اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹنے تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیل پر سماعت مقرر کر دی۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 19 اکتوبر کو صوبائی حکومت کی اپیل پر سماعت کرے گا۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج ہے۔یاد رہے کہ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے صوبائی حکومت نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔
قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اجراءمیں مزید تاخیر کا امکان
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے افریقی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا
عالمی گالف رینکنگ میں امریکا کے ٹائیگر ووڈز کی حکمرانی بدستور قائم
جنوبی افریقا کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے: ثناءمیر
یو ایس پی جی اے گالف اوپن چیمپئن شپ میں اسکاٹ اسٹالنگ کی فتح
سیزن 2014کیلئے کنگ فشر کی جدید فارمولا ون کار کی تقریب رونمائی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ن لیگ نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے درخواست دیدی
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے باقاعدہ درخواست دیدی، درخواست میں 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک انتظامات اور جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے۔”پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو باقاعدہ درخواست دی ہے۔نجبلال یاسین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے درخواست موصول کرلی ہے، امید ہے جلد اجازت مل جائے گی۔جلسے سے 2 روز قبل پارٹی کی سینئر قیادت جلسہ گاہ کا دورہ بھی کرے گی، نواز شریف ائیر پورٹ سے بذریعی ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ آئیں گے۔
سندھ میں موجودغیر قانونی‘ افغان باشندوں کو ملک بدری سے قبل کراچی، سکھر میں رکھنے کا فیصلہ
کراچی(پی پی آئی)حکومت سندھ نے غیر قانونی افغان تارکین وطن کی ملک بدری سے قبل ٹھہرانے کے لیے کراچی اور سکھر میں ’رہائشی مراکز‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ میں ہونے والے اجلاس میں سندھ سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی نگرانی کے لیے سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق کہ فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ جمع کرے گی، اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اس عمل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گی۔ذرائع نے مزید کہا کہ 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد تمام غیر ملکیوں کو افغانستان واپس روانہ کرنے کے لیے چمن بارڈر پر پہنچانے سے قبل ان کی چھان بین کی جائے گی۔
تلاش کریں
خبریں

قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اجراءمیں مزید تاخیر کا امکان
(January 28, 2014)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اجراءمیں مزید تاخیر کا امکان پیدا ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق نئے معاہدے کو رواں ماہ کے دوران مکمل ہوجانا تھا لیکن چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی جانب سے سلیکٹرز کو اس معاملے پر کوئی واضح ہدایت نہ ملنے اور سپریم کورٹ میں ذکاءاشرف کی بحالی کے خلاف اپیل اور سماعت پر معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے افریقی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا
(January 28, 2014)
ؒکیپ ٹاﺅن: آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان آج (بدھ ) کیا جائے گا ۔ آل راﺅنڈر جیک کیلس کی ریٹائرمنٹ اور تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز کے انجری مسائل کی بناءپر ٹیم میں بعض تبدیلیا ں متوقع ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12فروری سے سینچورین میں کھیلا جائے گا ۔

عالمی گالف رینکنگ میں امریکا کے ٹائیگر ووڈز کی حکمرانی بدستور قائم
(January 28, 2014)
نیویارک: گالف کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کردی گئی ۔امریکا کے شہر آفاق گالفر ٹائیگر ووڈز 10.83پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ آسٹریلیا کے اسکاٹ ایڈم 8.93پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سوئیڈن کے ہینرک اسٹین تیسری پوزیشن پر ہیں ۔

جنوبی افریقا کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے: ثناءمیر
(January 27, 2014)
کراچی: پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیم کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد دوحہ سے وطن واپس پہنچنے پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءمیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا 3 ملکی ٹورنامنٹ جیتنے پر بےحدخوشی ہے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے دوحہ قطر میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یو ایس پی جی اے گالف اوپن چیمپئن شپ میں اسکاٹ اسٹالنگ کی فتح
(January 27, 2014)
کیلی فورنیا: یو ایس پی جی اے گالف اوپن چیمپئن شپ میں اسکاٹ اسٹالنگ نے فتح حاصل کر لی۔ گالف کے میگا ایونٹ میںاسٹالنگ نے ایک اسٹروک کی برتری کے ساتھ فتح سمیٹی۔ انھوں نے میگا ایونٹ میں 68 پوانٹس کے ساتھ آخری روز فائنل راونڈ کے جیت اپنے نام کی۔ دوسرے نمبر پر امریکہ کے گیری ووڈ لینڈ رہے۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے مارک لیشمین رہے۔

سیزن 2014کیلئے کنگ فشر کی جدید فارمولا ون کار کی تقریب رونمائی
(January 27, 2014)
برن: مشہور کار کمپنی کنگ فشر نے سیزن 2014ءکے اپنی نئی فارمولا ون کار کو نمائش کے لیے پیش کر دیا۔سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی تقریب رونمائی میں جدید ریسنگ کار کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جرمنی کے فار مولا ون ڈرائیور ایڈرین سوئٹل نے کار کی خوبیاں بتاتے ہو ئے کہا کہ کار نئی فارمولا ون کار سال 2014ءمیں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرے گی۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق نئی فار مولا ون کار کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انتہائی برق رفتار بنایا گیا ہے۔