کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کے لیے ایشیا کی سب سے بڑی نمائش 14 اکتوبر کو شنگھائی میں شروع ہوگی، نمائش کنندگان کی ریکارڈ تعداد شریک ہوگی

بیجنگ، 30 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — نمائش کی گنجائش کے اعتبار سے کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کا ایشیا کا سب سے بڑا میلہ 2014ء چائنا ٹوائے ایکسپو اور چائنا کڈز ایکسپو 14 سے 16 اکتوبر تک اپنے دروازے کھولے گا، جس میں 120,000 مربع میٹر نمائشی مقام پر 1,364 عالمی نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہیں۔ رواں سال میلے میں چین اور دنیا بھر سے 80,000 سے زیادہ مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

“گو کہ نمائش کے لیے تمام نشستیں ستمبر کے اوائل ہی میں فروخت ہوگئی، لیکن ہمیں اب بھی مقامی و بین الاقوامی اداروں کی جانب سے شرکت کے لیے درخواستیں اور خواہشیں موصول ہو رہی ہیں۔” مے لیانگ، ایگزیکٹو نائب صدر برائے چائنا ٹوائے اینڈ جووینائل پروڈکٹس ایسوسی ایشن (CTJPA) نے کہا۔ “مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ چین اور بیرون ملک سے مہمانوں کے قبل از نمائش اندراج میں بھی بالترتیب 72 اور 149 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شرکاء کی یہ بڑھتی ہوئی تعداد نہ صرف یہ کہ کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے، بلکہ تجارت کے اس پلیٹ فارم کی موثریت تسلیم کرنے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔”

برآمد کے لیے تیار ساخت گر نئی بلندیوں پر، غیر ملکی خریداروں کے ساتھ تعاون کو بہتر بنانے کے لیے تیار

میلوں کے بین الاقوامی اثر اور غیر ملکی مہمانوں کی سال بہ سال آمد میں اضافے کے ساتھ نمائش میں شریک برآمدات کے لیے تیار چینی ساخت گر بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھتے ہیں۔ رواں سال نئے نمائش کنندگان میں 90 فیصد چینی ساخت گر ہیں اور 87 فیصد چینی نمائش کنندگان برآمدات کے لیے تیار ہیں۔ یہ ساخت گر، چھوٹے یا بڑے، بین الاقوامی آرڈرز لیتے ہیں اور غیر ملکی خریداروں کی طب کو پورا کرنے کے لیے مصنوعاتی جدت طرازی اور معیار بندی کی زبردست صلاحیت اور گنجائش رکھتے ہیں۔

پیداواری خطوں کی مشترکہ شرکت

تقریباً 20 پیداواری خطوں جیسا کہ جنوبی چین میں چنگھائی، چونگ شان، شین چین، جن جیانگ، مشرقی چین میں کون شان، ننگ بو، پنگھو، کیسی، باؤینگ، یونگ جیا اور یونہے اور شمالی چین میں پنگ سیانگ، گاؤمی اور چنگ ڈاؤ اپنی تازہ ترین مصنوعات ظاہر کرنے کے لیے مقامی کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کے کارخانے منظم کریں گے، جس میں نرم کھلونے، پلاسٹک اور ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے کھلونے، لکڑی کے کھلونے، قبل از اسکول اور کھیل کے میدان کے کھلونے، بچہ گاڑی، بچوں کی سواریاں اور دیگر شامل ہیں۔

نہ صرف ان پیداواری خطوں کے اہم ساخت گر نمائش میں باقاعدہ شرکت کرتے ہیں، بلکہ چھوٹے اور درمیانے حجم کے معیار کے ادارے بھی شرکت کریں گے۔ مزید اہم بات یہ کہ ان میں سے کئی نئے نمائش کنندگان ہیں اور جنہوں نے اس سے پہلے کبھی کسی میلے میں تجارت نہیں کی۔ یہ چین میں واحد میلہ ہے جہاں آپ سب سے مل سکتے ہیں۔

بچہ گاڑیاں اور کار نشستیں بدستور کلیدی مستحکم شعبے ہوں گے،  پنگھوڑے، بچوں کا فرنیچر اور ان کے کھانے کی مصنوعات کامیابی حاصل کریں گی

چائنا کڈز ایکسپو بچہ گاڑیوں اور کار نشستوں میں اپنے استحکام کو برقرار رکھے گی، ایک مرتبہ پھر ان نمائش کنندگان میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا اور کسی بھی دورے بچوں کی مصنوعات کے میلے کے مقابلے میں بچہ گاڑیوں اور کار نشستوں کے زیادہ نمائش کنندگان اور بڑے ساخت گروں کی میزبانی کررہا ہے۔ پنگھوڑے/بچوں کے فرنیچر اور ان کے کھانے کی مصنوعات نے نئی کامیابی حاصل کی، نمائش کے مقام میں بالترتیب 38 اور 70 فیصد اضافے کے ساتھ۔

چائنا کڈز ایکسپو دورے میں بھی نئے تجربے کے لیے خریداروں کو لائے گی، نمائش کنندگان اور مصنوعات زمروں میں ظاہر کی جائیں گی، جہاں افراد بچہ گاڑیوں، کار نشستوں، گاڑیوں اور بچوں کی پرورش گاہ کی مصنوعات دیکھیں گے۔

قبل از اسکول اور کھیل کے میدان کا سامان میلے میں بدستور پیش کیا جائے گا

چائنا ٹوائے ایکسپو قبل از اسکول کے تدریسی سامان، سیکھنے کے کھلونوں، بورڈ گیمز، اسکول فرنیچر اور کھیل کے میدان کے سامان کے لیے تقریباً 200 کارخانوں کو جگہ دینے کے لیے ڈبلیو 3 میں پری اسکول اینڈ پلے گراؤنڈ  ایکوئپمنٹ ہال جاری کرتا ہے۔

کھیل کے میدان کے سامان کے نمائش کنندگان میں سے بیشتر چی جاینگ اور جیانگ سو کی یونگ جیا اور باؤینگ کاؤنٹی سے ہیں، جو چین میں قبل از اسکول اور کھیل کے میدانوں کے سامان کے لیے دو سرفہرست پیداواری علاقے ہیں۔ یہ دنیا میں واحد میلہ ہے جہاں دو پیداواری خطے مشترکہ شرکت کرتے ہیں، جن میں سے کھیل کے میدانوں کی چینی مصنوعات کے کارخانوں کی دنیا بھر کے دیگر میلوں کے مقابلے میں زیادہ تعداد ہے۔

بین الاقوامی برانڈز میں 32 فیصد اضافہ، چین میں کاروبار کو توسیع دینے کے لیے بے مثال پلیٹ فارم

2014ء میں ہونے والے میلوں میں 30 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 300 سے زائد بین الاقوامی کھلونے اور بچوں کی مصنوعات کے برانڈز نمائش کریں گے، خاص طور پر چائنا کڈز ایکسپو میں۔ بچوں کی مصنوعات کے عام برانڈز جیسا کہ باربی، لیگو، ٹرانسفارمرز، ہاٹ وہیلز، بینڈائی، سیکو، شلیک، اپریکا، ایونٹ، بریٹکس، چیکو، کومبی، میکسی کوسی، پجن، ٹاکاٹا اور سائی بیکس، ریچل، کیم، میم، ریکارو، فیراری، ایمال جونگا جیسے مشہور برانڈز اور دیگر پہلی بار میلے میں شرکت کریں گے۔

جرمن پویلین بھی چائنا کڈز ایکسپو میں پہلی بار ظاہر ہوگا جہاں بہترین معیار کے جرمن برانڈز اور مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

پہلے سے اندراج کروانے والے غیر ملکی خریداروں کی تعداد میں 149 فیصد اضافہ

وسط ستمبر تک میلوں کے لیے پہلے سے اندراج کروانے والے غیر ملکی مہمانوں کی تعداد میں 149 فیصد اضافہ ہوچکا تھا، بالخصوص مشرقی یورپ اور جنوبی امریکہ کے ممالک جیسا کہ روس، برازیل، پولینڈ اور آسٹریلیا اور برطانیہ سے۔ مقامی کھلونوں اور مصنوعات کے برآمد کنندگان، تقسیم کار اور بڑے خوردہ فروش اپنا اندراج کروا چکے ہیں اور 2014ء کے میلوں میں شرکت کریں گے جیسا کہ فرانس سے کیرفور، ہوم ریٹیل گروپ، کے مارٹ، ٹوائز آر اس، جیفی اور لے موسکوئتارے، اسپان سے ایل کورتے انگلیس، روس نسے اوسٹ-کوم، یوکرین نے متر پلس، پولینڈ سے مارکو اور جاپان سے نیشی ماتسویا۔

میلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ www.china-toy-expo.comیا  www.china-kids-expo.comملاحظہ کریں  یا سوالات کے لیے کینٹ لو سے بذریعہ ای میل luoliping@tjpa-china.org پر رابطہ کریں۔

چائنا ٹوائے اینڈ جووینائل پروڈکٹس ایسوسی ایشن (CTJPA) کے بارے میں

سی ٹی جے پی اے ایک غیر منافع بخش انجمن ہے جو کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کی چینی صنعت کے مفادات کی نمائندگی کررہی ہے۔ سی ٹی جے  پی اے 1986ء میں چائنا ٹوائے ایسوسی ایشن کے طور پر قائم ہوئی تھی۔ اس کے کل مندرج اراکین 5,000 سے زائد ہیں۔

Latest from Blog