اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے نگران وزیراعظم کیلئے کمیٹی بنائی پانچ نام دیے لیکن سب کچھ اوپر اوپر سے ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اب تو بس دعا ہے کہ نگران وزیراعظم شفاف انتخاب کروا دیں، محسن نقوی کو آصف زرداری نے بچوں جیسا پیار دیا لیکن اگر کوئی پھر جائے تو کیا کیا جا سکتا ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کے بارے میں عدالتی فیصلے کا پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان یا فائدہ نہیں ہوگا، ہم نے جو بھگتنا تھا، بھگت چکے، میرے دو سال کون لوٹائے گا؟ اس کا جواب کون دے گا۔
چوتھی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ : محمد آصف نے دوسری کامیابی حاصل کر لی
ٹور دی شارجہ : پاکستا ن سائیکلنگ ٹیم کی ایونٹ میں 27سال بعد شرکت
ایشزسیریز: آسٹریلیا نے پہلے روز 8وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنالیے
ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابات کاشیڈول جاری کردیا گیا
جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی بھر پورتیاریاں جاری
پی سی بی نے لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر کو سیل کرادیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لندن کے کوئین الزبتھ پارک میں ورلڈ حلال فوڈ فیسٹیول کل شروع ہوگا
لندن (پی پی آئی)ورلڈ حلال فوڈ فیسٹیول 23 اور 24ستمبر کو برطانیہ میں شروع ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فیسٹیول لندن کے کوئین الزبتھ اولمپک پارک کے اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق اس فیسٹیول میں حلال کھانوں اور پکوانوں کے اسٹال لگائے جائیں گے اور کھانے پکانے کا مقابلہ بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک کی ثقافتوں پر مبنی پروگرام بھی رکھے گئے ہیں۔خواتین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک حصہ شاپنگ کے لیے بھی رکھا گیا جہاں ملبوسات، میک اپ اور دیگر اشیا کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔فیسٹیول میں بچوں کے لیے گیمز اور جھولے بھی ہوں گے اسی طرح موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا حلال فوڈ فیسٹیول ہے جو 8سال بعد ہونے جا رہا ہے اس لیے شہری بہت زیادہ پْرجوش ہیں۔
جیل میں دیسی چکن کبھی نہیں مانگا ہمیشہ دال روٹی ہی کھائی : مریم نوازشریف
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ آج عوام میں نکلنے کے قابل نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ بے گناہ ہوتے ہوئے بھی بسترِ مرگ پر والدہ کو چھوڑ کر اڈیالہ جیل گئی، قیدِ تنہائی میں رکھا گیا،کمرے میں ہی باتھ روم تھا، نماز پڑھتے ہوئے پتا نہیں چلتا تھا کہ کمرے میں نماز پڑھ رہی ہوں یا باتھ روم میں، جیل میں ہوتے ہوئے کبھی نہیں کہا کہ مجھے دیسی چکن چاہیے،جیل کی دال روٹی کھائی، تب سے دال بہت اچھی لگنے لگی ہے۔مریم نواز کا کہناتھا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت اقامہ کیس میں نکالا گیا، اس فیصلے کے بعد ملک کی ترقی رْک گئی۔انہوں نے کہا کہ میں 5 ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی مگر انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، میں دو سو کے قریب پیشیاں بھگت کر سب کے سامنے کھڑی ہوں۔
سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کی پولنگ 31اکتوبر کو ہوگی
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق جاری شیڈول کے مطابق انتخابات کیلئے پولنگ 31اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی 29ستمبر تا 6اکتوبر جمع کرائے جاسکیں گے،کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 9،اعتراضات اور اپیلین 16اکتوبر تک نمٹائی جائینگی۔سپریم کورٹ بار انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست 18اکتوبر کو جاری ہوگی،عاصمہ جہانگیرگروپ کے شہزادشوکت، حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس صدارتی امیدوار کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

چوتھی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ : محمد آصف نے دوسری کامیابی حاصل کر لی
(November 21, 2013)
کراچی: کراچی میں جاری چوتھی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف نے دوسری کامیابی حاصل کر لی۔رینکنگ اسنوکر چیمئن شپ کے دوسرے روز محمد آصف نے پنجاب کے محسن عظیم کو چار ایک سے شکست دی۔ دیگر میچوں میں محمد ماجد نے امجد اقبال کو چار دو سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا جبکہ بابر وسیم نے شاہد آفتاب کو چار ایک سے زیر کیا۔ محمد سجاد ، خرم اعظم اور محمد یوسف نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔ چیمپئن شپ میں شریک تمام کھلاڑی محمد آصف کو انعامی رقم نہ ملنے پر بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچز میں شرکت کر رہے ہیں۔

ٹور دی شارجہ : پاکستا ن سائیکلنگ ٹیم کی ایونٹ میں 27سال بعد شرکت
(November 21, 2013)
پشاور: پاکستان کی قومی سائیکلنگ ٹیم 27 سال کے بعد ٹور دی شارجہ انٹرنیشنل سائیکل ریس میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئی۔ کھلاڑیوں کے اعزاز میں پشاور میں ایک تقریب ہوئی۔ خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی سائیکل ریس میں حصہ لینے والی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ریس کے لئے منتخب ہونے والے چھ سائیکلسٹس میں سے زاہد گلفام، محمد صابر اور نثار احمد کاسی پاکستان واپڈا، نعمت علی اور حبیب اللہ کا تعلق سوئی ناردرن گیس سے جبکہ غلام عباس کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے۔ پاکستان نے ٹور ڈی شارجہ انٹرنیشنل سائیکل ریس میں پہلی مرتبہ 1986میں شرکت کی تھی۔ ٹیم کے ساتھ چار آفیشل بھی جائیں گے۔ 22 سے 25 نومبر تک ہونے والی شارجہ سائیکل ریس میں 20 ممالک کے سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔

ایشزسیریز: آسٹریلیا نے پہلے روز 8وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنالیے
(November 21, 2013)
برسبین: ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنا لئے، بریڈ ہیڈن78 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ برسبین میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور صرف12 رنز پر کرس راجرز ایک رن بنا کر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اسٹورٹ براڈ نے تباہ کن بولنگ کراتے ہوئے آسٹریلین بلے بازوں کو کریز پر زیادہ دیر نہ ٹکنے دیا۔ ایک وقت پر آسٹریلیا کے132رنز پر چھ کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے کہ ٹیم کی باگ ڈور مچل جانسن اور بریڈ ہیڈن نے سنبھالی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے کو246 تک پہنچا دیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں114 رنز جوڑے۔ بالآخر اسٹورٹ براڈ نے آسٹریلوی بلے بازوں کی پارٹنر شپ کو توڑا اور جوہنسن کو بولڈ کر دیا۔ جوہنسن نے 64رنز اسکور کئے۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر273 رنز بنا لئے ہیں۔ بریڈ ہیڈن 78 اور ریان ہیرس چار رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے پانچ اور اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابات کاشیڈول جاری کردیا گیا
(November 21, 2013)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈنے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق کراچی کے ساتوں زونز کے انتخابات پچیس اور چھبیس نومبرکو ہوں گے۔ دادوایسوسی ایشن کے الیکشن اس کے اگلے روزنیاز اسٹیڈیم حیدرآباد رکھے گئے ہیں۔ جبکہ مدت پوری ہونے کے سبب کراچی ، بہاول پور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، راول پنڈی اورفاٹا کی باڈی کوتحلیل کردیا گیا ہے۔ جبکہ تین ضلعی باڈی قصور، راول پنڈی اور فیصل آباد کوبھی توڑا گیا ہے۔

جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی بھر پورتیاریاں جاری
(November 21, 2013)
لاہور: جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرے مرحلہ لاہور میں جاری ہے،کوچز کے بیانات میں تضاد، ہیڈ کوچ ٹورنامنٹ جیتنے کے دعویدار جبکہ معاون کوچ نے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کو ہدف قرار دیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں منیجر کم چیف کوچ منظور الحسن سینئر کی نگرانی میں جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوا جس میں انتیس ممکنہ کھلاڑی شریک ہیں۔ کھلاڑیوں کو صبح اور شام کے سیشن میں فزیکل فٹنس اور ہاکی کی بھرپور ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔ ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ ان کا ہدف جونیئر ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ کوچ دانش کلیم کے مطابق ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے بارہ جونیئر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے کیونکہ ان کا مورال ہائی ہے،اس کے باوجود ورلڈ کپ جیتنے کے بجائے ٹاپ فور میں آنا ان کا پہلا ہدف ہے۔ جونیئرورلڈ کپ کیلئے اٹھارہ رکنی قومی جونئیر ٹیم کا اعلان پچیس نومبر کو ہوگا،میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ دو دسمبر کو بھارت جائے گی جہاں نئی دہلی میں چھ دسمبر سے ورلڈ کپ شروع ہوگا۔

پی سی بی نے لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر کو سیل کرادیا
(November 21, 2013)
لاہور: لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کو سیاست سے پاک کرنے کے لئے پی سی نے ریکارڈ قبضے میں لے کر دفاتر کو سیل کردیا ۔ پی سی بی نے گزشتہ روزایل سی سی اے کی عبور کمیٹی کو تحلیل کیا تھا ،جس کے بعد بھی ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں واقع ایسوسی ایشن کے دفاتر میں سیاسی سرگرمیاں جاری تھیں ۔جس کے پیش نظر پی سی بی نے پولیس کے ذریعے دفاتر کو خالی کرواکر تمام ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا اور دفاتر کو غیر معینہ مدت کے لئے سیل کردیا ۔اطلاعات کے مطابق پولیس کاروائی کے وقت سابق امپائر میاں اسلم ،الیاس مغل ،مبشر نذر اور شاہد حامد بٹ ایل سی سی اے گراﺅنڈ کے دفاتر میں موجود تھے جنہیں پولیس نے وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا ۔واضح رہے کہ ایل سی سی اے کے انتظامی امور انتخابات تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ذاکر خان کے پاس رہیں گے ۔