ہنگورنو(پی پی آئی) سندھی ادبی سنگت اور گرہوڑ ادبی فورم کے تحت سندھی کے منفرد سفرنامہ نگار، مترجم اور کلام فیض احمد فیض کے حافظ محمد ایوب خاصخیلی کے ساتھ ایک شام ہفتہ 14اکتوبر کوسہ پہر 3بجے گورنمنٹ ہائی اسکول ہنگورنو میں منائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق سندھی ادبی سنگت اور گرہوڑ ادبی فورم نے ادب دوست حلقوں نے شرکت کی اپیل کی ہے۔
باکسرعامر خان اور ماڈل کے درمیان تعلقات کا انکشاف، بیوی کی تردید
افریقن ہینڈ بال چیمپئن شپ کا فائنل الجیریا کی ٹیم نے جیت لیا
ڈی اآر ایس ٹیکنالوجی پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے درد سر بن گئی
چیلسی نے ایف اے فٹبال کپ کے پانچویں راونڈ کیلئے کوالفائی کرلیا
شاہد آفریدی ہسپتال کے فنڈ زکیلئے امریکا جائیں گے
برازیل : فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
غیر قانونی تارکین وطن کو ہر صورت ملک بدر کرنے کا فیصلہ، 16 اکتوبر کو جائزہ اجلاس طلب
کراچی (پی پی آئی) حکومت سندھ نے فیصلہ کیا گیاہے کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ہر صورت ملک بدر کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو سندھ میں کسی بھی صورت میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 16 اکتوبر کو اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی، مونس الہیٰ 23 اکتوبر کو طلب
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو 23 اکتوبرجمعرات طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق جج عبدالستار لنگاہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کو ہدایت کی کہ وہ 23 اکتوبر کو پرویز الہیٰ کو پیش کریں۔مونس الٰہی کی جانب سے پاور آف اٹارنی جمع کرواتے ہوئے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ملک سے باہر ہیں، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیر کو اپنے نمائندے کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی اجازت دی جائے۔جج نے وکیل کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم کو فوجداری مقدمے میں ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونا ہوتا ہے۔جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ 23 اکتوبر کو اپنے موکل کی پیشی کو یقینی بنائیں، جج نے شریک ملزم عامر سہیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔عدالت پہلے ہی مونس الہیٰ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔قبل ازیں ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کے برطانیہ اور اسپین کے ایڈریس پر سمن بھیجے جانے کی رپورٹ وزارت خارجہ کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ ان رپورٹس کے مطابق اسپین اور برطانیہ میں ان پتوں پر کوئی بھی دستیاب نہیں تھا۔رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد جج نے مونس الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
سبز اور نیلے دونوں رنگوں اور ڈیزائن کے75 روپے مالیت کے نوٹوں کا لین دین قانونی: اسٹیٹ بینک
کراچی (پی پی آئی)اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 75 روپے مالیت کے سبز اور نیلے دونوں رنگ اور ڈیزائن کے نوٹوں کی لین دین قانونی ہے،پی پی آئی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956کے تحت جاری تمام بینک نوٹ بشمول یادگاری نوٹ پاکستان بھر میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

باکسرعامر خان اور ماڈل کے درمیان تعلقات کا انکشاف، بیوی کی تردید
(January 27, 2014)
لندن: برطانوی اخبار نے پاکستانی نڑاد باکسر عامر خان اور برطانوی ماڈل کے درمیان تعلقات کا انکشاف کیا۔ عامر کی بیوی فریال مخدوم نے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار ”دی سن” نے باکسر عامر خان کی ماڈل کریسٹنی کے ساتھ مبینہ تصویر شائع کی ہے اور دعویٰ کیا کہ عامر خان کئی دنوں سے برطانوی ماڈل کے فلیٹ میں ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق عامر خان کی خفیہ ویڈیو بھی بنا لی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں مقیم عامر کی اہلیہ فریال مخدوم نے شوہر کے برطانوی ماڈل کے ساتھ تعلقات کو افواہ قرار دے دیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے عامر کی ماڈل کریسٹنی کے ساتھ مبینہ تصویر پر افسوس کا اظہار کیا۔ فریال نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

افریقن ہینڈ بال چیمپئن شپ کا فائنل الجیریا کی ٹیم نے جیت لیا
(January 27, 2014)
الجیر: افریقن ہینڈ بال چیمپئن شپ کا فائنل الجیریا کی ٹیم نے جیت لیا۔مردوں کے مقابلوں میں میزبان ملک الجیریا ٹیم کا مقابلہ تیونس کی ٹیم سے ہوا الجیریا ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کر کے حریف ٹیم کو 21 کے مقابلے 25 پوانٹس سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دوسری جانب خواتین مقابلوں میںتیونس اور ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگوکی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں۔تیونس کی ٹیم نے 20 کے مقابلے 23 پوانٹس سے فتح حاصل کی۔

ڈی اآر ایس ٹیکنالوجی پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے درد سر بن گئی
(January 27, 2014)
کراچی: ڈی اآر ایس پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے درد سر بن گیا، نفاذ کو چار سال سے زائد وقت گذرنے کے باوجود اب تک پلیئرز اس طریقہ کار سے پوری طرح فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ سری لنکا سے حالیہ ٹیسٹ سیریز میں 19 میں سے 18 ریویوز ضائع کیے گئے، کپتان مصباح الحق کو اس پر خاصی تشویش ہے، انھوں نے کہا کہ اگر امپائر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے اس طریقہ کار کو نہ سمجھا گیا تو جس طرح سری لنکا سے سیریز میں ٹیم نے نقصان اٹھایا آئندہ بھی ایسا ہوتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ریویو اسی وقت لیا جاتا ہے جب آپ کو سو فیصد یقین ہو کہ امپائر کا فیصلہ غلط تھا، تھوڑے سے بھی شک پر ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ریویو حق میں نہیں جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم میٹنگز میں باقاعدگی سے اس بارے میں بات چیت ہوتی ہے لیکن مطلوبہ نتائج بر آمد نہیں ہوسکے۔ سابق کپتان وقار یونس نے مسئلے کی وجہ ناسمجھی کو قرار دیا، انھوں نے کہاکہ پاکستان نے ریویو کی ابھی تک اسٹڈی نہیں کی، گذشتہ سیریز میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ چونکہ ابتدائی تین بیٹسمینوں نے رنز نہیں کیے تھے لہٰذا ریویو لینے کے معاملے میں ان کی خود غرضی دکھائی دی۔ اظہر علی نے سلپ میں کیچ ہونے کا فیصلہ بھی چیلنج کیا، یہ غلط ہے، صرف اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے والی سوچ نہیں ہونی چاہیے۔ وقار یونس نے مزید کہا کہ ریویو میں سب سے اہم کردار وکٹ کیپر کا ہوتا ہے، اسے ایل بی ڈبلیو کے بارے میں مکمل طور پر علم ہونا چاہیے، ذہانت کے کھیل میں امپائر کا دماغ پڑھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

چیلسی نے ایف اے فٹبال کپ کے پانچویں راونڈ کیلئے کوالفائی کرلیا
(January 27, 2014)
لندن: انگلش فٹبال کلبچیلسی نے اسٹوک سٹی کوایک صفرسے شکست دیکرایف اے فٹبال کپ کے پانچویں راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انگلش کلب چیلسی نے اسٹیم فورڈ برج پرکھیلے گئے میچ میں اسٹوک سٹی کوایک صفرسے شکست دیکرکوچ ہوزیمورینیوکو سالگرہ کا شاندارتحفہ دیا۔ چیلسی کوآخری 16 ٹیموں میں جگہ بنانے کیلئے بڑے مارجن سے کامیابی درکارتھی لیکن اس کے فارورڈزنے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔ برازیلین مڈفیلڈرآسکرنے 28ویں منٹ میں فری کک پر30میٹرکی دوری سے گیند کوجال میں پہنچاکرٹیم کوبرتری دلادی جوکھیل ختم ہونے تک برقراررہی۔ چیلسی کی ٹیم پانچویں راﺅنڈ میں مانچسٹرسٹی کا مقابلہ کریگی جواس کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں کیونکہ مانچسٹرسٹی کی ٹیم پورے سیزن کے دوران ہوم گراﺅنڈ پرایک بھی میچ نہیں ہاری۔

شاہد آفریدی ہسپتال کے فنڈ زکیلئے امریکا جائیں گے
(January 27, 2014)
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی اپنی والدہ سے منسوب ہسپتال کے تعمیری منصوبے کے فنڈز جمع کرنے کے لئے 4فروری کو امریکا روانہ ہوں گے ۔امریکی شہر ہیوسٹن میں ڈاکٹر کاشف انصاری نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی مدد سے آفریدی کے لئے فنڈریزنگ ڈنر اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا ہے ۔

برازیل : فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
(January 27, 2014)
ساﺅپالو: فیفا ورلڈ کپ 2014کے میزبان ملک برازیل کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ ہزاروں افراد نے گزشتہ روز سڑکوں پر آکر میگا ایونٹ کے انعقاد کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برازیلی حکومت ورلڈ کپ کے ایونٹ پر 14بلین ڈالرز کی رقم خرچ کررہی ہے جبکہ اس رقم سے پورے ملک میں ہسپتالوں اور اسکولوں کی حالت درست کی جاسکتی ہے ۔ مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
