اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے۔ حکم نامہ میں عدالت نے کہا کہ سیکرٹری، آئی جی، ڈی جی ایف آئی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت نہیں کریں گے، ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جانے کو یقینی بنائیں۔ حکم نامے کے مطابق سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کیخلاف مقدمات سے متعلق آگاہ کریں۔
حیدرآباد: چیمبرآف کامرس کے نائب صدرکا ایف بی آر سے پیچیدہ شرائط ختم کرنے کا مطالبہ ٰٓٓ
سری لنکن بیٹسمین تلکارتنے دلشان ان فٹ ، پہلے میچ سے باہر ہو گئے ٰٓٓ
سیہون شریف : کاروکاری کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت
چمن : پاک افغان سر حد پر خود کش حملہ ،آٹھ جاں بحق ،دو لیویز اہلکار سمیت سولہ افراد زخمی
میرپورخاص : مسافر بس الٹنے سے 22افراد زخمی ،تین کی حالت تشویش ناک
شہداد پور : مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی،دہشت گرد فرار
کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا ہے،پی پی آئی کے مطابق دستی بم حملے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
غیر ملکیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات بنا کر دینے والے گینگ کے 3یجنٹ گرفتار
پشاور(پی پی آئی) ہنگو پولیس نے غیر ملکیوں کو پاکستانی جعلی دستاویزات بنا کر دینے والے گینگ کے تین ایجنٹوں کو گرفتارکرلیاجبکہ کاروائی میں تین غیر ملکی بھی گرفتار کرلیے گئے گرفتار غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جعلی طریقے سے بنانے کے لیے مجموعی طور پر 61 لاکھ میں بات ہوئی تھی۔ پی پی آئی کے مطابق ہنگوپولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کا سرغنہ پشاور میں ہے جس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں پولیس نے بتایا کہ گروہ کے تین ایجنٹ اور غیر ملکی ہنگو نادرا آفس کے باہر موجود تھے کہ اطلاعات پر کاروائی کی گینگ غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت دلانے اور انہیں غیر قانونی طریقے اور جعل سازی سے دیگر ممالک بھجواتے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ،420 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کیا جا رہا ہے۔
ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
ٹھٹھہ (پی پی آئی) ٹھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافروں سے بھری وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق افسوسناک حادثہ کینجھر جھیل کے قریب آیا جہاں قومی شاہراہ پر مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اس قدر زوردار تھی کہ 4 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔تصادم کے دوران 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں سول ہسپتال مکلی منتقل کر دیا گیا۔
تلاش کریں
خبریں

حیدرآباد: چیمبرآف کامرس کے نائب صدرکا ایف بی آر سے پیچیدہ شرائط ختم کرنے کا مطالبہ ٰٓٓ
(October 7, 2013)
حیدرآباد: حیدر آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر و چیئر مین سب کمیٹی ان لینڈ ریوینیو تراب علی خوجہ نے چیئر مین فیڈرل بو ر ڈ آف ریوینیو سے مطالبہ کیا کہ پیچیدہ انکم ٹیکس ریٹرن کے ساتھ بیلنس شیٹ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ منسلک کرنے کی شرائط فو ری طو رپر ختم کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبل ٹیکسیشن نظام سے تاجر سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ، ٹیکس نظام پیچیدہ ہونے کی وجہ سے تاجر برادری کا کاروبار متاثر ہوتا ہے اور تاجروں کو لاکھو ں روپے کنسلٹنٹ کی فیس میں ادا کرنے کے اثرات براہ راست قیمتوں پر پڑتے ہیں اور اس کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔لہٰذا پیچیدہ شرائط ختم کر دی جائیں۔

سری لنکن بیٹسمین تلکارتنے دلشان ان فٹ ، پہلے میچ سے باہر ہو گئے ٰٓٓ
(October 7, 2013)
کولمبو: سری لنکا کے بیٹسمین تلکارتنے دلشان زخمی ہونے کے باعث ڈومیسٹک سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے ۔ تلکارتنے دلشان پریکٹس کے دوران انگلی پر زخم آنے کے باعث آج سے شروع ہو نے والی سری لنکا کی ڈومیسٹک سہہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ، انھیں اگلے میچ میں بورڈ الیون کی حتمی ٹیم میں شامل کرنے کے لئے احتیاطی طور پر بھی آرام دیا جا رہا ہے ، جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین کوشال سلوا کو ڈومیسٹک میں شاندار کار کر دگی کی بنا پر پہلے میچ کے لئے سری لنکا اے سے بورڈ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے ، فاسٹ باﺅلر کانشک الویٹیگالا کوڈیولپمنٹ ٹیم سے اے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ کوسان ما دوشانکا کو ڈیولپمنٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ بورڈ الیون اپنا دوسرا میچ 21اکتوبر کو کھیلے گی۔

سیہون شریف : کاروکاری کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت
(October 2, 2013)
سیہون شریف: ایڈیشنل سیشن جج سیہون شریف کی عدالت نے کاروکاری کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت جبکہ دو ملزمان کو کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھان سعید آباد شہر میں دو سال قبل امام الدین چنہ ، نذیر احمد چنہ،محمد صادق چنہ اور محمد عثمان چنہ نے نسیم چنا اور امیر بخش برہمانی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیا تھا ۔ جس کا مقدمہ گزشتہ دو سالوں سے ایڈیشنل جج کی عدالت میں چل رہاتھا،آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان سگے بھائیوں امام الدین چنا اور نذیر احمد چنا کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ دیگر دو ملزمان محمد صادق اور محمد عثمان چنا کورہا کر نے حکم دیاتاہم جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھے ماہ کی قید ہو گی ۔

چمن : پاک افغان سر حد پر خود کش حملہ ،آٹھ جاں بحق ،دو لیویز اہلکار سمیت سولہ افراد زخمی
(October 2, 2013)
چمن: چمن میںپاک افغان کسٹم ہا ﺅس میں خودکشدھماکے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ دو لیویز اہلکاروں سمیت16افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک افغان کسٹم ہاﺅس کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میںآٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو لیویز اہلکاروں سمیت سولہ افراد زخمی ہوگئے ،ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو افغان سیکورٹی اہلکا ر بھی شامل ہیں۔ دھماکا باب دوستی کے قریب افغانستان کی حدود میں ہوا جس کے بعد باب دوستی پر آمدورفت معطل ہو گئی ۔ واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افرادکو قریب واقع طبی مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے افغانستان کے لئے نیٹو اور امریکی سپلائی چمن کے راستے سے ہی ہو تی ہے ۔

میرپورخاص : مسافر بس الٹنے سے 22افراد زخمی ،تین کی حالت تشویش ناک
(October 2, 2013)
میرپور خاص: میر پور ضاص کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے سے 22افراد زخمی ہوگئے ۔ میرپور اخاص کے قریب جھلوری لنک روڈ پر واقع گاﺅں امیر خان خاص خیلی کے پاس ایک تیز رفتار مسافر بس ٹائی راڈٹوٹ جانے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 22افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو میرپو ر خاص اسپتال لایا گیا جہاں فوری طبی امداد مہیا کی گئی ،زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ چھے زخمیوں کو سرجیکل وارڈ میںداخل کر دیا گیا ہے ،دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

شہداد پور : مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
(October 2, 2013)
شہداد پور: شہداد پور میں مختلف واقعات میںدو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور 33سالہ محمد سلیم پر اسرار سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ،ورثاءکا کہنا ہے کہ گھر میں ریوالور صاف کر تے ہوئے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہو گئے ،متوفی تین بچوں کے باپ تھے جبکہ شہدا پو رکے نواحی قصبے ڈھڑو شریف میں ابڑو قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں بیس سالہ نوجوان خادم حسین گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔دوسری جانب شہداد پور پولیس نے چار روز قبل رہزنی کے واقعے میں جاں بحق ہو نے والے زمیندار علی حسن لھوسو کے قتل کا مقدمہ تین نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیاہے، پولیس نے درجن سے زائد افراد کوگرفتار کر لیا ہے تاہم اصل ملزمان تک نہیں پہنچ سکی ، ایس ایچ او شہداد پو رکا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔