حیدرآباد: چیمبرآف کامرس کے نائب صدرکا ایف بی آر سے پیچیدہ شرائط ختم کرنے کا مطالبہ ٰٓٓ

حیدرآباد: حیدر آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر و چیئر مین سب کمیٹی ان لینڈ ریوینیو تراب علی خوجہ نے چیئر مین فیڈرل بو ر ڈ آف ریوینیو سے مطالبہ کیا کہ پیچیدہ انکم ٹیکس ریٹرن کے ساتھ بیلنس شیٹ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ منسلک کرنے کی شرائط فو ری طو رپر ختم کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبل ٹیکسیشن نظام سے تاجر سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ، ٹیکس نظام پیچیدہ ہونے کی وجہ سے تاجر برادری کا کاروبار متاثر ہوتا ہے اور تاجروں کو لاکھو ں روپے کنسلٹنٹ کی فیس میں ادا کرنے کے اثرات براہ راست قیمتوں پر پڑتے ہیں اور اس کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔لہٰذا پیچیدہ شرائط ختم کر دی جائیں۔

Next Post

اساتذہ کی ذمہ داری صرف کلاسوں تک محدود نہیں، ان کی معاشرے میں الگ پہچان ہونی چاہیے : شیخ الجامعہ سندھ

Mon Oct 7 , 2013
ٰٓٓجام شورو: شیخ الجامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل نے کہا ہے کہ جب انسان اپنی سچائی پرآئے تو اکیلے ہی معاشرے میں انقلاب لاکر قوم کی تقدیر تبدیل کر سکتا ہے ، اساتذہ کی ذمہ داری صرف کلاسوں تک محدود نہیں ہے، ان کی معاشرے میں بھی الگ پہچان ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے […]