کو ئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایران سے متحصل سرحد علاقے ” ریدیگ مند” کراسنگ پوائنٹ پر امیگریشن ویزا سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ہمسایہ ممالک کے حکام اور مقامی لوگوں نے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کے دونوں طرف سے عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے باقاعدہ پاسپورٹ امیگریشن اور ویزہ سروس کا باضابطہ طور پر آغاز ایک اہم سنگ میل ہے۔ حکام سرحد کے دونوں جانب مسافروں اور زائرین کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہوگی بلکہ ان اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا۔ مزید پڑھیں: دلہن کی عمر 25 سال یا اس سے کم ہونے پر بڑے انعام کا اعلان بلوچستان میں واقع پاک ایران سرحدی مقام ریدیگ مند پر یہ تیسرا امیگریشن اور ویزا انٹری پوائنٹ ہے جبکہ اس سے پہلے تفتان اور دوبست پنجاہ کے سرحد پر مقام پر امیگریشن اور ویزا انٹری پوائنٹ کا قیام کردیا گیا تھا۔
پاکستان زمبابوے کیخلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز نہیں ہارا
انگلش میڈیا نے ایشز سیریز میں ریکارڈ ساز فتح سے محرومی کا سبب علیم ڈار کو قرار دیدیا
حکومتی عدم توجہی ، سابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد یوسف ملازمت سے برخاست
حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری کے سالانہ کی تقریب 28اگست کو ہوگی
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول انر جی منصوبے کا اجلاس
مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے سینیٹ ممبرشپ کاآغاز
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سائفر کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع
اسلام آباد(پی پی آئی) سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ سائفر کیس پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سابق وزیراعظم سائفر کے حوالے سے اپنا جواب ایف آئی اے کو دے چکے ہیں، سائفر ایک کلاسیفائیڈ دستاویز ہوتی ہے جو دفتر خارجہ سے باہر نہیں آسکتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کے پاس بھی ہوگی وہ سائفر کی کاپی یا ٹرانسلیشن ہوگی، اصل سائفر تو دفتر خارجہ سے باہر نکلتا ہی نہیں۔
رواں ماہ کے آخر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
کراچی (پی پی آئی)روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر رواں ماہ کے آخر اور ستمبر کے آغاز میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 24 اگست سے اوپر کی جانب بڑھ رہی ہیں،بینچ مارک برینٹ خام تیل 16 اگست کو 82 ڈالر کے مقابلے میں 84 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا۔عرب لائٹ کا خام تیل جو پاکستان استعمال کرتا ہے، وہ 88 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان اپنی زیادہ تر ایندھن کی ضروریات مشرق وسطی سے ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرکے پورا کرتا ہے، اس لاگت کا حساب امریکی ڈالر میں کیا جاتا ہے۔امریکی ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمت نے پہلے ہی پاکستان کے لیے درآمد ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا اثر صارفین پر پڑے گا۔
سندھ کے بعد پنجاب سے اسرائیل جانیوالوں کیخلاف مزید مقدمات درج
گوجرانوالہ/ر گجرات(پی پی آئی)میرپورخاص سے اسرائیل جانے والے پاکستانی شہریوں کے بعد پنجاب سے بھی شہریوں کے جانے کا انکشاف ہوا، جن کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 10 ہوگئی۔ ملزمان کی 118 ٹرانزیکشن پوسٹ آفس میرپور خاص سے وصول کی گئیں ہیں۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ اور گجرات سے کئی خاندانوں کو رقوم اسرائیل سے بھیجی جاتی رہی ہیں،پی پی آئی کے مطابق تفتیشی رپورٹ ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔۔واضح رہے کہ اسرائیل میں مقیم مزید 5 پاکستانیوں پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق امانت کی پاکستانی اہلیہ 4 دہائیوں سے اسرائیل میں مقیم ہے اور وہ کئی پاکستانیوں کو اسرائیل بلا چکی ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان زمبابوے کیخلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز نہیں ہارا
ہرارے( پی پی آئی )پاکستان کو ون ڈے فارمیٹ میں بھی زمبابوے پر واضح برتری حاصل ہے۔زمبابوے گرین شرٹس کے خلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا ہے۔پاکستان ون ڈے کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے اور زمبابوے آئی سی سی کا کوئی بھی بڑا ٹائٹل اپنے نام کرنے سے محروم ہے۔دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کو حریف ٹیم پر واضح برتری حاصل ہے۔1992 میں ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے کے بعد زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ایک روزہ میچز کی بات کریں تو دونوں ٹیمیں چوالیس بار آمنے سامنے آئیں اور چالیس میں گرین شرٹس نے میدان مارا۔ دو میچز بے نتیجہ رہے۔ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف بہترین اسکور تین سو انچاس اور کم ترین اسکور چورانوے رنز ہے۔ پاکستان کے دس کھلاڑی زمبابوے کے خلاف سینچری بناچکے ہیں۔پاکستان کی موجودہ ٹیم میں شاہد آفریدی نے زمبابوے کے خلاف سب سے زیادہ تینتیس وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

انگلش میڈیا نے ایشز سیریز میں ریکارڈ ساز فتح سے محرومی کا سبب علیم ڈار کو قرار دیدیا
لندن( پی پی آئی ) خراب روشنی کے سبب ایشز میں تاریخی کامیابی سے محرومی پر برطانوی میڈیا علیم ڈار پر برس پڑا، جب کہ آسٹریلوی میڈیا نے بھی پاکستانی امپائرکو ولن بنا دیا۔ آخری ٹیسٹ میں خراب روشنی پرانگلینڈ ایشز سیریز میں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل نہ کرسکا۔پاکستانی ایمپائر علیم ڈار دوہرے عذاب کا شکار ہوگئے، جب خراب روشنی کے باعث ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ جلد ختم کرنے پر انگلش میڈیا جان کا عذاب بن گیا۔ کینگرو کپتان مائیکل کلارک کو ہاتھ سے روکنے پر آسٹریلوی میڈیا بھی پاکستانی ایمپائر کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگیا۔ایشز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو فتح کیلئے آخری چار اوورز میں چوالیس رنز درکار تھے۔ شکست سامنے دیکھ کر آسٹریلوی کپتان نے بیڈ لائٹ کی کال دی تو فیلڈ ایمپائر علیم ڈار لائٹ میٹر چیک کرنے لگے۔ زیادہ وقت لگا تو مائیکل کلارک خود میٹر دیکھنے پہنچ گئے جس پر علیم ڈار نے کلارک کو ہاتھ سے روکا اور یہی انہیں مہنگا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب انگلش میڈیا بھی علیم ڈار کا دشمن بنا ہوا ہے، برٹش اخبار کہتے ہیں کہ علیم ڈار نے میچ جلد ختم کرکے انگلینڈ کو ایشز سیریز میں تاریخی چار صفر کی کامیابی سے محروم کردیا۔ آسٹریلوی اور برطانوی میڈیا آئی سی سی سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایمپائرز کے خلاف کارروائی کرے۔

حکومتی عدم توجہی ، سابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد یوسف ملازمت سے برخاست
لندن( پی پی آئی ) حکومت کی عدم توجہی نے سابق عالمی اسنوکرچیمپئن محمد یوسف کو بے روز گارکردیا، موجودہ عالمی چیمپئن محمد آصف کو آٹھ ماہ گزرنے کے بعد بھی انعامی رقم نہیں دی گئی۔سترہ برس قبل پاکستان کواسنوکرمیں پہلا عالمی اعزاز دلوانے والے محمد یوسف سے وفاقی حکومت نے روز گار چھین لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے محمد یوسف کو خاموشی کے ساتھ نوکری سے برخاست کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک سے ملک میں کھیل فروغ نہیں پاسکتا۔ صرف یہی نہیں، حکومت نے موجودہ عالمی چیمپیئن سے کیا گیا وعدہ بھی وفا نہ کیا۔ محمد آصف آٹھ ماہ سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پالیسی کے تحت ایک کروڑروپے کی انعامی رقم کے منتظرہیں۔ حکومت کے طرز عمل سے یہ تاثرملتا ہے کہ خاص ہو یا عام ، کسی سے بھی کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوں گے۔ سندھ ، پنجاب اورسرحد کے وزرائے اعلی نے بھی آصف کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا لیکن انہیں آج تک انعامی رقم نہیں مل سکی۔

حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری کے سالانہ کی تقریب 28اگست کو ہوگی
حیدرآباد(پی پی آئی)حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس اوررکن الاسلام جامعہ مجددیہ کے فارغ التحصیل طلباءکی دستار بندی کے سلسلہ میں جلسہ دستار فضیلت کی تقریب بدھ28اگست کو بعد نماز عشاءرات 9بجے آزاد میدان مسجد ہیرآباد میں جمعیت علماءپاکستان کے صدر اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ رکنویہ محمودیہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت میںمنعقد ہوگی۔ ممتاز عالم دین علامہ سعید احمد اسدخصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی دوسری نشست جمعرات29اگست کو صبح 10بجے جامع مسجدآزاد میدان ہیرآباد میںہو گئی جس سے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدارتی خطاب فرمائیں گے، اس تقریب سے ملک کے ممتاز علماءکرام، مفکرین ،اوردانشور حضرات بھی خطاب فرمائیں گے بعد از پروگرام حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری رحمة اللہ علیہ کے مزار مقدس جام شورو روڈ نزد راجپوتانہ ہسپتال حیدرآباد میں چادر پوشی کے بعد لنگر پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول انر جی منصوبے کا اجلاس
کراچی(پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول پاور پروجیکٹ کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سید مرادعلی شاہ ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ ( منصوبہ بندی و ترقیات) عارف احمد خان،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ ، سیکریٹری کول انرجی ، سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت، چئیرمین سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ (SBoI)زبیر موتیوالا، اینگرو کمپنی کے صدر، سی ای او مائننگ،محکمہ انرجی میں مائننگ اور کول کے کنسلٹنٹ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں تھر کول پر اینگرو مائننگ اور تھر پاور کمپنی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعدوفاقی حکومت کے ہاں کافی عرصے سے التوا کا شکار ہونے والے حکومتی معاملات کے حل کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی جو ان دیرینہ مسائل کے فوری حل کے لئے وفاقی حکومت سے بات چیت کرے گی اور بعد میں وزیراعظم نواز شریف کو تھر کول منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ ملک میں کوئلے کے بے بہا ذخائر موجود ہیں جن کا بیش تر حصہ سندھ کے تھرپارکر میں ہے اور ہمیں ملک کو درپیش بجلی بحران کے حل کے لئے تھر کے کوئلے سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مائننگ کے سی ای اوشمس الدین شیخ نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود تھر کول منصوبے پر40فیصدلاگت کم ہوگی۔انہوں نے اجلاس کوبتایا کہ اگر وفاقی حکومت میں کاغذی کاروائی میں التواءکا شکار معاملات حل ہوجائیں تو پہلی جنوری سے ہی اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت چار پانچ سالہ پرانے تھر کول کے منصوبے کو ترقی دینے کے لئے سندھ حکومت سے تعاون کرے کیونکہ یہ منصوبہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے توانائی بحران کا خاتمہ کرسکتا ہے۔

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے سینیٹ ممبرشپ کاآغاز
حیدرآباد(پی پی آئی) مہران یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے رجسٹرار نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سینیٹ میں اساتذہ کی ممبر شپ کے لئے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن10ستمبر2013کو صبح10بجے تا 1بجے تک ہونگے نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30اگست 2013دوپہر 2بجے تک ہے امیدوارکو انتخاب سے دستبردار ی کی آخری تاریخ 5ستمبر2013 مقرر کی گئی ہےنامزدگی فارم رجسٹرار مہران یونیورسٹی کے دفترسے حاصل کر کے وہی جمع کرائے جا سکتے ہیں
