ؒؒاسلام آباد(پی پی آئی) اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سود بڑھانے کے سوا کوئی حل نہیں، ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام سے ہی ہمیں بیرونی امداد ملنی ہے۔ سیاسی استحکام کا مسئلہ تو سیاسی جماعتوں کو حل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سود بڑھانے کے سوا کوئی حل نہیں، نگران وزیرخزانہ نے بتایا کہ مجھے بہت سخت سوالات کا سامنا ہے، میں اتنا مشکل کام کیوں لیا؟ہمیں تھوڑی مہلت دیں، ہمارے پاس اختیارات محدود ہیں، جو ٹیکس لگے ہوئے پارلیمنٹ نے ان کی منظوری دی ہوئی ہے۔ممبرانے کہا کہ ہمیں مفت بجلی نہیں ملتی جبکہ اخبارات میں مفت بجلی لینے سے متعلق خبریں آرہی ہیں۔جو کہ حقائق کے برعکس ہے، ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ ہی ہمیں بیرونی امداد ملنی ہے۔ سیاسی استحکام کا مسئلہ تو سیاسی جماعتوں کو حل کرنا ہے۔ دوسری جانب نگران حکومت نے بجلوں بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کر دیں، نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز سے ورچوئل رابطہ کیا۔ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی گئی،آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے ریلیف کیلئے حکومت کے مؤقف پر بریفنگ لی،بجلوں بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے تحریری پلان مانگ لیا،آئی ایم ایف کو تحریری پلان آج شام بھیجے جانے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی بورڈ کا آزمائشی طور پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کرانے کا فیصلہ
فٹبال پریمیئر لیگ: لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا
یو ایس اوپن:نواک جوکووچ اور اینڈی مرے چوتھے راو
ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے برٹش موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا
برطانوی فٹبالر گیرتھ بیل کو ریال میڈرڈ نے 13ارب روپے میں خرید لیا
فٹبال پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے پونچھ ڈویژن کیلیے تاریخی انتظامی پیکج کی منظوری دے دی
مظفر آباد(پی پی آئی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پونچھ ڈویژن کیلیے تاریخی انتظامی پیکج کی منظوری دے دی،نوٹیفکیشن جاری۔وزیراعظم نے اس تاریخی انتظامی پیکج کا اعلان جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان، سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل (ر) وقار احمد نور،وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور،میاں عبدالوحید،دیوان علی خان چغتائی،سردار میر اکبر خان،سردار جاوید ایوب،سردار محمد حسین،نثار انصر ابدالی،سردار ضیاء القمر،سردار عامر الطاف،چوہدری اظہر صادق،سردار فہیم اختر ربانی،معائنہ کمیشن کے چیئرمین پیر مظہر سعید شاہ کے ہمرا ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر نوٹیفکیشنز کی فائل سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان کے حوالے کی۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پونچھ ڈویژن کے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بڑے پیکج کی منظوری دی ہے جن کے نوٹیفکیشن کئے جا چکے ہیں۔حکومت کو لوگوں کے مسائل کا ادراک ہے اور ہم تمام مسائل کو حل کریں گے۔پونچھ پیکج کا مقصد اس ڈویژن کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنا ہے۔چیف انجینئر شاہرات پونچھ،چیف انجینئر برقیات پونچھ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پونچھ،ڈویژں ل ڈائریکٹر کالجز پونچھ،چیف انجینئر عمارات / پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، کی آسامیاں دیکر انتظامی طور پر پونچھ کو بااختیار بنا دیا ہے۔بجلی کے بلات کا مسئلہ حل کیا جہاں ضرورت ہو گی عوام کی بھلائی کیلیے اپنا اختیار بھرپور طریقے سے استعمال کرونگا۔کشمیر پر آرمی چیف کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے تحریک آزادی کشمیر ہمارا سب کچھ ہے،حق خودارادیت کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔مالیاتی ڈسپلن قائم کیا ہے Gray ایریاز کا خاتمہ کیا ہے قانون سب کیلیے ہے اور سب قانون کے تابع ہیں۔ مستحکم اور مضبوط پاکستان کی بدولت تحریک آزادی کشمیر کی شمع جلتی رہے گی۔کبھی بھی اسمبلی تحلیل نہیں کرونگا نہ پروٹوکول کا عادی ہوں نہ کسی مخمصے میں رہتا ہوں جس کے پاس 27 ممبر ہیں آئے آرام سے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤنگا۔اللہ پاک نے اقتدار دیا وہی لے گا جب تک اختیار ہے اسے مخلوق خدا کی بھلائی کیلیے پوری طاقت سے استعمال کرونگا۔وزیراعظم نے کہا کہ آج میری پریس کانفرنس کا فوکس پونچھ ڈویژن ہے۔میں دیگر دو ڈویژنز کے مسائل کے بارے میں بھی بات کروں گا۔مظفرآباد میں دریائے نیلم جہلم کا رخ موڑنے سے ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔واپڈا کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل کیلئے ایس او پیز بنا لی گئی ہیں۔میرپور میں رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد اور میرپور میں کچھ سہولیات تھیں جو پونچھ ڈویژن میں نہیں تھیں۔ہم نے شاہرات اور بجلی کیلئے پونچھ کیلئے چیف انجینئر مقرر کردیئے۔ہیڈ آفس کی سطح کے فیصلے دارالحکومت مظفرآباد میں ہونگے۔کل یا پرسوں سے سینئر آفیسران پونچھ میں بیٹھنا شروع کریں گے۔انہوں نے کہا ہم نے بجلی کے بلوں میں اپنے عوام کو ریلیف دیا ہے۔بجلی کے بلوں پر احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔میں کم از کم لوگوں کی بددعاوں سے بچنا چاہتا ہوں،جو اعلانات میں نے کئے ہیں مجھے 15 منٹ لگے لیکن کرنے کو 45 دن لگ گئے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ جس میرے ممبر کے پاس 27 ارکان کی حمایت حاصل ہے سامنے آکر دکھا دے،میں اپوزیشن میں بیٹھ جاؤنگا کوئی سامنے آکر ممبران کی اکثریت دکھا دے میں گھر چلا جاوں گا،کوئی سوچے بھی نہ کہ میں اسمبلی تحلیل کروں گا،میں خاموش سے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں گا، جمہوری نظام وزراء کو محکمے دیئے بغیر نہیں چل سکتا، جلد وزراء کو محکمے دینے کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔انہوں نے کہا مجھے کشمیری ہونے پر فخر ہے وکیل بھی ہوں،صحافی بھی ہوں اور ایک سیاسی کارکن بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ضروریات کے مطابق وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کے وزیراعظم کے طور پر کب کیا فیصلہ کرنا ہے یہ میں جانتا ہوں،ابھی کئی ایشوز ہیں جو حل طلب ہیں نیلم جہلم،آٹے کا مسئلہ،بجلی،منگلا ڈیم کے ایشوز ان سب پر ابھی کام کرنے ہیں۔۔
سی پیک پاکستان کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کیلئے گیم چینجز ثابت ہوگا، چینی قونصل جنرل
ؒلاہور(پی پی آئی) چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر ممالک کیلئے بھی گیم چینجز ثابت ہوگا،سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔بدھ کے روز لاہور میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے دوران ”اے پی پی ”سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چائینز قونصل جنرل نے کہا کہ پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں اور چین پاکستان کی ترقی، سلامتی، خوشحالی اور معاشی استحکام سمیت ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا۔قونصل جنرل نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان کئی دہائیوں پر مبنی تعلقات ہیں جو آئندہ نسلوں کو منتقل ہو رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، ثقافتی،تحقیقی اور کاروباری شعبوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات اس بات کے ضامن ہیں کہ آنے والے وقت میں ان کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔قونصل جنرل نے کہا کہ سی پیک نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید متحرک اور مضبوط کیا ہے،چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے پاکستانی صنعتوں کو استحکام مل رہا ہے اور اس کی برآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر اس وقت تک 25ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی غرض کے بغیر باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی طور پر اپنا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں تا کہ اس کے ثمرات دونوں ممالک کی عوام تک براہ راست پہنچ سکیں۔ظہرانے میں سینئر صحافی جاوید فاروقی، الفت مغل، عاصم نذیر بھٹی اورپاک چین امور کے ماہر محمد ضمیر اسد ی سمیت چینی سفارتخانے کے افسران نے شرکت کی۔
نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم ہوناچاہیے: چیف جسٹس
ؒؒاسلام آباد(پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نیب ترامیم کیس میں ریمارکس دیے کہ نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔کیس کی سماعت کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل منصور اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ ضرورپڑھیں:سائفر کیس، عمران خان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیعدوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ نیب نے 50 کروڑ سے کم کرپشن کے مقدمات واپس لے لیے،کس قانون کے تحت یہ تفریق بنائی گئی ہے؟ اس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے نظام کا محافظ نیب ہے۔ اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ احتساب کے قوانین میں سب سے سخت قانون نیب کا ہی ہے، نیب کے دائرے سے نکلنے والیکسی اورقانون کے تحت احتساب کے عمل میں شامل ہوں گے، کیا 50 کروڑ کی حد اس لیے مقررکی گئی کہ بڑی مچھلی کو پکڑا جائے؟ کیا 50 کروڑ سے کم کی کرپشن کرنے والوں کی عزت افزائی کی جارہی ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ نیب ٹرائل کی رفتاربہت سست ہوتی ہے، نیب ترامیم 2022 میں انکوائری کے وقت ملزم کی گرفتاری کو نکالا گیا، جولائی2023 میں نیب قانون میں دوبارہ انکوائری سطح پرگرفتاری کوشامل کیا گیا، نیب کیسز میں انکوائری کی سطح پرگرفتاری کے نقص کونکال کردوبارہ شامل کیا گیا، انکوائری سطح پرگرفتاری نیب کی گرفت اور سیاستدانوں کیگردگھیرا تنگ کرنے کے لیے کی گئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم ہوناچاہیے۔
تلاش کریں
خبریں

آسٹریلوی بورڈ کا آزمائشی طور پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کرانے کا فیصلہ
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن میں 12 فرسٹ کلاس آزمائشی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو مصنوعی روشنیوں میں کرانے کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے بعد اب آسٹریلیا آزمائشی طور پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز منعقد کرائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز یونین نے فاسٹ ٹیسٹ میچز کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے شیفلڈ شیلڈ مقابلوں کو آزمائشی طور پر مصنوعی روشنی میں منعقد کرانے کی حمایت کر دی ہے۔ اب آسٹریلوی بورڈ کرکٹرز نے رائے بھی لے گا۔ آسٹریلوی بورڈ 2015ءمیں نیوزی لینڈ سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ دونوں بورڈز ایونٹ سے قبل اپنے کھلاڑیوں کی رائے لیں گے۔ آسٹریلوی بورڈ نے آنے والے سیزن میں 12 فرسٹ کلاس میچز کو آزمائشی طور پر مصنوعی روشنی میں کرانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

فٹبال پریمیئر لیگ: لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا
لندن: فٹبال پریمیئر لیگ میں لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ سوانسی اور آرسنل نے اپنے میچ جیت لیے۔دنیا کے ہر دلعزیز کھیل فٹبال میں دلچسپ مقابلے ہوئے اینفیلڈ میں لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کا سارا غرور خاک میں ملا دیا۔ ایک صفر کی جیت کے ساتھ انہوں نے انیس سو چورانوے پچانوے کے بعد لیگ سیزن کا شاندار آغاز کیا ہے۔ دوسرے میچ میں سوانسی نے ویسٹ بروم کو دو صفر کی شکست سے دوچار کیا۔ پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ ادھر آرسنل کا پہلے ہاف میں کیا ہوا گول ٹوٹنہم کے خلاف فیصلہ کن ثابت ہوا۔

یو ایس اوپن:نواک جوکووچ اور اینڈی مرے چوتھے راو
نیویارک: یو ایس اوپن میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور اینڈی مرے چوتھے راو¿نڈ میں پہنچ گئے جبکہ سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں سیٹ پکی کر لی۔ٹینس سیزن کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم میں زبردست مقابلے جاری ہیں۔ ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ نے پرتگالی حریف کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔ جوکووچ چھ صفر، چھ دو اور چھ دو سے جیت کر چوتھے راو¿نڈ میں پہنچ گئے۔ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے جرمن مدمقابل کو زیر کیا۔ ویمن سنگلز میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے برتری دکھاتے ہوئے اپنی ہی ہموطن امریکی کھلاڑی کو زیر کر دیا۔ دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے چھ چار اور چھ ایک سے کامیابی اپنے نام کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے برٹش موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا
لندن( پی پی آئی ) برٹش موٹو جی پی بائیک ریس میں سپین کے رائیڈرز نے میدان مار لیا۔ موٹو جی پی کا ٹائٹل ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے اپنے نام کیا۔برطانیہ میںسلور اسٹون سرکٹ پر ہونے والی موٹو جی پی ریس کے فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عالمی چیمپئن سپینش رائیڈرجارج لورینزومقررہ فاصلہ چالیس منٹ 52 سیکنڈ میں طے کرکے تیز ترین رائیڈر قرار پائے۔ ریس میں سپین ہی کے مارک مارکیوزدوسری اورڈینی پیڈروسا تیسری پوزیشن پر رہے۔

برطانوی فٹبالر گیرتھ بیل کو ریال میڈرڈ نے 13ارب روپے میں خرید لیا
میڈرڈ( پی پی آئی ) دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے برطانوی فٹ بالر گیرتھ بیل ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے پر دستخط کے لئے میڈرڈ پہنچ گئے۔ فٹ بال ایک ایسا کھیل جس سے دیوانگی کی حد تک وابستگی رکھنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں کروڑوں میں ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے نامی گرامی کھلاڑیوں کے حصول کیلئے فٹ بال کلبس اپنے خزانوں کے منہ کھول دیتے ہیں۔ برطانوی فٹ بالر گیرتھ بیل سے چھ سالہ معاہدے کیلئے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ نے بھی کچھ ایسا ہی کیا جب انگلش کلب ٹوٹنہم کی نمائندگی کرنے والے گیرتھ بیل کی خدمات ایک سو ملین یوروز کے عوض حاصل کرلیں جو تاریخ میں کسی بھی فٹ بالر کو دیئے جانے والا سب سے بڑامعاوضہ ہے۔پاکستانی روپے کے حوالے سے یہ رقم 13ارب روپے بنتی ہے ۔ اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ فٹبالرپرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے لئے ریال میڈرڈ نے دو ہزار نو میں چورانوے ملین یوروز ادا کئے تھے۔

فٹبال پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے
لندن: فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے۔ مانچسٹر سٹی نے ہل کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا بغیر کسی گول کے ختم ہونے والے پہلے ہاف نے میچ کو زیادہ سنسنی خیز بنا دیا۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے برتری دکھاتے ہوئے پینسٹھ اور نوے منٹ میں گول داغ کر دو صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ نیو کاسل نے فلہم، نارویچ نے ساتھمپٹن کو اور اسٹوک سٹی نے ویسٹ ہام کو ایک صفر سے شکست دی۔ کرسٹل پیلس نے سندر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
