نیو یارک(پی پی آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں عید المیلاد النبیﷺ کے روز ہونے دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مذمت بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ میں جمعہ کو پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا ہے کہ دہشتگرد حملوں میں پرامن، مذہبی تقریبات کے دوران لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو کہ ایک گھناؤنا عمل ہے، حملوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔
ذکاءاشرف کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا
آئی پی ایل 7کیلئے کرکٹرز کی نیلا می 12فروری کو ہوگی
رونی اوسیلوان پانچویں مرتبہ ماسٹرز اسنوکر کا ٹائٹل لے اڑے
سابق فاسٹ بولر کارٹنی والش دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے
آسٹریلین اوپن :ڈیوڈ فیریر اور لی ناکی چوتھے راونڈ میںرسائی ہوگئی
آسٹریلین اوپن :روجر فیڈرر اور شراپووا کی پری کوارٹر فائنل میںرسائی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پنجاب بھر میں آشوب چشم تیزی سے پھیلنا شروع
لاہور(پی پی آئی)پنجاب بھر میں آشوب چشم تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے صرف 24 گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے مزید 15ہزار105 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آشوب چشم کے 916، ملتان میں 1217، فیصل آباد میں 1827، راولپنڈی میں 242 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال آشوب چشم کیسب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 74ہزار314 مریض رپورٹ ہوئے، آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔رواں سال اب تک آشوب چشم کے 3 لاکھ 79ہزار 690 مریض رپورٹ ہوچکے۔
امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف اراکین کو شرمندگی کا سامنا
واشنگٹن (پی پی آئی)امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف اراکین کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز کو ایوان کی اکثریت نے مسترد کردیا۔امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف اقدام اس وقت ناکام ہو گیاجب ریاست ٹینیسی کے ری پبلکن اینڈی اوگلز نے پاکستان کیلئے امداد پر پابندی کی تجویز پیش کی تاہم ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے 298 اراکین نے اقدام کے خلاف جبکہ 132 اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا۔پی پی آئی کے مطابق کانگریس ممبران شیلا جیکسن اور باربرا لی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیئے۔شیلا جیکسن کا کہنا تھا افغان جنگ میں بہت سے پاکستانی فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، ہمارا تعاون ہماری مشترکہ جمہوری اقدارمیں جڑا ہے، دوطرفہ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔کئی دہائیوں سے پاک امریکا کثیرالجہتی اور متنوع تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک نے دفاع، انسداد دہشتگردی، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت میں تعاون کو فروغ دیا، توانائی، آب و ہوا، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون نے فروغ پایا۔
مستونگ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 59 ہوگئی، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
مستونگ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کو مسجد کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔گزشتہ روز ہونیوالے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 59 افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف کوئٹہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب مستونگ خودکش حملے کے خلاف بلوچستان میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، سوگ کا اعلان حکومت بلوچستان نے گزشتہ روز کیا تھا۔یوم سوگ پر بلوچستان اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ذکاءاشرف کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا
(January 21, 2014)
لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی مصروفیات کے باعث ان سے پی سی بی کے نوبحال چیئرمین ذکاءاشرف کی ملاقات کا شیڈول نہ طے ہوسکا ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ذکاءاشرف نے پی سی بی امور کے حوالے سے مشاورت کے لئے بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے فوری ملاقات کےلئے وقت مانگا تھا ۔ خط میں ذکاءاشرف نے لکھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومتی سرپرستی میں بہتری کی جانب گامزن کرنے کے خواہش مند ہیں ۔ جلد ملاقات کی خواہش کے باوجود وزیراعظم آفس کی جانب سے ذکاءاشرف کو فی الحال ملاقات کے لئے وقت دینے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ۔

آئی پی ایل 7کیلئے کرکٹرز کی نیلا می 12فروری کو ہوگی
(January 21, 2014)
ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی 12فروری کو ہوگی ۔ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ،اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی رواں برس بھی انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز کی نمائندگی کریں گے ۔ کیوی آل راﺅنڈر ڈینئل ویٹوری جو پہلے ایڈیشنز میں بنگلور ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں ان کا رائل چیلنجرز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔

رونی اوسیلوان پانچویں مرتبہ ماسٹرز اسنوکر کا ٹائٹل لے اڑے
(January 21, 2014)
لندن: انگلش کیوئسٹ رونی اوسیلوان نے چیمپئنز آف ماسٹرز ٹورنامنٹ کا پانچواں ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔رونی نے فائنل میں ہم وطن کھلاڑی مارک سیلبی کو یک طرفہ طور پر دس چار فریمز سے شکست دے کر ٹرافی وصول کی ۔ رونی نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کہ انہیں اپنی کامیابی کا یقین نہیں آرہا اور سے معجزہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔

سابق فاسٹ بولر کارٹنی والش دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے
(January 21, 2014)
سینٹ جارج: سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کارٹنی والش نے آئندہ ماہ سیلبرٹی کرکٹ میچ میں شرکت کی تصدیق کردی ۔ یہ یادگار میچ 9فروری کو پروگریس پارک سینٹ اینڈریو میں گرینیڈا کے 40ویں یوم آزادی کی مناسبت سے شیڈول کیا گیا ہے ۔

آسٹریلین اوپن :ڈیوڈ فیریر اور لی ناکی چوتھے راونڈ میںرسائی ہوگئی
(January 18, 2014)
میلبورن: اسپین کے ڈیوڈ فیریر اور چین کی لی نا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راونڈ میں پہنچ گئیں۔ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے تیسرے راونڈ میں اسپینش سٹار ڈیوڈ فیریر نے فرانس کے جیریمی چیرڈی کو دو گھنٹے بارہ منٹ کے مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ڈیوڈ فیریر کی فتح کا اسکور چھ دو اور سات چھ رہا۔ خواتین سنگلز کے تیسرے راونڈ میں چین کی لی نا نے جمہوریہ چیک کی لوسی سیفاروواکو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔ لی نا کو ایک چھ، سات چھ اور چھ تین سے فتح ملی۔

آسٹریلین اوپن :روجر فیڈرر اور شراپووا کی پری کوارٹر فائنل میںرسائی
(January 18, 2014)
میلبورن: سابق عالمی چیمپئن روجر فیڈرر اور روس کی ماریہ شراپوا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم میں مینز سنگلز کے تیسرے راونڈ میں سوئس سٹار روجر فیڈرر اور روس کے طےموراز کے مد مقابل ہوئے۔ سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن فیڈرر کو کمزور حریف کے خلاف ایک گھنٹے اور اکتالیس منٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل ہوئی۔ سوئس سٹار روجر فیڈرر کی فتح کا اسکور چھ دو، چھ دو اور چھ تین رہا۔ ویمنز سنگلز میں سابق عالمی نمبر ایک ماریہ شراپوا نے تیسرے راونڈ میں فرانس کی الیزے کورنیٹ کو چھ ایک اور سات چھ سے شکست دی۔
