اسلام آباد(پی پی آئی)سبکدوش نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا مستقبل میں زندگیوں پر بہت عمل دخل ہو گا، مستقبل کے چیلنجز سامنے رکھتے ہوئے صلاحیت بڑھانا ناگزیر ہے۔ پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر یقین رکھتا ہے، بلیو اکانومی کسی بھی ملک کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہے۔
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلے گی
ماریہ شراپووا کا برسبین اوپن میں شرکت کی یقین دہانی سے انکار
ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت جاری رکھوں گا : شرجیل خان
تسمانیہ کے بلے باز ایلکس ڈولان آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں شامل
متوازی پی او اے کے زیر اہتمام پنجاب گیمز غیر قانونی ہیں :عار ف حسن
پاکستان اپریل میں چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی
اسلام آباد(پی پی آئی)ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔پاک بحریہ کی تبدیلی کمان کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی۔ پی پی آئی کے مطابق سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کوسونپی۔ نیوی کے جوانوں نے پاک بحریہ کے نئے چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شرکاسے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا، پاک بحریہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے، پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔
تیل کی عالمی مارکیٹ کریش،پیٹرول کی قیمت 2 سو روپے کی سطح سے بھی نیچے
کراچی (پی پی آئی)بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، دوسری جانب پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور پاکستانی روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابقعالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 38 سے 41 روپے کمی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پیٹرول عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل 9 ڈالر فی بیرل سستا ہو گیا ہے۔پیٹرول کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 102 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے، اس طرح پاکستانی روپے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 182 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان خوردنی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا
کراچی (پی پی آئی) پاکستان خوردنی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے حالانکہ کینولا کے تیل کا معیار عام سرسوں کی نسبت بہت اچھا ہے،ا وطن عزیز میں کینولا کی کاشت کو فروغ دیکر خوردنی تیل کی درآمد پر آنیوالے اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے اور یہ بھی کہ کینولا کو کلر اٹھی اور سیم زدہ زمینوں کے سوا ہر قسم کی زمین پر کاشت کیا جا سکتاہے۔ پی پی آئی کے مطابق محکمہ زرعی توسیع کا کہنا تھا کہ کاشتکارزمین کی تیاری اچھی طرح کریں جس کیلئے3سے4 دفعہ ہل چلا کر سہاگہ چلائیں اور ہائی برڈ اقسام اور منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں۔کینولا کا بہترین وقت کاشت یکم تا 30 اکتوبر ہے اور شرح بیج 80فیصد سے زیادہ ہے۔
تلاش کریں
خبریں

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلے گی
(December 31, 2013)
ڈبلن: آئر لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کی دعوت قبو ل کرلی ۔ ایونٹ جنوری کے آخر میں شروع ہوکر فروری کے وسط میں اختتام پذیر ہوگا۔ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں سات ٹیموں کو جوائن کرے گی ۔ آئرلینڈ ٹیم کے کوچ فل سیمنز نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت سے ہمارے کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کو منوانے اور بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا سنہر ی موقع ملے گا۔

ماریہ شراپووا کا برسبین اوپن میں شرکت کی یقین دہانی سے انکار
(December 31, 2013)
برسبین: روسی ٹینس اسٹار ماریہ شروپووا نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے یقین دہانی کرانے سے انکار کردیا ۔ یاد رہے کہ زخمی ہونے کے باعث وہ گزشتہ دوسا ل سے ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں ۔ روسی ٹینس اسٹار کے حوالے سے مبصرین کا خیا ل ہے کہ آسٹریلین اوپن کی بھر پور تیاری کے سلسلے میں وہ برسبین انٹرنیشنل میں حصہ لے سکتی ہیں ۔

ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت جاری رکھوں گا : شرجیل خان
(December 31, 2013)
حیدر آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور وہ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین پرفارمنس کے لئے سینئر کھلاڑیوں مصباح الحق ،محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کی جانب سے فقیدالمثال استقبال کو وہ کھبی فراموش نہیں کرسکتے ۔

تسمانیہ کے بلے باز ایلکس ڈولان آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں شامل
(December 31, 2013)
سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں بیٹسمین ایلکس ڈولان کو ٹیم میں شامل کرلیا ۔ آسٹریلوی بورڈ کے ایک اعلامئے کے مطابق تسمانیہ سے تعلق رکھنے والے 28سالہ بلے باز کو آسٹریلیا کی موجودہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان فٹ آل راﺅنڈر شین واٹسن کی جگہ پر انہیں آخری ٹیسٹ کھیلنے کا موقع دیا جائے گا ۔ڈولان اب تک 53فرسٹ کلاس میچوں میں 6سنچریاںاور18نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں ۔

متوازی پی او اے کے زیر اہتمام پنجاب گیمز غیر قانونی ہیں :عار ف حسن
(December 31, 2013)
لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ متوازی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پنجاب گیمز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،تاہم میں پرامید ہوں کہ پی او اے کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال جلد ٹھیک ہوجائے گی ۔ 60ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر عارف حسن کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گیمز کے انعقاد سے فائدہ ہونے کے بجائے الٹا نقصان ہورہا ہے ۔ایسے اقدامات سے بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے تحفظات پیدا ہوجاتے ہیں جوکہ کھیلوں کے لئے بہت نقصان دہ ہیں ۔

پاکستان اپریل میں چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
(December 31, 2013)
لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے اپریل کے آخری ہفتے میں چار ملکی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کردیا ۔ایونٹ میں شرکت کے لئے افغانستان ،فلپائن اور فلسطین کی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں ۔ایونٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے گی ۔ٹورنامنٹ کے تمام میچ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ہوں گے ۔
