دوسرے ہاف میں بھی میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مزید تین گول اسکور کر کے مہمان فرینکفرٹ کو پانچ صفر سے ٹھکانے لگایا۔ اس شاندار فتح کے بعد لیگ میں نا قابل شکست ٹیم بائرن میونخ کی 53 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ : آرسنل نے کرسٹل پیلس کو دوصفر سے شکست دیدی
لندن: انگلش فٹبال کلب آرسنل نے کرسٹل پیلس کو شکست دیکر انگلش پریمیئر لیگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔ ایمریٹس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آرسنل نے کرسٹل پیلس کو دوصفر سے زیر کیا ۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔دوسرے ہاف کا آغاز ہوا ابتداءہی میں آرسنل نے ایک گول کردیا ۔73ویں منٹ میں چیمبرلین نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسراگول کرکے آرسنل کی برتری کو دگنا کردیا ۔حریف ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کے لئے جان توڑ کوششیں کیں لیکن آرسنل کے ڈیفینڈر ز نے تمام حملوں کو ناکام بناتے ہوئے میچ دو صفر سے جیت لیا ۔شاندار کامیابی کے بعد آرسنل 55پوائنٹس کے ساتھ پریمیئر لیگ میں سرفہرست آگئی ہے ۔