لیہ(پی پی آئی) کوٹ سلطان ریلوے سٹیشن سے 4 کلو میٹر کے فاصلے پر پٹڑی ٹوٹ گئی جس کی بروقت اطلاع سے تھل ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔واقعہ اڈا حافظ آباد ریلوے پھاٹک پر پیش آیا جہاں پٹڑی کی باقاعدہ مرمت کی گئی، پی پی آئی کے مطابق تھل ایکسپریس کو حفاظتی اقدامات کر کے پٹڑی سے گزار دیا گیا، ملتان سے آنے والی تھل ایکسپریس راولپنڈی کیلئے روانہ کر دی گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پٹڑی صبح سے ٹوٹی ہوئی تھی، ریلوے ملازمین لا علم تھے، ٹوٹی پٹڑی دیکھ کر علاقہ مکینوں نے محکمہ ریلوے کو اطلاع دی جس سے ٹرین حادثے سے بچ گئی۔
ٹنڈو محمد خا ن میں آ گ لگنے سے سات گھر جل کر راکھ
انگلش فٹ بال لیگ میں سنڈر لینڈ کے خلاف ٹوٹنہم کی فتح
سابق فاسٹ بولر بریٹ لی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
سیمی فائنل میں ہار پرسابق جنوبی افریقی بیٹسمین کا کوچ اور کپتان پرشدید تنقید
انگلینڈ کے کلب کی پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کومعاہدے کی پیش کش
میرپور خاص سول اسپتال میں گائینی آپریشن کی بندش، مریض مشکلات کا شکار
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ایندھن کی فراہمی معمول پرنہ آسکی، پی آئی اے کی مزید 49 پروازیں منسوخ
کراچی(پی پی آئی) قومی ایئر لائن کا مالی بحران جاری ہے اور ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آسکی، بدھ کوبھی پی آئی اے نے مزید 49 پروازیں منسوخ کردیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، فیصل آباد کے لیے پی کے 340، پی کے 341، اسلام آباد کے لیے پی کے 368، پی کے 369، گوادر کے لیے پی کے 503، پی کے 504، ملتان کے لیے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ کے لیے پی کے 181، پی کے 182، دبئی کے لیے پی کے 233، پی کے 234، گلگت کے لیے پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606، ریاض کے لیے پی کے 753، پی کے 754 منسوخ کردی گئیں۔اسی طرح سکردو کے لیے پی کے 451 اور پی کے 452، سکھر کیلئے پی کے 631 اور پی کے 632، دبئی کے لیے پی کے 211، پی کے 234، ابوظہبی کے لیے پی کے 261 اور پی کے 262 اور دمام اسلام آباد کی پرواز پی کے 246 بھی منسوخ کی گئی ہے۔لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 235، پی کے 203، پی کے 204، جدہ کی پی کے 759، ابوظہبی سے لاہور کی پی کے 264 منسوخ ہیں۔سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 209، پی کے 210 اور مسقط کی پی کے 281، پی کے 282 اور دبئی سے سیالکوٹ کی پی کے 180 بھی منسوخ کی گئی ہے۔پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283، پی کے 284، شارجہ کی پی کے 257، پی کے 258 اور ابوظہبی سے پی کے 218 منسوخ کی گئی ہیں۔دبئی فیصل ا?باد کی پی کے 224، ملتان شارجہ کی پی کے 293 اور دبئی ملتان کی پی کے 222 بھی منسوخ ہیں۔
الیکشن کمیشن: عام انتخابات کے جائزہ کیلئے غیر ملکی میڈیا، مبصرین مدعو
اسلام آباد (پی پی آئی) الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کے جائزہ کیلئے غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کو مدعو کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کی رجسٹریشن کیلئے اوپن ڈور پالیسی رکھی گئی ہے، کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ افراد کی بطور مبصر رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق ہر غیر ملکی صحافی اور مبصر کو تمام کوائف اور دستاویزات جمع کروانا ہوں گے، کسی بھی ادارے سے ملحقہ شخص کی اتھارٹی لیٹر کے بغیر رجسٹریشن نہیں کی جائے گی، ہر غیر ملکی صحافی اور مبصر کو حکومت پاکستان سے سکیورٹی کلیئرنس لازم ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کیا سہولیات مل رہی ہیں؟، جسٹس عامر فاروق کا سوال
اسلام آباد (پی پی آئی) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا ہے کہ بتایا جائے جیل میں چیئرمین تحریک انصاف کو کون کون سی سہولیات دی جا رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو بلا لیتے ہیں، وہ آکر بتا دیں گے کہ جیل میں کیا سہولیات اور اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس درخواست پر آرڈر کر کے اگلے ہفتے کیس کو دوبارہ لگا دیں گے۔وکیل درخواست گزار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پہلے محفوظ کیے گئے فیصلے سنا دیں، ان کیسز کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، جو سہولت نواز شریف کو پیش کی جا رہی ہے باقیوں کو بھی فراہم کی جائے، نواز شریف کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی سزا معطل ہو چکی ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے تحت سہولیات دے رہے ہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایک درخواست شیر افضل مروت صاحب کی تھی اس پر ڈویژن بینچ نے آرڈر کیا ہے، اٹک تو کھلا علاقہ ہے وہاں کیا سہولیات تھیں یہاں کیا ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

ٹنڈو محمد خا ن میں آ گ لگنے سے سات گھر جل کر راکھ
(April 9, 2014)
ٹنڈومحمدخان: ٹنڈو محمد خا ن کی یونین کو نسل سعید پور میں آگ لگنے سے سات گھر جل کر راکھ ہو گئے ۔ ٹنڈومحمدخان کی یونین کونسل سعید پور کے گاﺅں اصغر علی کنڈانی میں اچانک آگ لگنے کے باعث علی اصغر کنڈانی ، علی داد کنڈانی ، محمد حسن کنڈانی ، میر حسن کنڈانی ،اللہ داد کنڈانی ، بھائی خان کنڈانی ودیگر کے سات گھر جل کر راخ کا ڈھیر بن گئے گھر میںموجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان ، اناج ، کپڑے ، مویشی ودیگر سامان بھی جل گیا۔

انگلش فٹ بال لیگ میں سنڈر لینڈ کے خلاف ٹوٹنہم کی فتح
(April 8, 2014)
لندن: انگلش فٹ بال پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں ٹوٹنہم کی ٹیم نے سندرلینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 5-1سے فتح حاصل کی۔لندن میں کھیلے گئے فٹ بال لیگ کے میچ میں ٹوٹنہم اور سنڈرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، ٹوٹنہم کی جانب سے ایڈے بائر نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوادی جبکہ اریکسن اور سگورڈسن نے ایک ایک ایک ایک گول کیا۔ سنڈر لینڈ کی جانب سے واحد گول کیٹرمولے نے سکور کیا۔لیگ کے پوائنٹ ٹیبل پر ٹوٹنہم کی ٹیم کی 59 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے جبکہ سنڈرلینڈ ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

سابق فاسٹ بولر بریٹ لی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
(April 8, 2014)
میلبورن: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی دوسری دفعہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بریٹ لی نے سیفورتھ میں واقع اپنے نئے گھر میں ایک تقریب کاا ہتمام کیااور اپنی گرل فرینڈ لے نا اینڈرسن سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بریٹ لی اس سے پہلے 2006میں الزیبتھ کیمپ نامی خاتون سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 2008میں دونوں میں علیحدگی ہوئی ، جن سے دونوں کا ایک بیٹاجس کا نام پرسٹن ہے۔بریٹ لی اور لینا اینڈرسن کی دوستی 2013کے اوائل میں ہوئی تھی، جبکہ لینا اینڈرسن کے حوالے سے معلوم ہواہے کہ وہ اس سے پہلے 2012میں لیگ اسٹار بریتھ اناسٹا کے ساتھ ناکام شادی کا تجربہ کر چکی ہیں۔

سیمی فائنل میں ہار پرسابق جنوبی افریقی بیٹسمین کا کوچ اور کپتان پرشدید تنقید
(April 8, 2014)
جوہانسبرگ: سابق جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیرل کولینن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سے ہا ر کا ذمہ دارکوچ اور کپتان کو قرار دیا ہے جبکہ سابق کوچ کیپل ویسلز کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مختصر فارمیٹ کے لیے الگ کوچ کی ضرورت ہے۔ سابق بیٹسمین ڈیرل کولینن نے جنوبی افریقی کوچ رسل ڈومینگو اور کپتان فیف ڈوپلیسی پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میںبھارت سے شکست کا یہ 11واں موقع ہے ۔کولینن نے کوچ اور کپتان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کو جلد احساس ہوگا کہ کپتان اور کوچ دونوں ٹیم کو آگے نہیں بڑھنے دے رہے ہیں ، جنوبی افریقا نے صرف ایک دفعہ 1998کی چمپیئنز ٹرافی جیتی تھی، کولینن نے کہا کہ ٹیم کی ہار کی اصل وجہ اے بی ڈی ولیئر کو دیر سے بیٹنگ کے لیے بھیجنا اور ڈیل اسٹین کو وقت پر بولنگ نہ دینا تھی۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے سابق کوچ کیپل ویسلز کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مختصر فارمیٹ کے لیے الگ کوچ کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ کرسٹل کی تیکنیک ناکام ہو گئیں اور مستقبل کے لیے ایک نئے کوچ کی ضرورت ہے ،سیمی فائنل کے دوران جس طرح ٹیم کو چلا یا جا رہا تھا اس سے واضح ہے کہ اس کے اثرات کھلاڑیو ں پر نہیں پڑ رہے تھے۔

انگلینڈ کے کلب کی پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کومعاہدے کی پیش کش
(April 8, 2014)
کراچی: انگلینڈ کے مسلم فٹ بال کلب نے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو معاہدے کی پیشکش کردی۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے والے چار کھلایوڑں کپتان سمیر، اورنگزیب، رازق اور شعیب اور کوچ راشد کو لندن کے مسلم کلب نے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔

میرپور خاص سول اسپتال میں گائینی آپریشن کی بندش، مریض مشکلات کا شکار
(April 8, 2014)
میر پور خاص: سول اسپتال میر پور خاص میں پچھلے ایک ہفتے سے گائینی کے چھوٹے بڑے آپریشن نہ ہونے کی وجہ وے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈویثرنل ہیڈ کوارٹر میرپورخاص کے سول اسپتال میں گائنا کا لوجسٹ کی پوسٹ خالی ہونے سے خواتین مریضوں کو علاج کیلئے سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ پچھلے ایک ہفتے سے گا ئنی کے تمام آپریشن بند کر دیئے گئے ہیں،آپریشن کی بندش کی وجہ اسپتال میںتعینات لیڈی ڈاکٹروںکی آپریشن کرنے کیلئے تیار نہیں ہونا بتائی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ اسپتال میں یومیہ سات سے آٹھ گائنی کے آپریشن کئے جاتے تھے ۔ذرائع کے مطابق پرائیوٹ اسپتال میں زیادہ تر سول اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ہی گائنی کے کیس کر رہی ہیں ،سول سرجن کی بے انتظامی کے باعث اسپتال کا پورا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
