اسلام آباد (پی پی آئی) نیپرا اتھارٹی نے اوور بلنگ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈ سکوز کے سی ای اوز کو 12 ستمبر کو طلب کر لیا ہے، پی پی آئی کے مطابق صارفین کی جانب سے نیپرا ہیڈ کواٹرز میں غلط میٹر ریڈنگ کرنے پرکثیر تعداد میں درخواستیں جمع کروائی گئی تھی،صارفین کی جانب سے درج کروائی گئی شکایات میں زیادہ تر میٹر ریڈنگ کی کلئیر تصویر کا نہ ہونا اور بل پر غلط میٹر ریڈنگ کی تاریخ کا درج ہونا شامل ہے
امریکن نیشنل باسکٹ بال :ڈیٹرائٹ پسٹنز نے نیویارک نکس کو شکست دے دی
سینیٹ تحقیقاتی کمیٹی کا تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو انتخابات روکنے کا حکم
پیپلز پارٹی نے لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا
دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے:اظہر خان
چوتھی قومی رینکنگ چیمپئن شپ : محمد آصف اور حمزہ اکبر کو اپ سیٹ شکستیں
17ویں سندھ گیمز دسمبر میں کراچی میںکرانے کا اصولی فیصلہ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس (ر) سید اصغر حیدر ذاتی وجوہات پرمستعفی
اسلام آباد (پی پی آئی)پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دے دیا، ان کا استعفیٰ وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے۔واضح رہے کہ فروری 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سید اصغر حیدر کو 3 سال کی توسیع دی تھی۔
سندھ میں ملیریا کی وبا کے ساتھ ڈینگی کیسز میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ
کراچی(پی پی آئی)سندھ میں ایک جانب ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے تودوسری جانب ملیریا کے پھیلاو میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے ایک بڑے سرکاری ہسپتال میں ایک دن میں ملیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔لیکن سرکاری اعداد و شمار حقیقت کی عکاسی نہیں کررہے۔ کراچی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ملیریا کے چند سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اندرون سندھ صورتحال اس کے برعکس ہے جہاں ہزاروں افراد ملیریا سے متاثر ہو رہے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست میں صرف حیدرآباد ڈویژن میں 31 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اعداد و شمار سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ کراچی میں رواں برس اب تک ڈینگی کے کْل 828 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے کسی بھی متاثرہ شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔تاہم سندھ کے متعدی امراض کے ہسپتال اور ریسرچ سینٹر سے جمع کیے گئے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ رواں سال مئی میں ملیریا سے 2 اور جون میں ڈینگی سے ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)

امریکن نیشنل باسکٹ بال :ڈیٹرائٹ پسٹنز نے نیویارک نکس کو شکست دے دی
(November 20, 2013)
نیویارک: نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں ڈیٹرائٹ پسٹنز نے نیویارک نکس کو شکست دے دی۔امریکی شہر نیویارک میں جاری باسکٹ بال کے نیشنل مقابلوں میں ڈیٹرائٹ پسٹنز نے ایک سخت مقابلے میں 86 کے مقابلے میں 92پوائنٹس سے فتح سمیٹی۔ فاتح ٹیم کے روڈنی نے 15 پوانٹس سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔اس جیت کے ساتھ ہی فاتح ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بھی مستحکم ہو گئی ہے۔

سینیٹ تحقیقاتی کمیٹی کا تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو انتخابات روکنے کا حکم
(November 20, 2013)
اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تنازعہ پر سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات روکنے کا حکم جاری کردیا ۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو خط لکھا ہے کہ وہ پی او اے کا معاملہ حل ہونے تک اپنے انتخابات نہیں کروا سکتے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات جاری ہیں لیکن پی ایچ ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کے پاس ان کے انتخابات رکوانے کا کوئی اختیار نہیں۔ انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

پیپلز پارٹی نے لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا
(November 20, 2013)
کراچی: لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کی تیاری کرلی گئی ، ریونیو ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ساتویں ضلع کی تشکیل کے بعد لیاری پر کام شروع ہوگا۔ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے لیاری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ساتویں ضلع کی حد بندی کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیرڈاکٹرسکندرمیندھروکا کہنا ہے کہ انتظامی ضرورت کے تحت مزید اضلاع بن سکتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرسید سرداراحمد نے نئے اضلاع بنانے کی اعلانیہ مخالفت تو نہیں کی مگران کا کہنا تھا کہ کراچی کو اضلاع کی بجائے زونز میں تقسیم کرنا عوامی مفاد میں ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں نئے اضلاع کی تشکیل پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا گیا ہے، نئے اضلاع بنانے کا مقصد کراچی کی آبادی کو تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر تقسیم کرنا ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے:اظہر خان
(November 20, 2013)
لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اظہرخان کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کوئی نیا کھلاڑی طلب نہیں کیا۔ کوئی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ نہیں جارہا۔ چیف سلیکٹر اظہرخان نے بتایا کہ دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے۔ کپتان محمد حفیظ اور مصباح الحق،کوچ ڈیوواٹمور اور منیجر معین خان پرمشتمل سلیکشن کمیٹی پلیئنگ الیون کا انتخاب مشاورت سے کرتی ہے۔ انہیں اس کام کے لیے سلیکشن کمیٹی سے مشورے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ نے کسی کھلاڑی کو طلب کیا تو غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آل راونڈرز عبدالرزاق اور شعیب ملک کے ان فٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

چوتھی قومی رینکنگ چیمپئن شپ : محمد آصف اور حمزہ اکبر کو اپ سیٹ شکستیں
(November 20, 2013)
کراچی: چوتھی قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے روز دو اپ سیٹ ہوگئے، ورلڈ چیمپئن محمد آصف اور قومی چیمپئن حمزہ اکبر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی جمخانہ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا آغاز ہی حران کن نتائج سے ہوا۔ پنجاب کے بابر مسیح نے عالمی چیمپئن محمد آصف کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دی۔ دو فریم میں خسارے کے باوجود بابر مسیح نے آصف کو ہرایا۔ سندھ کے خرم اغا نے قومی چیمپئن حمزہ اکبرکو دو چار دو سے آوٹ کلاس کیا۔ خرم نے آخری فریم میں تہتر کا بریک بھی کھیلا۔ منگل کو دیگر میچوں میں فرحان نور، اسجد اقبال ، شاہد آفتاب، محمد سجاد اورعبدالستارنے کامیابی سمیٹی۔

17ویں سندھ گیمز دسمبر میں کراچی میںکرانے کا اصولی فیصلہ
(November 20, 2013)
کراچی: سندھ اسپورٹس بورڈ نے 17ویں سندھ گیمز آئندہ ماہ کے وسط میں کراچی میں کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔باوثوق ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان چند روز میں متوقع ہے ۔ سندح اسپورٹس ذرائع کے مطابق سندھ میں قائم دو صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنوں کے ساتھ ساتھ 33سے زائد کھیلوں کی متوازی ایسوسی ایشنز کی آپسی چپقلش کی وجہ سے سندھ اسپورٹس نے ایونٹ کو خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ کھیل نے ابتدائی ہوم ورک بھی مکمل کرلیا ہے ۔