مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)27اکتوبر 1947 کو ریاست کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی،غاصبانہ فوجی قبضے کیخلاف دنیا بھر میں کشمیر سے بھارتی فوجی انخلا کی مہم چلائی جائے گی، پی پی آئی کے مطابق سیاہ جھنڈے لہرا کر اقوامِ متحدہ سے ریاست کے سیاسی مستقبل کیلئے استصواب رائے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 13رکنی ٹیم کا اعلان
ردامیل فلکاﺅ کے گھٹنے کا آپریشن کامیاب ، فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کا امکان
لاس ویگاس : مینی پیکیو اور ٹیموتھی بریڈلے کے درمیان 12اپریل کو دوبارہ مقابلہ ہوگا
محمد حفیظ بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹار ز کی نمائندگی کریں گے
سعید اجمل نے مسلسل تیسرے میچ میںتین وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ بنادیا
سری لنکن فرسٹ کلا س میں پریرا اور مبارک کے درمیان ریکارڈ شراکت
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آزاد کشمیر میں ملیریا،ڈینگی اور ٹی بی کے خلاف آگاہی مہم شروع
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) محکمہ صحت نے آزاد کشمیر میں ملیریا،ڈینگی اور ٹی بی کے خلاف آگاہی مہم شروع کر دی ہے اس سلسلے میں ریاست بھر کے اسکولوں میں طلبہ، طالبات کو ملیریا،ڈینگی فیور،ٹی بی/ لپروسی اور دیگر متعدی امراض سے بچاوکے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار وموسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی 75ویں سالگرہ منائی گئی
کراچی (پی پی آئی)عالمی شہرت یافتہ گلوکار وموسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی 75ویں سالگرہ جمعہ13اکتوبر کو منائی گئی۔فن موسیقی کی یہ عظیم ہستی 13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئی۔ پی پی آئی کے مطابق عالمی سطح پر جتنی شہرت انہیں ملی وہ شاید کسی اور موسیقار یا گلوکار نصیب نہیں ہوئی۔ بحیثیت قوال 125آڈیو البم ریلیز ہوئے جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ان البمز میں دم مست قلندر مست، علی مولا علی، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے، میرا پیاگھر آیا، اللہ ہو اللہ ہو، کینا سوہنا تینوں رب نے بنایا سمیت کئی یادگار قوالیاں اور گیت شامل ہیں۔نصرت فتح علی خاں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ آواز کا جادو بھی جگایا، جس میں اور پیار ہوگیا، کچے دھاگے اور کارتوس شامل ہیں۔ نصرت فتح علی خاں کے فن کی تعریف ملکہ ترنم نورجہاں، شنہشاہِ غزل مہدی حسن اور لتا منگیشکر جیسے لیجنڈزنے بھی کی تھی۔
پاکستان میں تیار کردہ ایس یو ویز گاڑیوں کی پہلی کھیپ کینیا اور تنزانیہ برآمد
کراچی (پی پی آئی)ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ پاکستان میں تیار کردہ 14 اوشان ایکس 7 ایس یو ویز برآمد کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے، یہ گاڑیاں کینیا اور تنزانیہ کی مارکیٹ میں فروخت کی جائیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ برس پہلا ماڈل یونٹ اوقیانوسیہ خطے کے ایک ملک کو بھی برآمد کیا گیا تھا، چنگان آٹو موبائل چائنا کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت کو ایسی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے جو مقامی طور پر حجم میں اضافہ کریں، جس کے نتیجے میں پیدوار میں اضافہ ہوگا قبل ازیں، پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کہا تھا کہ وہ اپنی کاروں کی برآمدات پر بھی کام کر رہی ہے، جنہیں کئی ڈبلیو پی-29 معیارات پر اپ گریڈ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہائبرڈ ماڈلز پر بھی کام جاری ہے۔۔
تلاش کریں
خبریں

نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 13رکنی ٹیم کا اعلان
(January 27, 2014)
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 13رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔ سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز کو دو صفر سے ہرانے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم جیسی رائیڈر کو روس ٹیلر کے بیک اپ کے طور پر ٹیم کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ ٹیسٹ سیریز کے دوران روس ٹیلر کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔ کیوی اسکواڈ میں برینڈن ٹیلر (کپتان )،کورے اینڈرسن ،ٹرینٹ بولٹ ،ڈک بریسویل ،پیٹر فلٹن ،ہمیش ردر فورڈ ،جیسی رائیڈر ،ایش سودھی ، ٹم ساﺅتھی ،روس ٹیلر ،نیل وینگر ،بی جے واٹلنگ ،کین ولیمسن شامل ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6فروری سے آکلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔

ردامیل فلکاﺅ کے گھٹنے کا آپریشن کامیاب ، فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کا امکان
(January 27, 2014)
بگوٹا: کولمبیا کے اسٹرائیکر ردامیل فلکاﺅ رواں برس جون میں منعقد فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان پیدا ہوگیا ۔ فلکاﺅ کا گزشتہ روز مقامی ہسپتا ل میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہوا ۔فلکاﺅ فرنچ کپ میں موناکو کیخلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے ۔ فلکاﺅ کولمبیا فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور 1998کے بعد پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں حصہ لیں گے ۔

لاس ویگاس : مینی پیکیو اور ٹیموتھی بریڈلے کے درمیان 12اپریل کو دوبارہ مقابلہ ہوگا
(January 27, 2014)
لاس ویگاس: فلپائن کے باکسر مینی پیکیو اور ویلٹر ویٹ چیمپئن ٹیموتھی بریڈ لے کے درمیان ری میچ 12اپریل کو امریکی شہر لاس ویگا میں ہوگا ۔ یاد رہے کہ جون 2012میں مینی بیکیو کو بریڈ لے کے خلاف متنازع فیصلے کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا حالاں کہ شائقین اور ذرائع ابلاغ کا دعویٰ تھا کہ باکسنگ رنگ میں مینی پیکیو حاوی رہے تھے ۔

محمد حفیظ بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹار ز کی نمائندگی کریں گے
(January 27, 2014)
سڈنی: بگ بیش کرکٹ لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ مالنگا کی جگہ پاکستانی آل راﺅنڈ در محمد حفیظ کو میلبورن اسٹارز میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ۔ لاستھ مالنگا کی کی وطن واپسی پر محمد حفیظ سے بطور اوور سیز پلیئرمعاہدہ کیا گیا ہے ۔ دریں اثناءقومی آل راﺅنڈر یاسر عرفات انجری مسائل کی وجہ سے لیگ سے باہر ہوگئے ہیں ۔پرتھ اسکارچرز نے عرفات کی جگہ ٹم آرمسٹرانگ کو ٹیم میں طلب کیا ہے ۔

سعید اجمل نے مسلسل تیسرے میچ میںتین وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ بنادیا
(January 27, 2014)
جوہانسبرگ: پاکستان کے ممتاز آف اسپنر سعید اجمل نے جنوبی افریقا ٹی 20کپ میں منفرد ریکارڈ قائم کردیا ، اجمل نے مسلسل تیسرے میچ میں تیسری مرتبہ تین وکٹیں حاصل کیں ۔ سعید اجمل کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹائٹنز نے لائنز کو چھ وکٹوں سے ہرادیا ۔ تاہم پاکستانی بولر سہیل تنویر وکٹ لینے سے محروم رہے ۔سہیل تنویر نے 19رنز کی اننگز کھیلی ۔

سری لنکن فرسٹ کلا س میں پریرا اور مبارک کے درمیان ریکارڈ شراکت
(January 27, 2014)
کولمبو: اینجلو پریرا اور جہان مبارک نے سری لنکا اسپورٹس کلب کیخلاف 405رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کرلی ۔ یہ چوتھی وکٹ پر سری لنکا کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی شراکت ہے ۔ اینجلو پریرا کے 244اور جہان مبارک کے 164رنز کی بدولت این سی سی نے میچ کو ایک اننگز اور 39رنز سے جیت لیا ۔
