کراچی (پی پی آئی) شہرقائد میں بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہری غیرمحفوظ ہیں رواں سال کے دوران کراچی میں بینکوں سے رقم نکلوانیوالے لاکھوں شہری لٹ چکے ہیں،پی پی آئی کے مطابق،سب سے زیادہ وارداتیں پوش ایریازمیں دن کے وقت ہوئیں ہوئیں۔ اورپولیس صرف مقدمات درج کرنے تک محدود رہی۔
برینڈن میکولم ٹرپل سنچری داغنے والے پہلے کیوی کرکٹر بن گئے
جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ : دفاعی چیمپئن محسن امین شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
کلدیپ یادیو انڈ 19ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی باﺅلر بن گئے
کرکٹ ورلڈ کپ 2015: پاک بھارت میچ سب سے بڑا ایونٹ قرار
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا مرید کے میں تربیتی کیمپ کا آغاز
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کرکٹ بورڈ سے اختلافات کے بعد انضما م الحق کا چیف سلیکٹر سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
لاہور(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اختلافات کے بعد سابق کپتان انضما م الحق کے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش ہیں۔چیف سلیکٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق انضمام الحق پی سی بی سے الگ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور جانے والاکراچی کالیگی کارکن کرامت ٹرین میں چل بسا
محراب پور جنکشن/کراچی(پی پی آئی)سابق نواز شریف کے استقبال کے لئے کراچی کے ٹرین قافلے کارواں میں شامل لیگی کارکن ساٹھ سالہ کرامت علی اچانک انتقال کر گئے۔کارکن کی شناخت کرامت کے نام سے ہوئی ہے، پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے بتایا کہ کارکن کی محراب پور جنکشن کے قریب اچانک طبیعت خراب ہوئی جس سے وہ انتقال کر گیا۔لیگی کارکن کرامت شہباز گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہنے والا تھا جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے کراچی بھجوا دی گئی۔
تلاش کریں
خبریں

برینڈن میکولم ٹرپل سنچری داغنے والے پہلے کیوی کرکٹر بن گئے
(February 18, 2014)
ویلنگٹن: برینڈن میکولم ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 302 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس تاریخی موقع پر میکولم کے والد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے ہزاروں افراد کے ہمراہ کھڑے ہو کر ریکارڈ بنانے پر بیٹے کو خراج تحسین پیش کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اس سے پہلے مارٹن کرو کے پاس تھا جب انہوں نے 1991 میں سری لنکا کے خلاف 299 رنز بنائے تھے۔

جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ : دفاعی چیمپئن محسن امین شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
(February 18, 2014)
کراچی: سندھ کے عثمان خان نے دفاعی چیمپئن محسن امین کو شکست دے کرچھٹی قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ سے باہر کردیا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں سندھ کے عثمان خان نے پنجاب کے دفاعی چیمپئن محسن امین کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو فریم سے ہرایا۔ عثمان خان کی جیت کا اسکور62-54، 69-15،12-72، 19-73اور19-64 سے رہا۔ دیگر میچوں میں سندھ چیمپئن حارث ندیم، حنین عامر، عبدالرحیم ، شارق علی ، نعمان اقبال ، محمد فہیم، حمزہ اکبر، محمد فہد، محمد رفیق، محمد ابراہیم، عامر طارق جنید بابر ، سیف اللہ اورماجد علی نے بھی کامیابی حاصل کی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
(February 18, 2014)
کولمبو: سری لنکا کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیوکمیٹی نے بگ تھری کی حمایت کی منظوری دیدی۔ سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا کہتے ہیں کہ اصولوں کی باتیں کرنے والے ہمیں پیسے نہیں دے سکتے۔سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس کولمبومیں ہوا۔ ایگزیکٹیوکمیٹی نے بھارت، آسٹریلیا اورانگلینڈ کرکٹ بورڈزکی جانب سے آئی سی سی کے گورننس، فنانس اورایف ٹی پی میں تبدیلیوں کے حوالے سے پیش کی گئی تجاویزکی حمایت کی منظوری دیدی۔

کلدیپ یادیو انڈ 19ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی باﺅلر بن گئے
(February 18, 2014)
دبئی: کلدیپ یادیو انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی باﺅلر بن گئے ۔ انہوں نے یہ کارنامہ دبئی میں جاری میگا ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کے خلا ف میچ میں سرانجام دیا ۔کلدیپ یادیو نے اسکاٹ لینڈ کیخلا ف میچ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 28رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جس میں ان کی شاندار ہیٹ ٹرک شامل ہے ۔ انہوں نے نک فارار ،کائل سٹرلنگ اور ایلیکس باﺅم کو آﺅٹ کرکے تاریخ رقم کی ہے ۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2015: پاک بھارت میچ سب سے بڑا ایونٹ قرار
(February 18, 2014)
ایڈیلیڈ: جنوبی آسٹریلیا نے آئندہ سال شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت معرکے کو اپنی اسٹیٹ کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ قرار دے دیا ۔ عالمی کپ میں روایتی حریف کا مقابلہ ایڈیلیڈ کے نوتعمیر شدہ اسٹیڈیم میں برپا ہوگا ،جس میں تماشائیوں کی تعداد پچاس ہزار کردی گئی ہے ۔اہم ترین میچ کی تمام ٹکٹیںایک گھنٹے کے اندر فروخت ہوگئی تھیں ۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا مرید کے میں تربیتی کیمپ کا آغاز
(February 18, 2014)
مرید کے: آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی سیریز کی تیاری کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کنٹری کلب کرکٹ گراﺅنڈ مرید کے میں شروع ہوگیا ۔تربیتی کیمپ یکم مارچ تک جاری رہے گا ۔ کیمپ میں 2سے 15مارچ تک بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی سیریز اور 16مارچ تا 6اپریل تک ہونے والی آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بنگلہ دیش کی تیاری کی جائے گی ۔