اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا حال ہیں چودھری صاحب؟ جس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ بس نزلہ زکام کھانسی ہے، جج نے کہا اپنا خیال رکھا کریں چودھری صاحب، آپ بڑے لوگوں کوعزیز ہیں، آپ سب کو ہی عزیز ہیں
آئی سی سی ایوارڑ:آسٹریلیا کے مچل جونسن نے پلیئردی آف ائر کا ایوارڑ جیت لیا
لندن اے ٹی پی:دفاعی چمپین فیڈرر ریکارڑ12ویں دفعہ سیمی فائنل میں
کوپا ڈو برازیل: فائنل کے پہلے میچ میں ایٹلیٹکومنیرو کی کروزیرو کو شکست
جامعہ سندھ میں ایم فل کے داخلوں کی تاریخ کا اعلان
حیدرآباد میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے لیے جگہ جگہ کیمپ قائم
افریقن نیشنز کپ کی میزبانی افریقی ملک ایکواٹورئیل گوئٹیا کے سپرد
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جما عت اسلامی اتوار کواسلام آباد میں امریکی سفارتخانے پرغزہ مارچ کرے گی
اسلام آباد (پی پی آئی)فلسطین کی تشویش ناک صورت حال پر جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ اتور 29اکتوبر کو د وبجے دن اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے باہر غزہ مارچ کیا جائیگا۔پی پی آئی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قوم سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین کی تشویشناک صورتحال میں ملک بھر کے عوام ایک آواز بنیں۔
مسیحی برادری اسرائیل فلسطین جنگ خاتمے کیلئے کل یوم دعا منائے گی
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی مسیحی برادری اسرائیل فلسطین جنگ کے خاتمے کے لئے 27اکتوبر کویوم دعا کے طور پر منائے گی۔گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ سروسز کا اہتمام کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
فواد چودھری کیخلاف ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں فواد چودھری اپنے وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ پیش ہوئے۔۔فواد چودھری نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں فیصلہ آگیا ہے، کیس ختم ہو گیا ہے، 13 نومبر کو الیکشن کمیشن میں سماعت مقرر ہے، کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چودھری کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔
تلاش کریں
خبریں
آئی سی سی ایوارڑ:آسٹریلیا کے مچل جونسن نے پلیئردی آف ائر کا ایوارڑ جیت لیا
(November 14, 2014)
دبئی: اانٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے سال2014 کے بہترین کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل جونسن دو ایوارڑ کے حق دار قرار پائے ہیں، آئی سی سی نے مچل جونسن کو سال کا بہترین ٹیسٹ کھلاڑی اور آئی سی سی کرکٹر آف دی ائر کا انعام دیا، مچل جانسن نے ایشنر سیریز اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر37وکٹیں حاصل کی تھیں۔مچل جانسن سابق کپتان رکی پونٹنگ کے بعدتاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں جنھیں سال کا بہترین ٹیسٹ کھلاڑی کا ایوارڑ دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کے ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ولیئر کو سال بہترین ون ڈے کھلاڑی کا ایوارڑ دیا گیاہے،انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے نوجوان کھلاڑی گیری بیلنس کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ائر کا ایوارڑ دیا گیا، گیری بیلنس ے جنوری میں آخری ایشنر میچ میں سڈنی میں اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا انھوں نے اب تک 8ٹیسٹ میچوں میں تین سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کے بدولت 60.75اوسط سے 725بنائے ہیں۔ انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبوروف نے سال کے بہترین ایمپائر کا ایوار ڑ جیت لیا۔
لندن اے ٹی پی:دفاعی چمپین فیڈرر ریکارڑ12ویں دفعہ سیمی فائنل میں
(November 14, 2014)
لندن:سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹارراجر فیڈرر ریکارڑ 12ویں دفعہ اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے مقامی نمبر ایک اینڈے مرے کو کوارٹر فائنل مقابلے میں0-6اور1-6سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جاپانی نیشیکوری کو سیمی فائنل میں اپنی جگہ کومحفوظ کرنے کے لیے راجر فیڈرر کی جیت کا انتظارکرنا پڑا،اسے قبل نیشیکوری نے اسپینش ڈیوڈ فیرر کو 6-4،4-6اور1-6سے شکست دی تھی، نیشیکوری پہلی دفعہ اے ٹی پی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔راجر فیڈررنے ریکارڑ چھے مرتبہ اے ٹی پی فائنلز جیت چکے ہیں جبکہ اپنے کیرئر کی 250ویں فتح بھی مکمل کی۔راجرفیڈررنے اے ٹی پی کے سیمی فائنل میں 12ویں دفعہ کوالیفائی کرکے چیکوسلواکیہ کے سابق اسٹار آئیون لیندل کا ریکارڑ بھی برابر کردیا۔
کوپا ڈو برازیل: فائنل کے پہلے میچ میں ایٹلیٹکومنیرو کی کروزیرو کو شکست
(November 14, 2014)
بیلو ہوریزونٹے:ایٹلیٹکو منیرونے کوپا ڈوبرازیل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کروزیروکو شکست دے دی۔ ایٹلیٹکو منیرونے کوپا ڈوبرازیل کے فائنل کے پہلے لیگ میں کروزیرو کے خلاف0-2سے کامیابی حاصل کر0-1کی برتری حاصل کرلی۔ایٹلیٹکو منیروکے اسٹرائیکر ڈیاگو ٹریڈیلی نے کامیابی کے بعد کہا کہ ہم فائنل کے دوسرے لیگ میں ابھی کامیابی کا بھرپور دفاع کریں گے،ان کا کہناتھا کہ دوسرے میچ کے حالات ہمارے لیے سازگار ہوں گے۔ دوسری جانب کروزیروکے مڈفیلڈر ایورٹن ریبرو نے اپنی ٹیم کی شکست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں مقابلے کی لگن نظر نہیں آرہی تھی،ٹیم میںجارحانہ پن نظرنہیں آیا،ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں اگلے میچ کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے، اور ہم فائنل کا نتیجہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فائنل کا دوسرا میچ 26نومبر کو منیرو اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔
جامعہ سندھ میں ایم فل کے داخلوں کی تاریخ کا اعلان
(November 14, 2014)
حیدرآباد:جامعہ سندھ میںاقتصادیات اور سائیکالوجی شعبوں میں ایم فل کے داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے زبانی امتحانات 18 اور24 نومبر کولیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ اقتصادیات میں امیدواروں کے زبانی امتحان18 نومبرکو شعبے کے چیئرمین کے دفتر میں لیے جائیں گے جبکہ سائیکالوجی شعبے کے ایم فل کے زبانی امتحانات 24 نومبر کو شعبے کے ڈائریکٹر آفس میں صبح 09:30 بجے لیے جائیں گے۔
حیدرآباد میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے لیے جگہ جگہ کیمپ قائم
(November 14, 2014)
حیدرآباد:رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں پہلے روز متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات کوہ نور چوک ،تانگہ اسٹینڈ پھلیلی پریٹ آباد ،12ربیع الاول چوک لطیف آباد نمبر پونے10 اور لیبر ہال سائٹ میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔تمام کیمپوں میںرکنیت حاصل کرنے والے بزرگوں و نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں ، کیمپو ں پر موجود کارکنان میں خاصہ جوش خروش تھا اور وہ نعرے بھی لگا رہے تھے جبکہ کیمپو ں اور تنظیمی دفاتر کے اطراف میں رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں بینراور وال پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے ہےںاور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اور ایم کیو ایم کے پرچم بھی لگے ہوئے ہےںرکنیت سازی مہم کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ،جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائم خانی اراکین سید خورشید علی ، غلام رسول سموں ،رکن و ایم پی اے رعنا انصارنے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کے ہمراہ حیدرآباد شہر میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کی جانب سے لگائے جانے والے مختلف کیمپوںکا دورہ کیا اور شمولیت کرنے والے نوجوانوں ، بزرگوں کے فارم پر کرکے انہیں رکنیت کی سلپ جاری کی تمام کیمپو ں میںایم کیوایم حیدرآباد زون کے اراکین اور سیکٹروں کے ذمہ داران موجودتھے۔
افریقن نیشنز کپ کی میزبانی افریقی ملک ایکواٹورئیل گوئٹیا کے سپرد
(November 14, 2014)
قاہرہ:افریقن فٹ بال کنفیڈریشن نے مراکش کے انکار کے بعد افریقن نیشنز کپ کی میزبانی افریقا کے چھوٹے سے ملک ایکواٹورئیل گوئنیا کو سونپ دی۔ مراکش نے ایبولا وائرس کے خوف سے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس سے کنفیڈریشن نے مسترد کرتے ہوئے میزبانی جنوبی افریقی ملک کو دے دی۔ ایکواٹورئیل گوئینیا تیل کی دولت سے مالا مال ملک ہے جہاں کی زیادہ تر آبادی ہسپانوی زبان بولتی ہے، ایکواٹورئیل گوئینیا نے 2012میں ہمسایہ ملک گابون کے ساتھ مشترکہ طورپر فائنل کی میزبانی کی تھی تاہم اب 16ملکوں کی ٹیموں کی میزبانی اکیلے ان کو دی گئی ہے جہاں صرف دو اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار کے ہیں،دوسری جانب سے یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکاہے کہ نئے میزبان ملک اس ذمہ داری کو اکیلے نبھا سکتاہے یا نہیں،یاد رہے ایکواٹورئیل کو شروع میں غلط بیانی پر نااہل قرار دیا گیاتھا۔ افریقن نیشنز کپ 17جنوری سے8فروی تک کھیلاجائے گا۔

