لاہور )پی پی آ ئی ) سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صاف شفاف الیکشن ہونے چاہیے، جو سیاسی جماعت جیتے وہ حکومت بنائے ۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئی تو ذاتی مقصد کیلئے ریاست کیساتھ کھیل کھیلا گیا ۔ میرے قائد اور مخلوط حکومت کا فرض تھا کہ ریاست کو بچائیں ۔ پانامہ کو لے کر اقامہ میں سزا دلوائی گئی، پانامہ کو لے کر اقامہ میں سزا دلوائی گئی، وہاں سے ترقی و خوشحالی کے سفر پر کالی ضرب لگائی گئی ۔ پنجاب سے ہم الیکشن جیت چکے تھے اسے تبدیل کیا گیا، 2018 میں ہمارے لوگوں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ۔ 2018کے سروے میں نوازشریف سب سے آگے تھے لیکن ہم سے اقتدار چھینا گیا ۔ خارجہ پالیسی سے تعلقات تباہ کیے گئے جنہیں ہم نے بحال کیا ۔ 75 سال میں سب سے زیادہ نشانہ صرف اور صرف سیاست دان بنے ۔ احتساب سب کا ہونا چاہیئے پر آج تک احتساب کی لاٹھی صرف سیاست دانوں پر چلی ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ سے کہا کہ میں آپ کو توسیع دوں گا اگر آپ میری مدد کریں ،چیئرمین پی ٹی آئی نے ہ میں 10، 10 سال کیلئے بند کرنا تھا، ہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹیں حائل نہیں ۔ شہباز شریف نے ڈیل کے سوال پر جواب دیا کہ ڈیل ہوتی تو نواز شریف کو ڈھیل ملتی، مشرف دور میں جیل نہ کاٹتے ۔ جب نوازشریف گرفتار ہوئے تو میں بھی ساتھ گرفتار ہوا ۔ میں ملک بدر کیا گیا تو حمزہ شہباز کو یہاں یرغمال بنایا گیا،نوازشریف کو ہتھ کڑیاں لگیں جیلوں میں ڈالا گیا ۔ نوازشریف نے کارکنوں کو کبھی نہیں اکسایا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرو ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد ہی پاکستان تشریف لا رہے ہیں ۔
سال 2013میں دنیائے کرکٹ کے چند عظیم کھلاڑیوں نے کھیل کو الوداع کیا
نئی ٹیسٹ رینکنگ:مصباح کی تنزلی ،سعیداجمل کی چوتھی پوزیشن برقرار
جیت کیلئے عمر کی قید نہیں ،دوبارہ گرینڈ سلم جیت کر دکھاﺅں گا : راجر فیڈرر
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلے گی
ماریہ شراپووا کا برسبین اوپن میں شرکت کی یقین دہانی سے انکار
ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت جاری رکھوں گا : شرجیل خان
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لاہور کا ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر
لاہور) پی پی آ ئی ) صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے ۔ لاہور میں گردوغبار اور آلودگی بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت نے 305 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلی پوزیشن لے لی ہے ۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر دہلی ہیں جہاں آئی کیو لیول 173 ہے جبکہ عرب امارات کے شہر دبئی نے 166 ائیرکوالٹی لیول کے ساتھ تیسرا نمبر حاصل کیا ہے اور چوتھے نمبر پر انڈونیشیا کا شہر جکارتہ ہے جس کا 165 آئی کیو لیول ہے اسی طرح ملائشیا کا شہر کوالالمپور 154 ائیر کوالٹی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
امکان ہے ۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر کمی سے 117 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، حکومت حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کو کرے گی ۔ یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323;46;38 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا کیا گیا اور نئی قیمت 318;46;18 روپے مقرر کی گئی تھی ۔
سرگودھا،مختلف محکموں کی 48ارب 18 کروڑ روپے کی 164سکیموں پر کام جاری
حافظ آباد )پی پی آ ئی )ضلع سرگودھا میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف محکموں کی 48ارب 18 کروڑ روپے کی 164سکیموں پر کام جاری ہے، رواں مالی سال کےلئے ان سکیموں کےلئے 5 ارب 12کروڑ 40لا کھ روپے مختص کئے گئے جن میں سے اب تک ایک ارب 83کروڑ 30لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں اور جاری فنڈز کا 71فیصد استعمال میں لایاگیا ہے ۔ اس امر کا انکشاف ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف ;223;پلاننگ) شعیب نسوانہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین،سی ای او ایجوکیشن سردار اختر عباس بلوچ اور ایکسین پی ایچ ای محمد علی کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ امسال اے ڈی بی کی 7 کروڑ 60 لاکھ روپے تخمینہ کی 2 مزید نئی سکیموں کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں فراہمی ونکاسی آب کی 14،لوکل گورنمنٹ کی 27سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی 68،محکمہ بلڈنگ کی 13،ہائیر ایجوکیشن کی 2،سپورٹس کی 5‘ محکمہ صحت کی 6، سوشل ویلفیئر کی 4، انہار کی 13، ہیومن راءٹس اور مینارٹی افیئر کی 2جبکہ معدنیات، زراعت، انڈسٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات، پی ایچ اے، شکاریات اور سکول ایجوکیشن کی ایک ایک سکیم پر کام جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے متعلقہ محکموں کو دستیاب فنڈز کا شفاف انداز میں استعمال یقینی بنانے، کام کی رفتار کو تیز کرنے کے علاوہ جاری ترقیاتی کاموں کی سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا ۔ اجلاس میں ہر محکمے کی سکیموں کاتفصیلی جائزہ پیش کیاگیا ۔
تلاش کریں
خبریں

سال 2013میں دنیائے کرکٹ کے چند عظیم کھلاڑیوں نے کھیل کو الوداع کیا
کراچی: سال2013 میں دنیائے کرکٹ کے چند عظیم کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیارکیں۔ کرکٹ میں کھلاڑی آتے اور جاتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن سال دوہزار تیرہ کرکٹ کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں ہوسکے گا۔ اس سال دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کی حکمرانی کا سورج غروب ہوگیا۔ کئی برسوں تک کرکٹ میں بادشاہت قائم رکھنے والے ٹنڈولکر نے شاہی تخت چھوڑ دیا۔ ٹنڈولکر جاتے جاتے دوہزار تیرہ کے سال کو ریکارڈ بک میں ہمیشہ کے لئے زندہ کرگئے۔ بات صرف ٹنڈولکر تک ہی ختم نہیں ہوتی۔ سری لنکا کے مایہ ناز بیٹسمین تلکارتنے دلشان نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔دلشان کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے تن وتنہا اپنی ٹیم کو کئی فتوحات دلائیں۔ اب ایسے کھلاڑی کا متبادل تلاش کرنا مشکل ہی نظر آتا ہے۔ دو ہزار تیرہ میں کرکٹ مداحوںکو بری خبر اس وقت سننے کو ملی جب دنیا کے بہترین آل رﺅانڈر جیک کیلس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔بھارت کے خلاف کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں سنچری بناکر کیلس ٹنڈولکر ، پونٹنگ، ڈریوڈ سب ہی سے بازی لے گئے۔ ریٹائرمنٹ کی ہوا انگلینڈ میں بھی چلی۔انگلینڈ کے کامیاب آف اسپنر گریم سوان نے آسڑیلیا کے خلاف جاری ایشیز سیریز میں اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ کھلاڑی چلے جاتے ہیں لیکن کھیل کے لئے ان کی بے مثال خدمات یاد گار بن جاتی ہیں۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ:مصباح کی تنزلی ،سعیداجمل کی چوتھی پوزیشن برقرار
دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جنوبی افریقی بیٹسمین جیک کیلس نے کیرئیرکا اختتام بارہویں پوز یشن پرکیا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی جبکہ بالنگ میں سعید اجمل کی چوتھی پوزیشن برقرارہے۔ ڈربن میں بھارت کیخلاف کھیلے جانیوا لے دوسرے ٹیسٹ میں کیرئیرکی پینتالیسویں سنچری اسکورکرنیکی بدولت جنوبی افریقی بیٹسمین جیک کیلس کی رینکنگ میں تین درجے بہتری آئی اورانہوں نے کیرئیرکا اختتام بارہویں پوزیشن پرکیا۔بیٹسمینوں میں اے بی ڈی ویلئیرزکا پہلا نمبرہے۔ ویسٹ انڈیزکے چندرپال نے ہاشم آملہ سے دوسری پوزیشن چھین لی۔ آملہ دودرجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبرپرچلے گئے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق ایک درجے تنزلی کے بعد نویں نمبرپرچلے گئے، یونس خان کا دسواں اوراسد شفیق بدستورسترویں نمبرپرہیں۔ بالنگ میں جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈرپہلے اورڈیل اسٹین دوسرین مبرپربراجمان ہیں۔ پاکستانی آف اسپنرسعید اجمل کی چوتھی پوزیشن برقرارہے۔ عبدالرحمن ایک درجے تنزلی کے بعد تیرہویں نمبرپرچلے گئے۔ آل راﺅنڈرزمیں بھارت کے آرایشون پہلے نمبرپرہیں۔ جیک کیلس نے آل راﺅنڈرکی حیثیت سے کیرئیرکا اختتام تیسری پوزیشن پرکیا۔

جیت کیلئے عمر کی قید نہیں ،دوبارہ گرینڈ سلم جیت کر دکھاﺅں گا : راجر فیڈرر
برسبین: سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ وہ 32سال کی عمر میں بھی گرینڈ سلم ٹائٹل جیت سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے متواتر انجریز کے باعث وہ سال 2013میں ایک سنگل ٹائٹل ہی جیت سکے تاہم نئے سال میں وہ شاندار کارکردگی سے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔واضح رہے کہ راجر فیڈرر اس وقت عالمی درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلے گی
ڈبلن: آئر لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کی دعوت قبو ل کرلی ۔ ایونٹ جنوری کے آخر میں شروع ہوکر فروری کے وسط میں اختتام پذیر ہوگا۔ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں سات ٹیموں کو جوائن کرے گی ۔ آئرلینڈ ٹیم کے کوچ فل سیمنز نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت سے ہمارے کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کو منوانے اور بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا سنہر ی موقع ملے گا۔

ماریہ شراپووا کا برسبین اوپن میں شرکت کی یقین دہانی سے انکار
برسبین: روسی ٹینس اسٹار ماریہ شروپووا نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے یقین دہانی کرانے سے انکار کردیا ۔ یاد رہے کہ زخمی ہونے کے باعث وہ گزشتہ دوسا ل سے ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں ۔ روسی ٹینس اسٹار کے حوالے سے مبصرین کا خیا ل ہے کہ آسٹریلین اوپن کی بھر پور تیاری کے سلسلے میں وہ برسبین انٹرنیشنل میں حصہ لے سکتی ہیں ۔

ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت جاری رکھوں گا : شرجیل خان
حیدر آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور وہ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین پرفارمنس کے لئے سینئر کھلاڑیوں مصباح الحق ،محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کی جانب سے فقیدالمثال استقبال کو وہ کھبی فراموش نہیں کرسکتے ۔