اسلام آباد (پی پی آئی) اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد نیب نے مزید اہم فیصلے کر لیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے ہیں۔حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی منظوری سے حساس اداروں کے افسران کی خدمات کے لیے خط لکھ دیا گیا۔نیب حکام نے کہا ہے کہ نیب میں تمام خالی آسامیوں پر بھی فوری طور پر تقرریاں کردی جائیں گی، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر بھی مستقل افسران کا تقرر کردیا جائے گا۔
30 ویں گورنرز گالف کپ ٹورنامنٹ کالاہور میں آغاز
پی ایچ ایف کے انتخابات کیلئے اختر رسول گروپ کی کوششیں تیز ہوگئیں
سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ ایشز کی تاریخی ٹرافی کی نگرانی پر مامور
شیکھر دھون اور روہت شرما نے گوتم گھمبیر کےلئے ٹیم میں واپسی مشکل کردی
کبڈی ورلڈ کپ : قومی ٹیم کا اعلان 27نومبر کو کیا جائے گا
شعیب ملک اور عبدالرزاق کی جنوبی افریقا سے وطن واپسی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتارنہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت ملتوی
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتارنہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ اس درخواست میں تو نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے،سنگل بنچ نیب کیس کی کیسے سماعت کر سکتا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ سنگل بنچ نیب کیس سماعت نہیں کر سکتا،لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ فریقین کو سن کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے،وکیل پرویز الٰہی نے استدعا کی کہ عدالت پرویز الٰہی کو کسی بھی کیس گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرائے،عدالت نے درخواست پر سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کردی۔
پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ
اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں پراپرٹی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا،پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو جرمانہ کیا گیا.چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات کی طرف پوائنٹ کرنے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا، رخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی، چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا،آپ جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کراکے رسید پیش کریں۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران کے خلاف تھانہ کورال مقدمہ کی سماعت
اسلام آباد(پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کورال میں درج مقدمے کی سماعت ک ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کورال میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں لانے کی درخواست کی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے پر بہانے بنائے جارہے ہیں،اسی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہو چکے ہیں، سکیورٹی انتظامیہ نے دینی ہے،جج نوید خان نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل ہیں، طلب کرنا عام معاملہ نہیں، آپ چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی درخواست دیں میں فیصلہ جاری کرتا ہوں۔
تلاش کریں
خبریں

30 ویں گورنرز گالف کپ ٹورنامنٹ کالاہور میں آغاز
(November 22, 2013)
لاہور: 30 ویں گورنرز گالف کپ ٹورنامنٹ کالاہور میں آغاز ہوگیا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 197گالفرز ان ایکشن دکھائی دیں گے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ لاہور جمخانہ کلب کے گالف کورس میں کھیلے جانیوالے تین روزہ ایونٹ میں95ایمچورز،45سینئرز، 34 ویٹرنز اور30 خواتین گالفرز کی انٹریز موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ ایمچور ایونٹ میں ملک بھر سے ٹاپ گالفرز کی شرکت یقینی ہے۔ محسن ظفر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے اور ٹائٹل ٹرافی بہترین نیٹ گالفرز کو ملے گی۔

پی ایچ ایف کے انتخابات کیلئے اختر رسول گروپ کی کوششیں تیز ہوگئیں
(November 22, 2013)
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت کے لئے سابق اولمپئن چوہدری اختر رسول نے کوششیں تیز کردیں ۔ اطلاعات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سابق منیجر اور چیف کوچ اختر رسول نے فیڈریشن کی صدارت کے لئے کئی سابق اولمپئنز سے رابطے کیے ہیں ۔ دوسری جانب فیڈریشن کے موجودہ سیکریٹری رانا مجاہد نے بھی اختر رسول کے ساتھ سیکریٹری شپ کے لیے انتخابی مہم شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق فیڈریشن کے انتخابات کے لئے اختر رسول گروپ کے علاوہ کسی دوسرے گروپ نے تاحال انتخابی مہم شروع نہیں کی ہے جس کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ اختر رسول آئندہ چار سال کے لیے پی ایچ ایف کے صدر منتخب ہوجائیں گے ۔پی ایچ ایف کے چیف الیکشن کمشنر ارشد انصاری نے فیڈریشن کے انتخابات کے لئے 25نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے جبکہ انتخابات اسلام آباد میں ہونگے ۔

سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ ایشز کی تاریخی ٹرافی کی نگرانی پر مامور
(November 22, 2013)
لندن: سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ کو ایشز کی قیمتی ٹرافی کی پہریداری پر مقرر کردیا گیا ۔ آسٹریلیا میں جاری روایتی ایشز سیریز میں انہیں پوری رات جاگ کر ٹرافی کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔مائیک گیٹنگ ایسی ذمہ داری کے لئے پہلی مرتبہ منتخب کیے گئے ہیں ۔انہیں 50جوشیلے افراد کے ساتھ لارڈز کے میوزیم کے باہر چوکیداری کرنی پڑے گی ۔ مائیک گیٹنگ کو یہ ڈیوٹی ”چانس ٹو شائن چیریٹی “نامی ایک تنظیم کی جانب سے دی گئی جو برطانیہ کے اسکولوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرتی ہے۔

شیکھر دھون اور روہت شرما نے گوتم گھمبیر کےلئے ٹیم میں واپسی مشکل کردی
(November 22, 2013)
نئی دہلی: بھارتی بلے بازوں شیکھر دھون ،روہت شرما اور مرلی وجے نے اوپننگ بلے باز گوتم گھمبیر کے لئے ٹیم میں واپسی مشکل کردی ۔ نئے کھلاڑی مسلسل بہترین کارکردگی دکھارہے ہیں جس کے باعث گوتم گھمبیر کی ٹیم میں واپسی کے چانس کم ہوتے جارہے ہیں ۔ گوتم گھمبیر ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کررہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ جس وقت انہوں نے محسوس کیا کہ اب وہ مزید انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتے وہ اسی روز کرکٹ کو خیر باد کہہ دیں گے

کبڈی ورلڈ کپ : قومی ٹیم کا اعلان 27نومبر کو کیا جائے گا
(November 22, 2013)
لاہور: بھارت میں چھ دسمبر سے شیڈول کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے جاری قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچوں کا آغاز کردیا گیا ۔ پنجاب اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں گزشتہ روز پریکٹس میچ کھیلا گیا ،جس میں کھلاڑیوں نے بھر پور زور آزمائی کا مظاہر ہ کیا ۔ کوچ غلام عباس نے کھلاڑیوں کو میچ کے دوران کی جانے والی غلطیوں سے آگاہ کیا اور انہیں دور کرنے کے لئے خصوصی پریکٹس کرائی ۔کبڈی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان 27نومبر کو کیا جائے گا ۔

شعیب ملک اور عبدالرزاق کی جنوبی افریقا سے وطن واپسی
(November 21, 2013)
لاہور: انجری کے شکار شعیب ملک اور عبدا لرزاق جوہانسبرگ سے وطن واپس پہنچ گئے، اسٹارآل راونڈرز کا کہنا ہے قومی کرکٹ ٹیم کا مورال بلند ہے۔ایک عرصے بعد ٹیم میں جگہ پانے والے اسٹار آل راونڈرز شعیب ملک اور عبدالرزاق ان فٹ ہونے کے باعث جنوبی افریقہ میں ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ لاہورایئر پورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں عبدالرزاق کا کہنا تھاکہ ٹیم کا مورال بلند ہے، کھلاڑی ہی ان فٹ ہوتے ہیں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو لمبی اننگز کھیلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مگر لڑکے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ ڈاکٹرز نے ٹانکے کھلنے تک آرام کا مشورہ دیا ہے، جب انہیں محسوس ہو گا کہ کارکردگی بہتر نہیں تو کرکٹ چھوڑ دیں گے۔