کراچی(پی پی آئی) پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 2 سے 8 اکتوبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے اورمستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران کم کارکردگی والی یو سیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں نیزپولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو بھی آمادہ کریں تاکہ تمام بچے پولیوجیسے دائمی معذوری والے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں –
کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ جاری
فیفا ورلڈ کپ : امریکی ٹیم پریکٹس کیلئے برازیل پہنچ گئی
بنگلہ دیش میں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کیویز کو گرین سگنل کا انتظار
سوچی اولمپکس کی مشعل اریو پینسک سے والگا گراڈ شہر پہنچادی گئی
ہاکی رینکنگ : قومی ٹیم کا تنزلی کے ساتھ دسواں نمبر ، آسٹریلیا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ
عبدالرحمان کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری کیلئے 5وکٹیں درکار
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نوازشریف ہی ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے: ن لیگ
فیصل آباد(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما اور سابق وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف کا پاکستان پہنچنے پر تاریخی استقبال ہوگا صوبائی ڈویژنل، ضلعی، سٹی سمیت تمام عہدیدار ان اپنی تیاریاں جاری رکھیں بہت جلد مشاورتی اجلاس کرکے استقبال کے لئے جانے والے قافلے کے حو الے سے حتمی فیصلے کئے جائیں گیپی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف پاکستان کی حقیقی معنوں میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرکے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
پرویز الٰہی کو گھر نہ پہنچانے کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو گھر نہ پہنچانے کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد2اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے،عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو فرد جرم کیلئے طلب کر رکھا ہے، پی پی آئی کے مطابق عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔
ان خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا: امریکہ
واشنگٹن(پی پی آئی) امریکا نے بھی نے پاکستان میں عید المیلاد النبیﷺ کے روز بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مذمتی بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتا ہے جن میں نمازیوں سمیت دیگر افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستانی بلا خوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں، ہم ان خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ جاری
(January 21, 2014)
کراچی: کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ جلال الدین کی نگرانی میں جاری فاسٹ بولنگ کیمپ میں شہر بھر سے15نوجوان کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔ کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی عمر13 سے 21سال کے درمیان ہے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو لائن اور لینتھ کے علاوہ ان سوئنگ اورآﺅٹ سوئنگ کے گر بھی سکھائے جارہے ہیں۔ہیڈ کوچ جلال الدین کا کہنا ہے کہ کیمپ میں صرف بولنگ ٹیکنیک ہی نہیں بولرز کو پچ ریڈنگ بھی بتائی جارہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں نے کہاکہ ا س کیمپ سے انکی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔خصوصی طور پر کیمپ میں شامل کی جانے والی خاتون کھلاڑی نے کہا کہ کوچز نے فٹنس کے حوالے سے بھی ٹپس دی ہیں۔ شرکا کا کہنا ہے کہ صرف بولنگ نہیں بلکہ کرکٹ کے دیگر شعبوں کو نکھارنے کے لئے اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد ہونا چاہیئے ۔

فیفا ورلڈ کپ : امریکی ٹیم پریکٹس کیلئے برازیل پہنچ گئی
(January 21, 2014)
ساﺅپالو: امریکی فٹ بال ٹیم برازیل میں شیڈول ورلڈ کپ 2014کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ۔امریکن ٹیم کے26ارکان ساﺅپولو فٹبال کلب کے گراﺅنڈ میں پریکٹس کررہے ہیں۔ امریکی ٹیم رواں سال جون جولائی میں ہونیوالے عالمی کپ سے قبل برازیل کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کیلئے دوہفتے کیٹریننگ ٹورپرموجود ہے۔ ٹیم ممبر ایڈی جونسن کا کہنا ہے ان کی ٹیم کوفراہم کی گئی سہولیات شاندارہیں۔ ٹریننگ پچزسے لیکرجاکوزی اورلنچ تمام انتظامات بہت اچھے ہیں۔ امریکی ٹیم نے گزشتہ ہفتے ساﺅپالوکلب کیخلاف پریکٹس میچ بھی کھیلا جس میں اسے دوایک سے شکست ہوئی۔ امریکی ٹیم آئندہ ہفتے وطن روانہ ہوجائیگی جہاں وہ یکم فروری کوجنوبی کوریا کیخلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔

بنگلہ دیش میں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کیویز کو گرین سگنل کا انتظار
(January 21, 2014)
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل اپنے سیکیورٹی ماہرین کے گرین سگنل کے منتظر ہیں ۔ نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش روانگی سے قبل کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے مکمل یقین دہانی چاہتے ہیں ۔یاد رہے گزشتہ سال دورئہ بنگلہ دیش کے دوران کیوی ٹیم کو چٹاگانگ کے ہوٹل میں موجودگی کے دوران بعض مسائل سے دوچار ہونا پڑ اتھا ۔

سوچی اولمپکس کی مشعل اریو پینسک سے والگا گراڈ شہر پہنچادی گئی
(January 21, 2014)
ماسکو: سوچی اولمپکس کی مشعل ریل گاڑیوں کے ذریعے اریو پینسک سے والگا گراڈ شہر پہنچادی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق متعلقہ ریلوے اسٹیشنز پر مشعل کو استعمال کرنے والے افراد میں پول والٹ کی اولمپک چیمپئن یلینا اس بائیوا نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

ہاکی رینکنگ : قومی ٹیم کا تنزلی کے ساتھ دسواں نمبر ، آسٹریلیا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ
(January 21, 2014)
نئی دہلی: بھارت میں ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ کے بعد پاکستان ٹیم دو درجے کی تنزلی کا شکار ہوگئی جبکہ بھارت تین درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ۔آسٹریلیا نے جرمنی سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی نئی عالمی درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا پہلے ،جرمنی دوسرے ،ہالینڈ تیسرے ،انگلینڈ چوتھے ،بیلجیم پانچویں ،جنوبی کوریا چھٹے ،بھارت ساتویں ،نیوزی لینڈ آٹھویں ،اسپین نویں اور پاکستان دسویں نمبر پر چلا گیا ۔

عبدالرحمان کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری کیلئے 5وکٹیں درکار
(January 21, 2014)
کراچی: پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمان کو ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لئے مزید 5وکٹیں درکار ہیں ۔33سالہ عبدالرحمان اب تک 20ٹیسٹ میچوں میں 27اعشاریہ 55کی اوسط سے 95وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ عبدالرحمان کی اننگز میں بہترین بولنگ ریکارڈ 25رنز کے عوض 6وکٹیں جبکہ پورے میچ میں 92رنز کے عوض 8وکٹیں ہیں ۔