کوئٹہ (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہفتہ 30 ستمبر کو شام پانچ بجے جمالی ہاوس چمن ہاوسنگ اسکیم ائیر پورٹ روڈ پر طلب کرلیا گیا ہے، پی پی آئی کے مطابق اجلاس کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر میرچنگیز جمالی کریں گے۔
ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت جاری رکھوں گا : شرجیل خان
تسمانیہ کے بلے باز ایلکس ڈولان آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں شامل
متوازی پی او اے کے زیر اہتمام پنجاب گیمز غیر قانونی ہیں :عار ف حسن
پاکستان اپریل میں چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
انڈر 19ایشیا کپ : روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہونگے
فارمولا ون کے عالمی چیمپئن مائیکل شوماکر اسکیئنگ کے دوران شدید زخمی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پٹرول، ڈیزل کے بعد سریا بھی مزید مہنگا، تعمیراتی سامان کی قیمت بلند ترین سطح پر
کراچی (پی پی آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سریے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے,اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گئی۔پی پی آئی کے مطابق ملک بھر میں دیگر تعمیراتی سامان بھی مہنگا ہوا ہے اور اب گھروں کی تعمیر آسان نہیں رہی، 7000 روپے اضافے کے بعد سریے کی نئی قیمت 295 روپے فی کلو جبکہ فی ٹن 2 لاکھ 95 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ کاریگروں کی اجرت،بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔۔
غیر شرعی نکاح کیس میں عمران کی پیشی سے استثنیٰ کیلئے اٹک جیل حکام کی استدعا
اسلام آباد (پی پی آئی)غیر شرعی نکاح کیس میں اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پیش نہ کرنے کی استدعا کر دی۔پی پی آئی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج کو غیر شرعی نکاح کیس میں طلبی کا معاملے پر خط لکھا ہے جس میں عدالت پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم پاکستان ہیں اور سائفر کیس میں اٹک جیل میں قید ہیں۔خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین سائفر کیس کا ٹرائل اٹک جیل کے اندر ہی کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اسلام آباد لانے میں سکیورٹی کا مسئلہ درپیش آسکتا ہے، ان کو درپیش سکیورٹی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔
سائفر کیس میں عمران کی درخواست ضمانت، ان کیمرہ پروسیڈنگ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرہ پروسیڈنگ کی پراسیکیوٹر شاہ خاور کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،پٹیشنر کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے،سائفر کیس میں پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ صرف دو وکلا روسٹرم پر رکیں، یہ جیل سہولت والا کیس نہیں، شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو رہا ہے،چاہتا ہوں پٹیشنر کے وکیل دلائل دے دیں تو عدالت کے سامنے کچھ معروضات رکھوں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ اس بات سے انکار نہیں کہ ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہو رہا ہے،اس کیس کے جیل ٹرائل کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں،اگر عدالت سمجھے تو عدالت سے غیرضروری افراد کو باہر نکالا جا سکتا ہے،شاہ خاور نے استدعا کی کہ یہ دلائل کرلیں، جب میں دلائل دوں تو ان کیمرا پروسیڈنگ کرلیں،سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی بھی عدالت میں پیش ہوئے،شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہاکہ پوری قوم کی نظریں اس ضمانت کی درخواست پر لگی ہوئی ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیس کا ریکارڈ دیکھ لوں پھر طے کریں گے کہ اس کو کس طرح لیکر چلنا ہے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا پروسیڈنگ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تلاش کریں
خبریں

ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت جاری رکھوں گا : شرجیل خان
(December 31, 2013)
حیدر آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور وہ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین پرفارمنس کے لئے سینئر کھلاڑیوں مصباح الحق ،محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کی جانب سے فقیدالمثال استقبال کو وہ کھبی فراموش نہیں کرسکتے ۔

تسمانیہ کے بلے باز ایلکس ڈولان آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں شامل
(December 31, 2013)
سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں بیٹسمین ایلکس ڈولان کو ٹیم میں شامل کرلیا ۔ آسٹریلوی بورڈ کے ایک اعلامئے کے مطابق تسمانیہ سے تعلق رکھنے والے 28سالہ بلے باز کو آسٹریلیا کی موجودہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان فٹ آل راﺅنڈر شین واٹسن کی جگہ پر انہیں آخری ٹیسٹ کھیلنے کا موقع دیا جائے گا ۔ڈولان اب تک 53فرسٹ کلاس میچوں میں 6سنچریاںاور18نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں ۔

متوازی پی او اے کے زیر اہتمام پنجاب گیمز غیر قانونی ہیں :عار ف حسن
(December 31, 2013)
لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ متوازی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پنجاب گیمز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،تاہم میں پرامید ہوں کہ پی او اے کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال جلد ٹھیک ہوجائے گی ۔ 60ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر عارف حسن کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گیمز کے انعقاد سے فائدہ ہونے کے بجائے الٹا نقصان ہورہا ہے ۔ایسے اقدامات سے بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے تحفظات پیدا ہوجاتے ہیں جوکہ کھیلوں کے لئے بہت نقصان دہ ہیں ۔

پاکستان اپریل میں چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
(December 31, 2013)
لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے اپریل کے آخری ہفتے میں چار ملکی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کردیا ۔ایونٹ میں شرکت کے لئے افغانستان ،فلپائن اور فلسطین کی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں ۔ایونٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے گی ۔ٹورنامنٹ کے تمام میچ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ہوں گے ۔

انڈر 19ایشیا کپ : روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہونگے
(December 30, 2013)
دبئی: انڈر19 ایشیا کپ میں آج (منگل )روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔متحدہ عرب امارات میں جاری انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیموں کا ایشیا کپ جاری ہے،گروپ اے کی ٹیمیں پاکستان اور بھارت کی انڈر نائنٹین ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی۔ گروپ مرحلے میں ابھی تک کے پوائنٹ ٹیبل پر بھارت سرفہرست ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان کا دوسرا نمبر ہے ، جونیئر ٹیموں کے ایشیا کپ کا ٹائٹل مقابلہ چار جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

فارمولا ون کے عالمی چیمپئن مائیکل شوماکر اسکیئنگ کے دوران شدید زخمی
(December 30, 2013)
پیرس: فارمولا ون کے سابق عالمی چیمپئن جرمن ڈرائیور مائیکل شوماکر اسکیئنگ کرتے ہوئے زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔ اسکیئنگ کرتے سات بار کے سابق عالمی چیمپئن ایف ون ڈرائیور مائیکل شوماکر زخمی ہو گئے۔ دنیا بھر کے تیز ترین ٹریکس پر فارمولا ون کاروں میں اپنی صلاحتیں اور مہارتیں دکھانے والے کھلاڑی اسکیئنگ میں اناڑی ثابت ہوئے زخمی مائیکل شوماکر کو ابتدائی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں