کراچی (پی پی آئی)محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان کے احکامات پرڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سکھر نے مسماۃ ست بھرائی کو16برس بعد پنشن واجبات کی ادائیگی کردی۔بیوہ مسماۃ ست بھرائی نے اپنے حق میں فیصلے اور رقم کی ادائیگی پر محتسب سندھ کا شکریہ ادا کیاہے۔پی پی آئی کے مطابق مسماۃ ست بھرائی کے شوہر دسمبر 2004ء میں ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے تھے اور دوسری بیوہ کے آٹھ سال قبل انتقال کے باوجود ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سکھر نے انھیں مکمل پینشن دینے سے انکار کر دیا تھامحتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سکھر سے جواب طلبی کی تو انھوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکھر کی منظوری ضروری ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سکھر نے بتایا کہ بیوہ سے مطلوبہ دستاویزات کے حصول کے بعدپتہ چلا کہ متوفی سرکاری ملازم محمد اقبال کی دو بیویاں تھیں جب کہ ان کے دفتر کو صرف ایک بیوہ کے کاغذات موصول ہوئے تھے حالانکہ دونوں بیوہ اور ان کے بچے اس کے حقدار تھے مزید یہ کہ 16 سال پرانا کیس ہونے کی وجہ سے پینشن کیسز ڈسپوزل کمیٹی، فنانس ڈیپارٹمنٹ سندھ کی اجازت درکار ہے۔ مذکورہ کمیٹی نیڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو کارروائی کا اختیاردے دیا۔ اس پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سکھر نے دوسری بیوہ کے طور پر مسماۃ ست بھرائی کوفیملی پینشن کے بقایا جات کی مَد میں مبلغ ساٹھ لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی۔بیوہ نے اپنے حق میں فیصلے اور رقم کی ادائیگی پر محتسب سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز کا اپنا 27سالہ ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان کی ماریہ طور لبرٹی اوپن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں
پی ایس بی ملازمین نے انتظامیہ کےخلاف شکایت نامے لکھ دیے
بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر یں گی
دبئی ٹیسٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے : سابق ٹیسٹ کرکٹرز
قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اشاروں کی زبانوں کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے ٹریننگ سیشن منعقد
کراچی(پی پی آئی)پی ٹی سی ایل گروپ نے سماعت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے لیے متحرک سماجی ادارے، کنیکٹ ہیئر کے اشتراک سے ملک کے شمالی خطے میں قائم اپنے کسٹمر سروس سینٹرز (جوائنٹ شاپس) کے نمائندوں کے لیے سائن لینگویج ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔ سائن لینگویجز یعنی اشاروں کی زبانوں کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے منعقدہ اس تربیتی نشست کا مقصد سماعت سے محروم صارفین کی شمولیت کا فروغ اورپی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کی خدمات تک ان کی رسائی کو بہتر کرنا تھا۔پی پی آئی کے مطابق کنیکٹ ہیئر کی سی ای او عظیمہ دھنجی نے تربیتی نشست کا انعقاد کیا جس میں مختلف سرگرمیاں اور حقیقی زندگی سے کیس اسٹڈیز شامل تھیں، جنہیں پی ٹی سی ایل گروپ کے کسٹمر سروس ملازمین کو سماعت سے محروم صارفین کی منفرد ضروریات سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا تھا۔ تربیت سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل گروپ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، عامر پاشا نے کہا کہ شمولیت سماجی و اقتصادی تبدیلی کا ایک بڑا محرک ہے، اسی لیے یہ پی ٹی سی ایل گروپ کے سی ایس آر پروگرام کی بنیاد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری کسٹمر سروس ٹیموں کو سماعت سے محروم افراد کی منفرد ضروریات سے متعلق آگاہی کی فراہمی سے صارفین کے تجربے میں مزید بہتری آئے گی۔
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندے جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار
اسلام آباد (پی پی آئی(غیرقانونی افغان باشندوں کو پاکستان میں متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار دے دیا گیا، خیبرپختونخواافغان پناہ گزینوں کی غیرقانونی سرگرمیوں سے سب سیزیادہ متاثرہے پی پی آئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کو صوبے میں بڑھتے جرائم کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا افغان پناہ گزینوں کی غیرقانونی سرگرمیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں 3 لاکھ 21 ہزار 677 غیر قانونی افغان باشندے رہائش پذیرہیں اور افغان باشندے اغوا برائے تاوان، منشیات فروشی، غیرقانونی اسلحہ، ٹریفک حادثات، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں جبکہ بہت سے غیر قانونی افغان باشندے خیبرپختونخوا میں مختلف جرائم میں مطلوب ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف جرائم میں مطلوب 3 ہزار 911 غیر قانونی افغان باشندوں کوگرفتارکیاجاچکا ہے، 2014 سے اب تک 287 افغان باشندے غیر قانونی سرگرمیوں پر گرفتار ہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں پر 21 افغان باشندوں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 432 غیر قانونی افغانوں کے مختلف مقدمات زیرسماعت ہیں، ان میں سے44 غیرقانونی افغان باشندوں پر جرم ثابت ہوچکا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 2 ہفتوں کی
کراچی (پی پی آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 2 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق برینٹ آئل کے دسمبر کیلئے سودے 1.72 فیصد کمی کے ساتھ 91.8 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کے لیے سودے 0.85 فیصد کمی کے ساتھ 88.58 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ خام تیل کی یہ قیمتیں 13 ستمبر کے بعد کم ترین سطح پر ہیں اس لئے خیال کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز کا اپنا 27سالہ ریکارڈ توڑ دیا
ہملٹن: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں اپنے سابقہ ریکارڈ کو بہتر بناتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر 363رنز بنالئے ۔یہ ویسٹ انڈین ٹیم کا ون ڈے کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے ۔اس سے قبل ایک روزہ میچ میں 360رنز ویسٹ انڈیز کا بہترین اسکور تھا جو اس نے 1987میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔

پاکستان کی ماریہ طور لبرٹی اوپن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں
کراچی: پاکستان نمبر ایک اور عالمی نمبر 60قومی خاتون اسکواش کھلاڑی ماریہ طور لبرٹی بیل اوپن ویمن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں ۔امریکا کے شہر بروائن میں شیڈول 5ہزار ڈالر مالیت کی انعامی رقم والی چیمپئن شپ میں ماریہ طور کو میں راﺅنڈز میں انٹری دیتے ہوئے نمبر تین سیڈ قرار دیا گیا تھا ،تاہم انہوں نے فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔جس کے بعد انگلینڈ کی کیری ریمسے کو نمبر تین سیڈ بنادیا گیا ہے ۔ایونٹ کا فائنل 13جنوری کو کھیلا جائے گا

پی ایس بی ملازمین نے انتظامیہ کےخلاف شکایت نامے لکھ دیے
کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان تنازع میں شدت آگئی ۔مراعات واپس لینے پر مشتعل پی ایس بی یونین نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اور وفاقی سیکریٹری محمد اعجاز چوہدری کو علیحدہ علیحدہ تحریری شکایات ارسال کردیں ۔یونین عہدیداروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین اور انتظامیہ میں کشیدگی ختم کرنے اور ملازمین کی بقا کے لئے غیر متنازعہ انتظامی افسروں کو تعینات کیاجائے اورادارے کی اصل روح کے مطابق کھیلوں کے فروغ کی جانب توجہ مبذول کی جاسکے۔

بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر یں گی
لاہور: کرکٹ سمیت بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستانی پنجاب کا دورہ کر یں گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل پوری طرح سے بحال نہیں ہوا لیکن صوبائی سطح پر گزشتہ 10 سالوں میں بھارتی پنجاب کا سب سے بڑا دستہ پاکستان آئے گا۔ ان میں کرکٹ، ریسلنگ، ہاکی، رسہ کشی، اور کبڈی کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ بھارتی دستہ 21 فروری کو واہگہ باڈر کے راستے لاہور پہنچے گا۔ مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد بھارتی دستہ 25 فروری کو واپس روانہ ہوگی۔ پاکستان اور بھارتی پنجاب کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز قدافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔ میچ بائیس، تئیس اور چوبیس فروری کو کھیلے جائیں گے۔

دبئی ٹیسٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے : سابق ٹیسٹ کرکٹرز
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے مطابق دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے کوئی ٹیم فیورٹ نہیں،تاہم جیت کیلئے دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ٹیم پاکستان کی اصل طاقت ہے باولنگ اور باولنگ کی جان ہے اسپنرزہیں۔ ابوظہبی کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرکے پاکستان کی جیت کو ناممکن بنا دیا تھا۔ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کے مطابق دبئی کی وکٹ اسپنرز کے لئے سازگار ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کے مطابق پہلے ٹیسٹ کی طرح دبئی ٹیسٹ میں بھی بلے بازوں نے کام دکھایا تو اسپنرز بھی مایوس نہیں کریں گے۔ کرکٹرز نے پاکستانی کمزور مڈل آرڈر بیٹنگ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ
کراچی: قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ ہوگئی۔ کپتان ثنائ میرکہتی ہیں کہ جنوبی افریقہ اورآئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف اچھا کارکردگی دکھائیں گے۔ 14رکنی قومی ویمن ٹیم پانچ آفیشلزکے ہمراہ کراچی سے دوحہ روانہ ہوئی۔ قومی ٹیم دوحہ میں دس سے پچیس جنوری تک جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ ٹریننگ کیمپ ٹورنامنٹ کیلئے معاون ثابت ہوگا، کپتان ثنائ میر نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں تینوں شعبوں میں سخت محنت کی ہے۔ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے۔ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین ملکی ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگا۔

