کراچی (پی پی آئی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ ٹین پن باولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سندھ ٹین پن باولنگ کے صدر علیم آغا نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز اور مکس ٹیم شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کروا سکتے ہیں۔
لاہور: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 985سے تجا وز کر گئی
ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی پاکستان کیخلاف بقیہ میچوں میںشمولیت
ایشین ہاکی چیمپئنز : پاکستان نے اومان کو آٹھ صفر کی عبرتناک شکست دیدی
روہت شرما نے ون ڈے تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا
حیدر آباد : یونین آف جرنلسٹ کا اجلاس ،پی ایف یو جے کے نو منتخب اراکین کو مبارک باد
چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے جنرل منیجر ایشیاکی وزیر اعلیٰ سندھ کو تعمیرات کی پیش کش
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
(July 22, 2026)
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
(July 18, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مخالفین کو کہتا ہوں ہمیں حلوہ نہ سمجھنا کھانے سے پہلے سوچ ضرور لینا: فاروق ستار
کراچی (پی پی آئی)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ وقت، حالات، غلطیوں اور سازشوں نے ہمیں کمزور اور تقسیم کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق رہنما ایم کیوایم فاروق ستار نے کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری بجلی، پانی کو ترس رہے ہیں،۔فاروق ستار نے کہا وقت، حالات،غلطیوں، سازشوں نے ہمیں کمزور اور تقسیم کیا، مخالفین کو کہتا ہوں ہمیں حلوہ نہ سمجھنا کھانے سے پہلے سوچ ضرور لینا۔
آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سرسبز علاقے بنجر،قدرتی حسن بھی ماند
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد جموں و کشمیر شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، آبادی کے پھیلاؤ اور جنگلات کے کٹاؤ کی وجہ سے سرسبز علاقے حیرت انگیز طور پر کم ہو رہے ہیں۔دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہونے کی وجہ سے بارش میں کمی اور گرمی میں اضافہ ہورہا ہے، پی پی آئی کے مطابقماحولیاتی تبدیلی کے باعثسرسبز علاقے بنجر بنتے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے کا قدرتی حسن بھی ماند پڑنے لگا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے غذائی اجناس کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کئی علاقوں میں چشمے تک خشک ہو چکے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، کئی سالوں سے ندی نالے خشک اور دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہونے لگی ہے۔آزاد کشمیر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے آبادی اور ماحولیات پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں مقیم42 لاکھ 29 ہزار سے زائد افغان شہریوں میں سے صرف 13 لاکھ 30 ہزار رجسٹرڈ
اسلام آباد/کراچی (پی پی آئی) پاکستان بدستور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے لیکن اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعدادصرف 37لاکھ ہی ہے حالانکہ پاکستان میں 40 سال سے لا تعداد غیر قانونی افغان شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 37 لاکھ جس میں سے صرف 13 لاکھ 30 ہزار رجسٹرڈ ہیں جبکہ 7 لاکھ 75 ہزار بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں۔اسی طرح 68.8 فیصد افغان باشندے پاکستان کے شہری یا نیم شہری علاقوں میں جبکہ 31.2 فیصد دوسرے 54 مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر غیر قانونی افغان شہریوں کی کل تعداد 42 لاکھ 29 ہزار 749 ہے جس میں سے 7 لاکھ ایک ہزار 358 خیبرپختونخوا، 3 لاکھ 21 ہزار 677 بلوچستان، ایک لاکھ 91 ہزار 53 پنجاب، 73ہزار 789 سندھ، 41 ہزار 520 اسلام آباد اور 4352 آزاد کشمیر میں ہیں۔ابتک 6 لاکھ نئے افغان پناہ گزین پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

لاہور: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 985سے تجا وز کر گئی
(November 2, 2013)
لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے مریضو ں کی مجموعی تعداد 985 سے تجاوز کر گئی ۔ لاہو ر پنجاب میں ڈینگی سے شدید متاثر ہو نے والا شہر ہے جہاں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران باون مریض سا منے آگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 560مریضوں کا تعلق بھی لاہور سے ہے ، یا درہے گذشتہ سال پنجاب میں 265افرادڈینگی کا شکار ہوئے تھے جبکہ ایک مریض جان کی بازی ہار گیا تھا، اس دفعہ ڈینگی کے پھیلا ﺅ کی وجہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے خلاف اسپرے کا نہ ہونا بتایا جارہاہے ، واضح رہے اس سال اب تک ڈینگی کی وجہ سے 6افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی پاکستان کیخلاف بقیہ میچوں میںشمولیت
(November 2, 2013)
دبئی: جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ورلڈ نمبر ون بیٹسمین ہاشم آملہ اور فاسٹ بولر ڈیل سٹین کو اگلے تینوں ون ڈے میچز کھیلنے کا موقع مل گیا۔ایک روزہ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک پوزیشن پر قابض جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ اپنے بچے کی ولادت کے باعث گھر چلے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ اور ابتدائی دو ون ڈے میچز میں پاکستان کے خلاف ان ایکشن نہیں ہو سکے تھے۔ ادھر ڈیل سٹین بھی کمر کی تکلیف سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور گراونڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو بے تاب ہیں۔ جنوبی افریقی منیجر کے مطابق پاکستان کے خلاف آئندہ تین ایک روزہ میچوں میں ٹیم کو ہاشم آملہ اور ڈیل سٹین کی خدمات حاصل ہونگیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا مقابلہ چھ نومبر کو ہو گا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز : پاکستان نے اومان کو آٹھ صفر کی عبرتناک شکست دیدی
(November 2, 2013)
کاکامی گاہارا: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر لیا ، کپتان محمد عمران کی ہیٹ ٹرک نے عمان کے خلاف آٹھ صفر کی فتح دلا دی۔جاپان کے شہر کاکامی گا ہارا میں ایشین ہاکی چیمپئز ٹرافی کا ایونٹ میں پاکستان نے افتتاحی میچ میں زبردست فتح سمیٹ کر روایتی حریف بھارت سمیت تمام ٹیموں کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجادی۔عمان کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے جارحانہ کھیل پیش کیا ، آٹھ صفر کے نتیجے نے افتتاحی مقابلے کو یکطرفہ بنا دیا۔ کپتان محمد عمران نے گولز کی ہیٹ ٹرک کی،دلبر حسین اور سلمان حسین نے 2،2 جبکہ محمد توثیق نے ایک گول کیا، فاتح ٹیم کا تین نومبر کو چین سے جوڑ پڑے گا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سات نومبر کو شیڈول ہے، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کن معرکہ دس نومبر کو ہو گا۔

روہت شرما نے ون ڈے تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا
(November 2, 2013)
بنگلور: بھارت کے روہت شرما نے ون ڈے کی تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا ۔روہت شرماون ڈے کی دوسری سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔روہت شرما نے بنگلور کے میدان میں آسٹریلوی باﺅلروں کو دن میں تارے دکھادیئے۔ روہت شرما کے لاٹھی چارج کے سامنے آسٹریلوی باﺅلرز بے بس نظر آئے۔ روہت شرما کی شاندار اننگز سے شائقین بے حد محظوظ ہوئے۔روہت شرما نے 156 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ون ڈے کی تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری مکمل کی۔ روہت شرما کی ریکارڈ ساز اننگز میں ریکارڈ 16 بلند وبالا چھکے شامل ہیں۔اس سے قبل ایک اننگز میں سب سے چھکے مارنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا۔ روہت شرما سے قبل بھارت ہی کے سچن ٹنڈولکر اور ویندر سہواگ کو ون ڈے میں ڈبل سنچر ی بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

حیدر آباد : یونین آف جرنلسٹ کا اجلاس ،پی ایف یو جے کے نو منتخب اراکین کو مبارک باد
(November 2, 2013)
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس صدر جنید خانزادہ کی زیرصدارت منعقد ہوا ،جس میں سیکرٹری جاوید نثار چنہ، نائب صدر عبداﷲ سروہی، جوائنٹ سیکرٹریز عبدالکریم شیخ، اشوک شرما، خازن ناصر شیخ اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری امین یوسف سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور پی ایف یو جے کے انتخابات کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے کی شدید مذمت کی گئی ،اجلاس میں ایچ یو جے کی ممبر شپ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور محمد حسین خان کی نگرانی میں ایک اسکروٹنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو آنے والے ممبر شپ فارم کی اسکروٹنی کرے گی اور پی ایف یو جے کے آئین کے مطابق ممبر شپ کو یقینی بنائے گی، اجلاس میں سیکرٹری جنرل جاوید نثار چنہ کی سربراہی میں ایک آئینی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، اجلاس میں ایچ یو جے کا حیدرآباد میں دفتر قائم کرنے اور ویب سائیڈ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں صحافی عمران پاٹولی کے والد آفتاب رند کی والدہ اور فوٹوگرافر فرحان خان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی اور کیمرہ مین عامر زیدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائے بھی کی گئی جو ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔

چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے جنرل منیجر ایشیاکی وزیر اعلیٰ سندھ کو تعمیرات کی پیش کش
(November 1, 2013)
کراچی: چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹر نیشنل کے ایشیا ڈویژن کے جنرل منیجر وانگ ڈانگ نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور سندھ میں تعمیراتی کاموں سرمایہ کاری کی پیش کش کی جس کا وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انھیں بتایا کہ حکومت سندھ اس وقت تھر پار کر میں کوئلے کی کانوں سے بجلی پیدا کر نے کے لیے مختلف کمپنیوں سے معاہدات کر رکھے ہیں جن پر عملدآمد کے لیے وہاں ہمیں سڑکیں اور ائر پورٹ جیسی سہولیات فراہم کرنی ہیں ، اسی طرح کراچی میں بڑے پیمانے پر ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے سرمایہ کاری ہو گی ، انھوں نے وانگ ڈانگ سے کہا کہ ان دونوں شعبوں کے علاوہ کوئلے اور ہوا سے بجلی پیدا کر نے کے منصوبو ںمیںبھی سر مایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ رواں سال دسمبر میں چین کی تین بڑی سرمایہ دار کمپنیاں صوبہ سندھ کا دورہ کر رہی ہیں جن کے ساتھ ہمارے معاہدے ہونگے ، اس موقع پر وانگ ڈانگ نے کہا کہ وہ دو سوتین ہفتوں میں سروے کرکے اپنی سرمایہ کاری کے متعلق ترجیحات کے بارے میں حکومت سندھ کو آگاہ کریں گے ، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکرٹری انرجی اور اس کی ٹیم کو ان کی کمپنی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کر نے اور سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیے ۔
