اسلام آباد/کابل(پی پی آئی) افغان عبوری حکومت نے پاکستان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کے دورہ کابل کے موقع پر پاک افغان کشیدگی کے خاتمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف درانی اور افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے درمیان ملاقات میں افغان حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ملا امیر متقی نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت کسی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دی جائے گی۔
کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیمیں این او سی سے محروم
لندن : فٹبال میچ فکسنگ میں دوران تحقیق6 افراد گرفتار
کرکٹراحمد شہزاد نے ون ڈے کیریئر کے 1000 رنز مکمل کرلیے
جنید خان نے آخری اوور میں اعزاز چیمہ کی یاد تازہ کردی
آئی سی ٹی سروسز کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل کا ڈی ایچ اے کراچی سے معاہدہ
حب : بلدیاتی انتخابات میں متوقع دھاندلی کیخلاف مسلم لیگ (ن) دھرنا دیگی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی آئی اے کی نجکاری سے قبل تنظیم نو، 2 کمپنیوں میں تقسیم کرنے کے انتظامات شروع
کراچی (پی پی آئی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی نجکاری سے قبل ادارے کو 2 کمپنیوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ادارے کی تنظیم نو کا عمل تیز کردیا گیا ہے،کی نجکاری کیلئے ضروری بیلنس شیٹ ری اسٹرکچرنگ کیلئے مالی مشیر کی خدمات اور تجاویز لی جائیں گی، جس میں پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے یا پی آئی اے کو ایک ہولڈنگ کمپنی کے ماتحت ادارہ بنانے، تمام اثاثے بشمول جائیدادیں، تمام قرضہ جات، جہاز اور ملازمین نئی کمپنی کو منتقل کردیئے جائیں گے اور پی آئی اے بحیثیت مالی طور پر صاف یا قرضوں سے پاک کمپنی کو نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں کو پیش کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 147 ارب روپے کے اثاثوں کے مقابلے میں قرضوں کی مالیت 742 ارب روپے ہے، زیادہ تر قرضے 2003 سے ہونے والے خسارے کو پورا کرنے کیلئے لئے گئے جس پر پی آئی اے پر 150 ارب سالانہ کی ادائیگیوں کا بوجھ پڑتا ہے۔
آپ پراسیکیوٹر بننے کے اہل ہی نہیں، قتل کیس میں ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل کے پی پرچیف جسٹس پاکستان برہم
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ قتل کے ملزم کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس ایڈیشل پاکستان ایڈووکیٹ جنرل کے پی پر برہم ہو گئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پراسیکیوٹر بننے کے اہل ہی نہیں۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل کے پی پر برہم ہو گئے، چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کااظہار تفتیشی افسر کے روسٹرم پر آنے پر کیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پولیس اہلکار کو بلایا نہیں تو یہ چھلانگ لگا کر آگے کیوں آ گئے؟کیا یہ کوئی مجسٹریٹ کی عدالت ہے؟وہاں بھی ان کا یہی کنڈکٹ ہوتا ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو تو ہم سمجھا رہے ہیں لیکن آپ پولیس اہلکار کی شکایت کرینگے،پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مقدمے میں ایک ہی گواہ ہے، مناسب ہو گا ٹرائل جلد مکمل کروالیں،عدالت نے مانسہرہ میں قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی۔
شیخ رشید مبینہ اغوا کیس،راولپنڈی پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
راولپنڈی (پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی مبینہ اغوا کیس پر پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور سٹاف رکن شیخ عمران کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی،عدالت نے راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور آر پی او راولپنڈی کو 26 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ سی پی او راولپنڈی کا عدالت میں کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری اسلام آباد سے ہوئی، ہمیں اس کا کوئی علم نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے پولیس کو علم نہ ہو،عدالت نے کہا کہ لاعلمی رپورٹ ناقص ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیمیں این او سی سے محروم
(November 28, 2013)
اسلام آباد: کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین قومی ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ بھارتی پنجاب میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین کی قومی ٹیم نے شرکت کے لیے جمعہ کو روانہ ہونا تھا لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال کھلاڑیوں کے این او سی جاری نہیں کیے گئے۔ ایونٹ میں قومی ویمن ٹیم پہلی بار شرکت کرے گی۔ کبڈی مقابلے یکم دسمبر سے 14 دسمبر تک بھارت میں شیڈول ہیں۔

لندن : فٹبال میچ فکسنگ میں دوران تحقیق6 افراد گرفتار
(November 28, 2013)
لندن: برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک فٹ بال میچ میں فِکسنگ کے الزمات پر دوران تحقیق چھ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ افراد میچوں پر شرطیں لگانے والے کسی بڑے بین الاقوامی گروہ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں برطانوی اخبار ‘ڈیلی ٹیلی گراف’ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کی اشاعت کے بعد شروع ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں نچلے درجے کے لیگ میچز پچاس پونڈ تک کی رقم کے عوض ‘فِکس’ کیے جاتے ہیں۔

کرکٹراحمد شہزاد نے ون ڈے کیریئر کے 1000 رنز مکمل کرلیے
(November 28, 2013)
پورٹ آف ایلزبتھ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ون ڈے کیریئر کے 1000 رنز مکمل کرلیے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچ میں شاندار بیٹنگ کی اورون ڈے کیرئیر کے 34 ویں میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کئے۔ انہوں نے 108 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے کیریئر کی تیسری سنچری بھی بنائی۔

جنید خان نے آخری اوور میں اعزاز چیمہ کی یاد تازہ کردی
(November 28, 2013)
پورٹ آف ایلزبتھ: جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں جنید خان کی آخری اوور میں شاندار بو لنگ نے ایشیا کپ فائنل میں اعزاز چیمہ کی پرفارمنس یاد دلادی۔ 22مارچ 2012 کا دن شائقین کرکٹ کو یاد ہوگا جب ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کیلئے آخری اوور میں نو رنز درکار تھے اور پاکستان نے اعزاز چیمہ کی شاندار بالنگ کی بدولت ہارے ہوئے میچ میں دو رنز سے کامیابی حاصل کرکے ایشیا کپ اپنے نام کیا تھا۔ پورٹ آف ایلزبتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم اسی ڈگر پر موجود تھی جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے چھ گیندوں پر نو رنز درکار تھے اور میچ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں میں تھا تو جنید خان نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک رن سے فتح دلائی۔ جنید خان نے دوسرے ون ڈے میں شاندار بالنگ کرتے ہوئے پروٹیز کیخلاف پہلی ون ڈے سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور ایشیا کپ دو ہزار بارہ کے فائنل کے آخری اوور میں اعزاز چیمہ کی پرفارمنس یاد دلادی۔

آئی سی ٹی سروسز کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل کا ڈی ایچ اے کراچی سے معاہدہ
(November 28, 2013)
کراچی: پا کستا ن ٹیلی کمیو نیکشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے ڈی ایچ اے سی ٹی کر اچی کے سا تھ انفا رمیشن کمیو نیکشن ٹیکنا لو جی کی فرا ہمی کے معا ہد ہ پر د ستخط کردیے۔ یہ معا ہد ہ ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پروقار تقریب میں ہو ا ۔ تقریب میں پی ٹی سی ایل کے صدر ولید ارشید اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈئر محمد عبداللہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پرولید ارشید نے کہاکہ ڈیفنس ہاوسنگ اتھا ر ٹی کے ساتھ تعاون اور شراکت دار ی پر ہمیں خوشی ہے ۔ اس سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے ذریعے ہم پاکستان میں پہلے سمارٹ سٹی کی ٹیلی مو اصلا تی ضروریات پوری کرسکیں گے ۔ولید ارشید نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل ڈی ایچ اے سٹی کیلئے فزیکل اور ڈیجیٹل مستحکم ڈھانچہ قائم کرے گی جس کے ذریعے انہیں قابل اعتماد اور ٹھوس انداز میں مطلوبہ آئی سی ٹی سروسز فراہم کی جائینگی جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر محمد عبداللہ نے اسمارٹ سٹی کی تعمیر کے معاہدے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ا سمارٹ سٹی میں جدید کمپیوٹر اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر مبنی آئی سی ٹی نیٹ ورک کے ذریعے رہائشیوں کو زیادہ فعال اور منظم طور پر موا صلا تی سہولیات فراہم کی جائینگی جس کی وجہ سے لوگوںکی زندگی میں انقلابی تبدیلی آئیگی ۔ ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ا سمارٹ سٹی کی تعمیر سے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے منصوبے کو بے حد تقویت ملے گی اور اس کی اہمیت و شہرت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی نیٹ ورک کے ذریعے سمارٹ سٹی میں رہائشیوں کو رئیل ٹائم انفارمیشن (فوری معلو ما ت )فراہم کی جائے گی اور اس جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر رہائشیوں کو عالمی معیار کی جدید ترین سہولیات میسر آئینگی جو انسانی طرز زندگی اور نظام حیات میں انقلابی تبدیلی کا باعث بنیں گی ۔ اس مو قع پر ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے پروجیکٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈئر محمد رفیق نے ڈی سی کے میں آئی سی ٹی کے انفراسٹرکچر کے خدوخال اور منصوبے کی تکنیکی معلومات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ تقریب میں ڈی ایچ اے اور پی ٹی سی ایل کے آفیشلز اوردیگر لوگوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

حب : بلدیاتی انتخابات میں متوقع دھاندلی کیخلاف مسلم لیگ (ن) دھرنا دیگی
(November 28, 2013)
حب: مسلم لیگ(ن) حب وندر گڈانی اور ساکران کے بلدیاتی اُمیدواروں نے الیکشن کمیشن دفتر حب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 7دسمبر کے مجوزہ بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے اُمیدواروں کے خلاف دھاندلی کا الزام عائدکیا ہے اور الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر کے خلاف آج (جمعہ) ریٹرننگ آفیسر حب کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ۔جمعرات کی سہ پہر کو بھوتانی عوامی رابطہ دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدواروں بابو فیض محمد شیخ محمد عمر گچکی ،بشیر احمد مگسی ،گل حسن محمد حسنی ،سکندر شیخ ،لالہ عبدالمجید مینگل ،اسماعیل رند ،میر عالم خان جاموٹ ،خالد موندرہ ،محمد علی بزنجو ،حاجی عبدالستار کھوسہ،حاجی اکرم رونجھو ،محمد افسرموندرہ ،علی محمد آسکانی ،رزاق لاسی ،الٰہی بخش بروہی ،اصغر چھٹہ ،انور گدور ،جعفر رند ،ممتاز لہڑی ،سلیمان پیچوہو نے کہاکہ حب میں قائم الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر کے حکام واہلکاروں کے روئیے سے اُنہیں 7دسمبر کے بلدیاتی الیکشن میں حلقہ PB45میں وندر حب گڈانی اور ساکران کے بلدیاتی اُمیدواروں کو ہرانے کےلئے دھاندلی کی بو آرہی ہے انھوں نے کہاکہ کسی بھی الیکشن کی پہلی سیدھی انتخابی فہرستیں ہوتی ہیں لیکن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں 7دن باقی رہ گئے ہیں اور ابھی تک ضلعی الیکشن آفس سے انتخابی فہرستیں مہیا نہیں کی جارہی اور اسکے علاوہ ضلعی الیکشن آفس کے حکام اور دیگر اسٹاف کا مسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں کے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے جس سے اُنہیں خدشات ہیں کہ ضلعی الیکشن آفس کا عملہ ایک مخصوص گروپ کے اشاروں پر اُسی گروپ کے اُمیدواروں کو جتوانے کےلئے سازش میں مصروف عمل ہے اور یہاں پر نواز لیگ کے اُمیدوار جنکا انتخابی نشان شیر ہے کو شکست سے دوچار کرانے کےلئے دھاندلی کرانے کا پری پلان کیا گیا ہے ۔پریس کانفرنس کے موقع پر جمیل گچکی ،امان اللہ لاسی ،غلام رسول لاسی ،حاجی سومار رونجھو ،میر عبدالحمید بلوچ ،خالقداد ڈگارزئی ،اقبال گدور ،محمد اسلم برہ ،عطاءاللہ فقیر ،حبیب اللہ ،زاہد اللہ خان ،محمد امین محمد حسنی ،سکندر خان پلال ،علی حسن محمد حسنی ،عالم خان انگاریہ ،زولفقار پلال ،خمیسہٰ پلال ،میر یعقوب آسکانی ،علی حسن محمد حسنی ،عالم خان انگاریہ ،نیاز عباس ،سیف زہری ،ابراہیم فقیر ،وڈیرہ عبدالڑھمن لانگو موجود تھے دریں اثناہ بلدیاتی امیدواروں نے کہاکہ ضلع لسبیلہ سے مسل لیگ(ن) کے دو ایم پی اےزاور ایک رکن قومی اسمبلی جام کمال خان کے پاس وفاقی حکومت میں وزرات کا قلمدان ہے لیکن حلقہ PB45میں (ن) لیگ کے اُمیدواروں کے مقابلے میں ایک علیحدہ گروپ تشکیل دیکر مقابلہ کرایا جا رہا ہے اور مٹکا لیگ بنائی گئی ہے انھوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے امیدواروں اور انکے حامیوں کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اور ہمارے اُمیدواروں کے انتخابی دفاتر کے حوالے سے دھمکیاں مل چکی ہیں اس حوالے سے سیکورٹی کےلئے انتظامیہ وپولیس کو آگاہ کیا جا چکا ہے اس کے باوجود انتظامیہ و پولیس کوئی بھی اقدام اٹھانے سے گریزاں ہے اور ہمیں کوئی سیکورٹی نہیں دی جارہی انھوں نے کہاکہ اگر انکے بلدیاتی اُمیدواروں اور انتخابی دفاتر پر کسی بھی
