تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 17, 2026
- April 07, 2026
تازہ ترین
تلاش کریں
خبریں
اشتہار
کیلنڈر
قومی
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
پاکستان اور مصر کے درمیان اقتصادی انضمام کی اپیل
بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس؛ ایزی پیسہ، جازکیش، اور ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کے نمائندوں کی شرکت
اسلام آباد، 22 جولائی، 2026 (پی پی آئی): سینیٹر روبینہ
اضلاع
وفاقی محتسب اعلیٰ کی ہدایت پر خیرپور میں کھلی کچہری کا انعقاد
خیرپور، 03 جون (پی پی آئی) وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز
شہری
برٹش کونسل پاکستان میں ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن منائے گی
کراچی، 21 جنوری 2026 (پی پی آئی): برٹش کونسل، ویمن
- April 16, 2026
- April 12, 2026
حیدرآباد، 25 جون (پی پی آئی): سندھ یونیورسٹی اور سندھی ادبی بورڈ (SAB) نے سندھ کے ثقافتی ورثے، تاریخ اور تہذیب کو مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور اشاعتی سرگرمیوں کے ذریعے
- April 10, 2026
- April 16, 2026
- April 15, 2026
منیلا، 22 جولائی، 2026 (پی پی آئی): نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان نے اپنے ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے
- April 13, 2026
- April 17, 2026
- April 21, 2026
- April 11, 2026
اسلام آباد، 22-جولائی-2026 (پی پی آئی): پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین نے آج میڈیا سے گفتگو میں ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں
خبریں
نوید اکرم چیمہ کا بطور منیجر کام کر نے سے معذرت
لاہور(پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی ۔پاکستان کرکٹ بورڑ نے نوید اکرم چیمہ کو 2011میں قومی ٹیم کا منیجر مقرر کیا تھا اس سے پہلے وہ واپڈا میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ، اب ان کی وفاقی ہاﺅسنگ میں تقرری عمل میں آئی ہے جس کی بنا ہر انھوں نے بطور منیجر مذید کا م کرنے سے معذرت کر لی ہے اور پی سی بی حکام کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے ۔

’ججوں کی تقرری میں صدر اور وزیراعظم کا کوئی کردار نہیں‘
پاکستان کی سپریم کورٹ نے ججوں کی تقرری کے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری میں صدر اور وزیر اعظم کا کوئی کردار باقی نہیں رہا ہے۔ جسٹس عارف حسین خلجی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کی اور 102 صفحات پر مشتمل اپنی رائے دی۔ سپریم کورٹ کے بنچ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں اور انیسویں ترامیم کی منظوری کے بعد صدر اور وزیراعظم اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کے صوابدیدی اختیارات نہیں رکھتے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق صدر اور وزیر اعظم ججوں کی تقرری سے متعلق عدالتی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ سپریم کورٹ کے مطابق اٹھارہویں اور بیسویں آئینی ترامیم کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیر اعظم کی تقرری میں بھی صدر کا صوابدیدی اختیار ختم ہو گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر نگران وزیرِ اعظم کا تقرر جانے والے وزیرِ اعظم اور حزبِ اختلاف کے رہنما کے مشورے پر اسمبلی کے تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر اندر کرنے کا پابند ہو گا۔ اس کے علاوہ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور مسلح افواج کے سربراہوں کا تقرر بھی وزیرِ اعظم کے مشورے سے ہو گا۔ صدارتی ریفرنس میں تیرہ سوالات اٹھائے گئے تھے۔ ان میں صدر نے اعلیِ عدالت سے کئی معاملات پر رائے طلب کی تھی۔ ان میں جسٹس ریاض اور جسٹس کاسی کی سینیارٹی کا معاملہ بھی شامل تھا۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ میں جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس طارق پرویز، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل تھے۔ بنچ نے 14 دسمبر 2012 کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
- April 12, 2026
- April 20, 2026


