کراچی (پی پی آئی)میٹروپولیٹن شہر کراچی فضائی آلودگی کے اعتبار سے مسلسل 2 روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ ’آئی کیو ایئر ڈاٹ کام‘ کے مطابق کراچی کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر نئی دہلی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں پی ایم 2.5 (پارٹیکیولیٹ میٹر) کا ارتکاز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سالانہ ایئر کوالٹی گائیڈ لائن ویلیو سے 20.3 گنا زیادہ ہے، گزشتہ شب کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 175 ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ 151 سے 200 کی رینج میں ایئر کوالٹی انڈیکس ریڈنگ کو غیر صحت بخش سمجھا جاتا ہے، جبکہ 201 اور 300 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس ریڈنگ صحت کے لیے اور بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔کراچی کی ہوا کا معیار مسلسل دوسرے روز بھی غیر صحت مند رہا جو کہ ایئر کوالٹی انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے، کراچی کا عالمی سطح پر سب سے زیادہ آلودہ شہر ہونا انتہائی تشویشناک سمجھا جارہا ہے۔’آئی کیو ایئر‘ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق چند برسوں کے دوران کراچی میں آلودگی کی سطح میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ درحقیقت اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے
بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ذیشان کو 5لاکھ کا انعامی چیک مل گیا
ٹونی ہل نے آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا
دنیائے کرکٹ میں ’سیون اسٹار لیگ‘ کے نام سے نئے میلے کا آغاز
کارلوس سینز نے ارجنٹائن ڈاکارریلی میں مجموعی برتری حاصل کرلی
فیفا ورلڈ کپ 2022کاسردیوں میں انعقاد ،انٹرنیشنل پلیئرز یونین کا خیر مقدم
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حج آپریشن کو بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی)وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے حج آپریشن کو بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عازمین حج کی سہولت و آگاہی کیلئے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل تیار ہوگا۔ مناسک حج سے متعلق سہولتوں اور شکایات کے انداراج کو ڈیجیٹلائزڈ کی کئے جانے سے عازمین حج اپنا فیڈ بیک ڈیجیٹل طور پر دے سکیں گے۔ ڈیجیٹلائزیشن سے حج آپریشن کی خامیوں اور شکایات کو ختم کیا جاسکے گا۔
شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی،شہریار آفریدی عدالت میں پیش نہ ہو سکے،عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کر رکھا ہے۔ شاندانہ گلزار اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں،مجسٹریٹ کے اختیارات سے متعلق عدالتی معاون وقار رانا نے اپنے دلائل مکمل کئے دوسرے عدالتی معاون صلاح الدین ایڈوکیٹ کل اپنے دلائل دینگے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
پاکستان سمیت دْنیا بھر میں سیر و سیاحت کا عالمی دن منایا گا
کراچی (پی پی آئی)سیر و سیاحت کا عالمی دن ایک طرف پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمزپر صارفین اپنے آس پاس کے خوبصورت مناظر اپلوڈ کر کے ناظرین کی توجہ لینے میں مصروف رہے،پی پی آئی کے مطابق اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں شعبہ سیاحت کو فروغ دینا تھا۔ 3 سال قبل فوربز نامی عالمی جریدے نے پاکستان کو اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک قرار دیاتھا،جس کے بعد حکومتِ پاکستان بھی شعسیر وسیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا کے بہترین اور دلفریب نظاروں سے مالا مال ملک بنایا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے تحت سیر و سیاحت کا عالمی دن 1970سے منایا جارہا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے
لاہور: سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ کی حادثے میں بائیں ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹ گئیں ۔ سابق کرکٹر اپنے بچوں کو اسکول سے لے کر گھر آرہے تھے کہ راستے میں ایک گاڑی نے انہیں ٹکر ماردی ،جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔ڈاکٹروں نے طاہر شاہ کو چھ ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ذیشان کو 5لاکھ کا انعامی چیک مل گیا
لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر میڈیا طارق اعوان نے کہا ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو حکومت پاکستان کی طرف سے شاندار کارکردگی پر پانچ لاکھ روپے کا چیک مل گیا ۔23مارچ کو ذیشان عباسی کو انہیں ایوارڈ ملے گا ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے ذیشان عباسی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی وہ اپنی پرفارمنس کا سلسلہ برقراررکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے ۔

ٹونی ہل نے آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا
دبئی: نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور امپائر ٹونی ہل نے آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا۔ٹونی ہل ایلیٹ پینل سے مسستعفیٰ ہونے کے بعد جلد نیوزی لینڈ کرکٹ امپائر کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ امپائر ٹونی ہل نے 11 سال آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں خدمات انجام دیں۔ انھیں 2009ءمیں ایلیٹ پینل میں ترقی دے دی گئی۔ ٹونی ہل نے 1998ءمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنے 15 سالہ کیرئیر کے دوران 40ٹیسٹ، 96 ون ڈے اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ انھوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کی۔ اپنے کیریئر کے آخری دنوں میں ٹونی ہل نے سڈنی میں ہونے والے ایشز ٹیسٹ میں تھرڈ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔

دنیائے کرکٹ میں ’سیون اسٹار لیگ‘ کے نام سے نئے میلے کا آغاز
ممبئی: دنیائے کرکٹ میں ایک اور ‘سیون اسٹار’ ایونٹ کا اضافہ ہونے والا ہے، 7 ممالک کے 7 کھلاڑیوں پر مشتمل سیون پی ایل مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ٹیموں کو متحدہ عرب امارات کی 7 ریاستوں کے ناموں پر تشکیل دیا جائے گا، ایک بھارتی سیاستدان کی ایونٹ کو سپورٹ حاصل ہے، انہی کے نئے اسپورٹس چینل پر ٹورنامنٹ نشر ہوگا۔رواں ہفتے لانچ ہونیوالے اس ایونٹ کے برانڈ ایمبیسڈر مہندرا سنگھ دھونی ہوں گے، پاکستانی پلیئرز بھی کسی ایک ریاست کے جھنڈے تلے کھیلیں گے۔اطلاعات کے مطابق مصروف ترین عالمی کرکٹ شیڈول میں ایک نئے ایونٹ کا اضافہ ہونیوالا ہے، جس کے ساتھ بھارت کے ایک بڑے سیاستدان کا تعلق بتایا جارہا ہے۔ ان کا بی سی سی آئی پر بھی کافی اثر رسوخ ہے، انہی سیاستدان کا چینل 24/7 اسپورٹس جلد ہی لانچ ہونیوالا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی پر نیا ٹورنامنٹ بھی نشر ہوگا، یہ یو اے ای کے کارپوریٹ اداروں کے تعاون سے منعقد ہوگا، اس کی لانچنگ رواں ہفتے ہونی ہے، برانڈ ایمبیسڈر دھونی سریش رائنا کے ہمراہ دبئی جائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں خلیج کے بڑے ادارے کے ساتھ رہتی اسپورٹس بھی شریک ہے، یہ دراصل دھونی کے دوست کی فرم اور اس میں بھارتی کپتان کا بھی حصہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہوسکتا ہے، اس میں ان پلیئرز کو شامل کیا جائے گا جو آئی پی ایل نیلامی میں فروخت نہیں ہوپائیں گے، اس ایونٹ میں سات ممالک پاکستان، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور یو اے ای شامل ہوں گے، ٹیمیں عرب امارات کی سات ریاستوں کے ناموں سے کھیلیں گی، ایک تجویز یہ بھی ہے کہ سال کے اختتام پر چیمپئنز لیگ کی طرح سیون پی ایل چیمپئنز ٹرافی بھی منعقد کی جائے مگر ابھی اس منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

کارلوس سینز نے ارجنٹائن ڈاکارریلی میں مجموعی برتری حاصل کرلی
سان یوآن: دو مرتبہ کے ورلڈ ریلی چیمپئن کارلوس سینز نے ڈاکارریلی میں مجموعی برتری حاصل کرلی۔ موٹربائیک کٹیگری میں یوآن بریڈو کی مجموعی برتری برقرارہے۔ ڈاکارریلی کے چوتھے مرحلے میں ڈرائیور زنے سان یوآن سے چیلی کے ٹوتک 657 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ 2010 کے ڈاکار ریلی فاتح اسپین کے کارلوس سینزنے شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی کی بدولت سینزنانی روما کی جگہ مجموعی برتری میں سرفہرست ہوگئے۔ دفاعی چیمپئن اسٹیفن پیٹرہینسل چھ منٹ کے فرق سے دوسرے اور قطرکے ناصرالعطیہ تیسرے نمبر پر رہے۔ بائیک کٹیگری میں رائیڈرز کو352کلومیٹرکا فاصلہ طے کرنا تھا۔ اسپین کے پیڈریروگارسیا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چلی کے فرانسسکو لوپیز دوسرے اور سیریل ڈیسپریس تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس لیڈر یوآن بریڈو نے چھٹی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے مجموعی برتری برقرار رکھی۔

فیفا ورلڈ کپ 2022کاسردیوں میں انعقاد ،انٹرنیشنل پلیئرز یونین کا خیر مقدم
لندن: انٹرنیشنل پلیئرزیونین کے صدر نے قطر میں 2022 فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد سردی کے موسم میں کرانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے سیکریٹری جنرل جیروم والکے نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ2022کا ورلڈ کپ جون جولائی میں نہیں کرایا جائے گا بلکہ تجویز ہے کہ ایونٹ کو پندرہ نومبر سے پندرہ جنوری کے درمیان کرایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو گرم موسم سے بچایا جاسکے۔ انٹرنیشنل پلیئرزیونین نے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ پلیئرزیونین کے صدر فلپ پیاٹ کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ بہت بڑی خبرہے کیونکہ پلیئرزیونین کا موقف تھا کہ کھلاڑی سخت گرمی میں ایونٹ نہیں کھیل سکتے اس لئے اسے ٹھنڈے موسم میں کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلیئرز یونین کا اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں کہ ورلڈ کپ کیلئے قطر کو میزبان منتخب کرنا غلط ہے یا صحیح۔ پیاٹ کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں قطر کا درجہ حرارت 35سے 45سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے جوکھلاڑیوں کیلئے کافی گرم ہے۔
