مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی) آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے میونسپل کمیٹی پلندری ضلع سدھنوتی میں چیئرمین بلدیہ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد خالی نشست پر ضمنی الیکشن کی پولنگ 2نومبر کو ہو گی۔ترجمان آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 سے 25اکتوبر تک داخل کروائے جا سکیں گے،پی پی آئی کے مطابق جانچ پڑتال 25اکتوبر کو ہوگی، اہل امیدوار وں کی فہرست 25اکتوبر کو آویزاں ہو گی، مستردگی کیخلاف اپیل 25اور 26اکتو تک کی جا سکے گی، اپیلوں کی سماعت اور فیصلے 27اکتوبر کو ہونگے، الیکشن سے دستبرداری کی آخری تاریخ 28اکتوبر ہے، امیدوار وں کی حتمی فہرست 28اکتوبر کو آوایزاں اور پولنگ 2نومبر کو ہو گی۔
چھٹی جونیئر رینکنگ چیمپئن شپ : حمزہ طارق کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹ کی نمائندگی میری خواہش ہے : اعصام الحق
جمی نیشم ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے تیسرے کیوی کرکٹر بن گئے
نئی ٹیسٹ رینکنگ : نیوزی لینڈ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گیا
نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی
پی سی بی کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بورڈزکو سیریز کھیلنے کیلئے خط
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
دادو میں تہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ورثاء کا کراچی پریس کلب پر ورثا کا مظاہرہ
کراچی (پی پی آئی) دادو میں قتل کئے گئے تین افراد غلام سرور چانڈیو و دیگر کے ورثاء نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان تینوں افراد کو سابق وزیر نادر مگسی کے ایماء پر قتل کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مقتولین کے ورثاء نیاز حسین و دیگر نے کہا کہ بااثر افراد کے دباؤ پر مقامی پولیس بھی اصل قاتلوں کو گرفتار کرنے سے ہچکچا رہی ہے اور ورثاء حصول انصاف میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور قاتلوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر خوفزدہ ہیں ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ کیس کی پیروی نہ کی جائے۔نیاز حسین نے بتایا کہ پانچ سالوں کے ہمارے گھر کے تین افراد کو قتل کیا جاچکاہے 2017 میں ہمارے دو افراد جبکہ 25 ستمبر 2023 کو ہمارے 50 سالہ بزرگ غلام سرور چانڈیوولد غلام محمد چانڈیو کو قتل کردیا گیا پولیس با اثر شخصیات کے کہنے پرملزمان کو گرفتار نہیں کررہی۔ انہوں نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی دادو، سے اپیل کی کہ ہماری مدعیت میں FIR درج کی جائے اور کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکے ملزمان کو سزائیں دی جائیں اور ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔ ا نیاز حسین اور ان کے ساتھ موجود خواتین ریشماں، صائمہ نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانبداری کے باعث ہمارے اہل خانہ کے جان و مال محفوظ نہیں ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں ہماری چیف جسٹس آف پاکستان، نگراں وزیر اعظم، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی دادو، ایس ایس پی دادو سے اپیل ہے کہ ہماری جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے ہماری مدعیت میں FIR درج کرتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
اندرون سندھ سرکاری و نجی املاک پر بااثر افراد غیرقانونی طورپرقابض
سانگھڑ(پی پی آئی)اندرون سندھ سرکاری و نجی املاک پر بااثر افراد کے غیرقانونی قبضوں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے،اصل مالکان پربے بنیاد مقدمات قائم کر کے انھیں پریشان کیا جاریا ہے نیزعدالتوں میں ہزاروں کیسز التوا کا شکارہیں اداروں میں موجود بد عنوان افراد رشوت کے عوض ہر جائز ناجائز کام قواعد و ضوابط کے بغیر انجام دے رہے ہیں جس کے باعث اصل مالکان کیس جیت جانے کے باوجود اپنی جائیداد سے محروم ہیں پی پی آئی کے مطابق پیچیدہ عدالتی نظام کے باعث جائیدادوں کی ملکیت کے ہزاروں کے سیکڑوں کیسز التوا کا شکار ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں ذرائع روزگار گھٹ گئے، بے روزگاری میں 12 فیصد اضافہ
جموں (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ریاست میں مقبوضہ کشمیر میں ذرائع روزگار گھٹ گئے ہیں کیونکہ ریاست میں آبادی کا توازن بگاڑنے کیلئے غیر مقامی افراد کو لایا جارہاہے جو روزگار،کاروبار میں چھا رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ریاستی سپورٹ کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بے روزگارنوجوانوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریبا 10 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان اس وقت بے روزگار ہیں جو ذہنی دباؤکے باعث منشیات کے عادی یا خودکشی کر رہے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

چھٹی جونیئر رینکنگ چیمپئن شپ : حمزہ طارق کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
(February 19, 2014)
کراچی: ٹاپ سیڈ حمزہ طارق نے محمد فہد کو دو کے مقابلے میں چار فریم سے ہراکرچھٹی قومی جونیئررینکنگ چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ کراچی میں کھیلے جانے والے پری کوارٹرفائنل میں سینئر کے قومی چیمپئن حمزہ طارق نے سندھ کے محمد فہد کو مات دی۔ پنجاب کے حمزہ کی جیت کا اسکور11-73،60-71، 24-81، 22-55، 129-73 رہا۔ خیبر پختون خوا ہ کے محمد رفیق نے بلوچستان کے محمد ابراہیم کو چار ایک سے آوٹ کلاس کیا۔ عامر طارق، ماجد علی، عبدالرھیم، حارث ندیم، نعمان اقبال اور محدم فہیم نے ابھی اپنے میچز جیت کرکوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹ کی نمائندگی میری خواہش ہے : اعصام الحق
(February 19, 2014)
لاہور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق ویتنام میں ڈیوس کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ لاہور ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ تما م کھیلوں کو پاکستان میں بحال ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ڈیوس کپ کا دوسرا راﺅنڈ ہوگا جس میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا ۔ اعصام الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو تمام کھیلوں کی بحالی کے لئے مثبت اقدامات کرنے چاہیئیں اور ٹینس کے انٹرنیشنل ایونٹ بھی ملک کے اندر ہونے چاہیئیں ۔

جمی نیشم ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے تیسرے کیوی کرکٹر بن گئے
(February 19, 2014)
ویلنگٹن: جمی نیشم ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے بلے باز بن گئے ۔ نیشم نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سرانجام دیا ۔ 23سالہ بلے باز جمی نیشم نے 137رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 20چوکے شامل ہیں ۔ اس سے قبل کیوی کرکٹرز بروس ٹیلر اور اسکارٹ اسٹائرس یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ : نیوزی لینڈ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گیا
(February 18, 2014)
دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کو سیریز میں ایک صفر سے شکست دینے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو صلہ مل گیا۔ کیوی ٹیم پانچ پوائنٹس کی برتری سے ایک درجہ ترقی کر کے ساتویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ بھارت ریٹنگ پوائنٹس میں کمی کے باوجود دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ بر قرار ہے۔ آسٹریلیا کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی درکار ہے۔ درجہ بندی میں پاکستان کی 100 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی
(February 18, 2014)
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا۔ میزبان کیویز نے دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ پانچویں روز ہوا۔ کیویز نے دوسری اننگز میں آٹھ وکٹ پر 680 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 435 رنز کا ہدف دیا۔ برینڈن میکولم نے یاد گار ٹرپل سنچری بنا کر کیپٹن اننگز کھیلی۔ وہ 302 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ واٹلنگ نے 124 اور جمی نیشام نے 137 رنز کا شاندار حصہ ڈالا۔ بھارتی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں پر 166 رنز اسکور کیے تھے۔ منیجمنٹ کے مطابق میچ کو ڈرا کر دیا گیا۔ میکولم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پی سی بی کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بورڈزکو سیریز کھیلنے کیلئے خط
(February 18, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو سیریز کھیلنے کے لیے خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں کرکٹ بورڈز سے عالمی کرکٹ کپ 2015 سے پہلے ون ڈے سیریز کھیلنے کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے پاکستان دونوں ٹیموں سے سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔ ورلڈ کپ آئندہ سال نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔