پی پی کی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل بلاول ہاوس کراچی میں طلب

کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ25 اگست کو سہ پہر 3 بجے بلاول ہاوس کراچی میں طلب کیا گیاہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیساتھ ساتھ فوری حلقہ بندیوں اورمقررہ مدت میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق لائحہ عمل تیاراوراس کا اعلان کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  صدارت کریں گے۔

Latest from Blog